Khurram Gulzar Profile picture
بادشاہت کا اعتبار ہے کیا احتیاطاً فقیر رہتا ہوں.....
Oct 26, 2020 5 tweets 1 min read
تَو کیا ہوا جو آپ کے شمار میں نہیں رہا
میں مختلف سا شخص تھا ہزار میں نہیں رہا فقط یہ آپ کا گلہ، نہیں ہے میرے محترم
ہمارے ساتھ جو رہا قرار میں نہیں رہا
Oct 24, 2020 10 tweets 3 min read
مولانا مودودیؒ سے ایک سوال اور مولانا کا
بہترین جواب
----------------------
#سوال : میں نے آپ کی کتابیں پڑھی ہیں، جن سے ذہن کی بہت سی گرہیں کھل گئی ہیں۔ لیکن ایک چیز جو پہلے بھی دل میں کھٹکتی تھی اور اب بھی کھٹکتی ہے وہ یہ ہے کہ اسلام نے جہاں عورتوں کا درجہ کافی بلند کیا ہے...+ +..وہاں بحیثیت بیوی کے بعض امور میں اس کو تحقیر بھی کر دیا ہے۔ مثلاً اس پر تین تین سوکنوں کا جلاپا جائز کر دیا ہے۔ حالانکہ قدرت نے عورت کی فطرت میں حسد بھی رکھا ہے۔ اسی طرح جہاں بیوی کو شوہر کے قبضہ و اختیار میں رکھا گیا ہے وہاں شوہر کو اپنے والدین کے قبضہ و اختیار میں کر دیا ہے+