Advocate I Partner @ Just & Right Law Firm I Ravian l IIUI Alumnus l Writer I
Feb 19, 2024 • 24 tweets • 6 min read
راہی، موسے والا اور استخار ساہی
اسی کی دہائی میں جہاد کا فرمان جاری ہوا تو مرد مومن کی مملکت خداداد میں ادب اور فنون لطیفہ کے لیے زمین تنگ ہو گئی۔ ملک کی ثقافت، کلچر، قانون اور تاریخ کو دوبارہ سے مرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہوا۔ ایسے میں سیالکوٹ والے وحید مراد کی چاکلیٹ (1/24)
ہیرو لک کے ساتھ رومانوی فلمیں بنانا ممکن نہ رہا۔ موضوعات کے گرد گھیرا تنگ ہوا تو گنڈاسے سے کٹی اڑتی گردنیں اور خون میں لت پت لاشوں کے علاوہ سنسر بورڈ کی قینچی ہر اس چیز پر تیزی سے چلی جس سے شعور پیدا ہونے کا ذرا سا بھی اندیشہ تھا۔ یوں مرد مومن کی نئی وضع کردہ ثقافت میں (2/24)
Dec 11, 2023 • 15 tweets • 4 min read
یہ رائے بھوئی دی تلونڈی کے ننکانہ صاحب بننے کی کہانی ہے۔
راوی کے کنارے یہ بستی مسلمان تاجر رائے بھوئی کے نام سے بسائی گئی۔ تاریخ کے حوالوں میں اسے رائے پور بھی کہا جاتا تھا۔ 1469 کے کاتک کی پورن ماشی کی رات کو یہاں کے پٹواری کلیان چند داس بیدی کے ہاں ایک بچے کی (1/15)
پیدائش ہوئی۔ والدین نے اس کا نام نانک رکھا اور دنیا آج اسے بابا گرو نانک کے نام سے جانتی ہے۔ نانک ہندو کھتری خاندان کے چشم و چراغ تھے لیکن ان کی زندگی عشق کے ایسے انقلاب کی داستان ہے کہ سولہویں صدی میں رائے بھوئی کے پوتے نے اس بستی کا نام نانک کی نسبت سے ننکانہ رکھ (2/15)
Jul 28, 2023 • 10 tweets • 3 min read
محرم اور ماں جی
محرم آتا تو سب کچھ Mute پر چلا جاتا تھا۔ پہلے پہل عاشورہ کے دس دن ٹی وی بھی بند رہتا تھا، لیکن پھر کئی گھروں میں چھپ چھپا کر رات نو بجے کا خبر نامہ دیکھا جانے لگا۔ تب بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی کی سکرین ویسے ہی رنگوں سے خالی ہوتی تھی، لیکن ان دس دنوں میں اور (1/10)
بھی بے رنگ ہو جاتی۔ ساز کے بغیر ٹی وی نشریات بشمول اشتہارات دیکھنا بڑا ہی عجیب تجربہ تھا۔ جس کا احاطہ آج کرنا ناممکن سا ہے۔
دس محرم کی رات خاموش خبرنامہ کے بعد ایک عالم صاحب کالی اچکن اور جناح کیپ پہنے ثقیل اردو میں مجلس پڑھا کرتے تھے۔ مجلس کیا تھی، بس درس ہوتا تھا۔ (2/10)
Apr 12, 2023 • 23 tweets • 5 min read
یہ مٹور گاؤں کے شاہنواز خان اور لطیف فاطمہ کی کہانی ہے۔
1991 میں انتقال کرنے والی لطیف فاطمہ کی شادی پشاور سے تعلق رکھنے والے میر تاج سے ہوئی جو خدائی خدمتگاروں سے بھی وابستہ تھے۔داستانوں کی خوبصورتی یہ بھی تو ہے کہ یہ سیدھی لکیر پہ چلنے کی بجائے دائروں میں سفر کرتی ہیں سو 1/22
لطیف فاطمہ کی کہانی حیدر آباد دکن کے ایک گھرانے سے شروع ہو کر دلی کے ایک قبرستان میں جانے سے پہلے پنڈی کے ایک دیہات مٹور میں بھی رکتی ہے کیونکہ لطیف فاطمہ اور میر تاج کی رخصتی جس گھر سے ہوئی وہ کہنے کو تو دہلی میں تھا مگر اس کے مالک کا دل، مٹور نام کے گاؤں میں دھڑکتا تھا۔ 2/22
