میرا کسی بھی سیاسی ، مذھبی ، عسکری اور فرقوں سے تعلق نہیں ہے میرے لیے میرا اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کافی ہیں۔ پنگا از ناٹ چنگا 🇵🇰☝
May 7, 2022 • 10 tweets • 3 min read
میرا ایک دوست ہے وسیم وہ لنڈے کا ایکسپرٹ ہے اسکے پاس بڑے بڑے لوگ کوٹ لینے آتے تھے ایک شام اسکے پاس ایک برگیڈئیر چلا آیا حالانکہ وہ دھیمے مزاج کا ہے لیکن کہتے ہیں نہ جب شریف آدمی پلٹتا ہے تو بڑے بڑوں کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں تو قصہ کچھ یوں ہے میرے پاکستانیوں کہ 👇
وہ برگیڈئیر بڑا ہی کوئی بدتمیز تھا عہدے کا زعم بھی تھا افسر شاہی بھی تھی اسکے ساتھ اردلی بھی تھے اور باہر فوجی گاڑی بھی کھڑی تھی ۔ وسیم نے اسکو کوئی پچیس تیس کوٹ دیکھائے لیکن اسکا مزاج خراب تھا ہر بات پر اکڑ رہا تھا آخرکار وسیم کا۔میٹر کھسک گیا اس نے کہا بھئی آپ وقت ضائع مت کریں
Mar 8, 2022 • 4 tweets • 2 min read
بعض دوست احباب کا سوال ہوتا ہے کہ تم سیاست سے نفرت بھی کرتے ہو اور عمران خان کو سپورٹ بھی کرتے ہو تو انکے لیے میرا جواب 👇
مجھ میں اور خان میں ایک چیز کامن ہے ہم دونوں ہی پاکستان کی بہتری کا سوچتے ہیں اسکے پاس پاور ہے وہ اسے استعمال کرتا ہے میرے پاس سوچ ہے جسے میں قلم کے
زریعے اتراتا ہوں ۔ مجھے واقعی سیاست سے نفرت ہے مجھے خان سے ایک سو ایک مسائل ہیں جو صرف اسکی سیاست سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اگر میں اسکو سپورٹ کرتا ہوں تو صرف اسلیے کہ اس میں غیرت ایمانی ابھی زندہ ہے وہ۔ہمت رکھتا ہے دشمن کو للکارنے کی اس نے یہ کر کے دیکھایا ہے بس اسی وجہ سے
Mar 8, 2022 • 15 tweets • 4 min read
جیسے قذافی کے بیٹے کی ساری دولت اغیار نے ہتھیا لی تھی اسی طرح شریفوں اور زرداری کو تکلیف ہوئی ہے کہ عمران خان نے یورپ کو کیوں للکارا ہے کیونکہ پاکستان اس دوراہے پر ہے کہ اگر یہ معاملات سنجیدگی کی طرف جاتے ہیں تو سب سے پہلے انہی چوروں کے گلدستوں کی شامت آئے گی
جن کی جائدادیں باہر ہیں ، لندن ، امریکہ ، فرانس یہ سب ان کی رقوم ہڑپ کر جائیں گے یہ منی لانڈرنگ نیٹورک کی لڑائی ہے عمران خان سے اس سب میں استعمال پاکستانیوں کو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اس لیے عوام سند رکھے نیا ورلڈ آڈر تیار کھڑا ہے بائیڈن کے آنے کے بعد امریکہ
Mar 7, 2022 • 9 tweets • 3 min read
پرانے کھانگڑوں کو بزدار سے کیا مسئلہ ہے ؟
میں نے کافی سوچا ہے اسکے بارے میں اور نتیجہ یہ نکالا ہے کہ جتنے بھی لوگ اندرونِ پنجاب سے ووٹ لے کر وزارتوں کے مزے لوٹتے رہے ہیں بزدار نے انکی پی آر ختم کر دی ہے کیونکہ وہ مسکین کام کر رہا ہے اس نے خاموشی سے بہت سے کام سر انجام دئیے
جس کی وجہ سے پرانے کھانگڑوں کو اپنا مستقبل تاریک ہوتا نظر آرہا ہے پنجاب میں ۔ اور حکومتیں بنتی ہی پنجاب سے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بزدار کے بہت مخالف ہیں جن کو اگر اسکے کام بتا بھی دئیے جائیں تو وہ پھر بھی نہیں مانتے حالانکہ دیکھا جائے تو بزدار نے بِلا امتیاز کام کروائے ہیں
