ابن آدم Profile picture
common sense but not so common
Nov 30, 2022 16 tweets 3 min read
💥انسان نے انسان سے کیا سیکھا💥

ہم نے بھیڑیوں سے اعتماد، شیر سے ہمت، چیونٹیوں سے تعاون، اور کتوں سے وفاداری سیکھی،
سوال یہ ہے کہ انسان نے انسان سے کیا سیکھا.....؟💕 دنیا میں کسی جانور کسی مخلوق نے انسان کا اتنا شکار نہیں کیا جتنا انسان نے انسان کا کیا ہے
انسان نے انسان کو جنگوں میں مارا،
رشتوں میں مارا،
محبت سے مارا،
دھوکے سے مارا ..
یہ انسان اتنے رنگ بدلتا ہے کہ کوئی مخلوق نہیں بدلتی اور یہ اپنی ہی نسل کا شکار کرنا پسند کرتا ہے...
Nov 11, 2022 13 tweets 3 min read
💢پنجابی دا (وٹ)💢
ایک انگریز کو پنجابی سیکھنے کا بہت شوق تھا, کسی نے اسے بتایا کہ چک نمبر 136 کے قدیم بزرگ بابا بخشی پنجابی کی بہترین تعلیم دیتے ہیں, ان کے پاس چلے جاؤ.
ایک دن انگریز نے بس پر سوار ہو کر 136 چک کی راہ لی, بس نے اسے جس جگہ اتارا چک وہاں سے ایک گھنٹے کی پیدل مسافت پر تھا, انگریز بس سے اتر کر چک نمبر 136 کی طرف پیدل چل پڑا, ابھی تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ اس نے ایک کسان کو فصل کاٹ کر اس کے گٹھے بناتے دیکھا,
انگریز نے پوچھا: oh man تم یہ کیا کرتا؟
کسان نے جواب دیا: گورا صاب! میں فصل "وٹ" رہا.
Sep 28, 2022 6 tweets 1 min read
اردو بولو اردو بولو.....!

ممی کا لیٹر اردو میں...🙌

تمھارا لیٹر ملا.Well تمھارے being معلوم ہوا کہ تم سب OK ہو.ہم سب بھی fineہیں.
تمھاری Progress report بھی receive ہوئی اور تم چاروں کے results دیکھے بہت ہی bad condition ہے. اردو تم چاروں کی بہت weak ہے.تمھیں اس میں کافیhard work کی ضرورت ہے because یہ intermediate level تک کردی گئی ہے.بہرحالCompulsory تم کو اس طرف بھرپور attention دینی ہوگی. اسلئیے میں تم لوگوں کو یہ letter اردو میں لکھ رہی ہوں
Sep 17, 2022 6 tweets 5 min read
@salmans53586297 @aqeelone22 💢ٹرانس جینڈر کیا ھے؟💢
💥ادھوری خواھشات کو مکمل کرنے کا نام💥
انسانی خلقت میں کسی قسم کی کمی کے انسان کے اپنے اختیار میں نھی
کس کو رب نے خلقت کے حساب سے کیا کمی دی اس پر کوئ لڑ نھی سکتا۔یہ معشیت ربی ھے۔ @salmans53586297 @aqeelone22 @SenatorMushtaq نے کیا ھمارے معاشرے میں موجود ادھورے انسانوں کے لئے آواز بلند کی
ماضی کے خبیث مغلوں اور بادشاھوں نے ان ادھورے جسموں کو زرق برق لباس پہناکر دنیا سے معاشرے سے الگ تھلک کردیا۔کیا ماں باپ ایسے ادھورے وجود کو اپنا حصہ مانتے ھیں؟
Jul 18, 2022 7 tweets 2 min read
انسان نے ترقی تو بہت کی۔۔۔۔ لیکن ایسا کچرا دان نہیں بنا سکا ، جس میں وہ اپنی نفرتیں، عداوتیں، تعصب اور جہالت کو پھینک سکے۔