Apr 11, 2023 • 5 tweets • 2 min read
جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ بڑا مزاحیہ ہے۔ جس طرح کی اعلی و ارفع اور generalised قسم کی وجوہات اس فیصلہ کے حق میں لکھی گئی ہیں وہ کسی بھی فیصلہ کے حق میں لکھی جا سکتی ہیں۔
فیصلے کا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سوموٹو کے معاملے میں سپریم کورٹ کو 1/5
عدالتی تحمل (Judicial Restraint) کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس مسئلہ کے بارے میں ہائی کورٹ پہلے ہی اپنا حکم نامہ جاری کر چکی ہے جو کہ قانونی طور پر قابلِ نفاذ ہے تو ہائی کورٹ کو ہی اپنا فیصلہ نافذ کرنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ فیصلے میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ 2/5
Mar 28, 2023 • 22 tweets • 6 min read
سرزمین جہلم کے اولین آبادکار ڈو ویڈن تھے۔ اس کے بعد آرین، کول، سنتال اور منڈا قبائل بھی اس علاقے میں بود و باش اختیار کرنے لگے۔ کہا جاتا ہے کہ جہلم کے ابتدائی قبائل آگ کی پوجا (زرتشت) کیا کرتے تھے۔
جہلم کے نام کے بارے میں کئی روایات ہیں۔ 1/22
ایک روایت کے مطابق جہلم کا نام ’’جل ہم‘‘ تھا۔ جل کا مطلب پانی اور ہم کا مطلب ٹھنڈا اور میٹھا۔ ایک روایت کے مطابق جہلم یونانی زبان میں ایک چھوٹا نیزہ نما ہتھیار کو کہا جاتا ہے۔ چونکہ یونانی فوج نے راجہ پورس کا مقابلہ انھی نیزوں سے کیا اس لیے اس مقام کا نام جہلم پڑ گیا۔ 2/22
Mar 26, 2023 • 4 tweets • 2 min read
گُرو کی وڈالی، امرتسر کے پورن چند وڈالی اور پیارے لال وڈالی پنجابی صوفی گلوکار اور موسیقار ہیں۔ دنیا انہیں وڈالی برادران کے نام سے جانتی ہے۔چھوٹے بھائی پیارے لال تو کچھ سال ہوئے گُرو کو پیارے ہو گئے، لیکن ان کی آواز آج بھی زندہ سلامت ہے۔1/4
پانچ نسلوں تک صوفیوں کا پیغام پہنچانے والے موسیقی گھرانے میں پیدا ہونے والے پورن چند آباو اجداد کا پیشہ چھوڑ کر پچیس سال اکھاڑے میں کشتی کرتے رہے اور پیارے لال رس لیلا میں کرشن کا کردار ادا کرکے گھر کا چولہا جلاتے رہے، لیکن بالآخر والد ٹھاکر داس نے پورن چند 2/4
Mar 26, 2023 • 12 tweets • 3 min read
لوہڑی کے گیت میں دُلے بھٹی کا ذکر یوں ہے کہ اس نے کسی زمیندار کی قید سے ایک مجبور لڑکی کو چھڑوایا اور اپنی اولاد کی طرح پالا۔ مناسب وقت آنے پہ دھوم دھام سے اس کی شادی کی اور بیٹیوں کی طرح رخصت کیا۔
عبداللہ یا دلا بھٹی، ساندل بھٹی کا پوتا اور فرید بھٹی کا بیٹا تھا (1/11)
اور بار کا یہ حصہ اس کے دادا کے نام سے منسوب تھا۔ یہ سوریا ونشی راجپوت، چاند سے اپنا تعلق جوڑتے اور پنجاب میں کثرت سے ملتے تھے۔ ہمایوں کے بعد اکبر نے تخت سنبھالا تو باغیوں کا قلع قمع کرنے کی ٹھانی۔ ساندل کے علاقے میں مغلوں کے سب سے بڑے دشمن فرید اور ساندل بھٹی تھے سو (2/11)
Mar 25, 2023 • 12 tweets • 3 min read
