Shakoor Afridi / شکور اپريدی Profile picture
Interested in Geopolitics, Ethnic, Nationalist & Identity Politics | Preoccupied with Political, Social & Religious Discourses
Mar 3, 2023 11 tweets 3 min read
بدلتا ہوا جیو پولیٹیکل منظرنامہ اور پاکستان کا ڈیفالٹ:

پاکستان مغرب کیلئے اپنی جیوسٹریٹیجک محوریت سے ہاتھ دھو چکا ہے۔ چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کی قیادت میں بننے والے چار فریقی اتحادوں میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ انڈو-پیسیفک کواڈ میں امریکہ، ہندوستان، جاپان اور ۔۔۔
/1
۔۔۔ آسٹریلیا شامل ہیں۔ جبکہ مغربی ایشیائی کواڈ میں ہندوستان، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل شامل ہیں۔ پاکستان کے لیے تشویشناک بات یہ ہے کہ ہندوستان مشرقی اور مغربی دونوں کواڈز میں کلیدی اسٹیک ہولڈر ہے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ، امریکہ انڈو-پیسیفک میں پاکستان کے سب سے ۔۔۔
/2