Umar Cheema Profile picture
Investigative journo @thenews_intl |@ICIJorg member| awards from @pressfreedom @SyracuseU @Mizzou @ICFJ @gijn | @YGLVoices| ex-fellow @nytimes| alumni @LSEnews|
Sep 15, 2021 8 tweets 2 min read
تھریڈ

مشاہدے میں آیا ہے کہ نون لیگ کے حمایتی مجھے پانامہ پیپرز کیوجہ سے مورد الزام ٹھہراتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایتی پانامہ پیپرز پر "سودے بازی" کرنے کا الزام دیتے ہیں

ہر کسی کو ہر وقت خوش رکھنا ممکن ہے اور نہ ہی صحافتی فرائض میں شامل ہے ہر اسٹوری کے متاثرین بھی ہوتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھانے والے بھی، بحیثیت صحافی ہمارے لئے اہم یہ ہے کہ شائع کرنے سے پہلے حقائق کی جان پرکھ کی جائے اگر اس میں سقم رہ جائے تو وہ ایک صحافی کیلئے باعث تشویش ہونا چاہئیے نہ کہ حقائق کی اشاعت،
Apr 25, 2020 7 tweets 2 min read
ہر شخص کا اپنا سچ ہے جو اسکے نظریات و مزاج سے ہم آہنگ ہوتا ہے بصورت دیگر وہ اسے سچ نہیں مانتا
سچ مختلف حقائق کا مجموعہ ہوتا ہے اور تمام حقائق تک رسائی مشکل ہے اگر ہو بھی جائے تو ان حقائق کے تجزیے سے ہم اپنی مرضی کا سچ اخذ کرتے ہیں لہذا سچ کی تلاش میں ہم صرف حقائق تک پہنچ سکتے ہیں ہمارے بس میں صرف اتنا ہے کہ ایمانداری کیساتھ ان *حقائق* کو بیان کریں ایسا بھی ہوتا ہے کہ حقائق کی کمی کے باعث کسی واقعہ/شخص بارے ہماری رائے مختلف ہوتی ہے اور مزید حقائق تک رسائی سے رائے بھی بدلتی ہے (اسلئے کھلے ذہن سے سوچیں) تاہم حقائق جانتے ہوئے انکو مسخ کرنا بہت بڑی بددیانتی ہے
Dec 21, 2019 7 tweets 2 min read
مشرف پر فرد جرم لگنے کے کچھ عرصہ بعد جنرل راحیل شریف نے ایس ایس جی (کمانڈوز بٹالین) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ آرمی کی عزت کا تحفظ کیا جائے گا مشرف کو ایک دن بھی جیل نہیں جانے دیا گیا بلکہ اسکے فارم ہاوس کو سب جیل قرار دیدیا thenews.com.pk/print/586241-r… پھر اسے ملک سے باہر جانے کی بھی اجازت مل گئی جو کہ مشرف کے بقول جنرل راحیل شریف نے لیکر دی پھر اس نے بیماری کا بہانہ بنا کر واپس آنے سے انکار کر دیا جبکہ باہر گولف کھیلتے اور ڈانس کرتے کی تصاویر بنیں خصوصی عدالت نے اسکا پاسپورٹ کینسل کرانیکا حکم دیا جو ثاقب نثار نے روک دیا
Dec 3, 2019 8 tweets 2 min read
سابق ڈی جی ایف آئی کو کہا گیا کہ اصغر خان کیس ختم نہیں ہونا چاہئیے بے شک کوئی شہادت نہ ملے اس میں نواز شریف اور جاوید ہاشمی کو پکڑنا ہے، شہبازشریف کو گرفتار کرو اسکے لئیے ثبوت خود تلاش کرو جب انکار کیا تو نیب کو کہا گیا thenews.com.pk/print/577791-o… "دیکھو میں نے چئیرمین نیب کو ایک دفعہ فون کیا اس نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا" اب تو میں خود بھی نہیں کہتا میرا اسسٹنٹ ہی اسے ڈیل کرلیتا ہے "دیکھو ہمارے لوگ ٹی وی پر جس اپوزیشن کے بندے کا ذکر کرتے ہیں کہ وہ گرفتار ہو گا دو دن کے اندر نیب اسے پکڑ لیتی ہے اسے کہتے ہیں وفاداری"
Sep 5, 2019 6 tweets 2 min read
تھریڈ: وزارت قانون کے ایک اہم ترین عہدے پر فائز شخص کیخلاف نیب کا ریفرنس ہے جو جج محمد بشیر کی احتساب عدالت میں ٹرائل کا منتظر ہے تاہم اولین ترجیحات میں شامل نہیں
واضح رہے کہ نیب وزارت قانون کے ماتحت ہے احتساب ججوں کی تعیناتی و توسیع بھی وہیں سے ہوتی ہے
thenews.com.pk/print/522413-t… سیاستدانوں کیلئے ایک معیار بنا ہوا ہے کہ اگر کوئی حکومتی عہدے پر ہے اور اسکے خلاف ریفرنس تیار ہو جائے تو اسے مستعفی ہو جانا چاہئے اور تب تک واپس نہیں آنا چاہئے جب تک کلین چٹ نہیں مل جاتی تاہم مذکورہ کیس سے لگتا ہے کہ بیوروکریسی میں ایسی کوئی روایت نہیں
Sep 4, 2019 7 tweets 2 min read
تھریڈ-
معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت ایک شہری نے سپریم کورٹ سے پوچھا کہ آپکے پاس گریڈ 22-1 تک کتنا سٹاف ہے کتنی آسامیاں خالی ہیں خواتین، معذوروں اور خواجہ سراؤں کیلئے بھی سپریم کورٹ میں ملازمت کا کوٹہ ہے کیا؟
جواب آیا کہ سپریم کورٹ کسی کو جوابدہ نہیں
thenews.com.pk/print/521769-d… اسی شہری نے یہی سوالات اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی بھیجے جس کے سابق چیف جسٹس پر غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کرنے کا الزامات سپریم کورٹ انکوائری میں ثابت بھی ہوئے(موصوف پھر بھی اپنی مدت پوری کرکے باعزت ریٹائر ہوئے بغیر احتساب کے) شہری کے اس سوال کا ہائیکورٹ نے ابھی تک جواب نہیں دیا