کنجوانی سے نکلتی ریل، چناب کے پانیوں سے دور اور راوی کے آسیب کے ساتھ ساتھ، کمالیہ کے کوٹ پہنچتی ہے۔
صدیوں پہلے یہاں بہت گھنا جنگل ہوا کرتا تھا۔ جنگل کے ساتھ ساتھ راوی صاف صاف بہتا تھا۔ دریا کے کنارے ملاحوں کی بستی تھی جو امن پسند بھی تھے اور بہادر بھی۔ (1/12)
پانی سے زندگی جوڑنے والے یہ لوگ اول اول تو لڑتے نہ تھے اور جو بھڑ جاتے تو چھوڑتے نہ تھے۔ جہلم میں پورس کو شکست دینے کے بعد جب سکندر یہاں آیا تو ان کھوکھروں سے بھی لڑا۔ جنگ کا نتیجہ تو معلوم نہیں کیونکہ تاریخ لکھنے والے ہمیشہ ایسے موقع پہ چوک جایا کرتے ہیں (2/12)
Mar 23, 2023 • 4 tweets • 1 min read
When asked how he felt about his Indian viceroyalty eighteen years after Partition, Mountbatten himself admitted to BBC's John Osman, when they sat next to one another at dinner shortly after the 1965 Indo-Pakistani War, that he had “got things wrong." (1/4)
Osman felt "sympathy" for the remorseful sixty-five-year-old ex-viceroy and tried to cheer him, but to no avail. Thirty-nine years after that meeting he recalled: “Mountbatten was not to be con-soled. To this day his own judgment on how he had performed in India rings (2/4)
Mar 22, 2023 • 13 tweets • 3 min read
اصل فیصلے میں پھانسی کی تاریخ مارچ کی چوبیس درج تھی مگر چند ناقابل بیان وجوہات کی بناء پہ یہ وقت لگ بھگ سولہ گھنٹے آگے کرنا پڑا۔ جیل کے حکام نے کوشش کی تھی کہ یہ خبر کال کوٹھری کے اندر ہرگز نہ پہنچے سو تینوں اسی طرح اگلے دن کا انتظار کرتے رہے۔
پنجاب میں بہار آچکی تھی۔ (1/13)
جب دونوں وقت مل رہے تھے اور دادی جے کور بی بی گھڑے ڈھانپ کر اندرجارہی تھی تو اچانک اس کے اپنے اندر کچھ ٹوٹ گیا۔ یہ سات تیس کاوقت تھا۔
گاؤں سے بہت دورلاہور شہر میں داتا دربار کی اذانیں مدھم پڑیں تو جیل میں ایک ہلچل مچ گئی۔ ڈیوٹی پہ موجود میجسٹریٹ نے آنے سے انکار کر دیا تھا۔(2/13)
Mar 21, 2023 • 18 tweets • 4 min read
نوروز کیا ہے اور کہاں ہے؟
موسمِ بہار کے استقبال کے لیے تقریبا ہر قوم قبیلے میں تہواروں، میلوں ٹھیلوں اور جھوم جھملیوں کی روایت موجود ہے۔
ہمارے نمائندہ تہواروں کا خطے میں آغاز ہوگیا ہے۔ لوہڑی اور ہولی کا تہوار گزر گیا ہے، نو روز کا تہوار آگیا ہے۔ بسنت اور بیساکھی کو بھی (1/18)
آنا چاہیے، مگر نہیں آئیں گے۔ آئیں گے بھی تو سرحد کے پار آئیں گے۔ ہمارے نصیب سے سب اچھے رنگ مٹا دیے گئے ہیں۔ قدیم ایرانی شمسی کیلینڈر کا آغاز یکم فروردین یعنی اکیس مارچ سے ہوتا ہے۔ سو ایرانی تہذیب میں نوروز کا جشن مناکر محض بہار کو خوش آمدید نہیں کہا جاتا، (2/18)
Mar 20, 2023 • 6 tweets • 2 min read
Roothi Rani (روٹھی رانی)
Umade Bhattiyani was the second wife of Maldeo Rathore, the renowned Rathore ruler of Marwar (r. 1532 – 1562).
Umade was a princess of the Bhati Rajput clan of Jaisalmer and was the daughter of Rawal Lunkaran Bhati, (1/6)
the ruler of Jaisalmer (r. 1530 - 1551).
Maldeo Rathore was expanding his territories westward and plundered Jaisalmer in 1537. Rawal Lunkaran was forced to sue for peace by giving Maldeo his daughter Umade in marriage to him. (2/6)
Feb 24, 2023 • 25 tweets • 5 min read
Ilm-ud-Din case: Lahore High Court complete judgement
Ilam Din murdered Rajpal, the publisher of the pamphlet "Rangila Rasul", on April 6, 1929. Ilam Din was sentenced to death on May 22, 1929. Mohammed Ali Jinnah and Farrukh Hussain filed an appeal to the Lahore (1/25)
High Court against the death sentence. Following is complete judgement of the case.
Broadway, J.—Ilam Din, son of Talia Mand, a Tarkhan of some 19 or 20 years of age, and a resident of Mohalla Sirianwala, Lahore City, has been convicted of having caused the death (2/25)
Feb 23, 2023 • 4 tweets • 2 min read
باقرخانی ویسے تو مغلوں کے باورچی خانے میں متعارف ہوئی۔ لیکن اس کے نام کا قصہ یوں ہے کہ بنگال کے نواب سراج الدولہ کے دور میں چٹاگانگ میں ایک فوجی جرنیل تھا، باقر خان۔ باقر خان ایک خوبصورت شاہی رقاصہ خانی بیگم کے عشق میں مبتلا تھا اور خانی بیگم بھی باقر خان کی دیوانی (1/4)
تھی۔ محبت کی اس داستان میں ایک اور درباری زین الخان ولن تھا۔
زین الخان بھی خانی بیگم کا دیوانہ تھا۔ لیکن خانی بیگم کے دل کا محور کوئی اور تھا۔ لاکھ کوشش کے باوجود بھی جب زین الخان کو خانی بیگم کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہ ملا تو اس نے خانی بیگم کو اغوا کر کے قید میں (2/4)
Feb 21, 2023 • 8 tweets • 2 min read
سنجے لیلی بھنسالی کا اپنا سینما ہے۔ وہ اپنی ہیروئنز کو سونے کا لباس پہناتا ہے مگر آنکھ ہمیشہ نم رکھتا ہے۔
دیوداس کی ایشوریا ہو یا پدماوتی کی دیپیکا سنجے کی فلموں کی ہیروئن ہمیشہ کسی سانحے سے گزرتی دل تنگ و بے آرام ہی دکھے گی۔
لاہور کی ہیرا منڈی اب نہیں رہی۔ (1/8)
داستانیں موجود ہیں مگر قدیم ہجروں کے نقوش زمانے کی ہوائیں چاٹ گئی۔
اب کوٹھے وہ نہیں رہے جہاں معزز گھرانوں کے شہزادے تربیت آداب و نفاست کے گُر سیکھنے کے لئے بھجوا دیے جاتے تھے۔
کوٹھے کی بالکنی سے غالب کی غزل ترنم میں گنگنا کر راہ چلتے گراہک متوجہ کرتی طوائفیں چل (2/8)
Feb 11, 2023 • 13 tweets • 3 min read
مارگلہ ریلوے اسٹیشن: ایک ادھوری کہانی
یہ اسلام آباد کا مارگلہ ریلوے اسٹیشن ہے۔ شہر کے مزاج کی طرح خاموش، اداس اور ویران۔ یہاں نہ تو خوانچہ فروشوں کی آہو کار ہے، نہ سرخ وردی پہنے قُلیوں کی دھکم پیل۔ بس ایک سکوت کا عالم رہتا ہے۔ ماحول کا یہ سکوت صرف ریل کی آمد پر (1/13)
