میں ایک نہائیت شریف ، نفیس اور سلجھا ہوا 💯💞💐 بدتمیز انسان ہوں 💞
3 subscribers
Oct 12 • 10 tweets • 2 min read
دو تین پہلے خبر آئی تھی کہ چین نے ان تمام ممالک کو، جو کہ چینی ٹیکالوجی استعمال کرتے ہوئے رئیر ارتھ منرلز یعنی دھاتوں کی کان کنی کر رہے ہیں، سخت سا سندیسہ دیا ہے کہ وہ چین کی مرضی کے بغیر ان منرلز یعنی دھاتوں کو ایکسپورٹ نہیں کر سکتے۔
کسی گھامڑ کو یہ خبر عام لگ رہی ہو تو اس کو
یہ بتانا کافی ہے کہ اس پابندی نے امریکہ کی اتنی چیخیں نکالی ہیں کہ صدر ٹرمپ نے باقاعدہ اس پر تقریبا پورے صفحے کی ٹوئیٹ لکھ کر مذمت اور احتجاج کیا اور جواباً چین پر تجارتی ٹیرف میں اضافہ کیا۔
کسی اس سے بھی زیادہ گھامڑ کو یہ اندازہ نہ ہو کہ اس سندیسے کا اصل مخاطب کون تھا تو اس کو
Oct 12 • 8 tweets • 2 min read
کرپشن کیسے پاکستان کو کھا گئی ؟
عمران خان صاحب نے جب سیاست شروع کی تو انہوں نے تب سب سے پہلا نعرہ کرپشن کے خلاف لگایا تھا، اور یہ وہ دور تھا جب بڑے فخر سے "کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے" کہہ کر عوامی پیسے کی چوری، وسائل کی لوٹ مار، مراعات کے نام پر وفاداریاں خریدنے اور بڑے منصوبوں
کی مد میں اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کو جسٹیفائی کیا جاتا تھا۔
نوے کی دہائی میں دو خاندانوں نے پاکستان کی بربادی کی بنیاد رکھی اور کرپشن کے خلاف اس جنگ میں عوام بہت دیر سے جاگی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی
یہ دو سیاسی خاندان (زرداری/بھٹو خاندان اور شریف خاندان) فوج کی لیفٹ
Oct 2 • 12 tweets • 3 min read
عمران خان کے دور میں بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا۔ اس پر پاکستان کی جانب سے بھی ری ایکشن آیا
عمران خان حکومت نے، بھارت کی اس حرکت کے جواب میں مندرجہ قدم اٹھائے:
1- ریاستی سطح پر آدھے گھنٹے علامتی احتجاج کو اپنایا گیا
2- پاکستانی ہائی کمشنر کو بھارت سے واپس بلوالیا گیا جبکہ
بھارتی ہائی کمشنر اور اینوائے کو فی الفور ملک سے نکال دیا گیا
3- بھارت کے ساتھ ٹریڈ معطل کردی گئی
4- بھارت کے ساتھ سمجھوتا اور تھر ایکسپریس بند کردی گئیں۔ اس کے علاوہ دہلی لاہور بس سروس، پونچھ راولا کوٹ بس سروس اور سری نگر مظفرآباد بس سروس بھی بند کردی گئی
5- بھارت کی تمام
Sep 29 • 11 tweets • 3 min read
فوج کے ٹاپ مین اور پاکستان کے ٹاپ کے مفتیانِ کرام کے درمیان ایک اہم ملاقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔یہ دیوبندی، وہابی اور بریلوی علماء ہیں ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ یہ ملاقات امریکی دورے سے پہلے ہوئی ہے یا بعد میں اور کیا یہ ملاقات فزیکل تھی یا کوئی فون کے اوپر کنورسیشن کال تھی
لیکن اس کی کہانی سے پہلے ۔۔۔۔ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ "ابراہام اکارڈ" کیا ہے؟
ابراہام اکارڈ ایک امن معاہدہ ہے جو 2020 میں اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان ہوا اور اس کے نیتجیے میں کچھ عرب ممالک نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کیا اور اس سے سفارتی تعلقات قائم کیے۔ اسرائیل کو تسلیم
Sep 28 • 17 tweets • 4 min read
ایک اور سرینڈر- ٹرمپ کے قدموں میں پاکستانی مٹی!
