شائن سٹائن Profile picture
ہزاروں غیر رسمی، غیر حتمی، غیر ہضمی کتابوں کا مصنف لیکن وہ کتابیں ایک ایک لائن کی ہوتی ہیں۔اور ٹوئیٹر پہ لکھتا ہوں۔ یقین نہ آئے تو میری ٹائم لائن دیکھ لیں۔
Sep 22, 2023 4 tweets 1 min read
میرے زرائع نے بتایا کہ خان اور ملک کی تقدیر اب بدلنے والی ہے
کل رات اٹک جیل کے اسمبلی گراؤنڈ میں ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر اترا جس میں سے کچھ نامعلوم افراد دو صندوق لے کر اترے اور عمران خان سے ملاقات کی
انھیں بتایا کہ ہمارا ملک معذرت خواہ ہے جو کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد
+ پر آپ سے متعلق غلط اندازے لگا بیٹھا اور آپ کی حکومت کے خاتمے کی سازش میں شامل ہوگیا پورا امریکہ آپ سے شرمسار ہے اور آپ کو واپس لانا چاہتا ہے
یہ دو صندوق ہیں
ایک ہیرے جواہرات سے بھرا ہوا ہے جو ہم جیل انتظامیہ، حکومت پاکستان کو دیں گے اور اس سے پاکستان کا پورا قرضہ بھی اتر جائے گا+
Jun 3, 2023 15 tweets 4 min read
مرحوم سابقہ چیف مردِ مومن مردِ حق کا موجودہ چیف کو خط

برادرم حافظ صاحب
امید ہے آپ وہاں خیریت سے ہونگے اور اداراے کے تمام جملہ ادارے خوب پھل پھول رہے ہونگے، جو سینکڑوں کاروبار ہم چھوڑ کر گئے تھے وہ بھی خوب ترقی کررہے ہونگے، ہمارے بنائے گئے ڈی ایچ اوں کی زمین کشادہ ہورہی ہوگی
++ ہمارے پیدا کردہ مجاہدین زمین پر خون بہا رہے ہونگے۔ (سنا ہے اب وہ اپنوں کا ہی خون بہانے لگ گئے ہیں)
میں بھی فی الحال ٹھیک ہوں، جو فرشتے یہاں مجھ پر چھتر مارنے پر مامور ہیں وہ بہت ہی نرم دل ہیں، بارہ گھنٹے بعد انکی ڈیوٹی بدلتی ہے تو خود ہی چلے جاتے ہیں
یہاں فرشتے بہت اچھے ہیں
++
May 21, 2023 6 tweets 2 min read
کسان اپنے گدھے کو اپنے گھر کے سامنے باندھنے کیلئے ہمسائے سے رسی مانگنے گیا تو ہمسائے نے انکار کرتے ہوئے کہا؛ رسی تو نہیں ہے میرے پاس، مگر ایک بات بتاؤں، جا کر عمل کرو تو رسی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ہمسائے نے کہا؛ اپنے گدھے کے پاس جا کر بالکل ایسی حرکتیں کرو جیسے رسی کو گردن میں ++ ڈال کر کستے اور پھر کھونٹی کے ساتھ باندھتے ہیں، دیکھنا گدھا بغیر کوئی حرکت کیئے ویسے ہی کھونٹے کے پاس کھڑا رہے گا۔
کسان نے گدھے کے پاس جا کر ہمسائے کی نصیحت پر عمل کیا اور گھر میں جا کر سو گیا۔ دوسری صبح باہر جا کر دیکھا تو گدھا ویسے کا ویسا کھونٹے کے پاس بیٹھا ہے۔
+++
May 19, 2023 7 tweets 2 min read
جانتے ہیں علی زیدی کو جیل میں کیوں ڈالا گیا؟
آئیے آپکو بتاتے ہیں
یہ سلسلہ بہت پرانا ہے۔ قصص الدنیا نامی تاریخی کتاب کے حوالے سے یہ بات آپ تک پہنچانا میرا فرض بنتا ہیکہ ایک بار دو نشئی زمین پر بیٹھے باتیں کررہے تھے
ایک نے لکڑی کا چھوٹا سا ٹکڑا اٹھایا
اور زمین پر آڑھی ترچھی + Image لکیریں کھینچ دیں
اور دوسرے نشئی سے کہا کہ دیکھ یہ میرا گھر ہے
یہ اسکا کمرہ ہے
یہ اسکا صحن ہے
اور یہ رہا اسکا دروازہ
دوسرے نشئی نے بھی لکڑی کی مدد سے زمین پر آڑھی ترچھی لکیریں کھینچیں اور کہا
اس میں کیا بڑی بات ہے یہ دیکھ یہ میرا گھر ہے
یہ اسکا کمرہ
یہ اسکا صحن
یہ اسکا برآمدہ
++
Dec 30, 2022 13 tweets 4 min read
میرا وہ کالم جو کبھی کسی اخبار میں نہیں چھپ سکے گا