ہمارا اعمال نامہ ترازو پہ تولا جائے گا ۔ اعمالوں کی گِنتی نہیں ہوگی!!! اللہ نے ہماری پیدائش کے وقت سے ہی اعمال نامہ تیار کر رکھا ہے ۔ ترازو پہ سب سے زیادہ وزن اخلاق کا ہوگا ۔ اللہ تعالٰی کا قُرب چاہتے ہو تو پھر اپنے اخلاق کو سنوار لو. ۔ خوبصورت بات ، اچھے لہجے اور اچھے رویّے لوگوں کے ساتھ بنائے رکھو ۔
Jun 11, 2022 6 tweets 2 min read
اگر پاکستان کے 21 کروڑ لوگوں میں سے
صرف 30٪ لوگ روزانہ 10 روپے کا جوس پیں تو مہینے بھر میں تقریبا "1800 کروڑ" روپے خرچ ہوتے ہیں ۔
اور اگر آپ انہی پیسوں سے کوکا کولا یا پیپسی پیتے ہیں
تو یہ "1800 کروڑ" روپے
ملک سے باہر چلے جاتےہیں .... اصل میں کوکا کولا اور پیپسی جیسی کمپنیاں روزانہ
"3600 کروڑ" سے زیادہ مال غنیمت اس ملک سے جمع کرتی ہیں ...

آپ سے درخواست ہے کہ آپ ...
گنے کے جوس اور پھلوں کے رس وغیرہ کو اپنائیں اور ملک کے "3600 کروڑ" روپے بچا کر ہمارے کسانوں کو دیں ...

"کسان خود کشی نہیں کریں گے .."
Jun 11, 2022 4 tweets 1 min read
#اردو_پہچان_ہے_میری

😂😂😂😂😂😂

😁باپ بھی گھامڑ نھی ھوتا😁
ایک لڑکی اپنے والد کے ساتھ بُک شاپ میں کتابیں فروخت کررہی تھی کہ اپنے بوائے فرینڈ کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا.

کہنے لگی: کیا آپ المانی کی کتاب" ابو برابر میں ہیں" خریدنے آئے ہیں؟ لڑکے نے جواب دیا: نہیں میں توماس ہرنانیر کی کتاب" کب ملو گی" خریدنے آیا ہوں.

لڑکی: یہ کتاب ہمارےپاس نہیں البتہ باتریس فرد کی کتاب " کل یونیورسٹی میں " مل سکتی ہے.

لڑکا: اچھی بات ہے لیکن کل آپ بلجیکی برنار کی کتاب " رات کو فون پہ بات ہوسکتی ہے" لاسکتی ہیں؟
Apr 2, 2022 23 tweets 4 min read
روزے کی تاریخ
نماز کی طرح روزے کی تاریخ بھی نہایت قدیم ہے۔
سورہ بقرہ کی آیتوں میں قرآن نے بتایا ہے کہ روزہ مسلمانوں پر اْسی طرح فرض کیا گیا، جس طرح وہ پہلی قوموں پرفرض کیا گیا تھا۔ چنانچہ یہ حقیقت ہے کہ تربیت نفس کی ایک اہم عبادت کے طور پر اِس کا تصور تمام مذاہب میں رہا ہے۔ نینوا اور بابل کی تہذیب نہایت قدیم ہے۔ ایک زمانے میں یہاں آشور ی قوم آباد تھی۔حضرت یونس علیہ السلام کی بعثت اِنہی کی طرف ہوئی۔ اِن لوگوں نے پہلے اْنھیں جھٹلا دیا، لیکن بعد میں ایمان لے آئے۔ اِس موقع پراْن کی توبہ اوررجوع کا ذکر بائبل کے’’ صحیفہ یونس‘‘ میں اِس طرح ہوا ہے:
Mar 18, 2022 40 tweets 6 min read
“Humans are not from earth”
یعنی’’ انسان اس کرّۂ ارض کے نہیں ہیں‘‘

امریکہ کے ایک سائنسدان ڈاکٹر ایلیس سلور (Ellis silver)نے 2013 میں ایک کتاب “Humans are not from earth” یعنی’’ انسان اس کرّۂ ارض کے نہیں ہیں‘‘ لکھ کر سائنس کی دنیا میں ایک تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس کتاب میں دی گئی تھیوری نے ڈارون (Darwin)کی تھیوری (انسان پہلے بندر تھا) کو بھی رد کر دیا ہے اور ایک نئی دنیا کا سفر کر ایا ہے۔
Mar 18, 2022 11 tweets 3 min read
قیامت کی نشانیاں احادیث اور جدید سائنسی تعلیمات کی روشنی میں ـ

