ZUBI Profile picture
Let mE bE mE... becaUse onCe I chaNge, yoU will miSs 'mE' iN mE.😎🙏
Oct 11, 2020 16 tweets 4 min read
آن دی ریکارڈ، آف دی ریکارڈ

نوازشریف کے متعلق مشرف کےبعض جملےتو ریکارڈ پر ہیں
مثلا 12اکتوبر1999 کارروائی کےبعد تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سےپہلی میٹنگ میں کہاتھا
اس نےمجھے دھکا دیا جو مجھے دھکا دےگا میں اُسے دھکا دےدونگا(مطلب اس نےمجھے نکالنےکی کوشش کی میں نے اسےنکال باہر کیا) کچھ عرصہ بعد BBC کے انٹرویو میں مشرف نے اسی بات کو اور انداز میں دہرایا:
وہ مجھے برخاست نہ کرتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا۔
حال ہی میں وزیر داخلہ اعجازشاہ نے عارف نظامی سےانٹرویو میں کہا تھا
نوازشریف کےگرد 6 7 لوگ تھے(وہ انہی کی سنتا تھا) یہ نہ ہوتےتو
وہ چوتھی بار بھی وزیراعظم ہوتا۔
Dec 31, 2019 13 tweets 3 min read
2019 کی تبدیلی اور اگلا سال:

عمران نیازی اور اس کےلانے والوں نے 2019 آنے سے پہلے ہمیں یقین دلایا کہ ہمارے دن بدل چکے ہیں
اس سال کےاختتام تک ہم کم از کم
سنگاپور، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، ملائیشیا یا تھائی لینڈ بن چکے ہوں گے۔
بیروزگاری کا مسئلہ حل ہو چکا ہوگا۔
جہالت گھٹ چکی ہوگی۔ قرضوں سے جان چھوٹ جائے گی۔
کرپشن کے ذریعے کھایا ہوا قومی خزانہ معدوں سے نکال لیا جائے گا۔
قوموں کی فہرست میں ہمارا نام باعزت حد تک اوپر چلا جائے گا۔
پاسپورٹ باعثِ ننگ ہونے کے بجائے باعثِ عزت ہوگا۔
کرنسی دوسرے ملکوں میں ہماری فلاکت کا نشان بننے کے بجائے ہماری خوشحالی کی علامت ہوگی
Nov 11, 2019 6 tweets 2 min read
کرتار پور کےمتعلق کچھ باتیں

کرتارپور گردوارا مذہبی لحاظ سے وہی حیثیت رکھتا ہے جو ہم مسلمانوں کےنزدیک مکہ و مدینہ کی ہے۔
کرتارپورکی تعمیر پٹیالہ کےمہاراجہ بھوپندر سنگھ بہادر کے دورحکومت1921 تا 1929 کےدرمیان ہوئی
گردوارا سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیوجی مہاراج کی یاد میں بنایا گیا سکھ مذہب کے روحانی پیشوا گورو نانک کی پیدائش 1499 عیسوی کو ننکانہ صاحب میں ہوئی۔
اور ان کے والد کا نام ”مہتا کلیان داس“ اور ماں کا نام ”ماتا ترپتا“ تھا۔

گورو نانک 1521 کو اس گاؤں میں تشریف لائے ’کرتار پور کے نام سے گاؤں کو آباد کیا،
1539ء تک آپ نے یہاں قیام کیا
اور قیام کے دوران
Jun 29, 2019 9 tweets 2 min read
تھریڈ:

اب یہ سلسلہ رک جانا چاہیئے

پاکستان کےپہلے وزیرِاعظم لیاقت علی خان قتل کردیےگئے انکے قاتل کو بھی قتل کردیاگیا
یہ مقدمہ آج تک اپنا حل مانگ رہا ہے

میرے وطن کےدوسرے وزیراعظم خواجہ ناظم الدین برطرف کئےگئے

میری ریاست کے تیسرے وزیراعظم محمد علی بوگرہ سے زبردستی استعفیٰ لیاگیا میرے دیس کےچوتھے وزیراعظم چوہدری محمدعلی سےبھی استعفیٰ لیاگیا

میرے ملک کےپانچویں وزیراعظم حسین شہید سہروردی کوبھی مستعفی ہونے پر مجبور کیاگیا۔ انکو اسکے بعدبھی نہ بخشاگیا

میرے ملک کےچھٹے وزیراعظم آئی آئی چندریگر سےبھی استعفی لیاگیا

ساتویں وزیراعظم فیروزخان نون کا تختہ الٹا گیا
Jun 2, 2019 14 tweets 4 min read
لو جی آج کی تازہ خبر سنو:

پھدو عوام تے تاجا حوالدار

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکل بڑے فخر سے اعلان کیا کہ غداری کے الزام میں 3 افراد کو سزا سنائی گئی ہے
جن میں برگیڈیئر راجہ رضوان اور ایک سولین ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائےموت جبکہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کو عمر قید کی سزا دےدی گئی ہے اس اعلان کے بعد پاکستانی میڈیا خاص کر ARY نے زور شور سے خبر چلا دی کہ سزا پانے والے افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے
کوئی تصویر کوئی ویڈیو نہیں دکھائی گئی۔ بس خبر چلائی گئی۔

اب آتے ہیں اس طرف کہ یہ اچانک فوجیوں کو کیا ہو گیا اور وہ کیوں افسروں کے کورٹ مارشل کی خبریں دینے لگ گئے؟؟