یہ کالم ایک ایسے وقت میں لکھا جا رہا ہے جب پاکستان کے فیلڈ مارشل صاحب، اپنے وزیراَعظم کو ساتھ بٹھا کر وائٹ ہاؤس پہنچے، اور اوول آفس میں بیٹھے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مسکراہٹوں اور تحفوں سے رام کرنے کی کوشش کی۔ لیکن یہ تصویر جتنی اوپر سے
خوشنما لگتی ہے، حقیقت میں اس کے پیچھے ایک غیر محفوظ، غیر قانونی اور خوف زدہ حکمران کی کہانی چھپی ہے۔ وہ جنرل جسے اپنے ہی لوگوں پر اعتماد نہیں، یہاں تک کہ اوول آفس میں بھی بلٹ پروف جیکٹ پہن کر بیٹھتا ہے۔ یہ وہی جنرل ہے جس نے اپنے کئی سینئر جرنیلوں کو کورٹ مارشل کیا، بعض کو گھر میں
Sep 16 • 12 tweets • 3 min read
سری لنکا، انڈونیشیا، بنگلادیش، نیپال میں نوجوانوں نے جو ہمت اور جرات دکھائی وہ قابلِ داد ہے۔ لیڈر شپ اور سیاسی جماعتوں کے بغیر ان لوگوں نے مزاحمت کی مثالیں قائم کر دیں۔
جو لوگ ان مظاہروں کو عالمی قوتوں کی خفیہ سازشوں سے جوڑتے ہیں وہ سازشی مفروضوں کے سائے میں پل کر جوان ہوئے ہیں
سماجی شعور اور سیاسی تاریخ کا مطالعہ نہیں رکھتے۔ جو تحریکیں خفیہ ہاتھوں نے کھڑی کی ہوتی ہیں وہ اسی قسم کی ہوتی ہیں جیسی پاکستان میں 2022 میں رجیم چینج سے پہلے نظر آئی یا 2014 میں برازیل کے اندر ورکرز پارٹی کے خلاف ،1973 میں چِلی کے اندر آلیندے کی حکومت کے خلاف یا 1953 میں ایران
Sep 16 • 20 tweets • 5 min read
الیکشن 2024 اور جمہوریت کش ٹرائیکا
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کئی انتخابات متنازعہ رہے ہیں مگر الیکشن 2024 اپنی نوعیت میں منفرد تھا۔ عوام نے کھل کر ایک جماعت کو ووٹ دیا لیکن طاقت کے ایوانوں میں بیٹھے تین بڑے ستونوں نے مل کر اس عوامی مرضی کو روند ڈالا۔
یہ تینوں ستون تھے: 1. جنرل عاصم منیر (چیف آف آرمی چیف) 2. قاضی فائز عیسیٰ (اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان) 3. سکندر سلطان راجہ (چیف الیکشن کمشنر)
ان تینوں کے اقدامات نے نہ صرف انتخابات کو مسخ کیا بلکہ جمہوریت کے پورے ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا۔
1 جنرل عاصم منیر
نو مئی کا فالس فلیگ آپریشن
الیکشن سے
Sep 15 • 17 tweets • 4 min read
کامن ویلتھ آبرزور کی لیک شدہ رپورٹ
حصہ سوم
مرحلہ 3: انتخابات کے بعد کے اقدامات اور حتمی مینڈیٹ کی چوری
(Post-Election Maneuvering and the Final Mandate Theft)
الیکشن کے بعد نتائج کے اعلان اور حکومت کی تشکیل کے دوران کی جانے والی کارروائیوں نے عوام کے اس یقین کو مزید مضبوط
نوٹ : کامن ویلتھ نے اپنی ابتدائی رپورٹ پہلے ہی حکومت کو پیش کی تھی اور الیکشن کے بعد کے نتائج کو ملا کر حکومت اور الیکشن کمیشن کو مکمل رپورٹ بھیج چکی ہے جسے ستمبر 2025 کے آخر تک شائع کرنے کی یقین دھانی کروائی گئی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کے
Sep 11 • 5 tweets • 1 min read
انتہائی اہم ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو میں ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے جس میں تمام بڑے جرنیل شریک تھے۔ اس میٹنگ میں نیپال کی موجودہ صورتحال پر بحث کی گئی کہ کس طرح نئی نسل نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بعد اب نیپال میں بھی حکومتوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے
سوال یہ تھا کہ پاکستان میں اگر یہی صورتحال پیدا ہو تو اس سے کیسے نمٹا جائے؟
ذرا اندازہ لگائیں! یہ لوگ اپنی قوم کی نئی نسل سے کتنے خوفزدہ ہیں۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ اپنی پرانی حرکتیں چھوڑنے پر تیار نہیں۔ اگر یہ ججوں کو کنٹرول کرنے کی بجائے آزاد عدلیہ کو اپنا
Jul 26 • 15 tweets • 4 min read
خبر گرم ہے کہ بلاسفیمی بزنس گروپ کیس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا کمیشن بنانے کا فیصلہ اپیل میں غلط ثابت ہو گیا ہے۔
چند جبہ پوش مسخرے اس خبر کو پھیلا کر اسے حق اور سچ کی فتح قرار دے رہے ہیں۔ ان کی سچائی کا اندازہ اسی سے لگا لیں کہ انہیں حق کی فتح دکھانے کے لیے بھی جھوٹی
خبر پھیلانی پڑتی ہے۔
ان کے پروپیگنڈے اور جھوٹ کو واضح کرنا ضروری ہو چکا ہے
پہلی بات یہ سمجھ لیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن میں ملزمان کے ورثاء نے اپنے وکلاء کے ذریعے صرف اتنی استدعاء کی تھی کہ ایک جیسے کیسز اور دستیاب شوائد کی روشنی میں ایک اعلی سطحی تحقیقاتی کمیشن
Jul 19 • 22 tweets • 5 min read
فرخ کھوکھر، بلاسفیمی گروپ اور جے یو آئی کا کارکن!
راولپنڈی کے دو گروپوں پر بات کرنی ہے۔ ایک ٹرپل تھری گروپ اور دوسرا بلاسفیمی بزنس گروپ۔
ٹرپل تھری گروپ فرخ کھوکھر کا ہے۔
یہ کالے دھن کو سفید کرنے کا دھندہ کرنے والا ایک گروپ ہے جو بنیادی طور پر غیر محفوظ پارٹیاں آرگنائز کرتا ہے
اس کے کارندے اب بھی دبئی میں بیٹھے ہیں۔ ان میں ایک بھی کارندہ ایسا نہیں ہے جس پر قتل، تشدد، منی لانڈرنگ یا قبضے کی ایف آئی آر نہ ہو۔
اس دھندے میں ظفر سپاری بھی شامل تھا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے حافظ قرآن ہے۔ قتل کے کیسز، زمینوں کے قبضے، دھمکیاں تڑیاں، ڈرگز، دو نمبر گاڑیاں
Jul 18 • 16 tweets • 4 min read
نو مئی کے کیسز میں آج عدالت میں پولیس کے اس پرائم گواہ کانسٹیبل حسام افضل کا پھر تذکرہ ہوا جس کے نام پر پنجاب کے مختلف شہروں میں 60 سے زیادہ کیسز ہیں جن میں یہی ایک گواہ ہے۔ کہیں اس نے لاہور تو کہیں راولپنڈی ، کہیں ملتان تو کہیں بہاولپور میں تحریک انصاف کے کارکنان کو پرتشدد
کاروائیاں کرتے ہوئے دیکھ رکھا ہے۔
یہ وہ مافوق الفطرت گواہ ہے جس کی گواہی کی بنیاد پر عمران خان کے نو مئی کے آٹھ کیسز میں حال ہی میں ضمانت منسوخ ہوئی ہیں۔ جس وقت عمران خان اپنے چند قریبی ساتھیوں کے ساتھ زمان پارک کے اندر بیٹھ کر نو مئی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، تب یہ شخص حلیہ
Jul 6 • 8 tweets • 2 min read
یہ ضروری نہیں کہ نیزوں پر اہلِ بیت کے سر سجا کر یزید کا لشکر نکلے ۔
کبھی وہ وردی پہنے، آئین کو روندتا ہوا، قانون کی دھجیاں اڑاتا ، ٹرکوں میں لاشیں ڈھوتا ہے۔
کبھی وہ جیل کی کال کوٹھری میں ایک منتخب وزیرِاعظم کو بے گناہ قید کرکے ستم ڈھاتا ہے ۔
کبھی وہ ماؤں بہنوں کی چادریں کھینچ کر
کہتا ہے کہ یہ قومی مفاد ہے ۔
اور کبھی جوانوں کی آوازیں دبانے کے لئے انہیں تنگ و تاریک قید خانوں میں ڈال کر ان کے گلے گھونٹ رہا ہوتا ہے
اور کبھی بوڑھی بیمار ماں کو جیل میں قید رکھ کر اپنی طاقت کا جشن منا رہا ہوتا ہے
رات کے اندھیرے میں تاک تاک کر نہتے شہریوں کو مارنے والے
ڈی چوک
Jul 3 • 8 tweets • 2 min read
آپ یہ نہ پوچھو کہ ریاست نے آپ کے لئیے کیا کیا بلکہ یہ پوچھو کہ آپ نے ریاست کے لئیے کیا کیا؟
میرے خیال میں جب سے ہم ریاست کے "آئینی زمانے" میں داخل ہوئے ہیں، ریاست سے وفاداری کی اس سے گھٹیا تعریف نہ کسی نے سنی ہوگی نہ پڑھی ہوگی، نہ لکھی ہوگی اور نہ کہی ہوگی، آج یہ ریکارڈ بھی
پاکستان آرمی کے ایک لیڈی آفیسر نے اپنے نام کیا جنہوں نے گزشتہ ڈیڑھ صدی کے "آئینی ریاستی کردار" پر موتر وسرجن کرتے ہوئے حب الوطنی کا الگ ہی پیمانہ مقرر کردیا۔
ہمارے پشتو زبان میں ایک ضرب المثل ہے کہ "روری خوری پہ خپل زے خو حساب تر مینزہ" مطلب کہ بھائی چارہ اپنی جگہ لیکن حساب
Jun 18 • 10 tweets • 3 min read
پاکستان میں ڈکٹیٹرز ہمیشہ امریکی ضروریات کے تحت آتے ہیں۔
امریکہ روس سرد جنگ زوروں پہ آئی تو پاکستان میں ایوب خان آیا ، 1958 کے ہنگامہ خیز سال میں جب روس امریکہ اور اتحادیوں کو ویسٹ برلن سے چھے ماہ میں فوجیں نکالنے کی دھمکی دے رہا تھا تب دیگر کچھ ریاستوں کی طرح پاکستان میں بھی
فوجی ڈکٹیٹر اقتدار سنبھال چکا تھا ۔
1969 کے ایک اور ہنگامہ خیز سال میں جب امریکہ ویتنام جنگ کے تناظر میں روس کو جوہری ہتھیاروں کی دھمکیوں پہ اتر آیا تھا تب پاکستان میں پالیسیوں کے تسلسل کےلیے یحییٰخان آیا ۔
جب سرد جنگ نے زور پکڑا تو پاکستان میں ضیاء الحق نے اقتدار سنبھالا اور
Jun 18 • 21 tweets • 6 min read
مولوی عمران احمد خان نیازی
مولانا عبیداللہ سندھی
مولانا محمد خان شیرانی
نظریات سوچ اور ایک جائزہ
اب سب سے پہلے تو آپ سب نے سوچا ہو گا کہ یہ میں نے کیا کردیا ۔عمران خان اور ایک مولوی ۔جی ھاں اسی پر آج بات کریں گے ۔ہمارے تمام تحریک انصاف کے لوگوں نے ایک موضوع جس پر بات کرنا
بہت ضروری تھی اس پر بدقسمتی سے دھیان نہیں دیا ۔جو تحریک کا انٹلیکچول مدبر اور علمی طبقہ ہے یہ اس پر فرض عین تھا کہ وہ عمران خان کی شخصیت سوچ اور نظریات کو عوام کے سامنے پیش کرتا ۔
سادہ الفاظ میں کیا عمران خان ایک مولوی ہے مولانا ہے کیا ہے تو اس کا جواب ہے کہ جی ھاں عمران خان اندر
Jun 18 • 10 tweets • 3 min read
2022 کا سال تھا۔ خطے کی فضا پہ جنگ کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ یوکرین سرحد پر روسی افواج و جنگی اثاثوں کا ہجوم، نیٹو کی بےچینی اور مغربی میڈیا کی چیخ و پکار سب کچھ چیخ چیخ کر بتا رہی تھا کہ دنیا کسی بڑے تصادم کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ ایسے میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے عسکری اور
سفارتی مشاورت کے بعد روس کا پہلے سے طے شدہ دورہ منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے ماسکو روانہ ہوئے۔
لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ جس دن عمران خان ماسکو پہنچے، ٹھیک اسی دن روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے شور مچایا