ایک انسان جس کا ایمان یہ ہو کہ ساری کائنات کا ایک ہی خالق ہے، اس خالق کے بنائے گئے فرشتے اور اس زمین پر انسانوں کی ہدایت کے لیے بھیجے گئےسارے رسول سب اس ایک ہی خالق کے حکم کے پابند ہیں اور آخرت کے دن پر ایمان یعنی مرنے کے دوبارہ زندہ کیے جانے پر ایمان ـ
انسان کو خالق نے جو عقل دی ہےاس عقل کو استعمال کر کے انسان جس ترقی کے دور میں رہ رہا ہے ـ اگر اس ترقی کا احوال آج سے ۱۰۰۰ سال پہلے کے انسان کو اُس دور میں جا کے بتایا جائے تو یقیناً وہ بتانے والے کو عقل سے پیدل جانے گا ـ
Feb 11, 2022 15 tweets 3 min read
پردہ ھے پردہ
پردہ مختلف مذاھب میں
ہندو مذہب میں سیتاجی کو ایک آئیڈیل خاتون مانا گیا ہے، جنھوں نے دشمنوں کے بیچ رہ کر بھی اپنی عفت وعصمت کی حفاظت کی اور اپنی آبرو پر کوئی دھبہ لگنے نہیں دیا، سیتا جی کے بارے میں ہندو مذہبی مآخذ میں یہ بات لکھی گئی ہے کہ جب شری رام جی کے بھائی لکشمن کو کہا گیا کہ وہ سیتا جی کا چہرہ دیکھ کر ان کو پہچانیں تو انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی بھاوج کے قدموں سے اوپر نگاہ نہیں اُٹھائی اور ان کا چہرہ نہیں دیکھا ؛ چنانچہ انھوں نے سیتا جی کے پازیب دیکھ کر ان کو پہنچانا
Sep 14, 2021 34 tweets 5 min read
"اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ "
سورۂ النساء(4) آیت 176۔۔۔سورہ محمد(47) آیت 38۔
ترجمہ۔۔"پھر کیوں قرآن پر غور نہیں کرتے "۔
"معلوماتَِ القران"
٭لفظ قران 32 سورتوں کی 65 آیات میں  آیا ہے۔لفظ قرآن،قرآن  پاک میں بطور معرفہ پچاس(50) بار اور بطور نکرہ اسی(80) بار آیا ہے۔ یعنی پچاس بار قرآن کا مطلب کلام مجید ہے۔اور اسی بار ویسے کسی پڑھی جانے والی چیز کے معنوں  میں استعمال ہوا ہے۔

٭ قران پاک ۔۔۔

٭ وَقُرْاٰنٍ مُّبِيْنٍ۔۔۔ سورۃ الحجر(15) آیت (1)۔۔سورہ یٰس(36) آیت(69)۔

٭وَالْقُرْاٰنَ الْعَظِيْـمَ۔۔۔سورۃ الحجر(15) آیت (87)۔
Apr 19, 2021 9 tweets 2 min read
اسلام ایک ینوورسل﴿تمام عالم کا مذھب ھے اور اس مذھب کو اللہ نے ھم تک جس محترم ھستی کے توسط سے پھنچایا وہ ھمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ھیں، ھمارے ماں ، باپ اور ھم سب پر ان پر قربان، اسلام کا پھلے کلمے کا مفھوم بھی یہ ھے کوئی نھیں معبود سواے اللہ کے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ کے رسول ھیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری بنی ھیں اور نبوت کا در ر بند ھوچکا ھے، جس طرح اسلام ینوورسل مذھب ھے اسی طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی ینوورسل نبی ھیں۔
Mar 8, 2021 39 tweets 8 min read


