Fehmi غزل Profile picture
Urdu poetry Urdu ghazal ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے۔ اردو شاعری، اردو غزل، شاعری، منتخب اشعار صرف شاعری
Apr 14, 2023 4 tweets 2 min read
یہ خاموشی تیری اے دلربا کچھ اور کہتی ہے
نگاہ کچھ اور کہتی ہے ، ادا کچھ اور کہتی ہے

برا کیوں کر کہیں اس کو جسے ہم کہہ چکے اچھا
مگر سن تو تمہیں خلق خدا کچھ اور کہتی ہے

سنوں کس کس کی میں یارب یقیں کس کس کا ہو مجھ کو کہ قاصد کا بیاں کچھ ہے ، صبا کچھ اور کہتی ہے

#قومی_زبان وہ پہنچی آسماں پر ، وہ گٸ عرش معلی پر
الہی خیر اب آہ رسا کچھ اور کہتی ہے

شکایت جان کر سنتے نہیں تم کیوں دم آخر
تمہارے حق میں یہ میری دعا کچھ اور کہتی ہے

طبعیت ہو گٸ بے چین ، لا ساغر پلا ساقی
کہاں کی توبہ ، ساون کی گھٹا کچھ اور کہتی ہے

#قومی_زبان
Apr 13, 2023 4 tweets 3 min read
میری جانب بھی ہو اک نگاہ کرم اے شفیع الوریٰ خاتم الانبیاء
آپ نور ازل آپ شمع حرم آپ شمس الضحیٰ خاتم الانبیاء

آپ ہیں حق نگر، آپ ہیں حق رساں، سدرۃ المنتہیٰ آپ کے زیر پا
آپ ہیں مظہر ذات رب العلیٰ، رہبر حق نما خاتم الانبیاء

#اردو
@urdu_bazm اے فصیح البیاں، اے بلیغ اللساں، اے وحید الزماں، ماورائے گماں
آپ کا نور ہے از کراں تا کراں، شاہد کبریا خاتم الانبیاء

مرسل مرسلاں، سرور عرشیاں، ہادی انس و جاں مقبل مقبلاں
آپ کی ذات ہے باعث کن فکاں، راز ارض و سما خاتم الانبیاء

#اردو
@urdu_bazm