Ajmal Jami Profile picture
Anchor/Reporter & Digital Creator @Aik_Pakistan_ | Ex @dunyanews @expressnewspk | A Malang In Love with City of Temples, #Jammu| @StateIVLP | पत्रकार/लेखक| #LFC
Jan 23, 2023 7 tweets 2 min read
thread on #ElectricityShutDown
غیر یقینی، مافیائی مزاج یا عمومی معاشرتی رویہ؟
صبح سے بتی گل تھی، رات نو سے دس کے بیچ آفس سے واپسی کا سفر تھا۔رستے میں لاہور کے دو تین مشہور علاقوں سے گزر ہوا تو جنرل اسٹورز اور بیکری کی دکانوں پر اخیر رش دیکھنے کو ملا۔ بارہ مقامات پر پڑاو کیا اسٹور والوں سے پوچھا: موم بتی ہے؟ نہیں سر! کب کی ختم ہوچکی۔ ٹارچ وغیرہ ہے؟ نہیں سر، وہ بھی ختم شد۔
پوچھا کیا وجہ بنی؟ جواب ملا، عوام پندرہ پندرہ بیس بیس موم بتیاں خرید کر سر شام ہی چلتے بنے۔ تو اب کہاں سے ملے گی موم بتی؟
Jul 16, 2022 30 tweets 6 min read
Thread
ضمنی انتخابات کا ایک جائزہ، کہاں کس کا گراف اوپر؟
یہ ضمنی کم اور سیاسی زندگی موت کا سوال زیادہ بن چکے ہیں، کسی ایک حلقے میں بھی ضمنی انتخاب کی feel نہیں آئی بلکہ یوں لگا جیسے زور کا جوڑ ہے اور عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ لاہور ان حلقوں میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا۔۔۔ لاہور میں دونوں بڑی جماعتوں یعنی ن اور پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ معرکہ تین ایک ہو لیکن بظاہر صورتحال 2-2 ہوتی دکھائی دیتی ہے، یعنی ن کے اسد کھوکر کی اگر pp 168 میں پوزیشن تگڑی ہے تو pp 170 میں پی ٹی آئی کے ظہیر کھوکر بہتر پوزیشن میں نظر آتے ہیں۔۔
Jun 16, 2022 8 tweets 2 min read
جنرل ایوب اقتدار میں آئے تو ساغر کی ایک نظم انکی نظر سے گزری یا گزاری گئی، اسکا ایک مصرعہ تھا؛
"کیا ہے صبر جو ہم نے، ہمیں ایوب ملا"
ایوب لاہور آئے تو انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ میں اس شاعر سے ملنا چاہتا ہوں جس نے یہ نظم لکھی تھی۔ پولیس اور نوکر شاہی کا پورا عملہ حرکت میں آگیا اور ساغر کی تلاش ہونے لگی۔ لیکن صبح سے شام تک کی پوری کوشش کے باوجود وہ ہاتھ‍ نہ لگا۔ اس کا کوئی ٹھور ٹھکانہ تو تھا نہیں، جہاں سے وہ اسے پکڑ لاتے۔ پوچھ‍ گچھ‍ کرتے کرتے سر شام پولیس نے اسے پان والے کی دوکان کے سامنے کھڑے دیکھ‍ لیا۔
Jun 16, 2020 6 tweets 2 min read
سائیٹو کائین نامی صورتحال اس وقت درپیش ہوتی ہے جب جسم میں قوت مدافعت اوورلوڈڈ ہو جائے اور معاملات دیگر اعضا کو متاثر کرنے کی حد تک پہنچ جائیں۔ یعنی جسم خود اپنے ہی خلیات کے خلاف کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔
ایسے میں ایکٹمرا نامی انجکشن مفید ثابت ہوتا ہے۔۔
جاری ہے۔۔۔ ایسی پیچیدگیاں عموماً کورونا سے متاثرہ مریضوں میں گیارہویں دن کے بعد رونما ہوتی ہیں، سانس کی تکلیف اور وینٹی لیٹر پر منتقل ہونا سائیٹو کائین سٹارم کی وجہ سے دیکھنے کو ملتی ہیں، اسے قابو کرنے کے لئے کہ مدافعتی خلیے درست سمت میں گامزن رہیں، ایکٹمرا نامی انجکشن استعمال کیا جاتا ہے۔۔