کامیاب زندگی کے اسباق؛ 
جو ہم دوسری مخلوقات سے سیکھ سکتے ہیں

بڑے لوگ وہ نہیں ہوتے جو بڑے بڑے کام کرتے ہیں، بلکہ بڑے لوگ وہ ہوتے ہیں جو چھوٹے کاموں کو بڑے انداز میں کرتے ہیں۔
دنیا بھر کے یوتھ ٹرینرز (Youth Trainers) دیگر مخلوقات سے سیکھنے کی دعوت کیوں دیتے ہیں؟ اس لیے کہ یہ درندے اور پرندے ، چوپائے اور دوپائے فطرت سے ہم رنگ ہیں۔ اور ہم آج مجموعی طور پہ فطرت سے بیگانہ ہیں۔ لہذا یہاں سے ہمیں وہ خالص مثالیں مل جاتی ہیں جو زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ لوگ اس نام نہاد مصروف زندگی کے جھمیلوں سے کٹ کر سکون کی
Mar 3, 2021 11 tweets 3 min read
بھیڑیا  کی چند ایسی صفات جو یقینا آپ کے
 لیے حیران کن ہوں گی اور ایسی صفات جو جانوروں میں تو کیا انسانوں میں بھی نایاب ہوتی جارہی ہیں 
بھیڑیا ترکی کا قومی جانور ہے
اور ترک لوگ بھیڑئیے سے بہت پیار کرتے ہیں اور اپنے بچوں کوبھیڑیا سے تشبیہ دے کر باہمت بناتے ہیں ترکی میں بھیڑئیے کو ابن البار کہا جاتا ہے یعنی نیک بیٹا کیونکہ بھیڑئے کے والدین جب بوڑھے ہو جاتے ہیں تو بچہ ان کے لیے شکار کرتا ہے اور ان کا پورا خیال رکھتا ہے بھیڑیا اپنی آزادی پر کبھی بھی سمجھوتا نہیں کرتا
بھیڑیا واحد جانور جو کسی کا غلام نہیں بنتا
Jan 17, 2021 12 tweets 3 min read
خسارہ یا فایدہ
انسان کے ہونے اور نہ ہونے کے درمیان فقط ایک موھوم ساعت ھے اور اس ساعت کا شمار کایناتی وقت کی ادنی اکای سے بھی نھیں کیا جاسکتا۔ جب حیات و ممات کا مامعلہ ھو تو عجز کے سواہ انسان کے پاس کوی چارہ نھیں رہ جاتا۔لیکن بدنصیب ھیں وہ لوگ جو عجز کی لطافت سے اشنا نھیں ھوسکتے ۔ نادان ھیں وہ جو اپنے قدموں سے زمین کا سینہ کوٹتے ھیں اور اپنی زبان سے کوڑے کا کام لیتے ھیں، صرف ایک بار وہ سر اٹھاکر اسمان کو دیکھ لیں تو شاید انھیں اپنی بے وقعتی کا اندازہ ھوسکے گا۔ زرا دیکھیے تو،
Jan 16, 2021 16 tweets 4 min read
انسان اس سیارہ پر پائے جانے والے دوسرے جانداروں سے بہت مختلف ہے۔ اس کا ڈی این اے (DNA)اور جینس (Genes)کی تعداد اس سیّارۂ زمین پر پائے جانے والے دوسرے تمام جانداروں سے بہت مختلف ہے۔ انسان کو زمین پر رہنے کے لیے بہت ہی نرم و گداز بستر کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ زمین کے اصل باشندے یعنی جانوروں کو اس طرح کے نرم بستروں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ اس چیز کی علامت ہے کہ انسان کے اصل سیّارہ پر سونے اور آرام کرنے کی جگہ انتہائی نرم و نازک تھی جو اس کے جسم کی نازکی کے مطابق
Jan 16, 2021 49 tweets 10 min read
یہ  سائنسدان،  محقق،  مصنف ،  امریکہ کے  نامور  ماہرِ ماحولیات Environmentalist اور ایکولوجسٹ  Ecologistڈاکٹر ایلیس سِلور   Ellis Silverہیں ۔  
ان کا کہنا ہے کہ یہ کرۂ ارض یعنی زمین انسان کا آبائی سیارہ  نہیں ہے،   انسان اس سیارے یعنی زمین کا اصل رہائشی نہیں ہے بلکہ  انسان اس زمین کے لیے  ایلین  یا مسافر ہے ۔  انسان زمین پر ارتقاء پذیر نہیں ہوا بلکہ اسے کہیں اور تخلیق کیا گیا اور کسی وجہ سے انسان اپنے  اصل مسکن  سے اس زمین پر آگیا ہے۔ 
واضح رہے کہ یہ الفاظ کسی مذہبی عالم کے نہیں بلکہ ایک سائنس دان کے ہیں ۔