Dec 21, 2021 • 4 tweets • 1 min read
ہمارے لوگوں کے دلِ و دماغ میں یہ چیز رچ بس گئی ہے کہ انکے مسئلوں کا حل کونسلر سے لے کر وزیر اعظم تک کے پاس ہے اگر وہ نہیں ہوں گے تو انکے مسائل حل نہیں ہونگے یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان میں جہالت انتہا کو پہنچ چکی ہے اس ریوڑ نما ہجوم کو یہ چیز سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ 👇🏼
کہ آپ کسی کو منتخب کریں یا ناں کریں ریاست پابند ہے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ۔ بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی بھی ادارہ خودکفیل نہیں ہے کیونکہ سسٹم ہی ٹھیک نہیں ہے کرپشن بے انتہا ہے سالوں لوگوں کو ایک گیس کے کینکشن کے لیے دھکے کھانے پڑتے ہیں دیوانی کیسوں کی تو بات ہی الگ ہے 👇🏼
Dec 20, 2021 • 10 tweets • 3 min read
ہمارے علاقے میں ایک سکول کھلا تھا کسی زمانے میں وہاں کا سسٹم انوکھا تھا مثلاً وہاں نرسری تا میٹرک تک تعلیم دی جاتی تھی اسکول کی فیس ایک ہزار فکس تھی اس اسکول میں بچے خالی ہاتھ جاتے تھے گھر کے کپڑوں میں کوئی کاپی پینسل کتاب کچھ نہیں تھا تو صرف ڈیجیٹل بورڈ ۔
یہ بڑا مشکل کام تھا کیونکہ ہمارے بچوں کو عادت ہے لکھ کر رٹا مار کر یاد کرنے کی تو اس اسکول انتظامیہ نے اسکا حل یہ نکالا کہ ضروری مضمون کے کورس بنائے ایک دن صرف ایک سبجیکٹ یعنی ایک دن انگلش وہ انگلش میں کوئی لٹریچر نہیں پڑھاتے تھے بلکہ وہ انگلش بولنا سیکھاتے تھے
Jul 28, 2021 • 11 tweets • 3 min read
مین اسٹریم۔میڈیا پاور فل ہے
تھریڈ
جھوٹ پھیلانے میں
فحاشی پھیلانے میں
لوگوں کو گمراہ کرنے میں
چند ناعاقبت اندیش لوگ پرائم ٹائم میں کوئی سوشہ چھوڑ دیتے ہیں جس کو سوشل میڈیا پر موجود سستے دانشور سلبرٹی ہوا دیتے ہیں یوں وہ بات پھیل کر لوگوں کے دماغ میں بیٹھ جاتی ہے 👇
آج کل میڈیا پیپلز پارٹی کی جانب جھک رہا ہے ظاہر سی بات ہے نوٹ دیا گیا ہوگا خالی جیب تو کوئی کسی کی طرفداری نہیں کرتا پاکستان میں ۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے سے ایک بیانیہ سیٹ کیا جا رہا ہے کہ اسٹبلیشمنٹ پیپلز پارٹی کی جانب متوجہ ہو رہی ہے یعنی اگلی بار زرداری آئے گا 👇
May 28, 2021 • 339 tweets • >60 min read
ایسی کون سی بات ہے جو شام کو نہیں ہو سکتی ۔ علی نے سوچا اور کہا بس ایسے ہی اتنے دن بعد آپکو دیکھا تو باتیں کرنے کا دل کر رہا ہے ۔ اسکی والدہ نے اسے گھور کر دیکھا اور کہا یہاں کی آب و ہوا تم کو راس نہیں آئی شاید علی ۔ وہ ہنسا اور کہا اگر آپ صالح کے ساتھ چوبیس گھنٹے گزاریں تو
آپ کو بھی اولاد کے حقوق کی فکر ہو جائے میں تو پھر آپکا بیٹا ہوں ۔ اسکی والدہ مسکرائی اور بولی کہاں ہے وہ علی بولا باہر ہے مولوی صاحب ۔ خیر ماما آپ جائیں شام کو بات کریں گے ۔ وہ وہاں سے چلا آیا ۔ سارا دن خوب گہما گہمی تھی ۔ مردوں کا پنڈال سجا ہوا تھا ۔ وہ سب مصروف تھے
Mar 23, 2021 • 6 tweets • 2 min read