عفریت
میری شیلی ان دنوں انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہی تھی، مقروض ہونے اور قرض ادا نہ کرنے کے باعث لوگوں نے اسکا بائیکاٹ کر رکھا تھا، وہ اور اسکا بوائے فرینڈ پرسی بہت مشکل سے گزر بسر کر رہے تھے کہ انھی دنوں میری کو عجیب و + غریب خواب آنے شروع ہوگئے
=========
زمانہ ہے ۱۸۱۸ کا اور یہ وہ وقت ہے جب دنیا میں سائینسی انقلاب کروٹ لے رہا تھا، یورپ میں درسگاہیں خانقاہوں کی جگہ لیتی جا رہی تھیں، سائِنسی تجربہ گاہیں کھل رہی تھیں اور دنیا پہلی بار اپنے آپ کو سائنسی نظر سے دیکھ رہی تھی، کچھ سائنسدان انسانی جسم+
Dec 28, 2022 4 tweets 1 min read
ایک چور چوری کرنے کے لئے شیخ کے گھر پہنچا
شیخ صاحب گھر کے صحن ميں لیٹا تھا
چور نے اپنی چادر زمين پر بچھائی اور خود کمرے سے سامان لینے چلاگیا
شیخ صاحب نے اس کی چادر اٹھ کر چھپالی اور پھر سے سوگیا