Jun 18 • 12 tweets • 3 min read
حیرت ہوتی تھی کہ پاکستانی رجیم امریکہ کی غلامی کےلیے مری جا رہی تھی لیکن امریکہ انھیں منہ لگانے کے بجائے پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ اور دیگر حربے استعمال کر رہا تھا ۔ کوئی مطالبہ بھی نہیں کیا جا رہا تھا لہذا کنفیوژن تھی جو اب دور ہو چکی ہے۔
اب تو یہ بھی واضح ہو چکا ہے کہ ٹرمپ کی
آمد کے ساتھ ہی ایران پہ حملے کا فیصلہ ہو چکا تھا تاکہ اس کی معاشی اور دفاعی قوت کو کچل کر اگلے دس پندرہ سال کےلیے کنٹرول میں رکھا جائے مگر اس سے پہلے باقی تیاریاں ہو رہی تھیں ۔
ایک جانب ایران سے مذاکرات جاری رہے جبکہ دوسری جانب ایران پہ حملے کی پلاننگ جاری رہی۔ ایران کی پراکسیز
Jun 17 • 10 tweets • 3 min read
مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ تہران خالی ہو رہا ہے لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ تل ابیب بھی خالی ہو رہا ہے۔
مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانا چاہ رہا تھا لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ اسرائیل ایٹم بم بنا چکا ہے۔
مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ
ایران اسرائیل کے لیے خطرہ ہے لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ اسرائیل سارے مشرق وسطی کے لیے خطرہ ہے۔
مغربی میڈیا یہ تو بتا رہا ہے کہ ایران نے انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے با معنی بات چیت نہیں کی لیکن مغربی میڈیا یہ نہیں بتا رہا کہ ایران کی ایٹمی مراکز تو انٹر نیشنل اٹامک
May 12 • 10 tweets • 3 min read
علیمہ خان نے بہت بڑی بات کی ہے اور سمجھنے والے سمجھ گئے ہیں۔
علیمہ خان نے بلکل عمران خان والا انداز اپناتے ہوئے محتاط الفاظ کے استعمال سے وہ مقدمہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے جسے ابھی تک کسی اپوزیشن پارٹی کے راہنما نے بھی نہیں رکھا تھا نہ رکھنے کی جرات ہے۔
علیمہ خان کے الفاظ پہ
غور کریں۔ مجھے یقین ہے کہ عمران خان باہر ہوتے تو اسی سے ملتے جلتے الفاظ کا استعمال کر کے بلکل یہی بات کہتے۔
وہ کہتی ہیں کہ یہ جنگ مودی اور نواز شریف کی جانب سے "نورا کشتی" تھی ۔ ہماری فوج تو اتنی قابل ہے کہ کوئی ڈرون پاکستانی حدود میں گھس ہی نہیں سکتا لیکن وزیراعظم اور صدر نے
May 8 • 10 tweets • 3 min read
یہ دنیا ایک خطرناک جگہہ ہے۔ یہاں کوئی ملک "خلوصِ نیت" سے آپ کا "سچا" دوست نہیں ہے۔ اس حقیقت کو سمجھے اور مانے بغیر سیاسی شعور بالکل ادھورا ہے۔
خلیج کے "برادر مسلم ممالک" پاکستان کو سستی لیبر اور کرائے کی فوج کے سورس کے طور پر دیکھتے ہیں۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے تو
ہماری لیبر اُدھر نہیں جائے گی اور مستحکم جمہوری پاکستان رینٹ اے فوج کا کاروبار نہیں چلائے گا۔ سب سے بڑھ کر ایک مضبوط پاکستان خطے اور مسلم دنیا میں قیادت کا ایک نیا دعوے دار بن کر ابھرے گا۔ خلیجی شیخ یہ تو چاہیں گے کہ آپ زندہ رہیں لیکن ان بحرانات سے نکل کر ایک ترقی یافتہ ملک بنیں