پاکستان کا حسن وہ نہیں جو آپ دیکھتے ہیں جیسے پہاڑ ، ریگستان ، جنگلات ، سمندر ، دریا اِن سب کی افادیت اپنی جگہ ہے لاکن پاکستان کا اصل حسن ایسے لوگوں سے جڑا ہے جنہوں نے نیک نامی اور بے لوث ہو کر اپنے لوگوں کے کام آنا ہو جیسے ٹنڈل رام پرشاد
کیا کوئی جانتا ہے ان صاب کو ؟
ٹنڈل رام پرشاد دکن ( بھارت ) کے رہنے والےتھے ایک امیر ترین جاگیردار اپنے وقت کے لیکن ان کی آخری آرام گاہ جہلم میں ہے اور جس جگہ پر یہ آرام فرما ہیں یہ زمین انکی تھی اس زمین کے ساتھ ایک واقعہ جڑا ہے اور یہ واقعہ قیامِ پاکستان سے قبل کا ہے انکی وفات بھی قیامِ پاکستان سے قبل ہوئی
Dec 5, 2020 • 7 tweets • 2 min read
یہ بات تو طے ہے اس وقت پاکستان نظریاتی طور پر دو حصوں میں بٹ چکا ہے کثیر تعداد پاکستانیوں کی چاہتی ہے کہ وہ احتساب کے کھوکلے نعروں کو حقیقت کا رنگ بھرتے ہوئے دیکھے اور جنہوں نے پاکستان کو اس حال تک پہنچایا ہے ان سب کو سزائیں ہو لیکن جب انصاف نہیں ہو گا تو سوال ہو گا
سوال یہ ہے کہ حکومت آخر چاہتی کیا ہے ؟ اگر آپ کے ہاتھوں میں وہ طاقت نہیں تو اپنے سچ بولنے کی روایت کو برقرار رکھیں ۔ عوام کو بتائیں کہ وہ کون سے ایلیمنٹ ہیں جنکی وجہ سے احتساب کا عمل رکا ہوا ہے ؟ آپ عوام کو بتائیں کہ عدالتیں آپکا ساتھ نہیں دے پا رہی یا اسٹبلیشمنٹ پر دباو ہے
Dec 3, 2020 • 4 tweets • 1 min read
لفافے نما گِدھ
قرین قیاس کیا جاتا ہے کہ ایک ملک میں ذرائع ابلاغ کا سسٹم گِدھوں کے پاس تھا ۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اس ملک کا کنٹرول عقاب کے پاس تھا لیکن وہ خود اونچی اڑانیں بھر رہا تھا اس لیے اسے ذرائع ابلاغ کو ٹھیک کرنے کا کبھی خیال نہیں آرہا تھا حالانکہ وہ گِدھ عقاب کو پہلے دن 👇
سے ٹارگٹ کر رہے تھے عقاب حق پر تھا اور انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کر سکتا تھا مگر اس عقاب کے ساتھی کوے راستے کی رکاوٹ تھے ۔ بہرحال ان گِدھوں کو چونکہ مردہ کھانے کا شوق تھا اس لیے وہ چاہتے تھے جو لاشیں پارسل ہو کر باہر چلی گئی ہیں انکو واپس انکے حوالے کیا جائے تاکہ ان کا پاپی پیٹ
Dec 2, 2020 • 8 tweets • 2 min read
یہ ہی اسٹیفین تھا آج سے نو سال قبل عمران خان سے چبھتے ہوئے سوالات کر رہا تھا موضوع تھا نائن الیون کے بعد کا جب امریکہ افغانستان پر چڑھ دوڑا تھا ۔ اسٹیفن نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ سے فنڈ بھی لے لیتے ہیں اور اسکا کام بھی نہیں کرتے حقانی نیٹورک پر سوال اٹھایا
طالبانوں پر سوال کیے ۔ وہی انداز تھا اسٹیفن کا جو کل اسحاق ڈار کے ساتھ تھا ۔ کپتان نے اس کو دو باتیں کی جس کو وقت نے درست ثابت کر دیا ۔ کپتان نے کہا دیکھو اسٹیفن جب کوئی تمھارے گھر زبردستی داخل ہو جائے تو تم کیا کرو گے ؟ یا لڑو گے یا پھر ہتھیار پھینک دو گے ۔ امریکہ کو سمجھنا ہوگا
Dec 1, 2020 • 5 tweets • 2 min read
میرے پاکستانیوں ☝