چور آیا اس نے دیکھا چادر ھی غائب ہے...
اس نے اپنی قمیض اتار کر بچھائی اور ++ پھر اندر سے سامان لینے گیا
شیخ صاحب نے قمیض بهی اٹھاکر چھپالی
چور واپس آیاتو قمیض بهی غائب..
اب کی بار اسنے بیش بہا حوصلہ کرتے ھوئی اپنی آخری ملکیت دھوتی بهی اتار کر بچھادی اور ایک بار پھر اندر سامان لینے چلاگیا
شیخ صاحب نے دھوتی بهی اٹھالی.
اب جب وہ باہر آیاتو دھوتی بهی++
Dec 8, 2022 9 tweets 2 min read
ماتھا تو اس کا اسی روز ٹھنکا تھا جب اس کی دلہن نے کہا کہ صحن والا درخت کٹوا دو کیونکہ اس پر پرندے آ کر بیٹھتے ہیں جو مجھے بے حجاب دیکھ لیتے ہیں ڈرتی ہوں کہ قیامت کے دن نامحرم پرندوں کے دیکھنے کا بھی حساب نہ ہو جائے ،
.
گھر والے دلہن کی بات پر عش عش کر اٹھے
+++ انکی نیکی پرہیزگاری کی داستانیں سارے محلے کو گرویدہ بنا گئیں
کچھ دن بعد وہ پرہیزگار بیگم کسی پرانے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی
کچھ عرصہ بعد گورنر کے گھر میں چوری ہو گئی بہت سے پیسے سونا چاندی غائب ہو گیا بہت تفتیش کی گئی لیکن مال مسروقہ برآمد نہ ہو سکا وہ نزدیکی علاقے میں مزدوری +++
Nov 19, 2022 5 tweets 2 min read
وہ ایک عام سا انسان تھا لیکن اسکے Ambitions بہت اونچے تھے۔ وہ کچھ منفرد کرنا چاہتا تھا۔ وہ وہ کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا جو کوئی اور حاصل نہیں کرسکا۔
اسی لگن میں اس نے مطالعہ کرنا شروع کردیا دنیا کی نامور شخصیات کا انکے حالات زندگی کا کہ کس طرح ان لوگوں نے کامیابیاں حاصل کیں
++ نامور شخصیات کی کتابیں پڑھ کر وہ اسی دنیا میں چلا جاتا اور اسے لگتا کہ ان نامور شخصیات کی طرح وہ بھی کامیاب ہوسکتا ہے
وہ خود کو انھی نامور شخصیات میں سے ایک سمجھتا تھا
کامیاب ہونے کیلئے اس نے ایک اصول بنایا کہ کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوئی بھی اصول توڑا جاسکتا ہے
++
Nov 5, 2022 9 tweets 2 min read
ناول کی ہیروئن بہت خوفزدہ تھی
دوسری جنگ عظیم کا زمانہ تھا ہر طرف افراتفری کا عالم تھا توپوں کی گھن گرج، جنگی ہوائی جہازوں کی ریڑھ کی ہڈی کو چیر کر روح کے دھاگوں کے چیتھڑے اڑا دینے والی آوازیں
ہر شخص خوفزدہ تھا
گزشتہ روز ہی جاپانی افواج نے پرل ہاربر کی اینٹ سے اینٹ بجائی تھی۔
+ امریکی اپنے فوجیوں کے سوختہ لاشے اٹھانے میں مصروف تھے
ایسے میں شارلین نے فیصلہ کیا
وہ بدلہ لے گی
اگلے روز وہ صبح منہ اندھیرے اٹھی اور چرچ گئی
یسوع مسیح کو آخری سلام کیا
اور اپنے مشن پر عازمِ سفر ہوئی
جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر اپنا تیر کمان لے کر پندرہ ہرن کا شکار کیا انھیں ذبح کیا+
Feb 18, 2022 11 tweets 3 min read
پرانے وقتوں کا ذکر ہے ایک دور دراز کے ملک میں ایک بادشاہ ہوتا تھا۔ بادشاہ بہت عیاش طبیعت اور بد نیت واقع ہوا تھا۔ بادشاہ کے ظلم سے ریاست کا کوئی مرد عورت چرند پرند محفوظ نہیں تھا اس پر طرہ یہ کہ بادشاہ اتنا شقی القلب تھا کہ آن کی آن میں پورے کے پورے گاؤں کو موت کی گھاٹ++ اتار دیتا تھا۔ ایک دن بادشاہ نے شکار کا قصد کیا۔ دور دراز کے ایک جنگل میں شکار کھیل رہا تھا کہ ایک نوجوان لڑکے پر نظر پڑی اور بادشاہ اپنا دل ہار گیا۔ بادشاہ نے نوجوان کو بلا کر اسکے ساتھ ع غ کیا اور اسے چلتا کیا۔ قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ بادشاہ کو لواطت کرتے قریب ہی ایک ++
Dec 13, 2020 7 tweets 2 min read
سائنسی تحقیق کے مطابق کرۂ ارض کی عمر تقریباً 4.5 بلین سال ہے
تقریباً 715 ملین سال پہلے تک زمین برف میں لپٹی ہوئی ایک سفید گیند کی طرح تھی یہ زمانہ “Ice Age” کہلاتا تھا
زندگی ناپید تھی سوائے ایک چائنیز قبیلے کے
اس چائنیز قبیلے کا نام Ni Yawo Xi تھا
اس منجمد کرۂ ارض
++ پر یہ انسانی قبیلہ بہت مشکل سے گزارا کرتا تھا
اتنی سخت سردی میں ہر چیز جم جاتی تھی
یہاں تک کہ اس قبیلے کے لوگوں کی باتیں بھی جم جاتی تھیں
برف کے ٹکڑوں کی شکل میں یہ باتیں اپنی نوعیت کے اعتبار سے مختلف حجم ساخت اور رنگت کی ہوتی تھیں
مثلاً محبت بھری بات گلابی رنگ
++
Sep 17, 2020 9 tweets 3 min read
ایک دفعہ کا ذکر ہے کسی دور دراز کے ملک میں ایک بادشاہ ہوتا تھا
بادشاہ کے اولاد نہیں تھی
بڑی منتوں مرادوں سے اللہ نے ملکہ کی گود ہری کی
لیکن جب بیٹا پیدا ہوا تو بیٹے کے سر پر ایک چھوٹا سا سینگ تھا
بادشاہ بہت پریشان ہوا
یہ بات کسی کو بتا بھی نہیں سکتا تھا
محل کی کنیزوں کو سختی سے+ منع کردیا گیا کہ یہ بات کسی کو پتا نہیں لگنی چاہئیے کہ بادشاہ کے بیٹے کے سر پر سینگ ہے
کچھ مہینے ایسے ہی گزر گئے
شہزادے کے سر کے بال بڑے ہوگئے تھے
ایک دن ملکہ نے فرمائش کی کہ شہزادے کے بال کٹوا دئیے جائیں
لیکن مسئلہ یہی تھا کہ اگر نائی نے کسی کو بتادیا کہ بادشاہ کے بیٹے کے سر +
Mar 8, 2020 4 tweets 2 min read
سوچنے کا زرا مختلف پہلو یہ بھی ہیکہ تمام رشتوں کو لیکر عالمی دن منانا اہل مغرب کا وطیرہ ہے

