Ch Nadeem Tufail Profile picture
Ex.Chairman MCG Ex.MPA Ex.Nazim,NaibNazim Founders ArainMovement Citizen Front Gujrat District (Family) RTs Are not Endorsement پاکستان زندہ باد #قلمکارپاکستان
Jul 12, 2023 9 tweets 2 min read
مجھے واعظ یہ تو بتاتے ہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام بہت خوبصورت اور حسین و جمیل تھے ، مگر کوئی یہ نہیں بتاتا کہ انہی یوسف علیہ السلام نے اپنے ملک کو "معاشی پروگرام" دیا تھا کہ 7 سال کے قحط میں کوئی انسان بھوک سے نھیں مرنے پایا۔
یہ تو بتاتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام👇 کی بادشاہت اتنی دبدبے والی تھی کہ جنات بھی ان کے ماتحت تھے مگر کوئی نہیں بتاتا کہ وہ بے پناہ "سیاسی بصیرت" رکھنے والے بادشاہ تھے۔۔۔۔
ایک مثال اپنے ملک فلسطین جو وقت کی انڈسٹریل/ صنعتی اکانومی تھی اور ملکہ بلقیس کے ملک یمن جو اسوقت ایگریکلچرل/ ذرعی اکانومی تھی کے درمیان دو 👇
Oct 26, 2022 10 tweets 3 min read
آج کل جس تیزی سے ایلیٹ کلاس کے کیسز میں فیصلے آریے ہیں اور عدالتیں جس تیزی سے انصاف مہیا کر ریی ہیں اسے دیکھتے ہوئے وجیہہ عروج یاد آگئی۔
وجیہہ عروج 2001ء پنجاب یونیورسٹی ایم اے انگلش کی طالبہ جسے فائنل رزلٹ میں یونیورسٹی نے فیل قرار دیا کہ وہ ایک پیپر میں غیر حاضر تھی۔ یہ بات وجیہہ عروج کے لئیے باعث حیرت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی پریشان کُن بھی تھی کیونکہ وہ تمام پیپرز میں حاضر رہی تھی اور تمام پیپرز اچھے طریقے سے حل کئیے تھے۔ اسے لگا شائد یونیورسٹی سے غلطی ہو گئی ہے وہ اپنے والد کے ساتھ شعبہ امتحان پہنچی اور اپنا کیس متعلقہ افسر کے سامنے 👇
Jul 21, 2022 4 tweets 1 min read
ایک بادشاہ کے سامنے چار آدمی بیٹھے تھے

1 : اندھا
2 : فقیر
3 : عاشق
4 : عالم

بادشاہ نے ایک مصرعہ کہہ دیا:

"اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں"

اور سب کو حکم دیا کہ اس سے پہلے مصرعہ لگا کر شعر پورا کرو۔

1 : اندھے نے کہا:

"اس میں گویائی نہیں اور مجھ میں بینائی نہیں، 👇 اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں"

2 : فقیر نے کہا:

"مانگتے تھے زر مصور جیب میں پائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں"

3 : عاشق نے تو چھوٹتے ہی کہا:

"ایک سے جب دو ہوئے پھر لطف یکتائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں"
4 : عالم دین نے تو کمال ہی کردیا:👇
May 3, 2022 6 tweets 2 min read
ایک گاؤں میں ڈاکو داخل ہوئے اور وہاں کی تمام عورتوں کی عصمت دری کر دی.....مگر ایک خاتون ایسی تھی جب اس کے گھر میں ڈاکو داخل ہوا تو اس نے اس ڈاکو کو قتل کر دیا اور سر کاٹ دیا... واردات کے بعد جب تمام ڈاکو اس گاؤں سے چلے گئے تو تمام عورتیں اپنے پھٹے ہوئے کپڑوں سمیت گھروں سے نکل👇 آئیں اور روتے ہوئے ایک دوسرے کو روداد بیان کرنے لگیں.... اتنے میں وہ بہادر خاتون اپنے گھر سے باہر نکلی, عورتوں نے دیکھا کہ اس کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکو کا سر اس نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے اور نہایت غیرت و خودداری کے ساتھ وہ ان کی طرف آنے لگی... اس خاتون نے بلند آواز سے 👇
Oct 20, 2021 4 tweets 1 min read
شیخ حمزہ یوسف ایک خطبے میں اپنے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوے فرماتے ہیں،
"عرب کے لیے معجزہ قرآن کریم تھا۔ مگر عجم کے لیے معجزہ نبی کریم ﷺ ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ عجم آپ ﷺ کے لیے ایسی شدید محبت رکھتا ہے۔ عجم کے درمیاں آپ کہیں بھی چلے جائیں۔ آپ کو ایسی بے انتہا محبت نظر آئے گی۔ اور یہ وہ چیز ہے جسے سمجھنے میں بعض اوقات بعض عربوں کو مشکل پیش آتی ہے۔ مثلا یہ کہ آخر پاکستانی کیوں نبی کریم ﷺ کے لیے بالکل دیوانے ہو جاتے ہیں۔ یہ اس لیے ہے کہ اس حق تک ان کی رسائی نبی کریم ﷺ کے ذریعے ہی ہے۔ وہ قرآن کو اس طریقے سے نہیں سمجھتے مگر وہ نبی کریم ﷺ کو جانتے ہیں۔
Aug 10, 2021 6 tweets 2 min read
نواز شریف کے ساتھ ذاتی تجربہ ۔۔۔!!!!!

1998 میں نواز شریف کی حکومت کسی چائنیز کمپنی سے جناح سپورٹس کمپکیکس، اسلام آباد کے لئے الیکٹرانک سکور بورڈ وغیرہ کا 21 کروڑ کا سودا کر رھی تھی- یہ چیزیں حقیقت میں ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کی نہیں تھیں- میں نےبحیثیت چیئرمین ایلیکٹرانکس 👇 ڈیپارٹمینٹ پشاور یونیورسٹی، پریس کے ذریعے بھی اور باقاعدہ طریقے سے بھی اس پر اعتراض کیا جس پر اس کمپنی نے 9 کروڑ کم کر دیئے لیکن میاں نواز شریف کا اس سے شاید کچھ نقصان ھو گیا - میاں صاحب نے KPK کے CM کو کہا کہ اس پروفیسر کو سنبھالیں-چنانچہ مجھےCM مہتاب عباسی صاحب نے بلا کر کہا👇
Jun 4, 2021 7 tweets 2 min read
*(عربی حکایت کا اردو ترجمہ __!!*)

اہل عرب جب شادی بیاہ کرتے تھے تو قدیم رواج کے مطابق،،، دعوت کی تقریب میں شامل مہمانوں کی تواضع کے لیے بھنے ہوئے گوشت کے ٹکڑے کو روٹی کے اندر لپیٹ کر پیش کرتے تھے۔
اگر کسی تقریب میں گھر کے سربراہ کو پتا چلتا کہ اس شادی میں شریک افراد کی تعداد👇 دعوت میں تیار کئے گوشت کے ٹکڑوں کی تعداد سے زیادہ ہے یا زیادہ ہوسکتی ہے تو وہ کھانے کے وقت دو روٹیاں (گوشت کے بغیر) ایک دوسرے کے ساتھ لپیٹ کر اپنے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور انتہائی قریبی دوستوں میں تقسیم کرتے جبکہ گوشت روٹی کے اندر لپیٹ کر صرف باہر سے آئے ہوئے اجنبیوں کو پیش 👇
Nov 23, 2020 4 tweets 1 min read
👌حجّام کی دوکان پر ایک سلوگن پڑھا.۔۔۔۔۔
"ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"🙄

لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا....
"آپکے دِماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"😂

چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا......
👇👇 "میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😂

ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا......
"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😂

