Kibria Malik Profile picture
ادب کے غربا کو نظر انداز کرنا صدقہ ہے۔
Oct 12, 2021 14 tweets 4 min read
ہر طرف ریت کے ٹیلے ,بے آباد زمینیں ,زہریلے سانپ ،سور ،جا بجا خود رو جنگلی پودے جن میں آک ھیرو وغیرہ کی بہتات سونے پہ سہاگہ کہ علاقہ بھی دھرتی پنجاب کے بڑے دریا ستلج کا تقریباً پیٹ ہو۔۔
سوچیں زندگی کیسی ہو گی وہاں کے اکا دوکا رہنے والے لوگوں کی ۔۔۔۔ایسی جگہ پر انگریز سرکار کی طرف سے بے آباد رقبوں پر آبادکاری کتنا دلیر اور باہمت انسان ہو گا جو پہلے مرحلے میں وہاں آ کر آباد ہو گا۔
ایسے ہی نڈر خاندانوں میں ایک خاندان (جوئیہ خاندان) کا بھی تھا جو شاید 1879 کے آس پاس اکّاں والی سے تقریباً دس کلومیٹر دور آ کر آباد ھوے پکے مسلمان اتنے پکے کہ سکھ اور ہندو