چند لمحوں کو ٹوٹتا ہے جو راولپنڈی سے کسی اژدھے کی مانند آتی ہے اور اِکا دُکا مسافروں کو نگل کر اسی راستے سے واپس چلی جاتی ہے۔
ڈوکیڈیس نے جب اس شہر کا نقشہ بچھایا تو سیکٹروں کی سیدھی لائنوں کے بیچوں بیچ زیرو پوائنٹ کے پاس کہیں ریلوے اسٹیشن کا بھی کوئی خانہ تو تھا، (2/13)
Feb 6, 2023 • 5 tweets • 2 min read
کیا پرویز مشرف کی سنگین غداری کیس میں سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر شدہ اپیل غیر موثر ہو گئی؟
پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے 17 دسمبر 2019 کے فیصلے جس میں ان کو سزائے موت دی گئی تھی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ عدالت نے اپیل کی سماعت اس شرط سے (1/5)
مشروط کی ہوئی تھی کہ سابق صدر و آرمی چیف پہلے خود کو حوالہ قانون کریں۔ اب جب پرویز مشرف کی موت ہو گئی ہے تو سوال یہ ہے کہ اس اپیل کا مستقبل کیا ہو گا؟ کیا یہ اپیل سنی جائے گی؟ کیا اس پر کوئی سزا جزا کا فیصلہ ہو سکتا ہے یا وہ غیر موثر ہوگئی؟
میرے خیال میں جس طرح (2/5)
Feb 6, 2023 • 13 tweets • 3 min read
کیا سنگین غداری کیس میں مشرف کی لاش کو ڈی چوک میں لٹکانے کا حکم موثر ہے؟
مورخہ 17دسمبر 2019 کو سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو آئین شکنی، 2007ء ایمرجنسی لگانے اور ججز کو نظر بند کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر پانچ دفعہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ (1/12)
خصوصی عدالت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار سیٹھ ،نذر اکبر سندھ ہائی کورٹ اور شاہد کریم لاہور ہائی کورٹ پر مشتمل تھی۔ ان تین ججز میں سے جسٹس وقار سیٹھ نے اپنے اضافی نوٹ میں لکھا تھا کہ اگر پرویز مشرف سزا پر عملدرآمد ہونے سے پہلے فوت ہو (2/12)
Feb 5, 2023 • 4 tweets • 1 min read
باغ کلاں (سیکٹر جی۔سکس، اسلام آباد)
اسلام آباد کی تاریخ میں باغ کلاں نامی گاؤں بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اسلام آباد کی شروعات اسی گاؤں سے ہوئی ۔
کٹاریاں گاؤں یعنی جی فائیو سے تھوڑا پیچھے باغ کلاں نام کا یہ گاؤں تھا ۔ اسے باگاں بھی کہا جاتا تھا ۔ اسی گاؤں میں سیکٹر (1/4)
جی سکس آباد ہوا ۔
ادھر ہی اسلام آباد کا سب سے پہلا کمرشل زون تعمیر کیا گیا ۔ سرکاری ملازمین کے لیے سب سے پہلے رہائشی کوارٹرز بھی اسی گاؤں میں تعمیر کیے گئے ۔ انہی زیر تعمیر کوارٹرز میں سے ایک میں اسلام آباد کا پہلا پولیس اسٹیشن اور پہلا بنک قائم کیا گیا ۔ دلچسپ بات (2/4)
Feb 5, 2023 • 23 tweets • 6 min read
Historical pictures of the construction of Islamabad.
1.Parliament House under construction.u 2. There was a small village at Shakarparian.