الیکٹرونک دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا...
"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😂
👇👇👇
Aug 22, 2020 13 tweets 3 min read
1/ @قلمکار۔
تعمیر کردار۔۔۔۔
ایک زمانہ تھا کہ بخشش ہوٹل کے بیروں اور چپڑاسیوں کے لئے مخصوص تھی۔نواز شریف سیاست میں آیا تو بخشش کا معیار بہت بلند ہو گیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس ر رفیق تارڑ جو جسٹس سجاد علی شاہ کو نکلوانے کے ماسٹر مائنڈ تھے انہیں اس خدمت کے عوض صدارت بخشش میں 2/ ملیجسٹس سعید الزماں صدیقی کی بخشش تو اس قدر بھاری تھی کہ بخشش میں ملی سندھ کی گورنری کا حلف اٹھاتے اٹھاتے گرے اور اللہ کو پیارے ہو گئے۔نواز شریف کو بحال کرنے والے جسٹس نسیم حسن شاہ کو فیصلے سے چند روز پہلے یونان کے بینک میں بیس کروڑ روپے کی بخشش منتقل ہوئی۔ بے نظیر نے اس
Aug 6, 2020 21 tweets 5 min read
1/ یہ تقریباً 1957ء کی بات ہےکہ فرانس میں کہیں ایک رہائشی عمارت کی نکڑ میں ترکی کے ایک پچاس سالہ بوڑھے آدمی نے چھوٹی سی دکان بنا رکھی تھی۔اردگرد کے لوگ اس بوڑھے کو "انکل ابراہیم" کے نام سے جانتے اور پکارتے تھے۔انکل ابراہیم کی دکان میں چھوٹی موٹی گھریلو ضروریات کی اشیاء کے 2/ علاوہ بچوں کیلئے چاکلیٹ، آئسکریم اور گولیاں، ٹافیاں دستیاب تھیں ...!اسی عمارت کی ایک منزل پر ایک یہودی خاندان آباد تھا جن کا ایک سات سالہ بچہ (جاد) تھا۔ جاد تقریباً روزانہ ہی انکل ابراہیم کی دکان پر گھر کی چھوٹی موٹی ضروریات خریدنے کیلئے آتا تھا۔دکان سے جاتے ہوئے
Jul 31, 2020 8 tweets 2 min read
1/ اگر آپ پاکیزہ، خوشبودار اور ذائقہ دار گوشت کھانے کے واقعی خواہشمند ہیں تو پھر سنیے۔ ذبح کرنے کی چھری آپ کی نیتوں کی مثل اچھی طرح تیز ہونی چاہیے، ذبح کرنے سے قبل جانور کو خوب کھلا پلا لیں اور جانوروں کو ایک دوسرے کے سامنے ذبح کرکے خوف کا شکار مت کریں۔ ان تمام صورتوں میں جسم 2/ میں ایک کیمیکل 'ہسٹامین' خارج ہونا شروع ہوجاتا ہے، جو خون کی نالیوں کو پھیلا دیتا ہے، جس سے خون سست رفتار ہوکر مکمل طور پر جسم سے خارج نہیں ہو پاتا۔ اور یوں گوشت کی کوالٹی متاثر ہو جاتی ہے۔اور سب سے اہم بات جو آپ نے دھیان میں رکھنی ہے وہ یہ کہ ذبح کرنے والے کو کبھی مذبوح
Jul 15, 2020 10 tweets 2 min read
1/ یہ لسٹ احساس کمتری کے شکار فرقہ ملامتیہ کے لیے ہے جو آیا صوفیا پر سیخ پا ہو رہے ہیں اور مذہبی رواداری اور برداشت کا بھاشن دے کر [٥٦٧] سال بعد یہ مقدمہ لڑ رہے ہیں کہ سلطان محمد الفاتح کا عمل درست تھا یا نہیں؟ یہ دراصل وہی لوگ ہیں جن کو اپنی میراث کا علم ہی نہیں اور نہ وہ 2/ اپنے مغربی محسنوں کے کارنامے جانتے ہیں۔ یہ آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد بنانے پر دن رات آہ وفریاد کر رہے ہیں کیوں کہ ویٹیکن کے پوپ کا دل دکھا ہے لیکن انھوں نے کبھی بھی قرطبہ، غرناطہ اور آرمینیا کی مساجد پر مذمتی کلمات نہیں لکھی ہے جو چرچوں میں تبدیل کی گئ ہیں۔ چلیں مانتے
Jul 11, 2020 12 tweets 3 min read
1/ *روضہ رسولصلى الله عليه وسلمپر ایک عرب دیہاتی حاضر ہوکر رب سے کچھ یوں دعا کرتا ہے،*اس کے مانگنے کا انداز دیکھیئے، الفاظ پر غورکیجیئے!یقین جانیئے رب سے مانگنے کا بھی ایک خاص فن، انداز اور ڈھنگ ہوتا ہے جو کہ اس گاؤں کے رہنے والے عربی سے سیکھنا چاہیئے.*اے اللہ!**یہ آپ کے 2/ حبیب ہیں،**میں آپ کا غلام ہوں اور شیطان آپ کا دشمن ہے۔**خدایا اگر تو مجھے بخش دے گا تو تیرا حبیب خوش ہوگا،**تیرا بندہ کامیاب ہوگا اور تیرا دشمن غمگین ہوگا...**مولا اگر تو نے میری بخشش نہیں کی تو تیرا حبیب غمگین ہوگا،**تیرا غلام ناکام ہوگا اور تیرا دشمن خوش ہوگا...**الہی!
Jul 10, 2020 26 tweets 6 min read
1/ .!یہ زمین سیارہ انسان کا نہیں ہے ، انسان اس زمین کا ایلین ہے ۔ڈاکٹر ایلیس سِلور نے اپنی کتاب میں تہلکہ خیز دعوی کیا ہے کہ انسان اس سیارے زمین کا اصل رہائشی نہیں ہے بلکہ اسے کسی دوسرے سیارے پر تخلیق کیا گیا اور کسی وجہ سے اس کے اصل سیارے سے اس کے موجودہ رہائشی سیارے زمین پر 2/ پھینک دیا گیا۔ڈاکٹر ایلیس جو کہ ایک سائنسدان محقق مصنف اور امریکہ کا نامور آرکیالوجسٹ ھے اس کی کتاب میں اس کے الفاظ پر غور کیجئیے۔ زھن میں رھے کہ یہ الفاظ ایک سائنسدان کے ہیں جو کسی مذھب پر یقین نہیں رکھتا۔اس کا کہنا ھے کہ انسان جس ماحول میں پہلی بار تخلیق کیا گیا اور
Jul 1, 2020 19 tweets 4 min read
1/ حضرت عمر ؓ۔(دوسرا حصہ)
جب کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے دنیا کو ایسے سسٹم دیے جو آج تک پوری دنیا میں رائج ہیں،✅ سن ہجری کا اجرا کیا۔✅ جیل کا تصور دیا۔✅ مؤذنوں کی تنخواہیں مقرر کیں✅ مسجدوں میں روشنی کا بند و بست کرایا. ✅پولس کا محکمہ بنایا۔✅ ایک مکمل عدالتی نظام کی 2/ بنیاد رکھی۔✅ آب پاشی کا نظام قائم کرایا۔✅ فوجی چھاؤنیاں بنوائیں اور فوج کا باقاعدہ محکمہ قائم کیا۔✅ آپ نے دنیا میں پہلی بار دودھ پیتے بچوں، معذوروں، بیواؤں اور بے آسراؤں کے وظائف مقرر کیے۔✅ آپ نے دنیا میں پہلی بار حکمرانوں، سرکاری عہدیداروں اور والیوں کے اثاثے
May 23, 2020 21 tweets 5 min read
1/ فتح کے جوش میں قتیبہ بن مسلم ایک غلطی کر بیٹھے ۔ انھوں نے جہاد کے اصولوں سے انحراف کرتے ہوئے سمرقند کو فتح کر لیا تھا۔ اصول یہ تھا کہ حملہ کرنے سے پہلے تین دن کی مہلت دی جائے ۔ جب یہ بے اصولی ہوئی ، تو اس وقت زمام خلافت حضرت عمر بن عبدالعزیز کے ہاتھ میں تھی ۔سمرقند کے 2/ پادری نے مسلمانوں کی اس غاصبانہ فتح پر قتیبہ کے خلاف شکایت دمشق میں بیٹھے خلیفہ وقت کو ایک قاصد کے ذریعہ خط لکھ کر بھجوائی۔قاصد نے دمشق پہنچ کر ایک عالی شان عمارت دیکھی جس میں لوگ رکوع و سجود کر رہے تھے۔ یہ دیکھ کر اس نے لوگوں سے پوچھا ۔ " کیا یہ بادشاہ کی رہائش ہے ؟ "
May 17, 2020 5 tweets 1 min read
وصالِ یار

کوٹ مٹھن شریف میں ایک مجذوب تھا، جو ہر آتے جاتے سے ایک هی سوال پوچھتا رهتا کہ
" عید کداں؟ " ( عید کب هو گی ؟)
کچھ لوگ اس مجذوب کی بات اَن سُنی کر دیتے اور کچھ سُن کر مذاق اُڑاتے گُزر جاتے۔
ایک دن حضرت خواجہ غلام فرید رحمة اللہ علیہ اس جگہ سے گزرے تو اُس مجذوب نے 👇👇 اپنا وهی سوال دہرایا:
عید کداں؟ ( عید کب ھو گی )
آپ صاحبِ حال بزرگ تھے، اُس کا سوال سُن کر مسکرائےاور کہا:
یار ملے جداں( جب محبوب ملے، وہی دن عید کا دن ھو گا )
یہ الفاظ سُنتے ھی مجذوب کی آنکھُوں سے مُوتیُوں کی طرح آنسُوں جاری ھو گئے۔ وہ مزید ترستی آنکھوں سے گُویا ھوا: 👇👇
May 9, 2020 9 tweets 2 min read
1/ *درود تاج*ایک عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ تم عشق میں بڑی آہیں بھرتے ہو حضور علیہ الصلوة والسلام کا نام سن کر تمہارے چہرے پر رونق آجاتی ہے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سن کر تمہارا چہرہ کھل اٹھتا ہے۔۔۔۔ذرا یہ تو بتاوٴ که جن سے تم محبت کرتے ہو وہ 2/ ہیں کیسے💚کہنے لگا میرے محبوب کے بارے پوچھتے ہو۔۔۔❤*صاحبُ التاج والبراق والعلم*♥️کہنے لگا کرتے کیا ہیں؟*دافع البلاء والوباء والقحط والمرض والالم*♥️آپکے محبوب کا نام کہاں ہے؟*اسمہ مکتوب مرفوع مشفوع منقوش فی اللوح والقلم*♥️وہ کہاں کے سردار ہیں؟*سید العرب
May 1, 2020 9 tweets 2 min read
.
👌بندہ اگر ایک گھنٹہ مسلسل ڈاکٹر شاھد مسعود کو سن لے جو کہ ویسے ہے ناممکن تو اس کو پختہ یقین ھو چلے کہ اگلے چار گھنٹے بعد قیامت آنے والی ہے.
.بندہ آدھا گھنٹہ اگر مسلسل زید حامد کو سن لے (خدا نخواستہ) تو اس کو ایسا محسوس ہونے لگے گا کہ آج رات ہی ہماری فوج دہلی پر پاکستانی پرچم👇 ٹھوک ڈالے گی.
.
بندہ اگر آدھا گھنٹا ارشاد بھٹی کو جھیلنے کی کوشش کر بیٹھے تو اس کو لگے گا کہ بھٹی کی جیب میں گھر کے سودے کی چار پانچ پرچیاں ہر وقت ہوتی ہیں جن کو وہ ٹی وی پہ سبق کی طرح سناتا رہتا ہے
۔
بندہ اگر پندرہ منٹ ہی حسن نثار کو سن لے تو اسے یہ محسوس ہونے لگے گا کہ ابھی 👇