Waseem Abbasi Profile picture
Journalist.. Head of News @WENewsPk Ex- @USAToday @thenews_intl @geonews_urdu #Fulbright/Humphrey fellow. @cheveningfco fellow.Tweets= personal
Nov 27 5 tweets 2 min read
عمران خان کی فائنل کال پر پنجاب باہر کیوں نہ نکلا؟
ایک تھریڈ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کے فائنل احتجاج کی کال نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا کے لیے دی گئی تھی، جس کے پیش نظر 23 نومبر کو حکومت کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے تھے۔
تحریک انصاف کے ایک ایم پی اے نے نام نہ ظاہر کی شرط پر بتایا کہ جب عمران خان نے فائنل کال دی تو پی ٹی آئی کے بیشتر اراکین اسمبلی پریشان تھے، پھر بشریٰ بی بی کی جانب سے 5 سے 10 ہزار افراد اسلام آباد لانے کا حکم جاری کردیا گیا۔
Oct 7, 2022 5 tweets 2 min read
یہ بات درست ہے کہ آڈیو میں بظاہر تین الگ الگ ٹکڑے ہیں مگر کسی لمبی تقریر یا انٹرویو کو چھوٹا کرنے کے لیے سب چینل ایسا کرتے ہیں۔
تینوں جگہ آواز تو عمران خان کی ہے اور فقرے مکمل ہیں اس طرح سیاق و سباق سے مکمل واضح ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کی حمایت اور خریدنے کی بات انہوں نے یقینا کی ۔ کلپ 1:
عمران خان: اب بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہے۔ یہ نمبر ایسا ہے نہیں۔ ایسا مت سوچیں کہ گیم ختم ہو گئی ہے۔‘
کیونکہ اب سے لے کر اڑتالیس گھنٹے بہت لمبا عرصہ ہے اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں۔ میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے.
Nov 30, 2018 4 tweets 1 min read
وزیراعظم کے دوست اور معاون زلفی بخاری بدعنوانی کے ایک اور معاملے میں منظر عام پر۔۔۔۔ بخاری کے سوشل میڈیا منیجر فرحان کو بغیر ٹینڈر کے حکومت پاکستان کا سرکاری ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر بنا دیا گیا۔ں thenews.com.pk/print/399923-l… زلفی بخاری کے سوشل میڈیا منیجر کی غیر معروف کمپنی "برانڈو مارکیٹنگ" کو اس معاہدے کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈیٹا تک مفت رسائی اور دیگر کاروبار مثلاً جائیداد وغیرہ کی فروخت کا موقع ملے گا۔