شاید آپ کو یاد ہو نون لیگ کے دور میں سوشل میڈیا خصوصاً یو ٹیوب بند ہوئی تھی کچھ عرصہ کے لیے ۔ لوگوں نے بڑی واہ واہ کی تھی میں نے بھی چوئی نثار کو داد دی تھی کہ اس نے اچھا کام کیا لیکن ☝
لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے
ن لیک اور اخلاقیات ؟ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اسی لیے میں نے تحقیق شروع کی ۔ میں نے پراکسیز کے زریعے یو ٹیوب کو چالو کیا اور pakistan politician scandal کو سرچ کرنا شروع کر دیا ۔ اور میرا اندیشہ درست ثابت ہوا کیونکہ اس وقت یو ٹیوب پر آل شریف اور آل زرداری سمیت ہر اس سیاستدان 👇
چونکہ پاکستان اس وقت ابھر رہا ہے معاشی طور پر اس لیے ضروری ہے کہ باقاعدہ حکمت عملی ترتیب دی جائے ان لوگوں کے خلاف جو پاکستان کے خیر خواہ نہیں جن میں صف اول اپوزیشن رہنما ہیں ۔ سب سے پہلے جو کام ہونا چاہیے وہ ہے قانون کی عملداری 👇
اسکے بعد لوگوں میں شعور پیدا کرنا ۔ اور انہیں بتانا کہ آپ آزاد شہری ضرور ہیں مگر کرونا وبائی آفت ہے اس لیے آپ خود ہی اپنی زندگی پر نظرثانی کر لیں ۔ بجائے اسکے آپ ٹی وی یا سوشل میڈیا پر اپوزیشن کو ٹارگٹ کریں آپ سیدھا عوام سے رابطہ کریں ۔ پاکستان کی نوے فیصد عوام جانتی ہے 👇
Aug 16, 2020 • 152 tweets • 37 min read
کی بورڈ
ناول
سرمئی شام میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کیلیفورنیا کے ساحل پر موجود تھی یہ ایک کالج گروپ تھا اور چھٹیوں پر کیلیفورنیا آیا ہوا تھا ۔ خوب ہلہ گلہ ہو رہا تھا وہ پنک اسکارف لانگ شرٹ اور جینز میں سب سے الگ دکھائی دے رہی تھی ۔ وہ ایک سال پہلے امریکہ آئی تھی
اس نے امتحانات میں ٹاپ کیا تھا جس پر حکومت نے اس کو وظیفہ دیا تھا ۔ حکومت کی اس مہربانی پر آج وہ امریکہ میں تھی اور باقی کی پڑھائی یہاں کر رہی تھی ۔ وہ آئی ٹی میں ماسٹر کر رہی تھی شکاگو کی ایک اچھی یونیورسٹی سے ۔ وہ ایک عام لڑکی تھی ۔ اسکے والد ایک تاجر تھے دو بھائی تھے
Aug 7, 2020 • 401 tweets • >60 min read
جانی براوو
ناول
ناول شروع کرنے سے قبل سب سے پہلے تو آپ سب کا شکریہ جنہوں نے میرے سابقہ ناول گمنام کو پذیرائی دی ۔ اور اسکے ساتھ ایک درخواست بھی لایا ہوں کہ لاک ڈاون میں تو وقت ہوتا تھا اسلیے زیادہ لکھتا رہا اب کام شروع ہو گیا لہذا گزارش ہے تھوڑا حوصلہ رکھیے گا ۔ شکریہ
رات کے تین بجے فون کی گھنٹی بجی ۔ جولین نے ایک نظر اپنے شوہر ہر ڈالی جو سو رہا تھا اس نے فون کو اٹھایا اور بولی ہیلو ؟ جواب میں ایک گھبرائی آواز سنائی دی ۔ میم تکلیف کے لیے معذرت ایک سانحہ رونما ہوگیا ہے آپ کو آنا پڑے گا ۔ جولین نے یہ بھی ناں پوچھا کہ کیسا سانحہ بس اوکے کہا اور
Jul 10, 2020 • 11 tweets • 3 min read
سارے دین برابر ہیں ؟
تورات ، زبور ، انجیل اور قرآن کریم کیا برابر ہیں ؟
بات انسانیت کی ہو تو سب انسان برابر ہیں کسی عجمی کو عربی پر اور کسی گورے کو کالے پر برتری نہیں سوائے تقوی کے
لیکن بات مذھب کی ہے تو پھر اسلام سب سے اعلی اور برتر مذھب قرار پاتا ہے جسکی گواہی باقی آسمانی