تمام رشتے تقدس کے حامل ہیں اور ہر دن ہونے چاہئیں۔ اہل مغرب کی برق رفتار زندگیوں میں چونکہ ہر دن رشتوں کی تقدیس کو ماننے کی استطاعت نہیں اس لئے رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سال کا ایک دن مقرر کر رکھا ہے

جہاں بچہ سولہ سال کا ہوجائے تو ماں باپ کی ذمہ داری نہیں رہتا
جہاں والدین بوڑھے ہوجائیں تو اولاد کی ذمہ داری کے بجائے اولڈ ہاؤس کی ذمہ داری بن جاتے ہیں

وہاں سال میں ایک دن ان رشتوں کیلئے منانا جائز ہے

نہ تو ہمار معاشرہ ہمیں اجازت دیتا ہے رشتوں کو
Nov 2, 2019 4 tweets 1 min read
سردار جی کمپیوٹر آپریٹر کے لئے ایک لڑکے کا انٹرویو لے رہے تھے۔انٹرویو کے دوران سردار نے لڑکے سے پوچھا کہ آپ کتنی سیلری کی توقع کرتے ہیں لڑکا بولا کم از کم ایک لاکھ۔
سردار۔ ٹھیک ہے ساتھ میں ایک فرنشڈ گھر بھی ملے گا
لڑکا چونک کر۔ زبردست ہو گیا
++ سردار۔ اور بنگلے میں کمپنی مینٹینڈ گاڑی بھی ہوگی
لڑکا اچھل کر۔ ونڈر فل سر
سردار۔ اور سال میں دو مہینے کی چھٹی ہو گی
لڑکا۔ کیاااااا واقعی
سردار۔ اور ان چھٹیوں میں سیر و تفریح کیلئے کمپنی اپنے خرچ پر آپ کو فیملی سمیت بیرون ملک بھیجے گی۔
+++