Muhammed Hamza Shafqaat Profile picture
Commissioner Quetta Division https://t.co/jRTDUASs5f
Farnia Haneef Profile picture Raheel Asghar Profile picture 2 subscribed
Jun 24, 2022 9 tweets 2 min read
پہاڑوں میں آگ پہلے سے بہت زیادہ کیوں لگ رہی ہے؟۔ زمین پر پانی کی کمی کیوں ہورہی ہے؟ ایک طرف سیلاب تو دوسری طرف خشک سالی اور قحط سالی جیسے سنگین مسائل کیوں درپیش ہو رہے ہیں؟ اس سال اپریل کے مہینے میں جیکب آباد نہ صرف دنیا کا گرم ترین شہر تھا بلکہ اب تک کی معلوم… …تاریخ کے مطابق یہ شہر حدّت کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے یہاں تک کہ دنیا کے گرم ترین خطے افریقہ کے شہروں سے بھی زیادہ!آخر یہ موسمیاتی تغیّرات اتنی تیزی سے کیوں جنم لے رہے ہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سب گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ گلوبل وارمنگ کیا ہے ؟ سادہ الفاظ میں یہ…
Jun 19, 2022 5 tweets 1 min read
Thread
What is web3? Harvard Business Review terms it as the future of Internet. I think it is also the future of Pakistan. How? Youth bulge in Pakistan is a problem and experts say that this problem can be resolved by adoption of technology..1/5 People think that one needs a technical degree from a foreign university. Some even think that one needs to work in modern software firms to gather experience. Not at all. You just need the will and right guidance. 2/5..
Jun 18, 2022 14 tweets 3 min read
جب چارلس نیپئر( Charles James Napier) نے سندھ کے مسلمان حکمرانوں کو شکست دی اور صوبے پر قبضہ جمایا تو اس نے کلکتہ میں برطانوی ہیڈ کوارٹر کو ایک پیغام بھیجا جو ایک لفظ (Peccavi) پر مشتمل تھا۔ آپ میں سے کتنے لوگ اس لفظ "پیکاوی" سے آشنا ہیں؟ یہ ایک لاطینی لفظ ہے اور عموماً چرچ میں… …پادری کے سامنے گناہوں کے اعتراف کرنے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے ۔ اس کا مطلب ہے: "میں نے گناہ کیا ہے" انگلش میں "I have sinned '۔ سوچنے کی بات ہے کہ چارلس نیپئیر نے یہ لفظ کیوں استعمال کیا؟ اصل میں یہ ایک مختصر ترین پیغام تھا جس کے ذریعے بتایا گیا کہ سندھ پر قابو پالیا گیا…
Jun 16, 2022 10 tweets 2 min read
Why Nations Fail?

"قومیں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟" یہ ایک لاجواب کتاب ہے. اسے دو محققین نے لکھا ہے۔ جیمز رابنسن اور ڈیرون ایسیمیگلو۔ ان کی یہ تحقیقی کتاب ۳۰۰ حوالوں پر مشتمل ہے۔ مصنّفین نے اپنے نتائج مرتب کرنے میں برسوں کا وقت لیا۔ انہوں نے 60 سے زائد ممالک کی تاریخ کا تجزیہ کیا... اور اس تاریخی تناظر میں ان ممالک کے موجودہ حالات کا مطالعہ کیا۔ اس کتاب میں طویل تحقیق کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کسی بھی ملک کی کامیابی کا راز اس کے اداروں کی مضبوطی کے ساتھ مشروط ہوتا ہے۔ یہ ادارے بنیادی طور پر سیاسی اور معاشی ادارے ہیں۔۔۔۔
Jun 14, 2022 8 tweets 2 min read
2005 میں سی ایس ایس کے امتحان کے دوران ہمیں سائیکوسس اور نیوروسس پر لکھنے کو کہا گیا۔ میں اس وقت ان اصطلاحات سے نابلد تھا۔ میں نے پہلی بار ذہنی دباو اور اس قبیل کی دیگر بیماریوں کے متعلق سنا اور پڑھا۔ دیکھا جائے تو ہمارے ملک میں ذہنی صحت کے حوالے سے کسی حد تک قانون سازی ضرور… …ہوئی ہے لیکن اس سلسلے میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ پہلا قانون جو اس بابت منظور ہوا، وہ مینٹل ہیلتھ آرڈیننس 2001 تھا لیکن بعد ازاں پنجاب مینٹل ہیلتھ ایکٹ 2014 قانون سازی کے حوالے سے ایک نمایاں پیش رفت تھی۔ پاکستان میں دماغی بیماریاں وبائی شکل اختیار کر رہی ہیں۔ تقریباً ہر…
Jun 13, 2022 5 tweets 1 min read
ہندوستان اور پاکستان کے مسلمان ہمیشہ دو قومی نظریے کی بات کرتے ہیں۔یہ بات کرتے ہوئے ہندو مذہب کے ذات پات کے نظام کو کڑی نظر سے دیکھتے ہیں اور اپنے آپ کو اس سے بالکل مختلف اور علیحدہ خیال کرتے ہیں۔لیکن اگر ہم اس بات کا تجزیہ کریں تو یہ بات سامنے اتی ہے کہ یہ مسئلہ جنوبی ایشیا 1/8 …کی دونوں بڑی اقوام میں موجود ہے۔ راجیندر پرساد نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے India Divided . 2/8
Jun 12, 2022 6 tweets 2 min read
اج کل لوگوں کی اکثریت کسی ایک یا دوسری حکومت کی معاشی پالیسی میں خامیاں تلاش کرتی رہتی ہے لیکن وہ ہمیشہ اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ تھامس مالتھس نے 19ویں صدی کے اوائل میں اس بارے میں کیا حیران کن پیشین گوئی کی تھی

1/6
تھامس مالتھس نے تھیوری دی کی اگر آبادی کو بے لگام بڑھنے دیا گیا تو آہستہ آہستہ وسائل ختم ہو جائیں گے اور یہی ابادی قحط سالی اور جنگوں سمیت تباہی کا باعث بنے گی۔ پاکستان میں بدقسمتی سے آبادی کے اس دھماکے کو عوامی ڈومین میں ایجنڈے کی ترتیب میں اکثر بھلا دیا جاتا ہے۔ مثلاً
2/6
Jun 12, 2022 5 tweets 2 min read
اپنے گھر اور دفتر کو #solarenergy پر شفٹ کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ ایک بہترین انویسٹمنٹ ہے اس میں آپ جتنا پیسہ لگائیں گے 4 سال سے پہلے پہلے آپ کا وہ تمام پیسہ بجلی کے بل کی مد میں واپس ہو جائے گا اور اس کے بعد اگلے 20 سال تک آپ کو بجلی مفت میں پڑے گی۔1/5 ٹیکس چھوٹ کے بعد یہ شاید کسی پلاٹ میں پیسہ لگانے سے بھی بہتر ہے۔دوسرا فائدہ یہ ہے کہ پاکستان کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے ۔ کیونکہ کہ سولر لگانے سے آپ سرکار کا وہ پٹرول بچا رہے ہیں جو ہم باہر کے ملک سے خرید کر اپنے ملک میں لاتے ہیں تاکہ ہم یہاں پر بجلی بنا سکیں ۔ 2/5