کتابیں بھی دیتی ہیں ۔ اور ہمارے اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف کو لگتا ہے کہ سارے مذھب برابر ہیں تو کیسے ہیں ؟ حدیث ملاحظہ کریں
عبد بن حمید وابن مردویہ وابن عساکر نے ابوذرغفاری سے روایت کیا کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے کتنی کتابیں نازل فرمائیں؟ فرمایا ایک سو چار کتابیں
Jul 3, 2020 • 25 tweets • 7 min read
ناستک اور میں
جو کسی مذھب ہر یقین نہیں رکھتا اسے ناستک کہتے ہیں ۔ ایسے ہی ایک ناستک سے میرا واسطہ پڑا ۔ ہوا یوں تھا کہ میں سیر کے لیے ایک مرتبہ ناران گیا ہوا تھا ۔ وہاں پہاڑوں پر مجھے یہ شخص ملا ۔ میں نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو دیکھا وہ ایک طرف بیٹھا مجھے دیکھ رہا تھا
میں نے اسے سلام کیا ۔ تو اس نے گردن ہلائی ۔ خیر میں اپنی دعا میں مشغول ہو گیا ۔ جب میں فارغ ہو چکا عبادت سے تو حال و احوال پوچھا اس سے ۔ معلوم ہوا کہ وہ بھی ایک لاابالی نوجوان ہے میری طرح ۔ گھومنے پھرنے نکل جاتا ہے جب پیسے ختم ہو جاتے ہیں تو کام لگ جاتا ہے کوئی
Jun 8, 2020 • 12 tweets • 3 min read
لاکھوں کی مچھلی
وہ مچھلی جو کرنسی کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے
سب سے پہلے آپ لوگوں کا شکریہ جو میرے تھریڈز کو وقت نکال کر پڑھتے ہیں۔ یقین جانیں جب آپ اس پر اظہار کرتے ہیں تو مجھے اپنی محنت کی قیمت وصول ہو جاتی ہے ۔ بھیڑیا اور پینگوئن کے بعد پیشِ خدمت ہے " سوا مچھلی " 👇
اللہ نے اپنے جہان میں انسانوں کے لیے بے پناہ وسائل رکھے ہیں اور ساتھ میں رزق کا وعدہ بھی کر رکھا ہے لیکن اللہ ساتھ میں یہ بھی فرماتا ہے کہ اسکے لیے کوشش کرو اب گھر بیٹھے اگر آپ رزق کی آس لگاو گے تو اللہ وہ بھی کہیں سے وسیلہ بنا ہی دے گا آپ کے لیے مگر اس میں آپ کی کیا کوشش ہوگی؟👇
Jun 6, 2020 • 12 tweets • 3 min read
بھیڑیا
لوگ اکثر اوقات بھیڑئیے کی بات کرتے ہیں سوشل میڈیا پر لیکن بہت کم لوگ اس کی خصوصیات سے ناواقف ہیں چلیں آج اسکی معلومات آپ لوگوں تک پہنچائی جائیں ۔ سب سے پہلے یہ جان لیں کہ ایک اکیلا بھیڑیا ہزار کے برابر ہوتا ہے اسلیے کبھی اس کو اکیلا سمجھ کر اسکے پاس مت جائیں 👇
بھیڑئیے گروہ کی شکلوں میں رہتے ہیں انکے قبیلے ہوتے ہیں ہر قبیلے میں پندرہ بھیڑئیے ہوتے ہیں اور یہ ایک خاندان کہلاتا ہے خاندان کے سربراہ کو الفا کہا جاتا ہے نر الفا اور مادہ الفا عربی میں اسکو الف ( البار ) کہا جاتا ہے جسکے معنی ایک میں ہزار ہیں یہ گوشت خور ہوتا ہے 👇
کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ہے“
کلونجی ایک قسم کی گھاس کا بیج ہے۔ اس کا پودا سونف سے مشابہ، خودرو اور چالیس سینٹی میٹر بلند ہوتا ہے۔
پھول زردی مائل، بیجوں کارنگ سیاہ اور شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ انہیں پیاز کا ہی بیج سمجھتے ہیں۔ کلونجی کے بیجوں کی بو تیز اور شفائی تاثیر سات سال تک قائم رہتی ہے۔ صحیح کلونجی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اسے سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں