moeed ahmed Profile picture
Something rather than nothing.
Twitter author Profile picture Pakistan First Profile picture 3 subscribed
Feb 18, 2023 11 tweets 3 min read
کینیڈا 🇨🇦 ایکسپریس انٹری کے ذریعے امیگریشن کے مراحل کا خلاصہ اور اس میں شامل کل رقم:

مندرجہ ذیل تفصیلی تھریڈ وضاحت کرے گا کہ کینیڈین ایکسپرس انٹری کے لیے درخواست کیسے دی جائے اور اس میں شامل مختلف مراحل اور تخمینہ لاگت.
امید ہےاس تھریڈ سے کوئ deserving امیگریشن فراڈ سے بچے گا: کینیڈین امیگریشن کے اقدامات۔

1. WES، IQAS، ICAS وغیرہ جیسی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی degreeکی کینیڈین equivalence حاصل کریں۔یہ وقت پر شروع کریں کیونکہ اس میں تقریباً چھے ماہ لگ جاتے ہیں.طریقہ کار ان ان ایجنسیوں کی ویبسائٹ پر موجود ہے.
2. IELTS/CELPIP جنرل امتحان دیں.
Jul 10, 2022 8 tweets 2 min read
کہانی ہے اس گمنام ہیرو"حسن عسکری"کی،جس نے سب سے پہلے اس غاصب ڈاکٹرائن اور ایکسٹینشن کو چیلنج کیا،اور یہ ہیرو ابھی بھی جیل کی قید میں رہ کر بہت بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔عمران ریاض کی قربانی اس ہیرو کی قربانی کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہی،یہ بات ایکسٹینشن کے وقت کی ہے، جب PTI کے لوگ معصومیت میں جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن پر جشن منا رہے تھےتو اس وقت جنرل(ر)ظفر مہدی کے بیٹے حسن عسکری نے جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع ملنے،ان کی پالیسوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مستعفی ہونے کا خط لکھا، اس خط کی کاپی چند سیئنیر جرنلوں کو بھی بھیجیں،
Jul 2, 2022 8 tweets 4 min read
سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ نے اپنی سوانح حیات اقتدار کی مجبوریاں میں طاقت کے نشے میں دھت اپنے سینئر جرنیلوں کے بارے میں بہت عمدہ مثالیں دیں ہیں،جو آج کل کے حالات سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔چند اہم نقطوں پر تھریڈ:
مشرقی پاکستان میں فوجی اپریش میں کرنل کے طورپر حصہ لینےوالےجنرل بیگ کہتے ہیں کہ اپریشن کے بعدحالات کنٹرول میں آ گئے تھےاورسیاسی عمل شروع ہو گیا۔لیکن جنرل نیازی کویہ بات بلکل پسند نہ آئی،انسانی نفسیات ہے جب اقتدار ملے تو وہ طاقت کے نشے میں مدہوش ہو جاتا ہے،اقتدار سے علحیدگی گورا نہی ہوئ،جنرل نیازی طاقت کے نشے میں چور تھے،اوروہ نہی چاہتے تھے کہ سول
Jul 1, 2022 8 tweets 3 min read
آیاز امیرنےکل کہاکہ عمران خان نےملک پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کر دیا ہے.
یہ زمینیوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ فوج میں کیسے شروع ہوا،اورکیسےکرنل قیوم جو یحیی دور میں افسروں میں زمینیں تقسیم کرتا تھااس نےN-لیگ کی بنیاد رکھی،جس کی وجہ اس جماعت کو "پٹواری"کہاجاتاہے،
کتابوں کےحوالوں سے
تھریڈ ایوب مارشل لا کےدوران فوجی افسروں کوخوش رکھنے کے لیے زمینیں الاٹ کرنےکا فارمولہ بنایا گیا،جو آج تک لاگو ہے۔
حسن عسکری کی کتابMilitary&Politics in Pakistanکےمطابق
میجر جنرل اور اوپر کے افسرکو240ایکڑز
برگیڈیئر اور کرنل 150
لفٹینٹ کرنل 124
لفٹینٹ سے میجر100
جونیرکمشنڈ افسر 64 Image
Jun 27, 2022 11 tweets 4 min read
کل ایک صاحب نےکرنل سعید اقبال کےامریکی گھر میں جاری شراب وشباب کی محفل کی ویڈیو لگائ،تو سوچاان کےبارے میں تھوڑا بتایا جائےیہ کون ہیں اوران کا اسامہ کو مروانے والےابیٹ آباداپریشن میں کیارول تھا.
اسامہ اپریش کے وقت یہISIسے ریٹائرڈ کرنل تھے،کتابوں اورکمیشن رپورٹ کی روشنی میں "تھریڈ" سابق امریکیCIAڈائرکٹر لیون پنیٹا اپنی سوانح حیات میں بتاتے ہیںCIAاسامہ کے کورئیر ابراہم(کویتی) کے تعقب سے اس کمپاونڈ تک پہنچی(لمبی سٹوری ہے)۔ایک دن بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ابراہم کو ایک قلعہ نما گھر میں جاتے دیکھا گیا،گھر کی دیورایں اونچی اور باڑیں لگی ہوئ تھیں۔مشکوک گھر میں Image
Jun 17, 2022 4 tweets 1 min read
بادشاہت کو قائم رکھنےکےلیے شاہی خاندان کے بچوں کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے،وہ بہت حساس ہوتے ہیں،اگر بادشاہ سلامت کوئ ایسا فیصلہ کریں جس سے مستقبل میں شہزادوں کی طاقت میں کمی ہو تو بادشاہ کوبغاوت کا خطرہ ہوتا ہے۔اس لیے بادشاہ ہمیشہ شاہی خاندان کےطویل مدتی مفاد کو دیکھ کر فیصلے کرتا ہے شاہی خاندان ڈسپلن کی وجہ سے بادشاہ کے فیصلوں پر عمل نہی کرتا بلکہ اپنےمستقل اقتدار کی حفاظت کے لیے کرتا ہے۔
شاہی خاندان کے بچے اگر بادشاہ کی مکمل سپورٹ نہی کریں گے تو کل کو اقتدار ان کے خاندان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ بچوں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ مستقبل میں وہ بھی راج کریں۔
Jun 12, 2022 11 tweets 3 min read
تھریڈ>
دسمبر2018 میں زرداری اور اومنی گروپ کے 35ارب روپےکی منی لانڈرنگ (جعلی اکاؤنٹس)کی جی-آی-ٹی رپورٹ آئ تھی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سندھ حکومت،ملک ریاض، بڑے بیلڈرز اور پی-پی-پی کی لیڈرشپ کا گٹھ جوڑ مل کر اربوں روپے کی مسلسل لوٹ مارکر رہا ہے
رپورٹ کے چند انکشافات پر تھریڈ رپورٹ میں بتایا گیا آصف زرداری منی لانڈرنگ ٹولے کا سربراہ ہےاور بلاول بینیفشری ہے۔
زرداری کےفرنٹ مین انورمجید کے اومنی گروپ نے فراڈ کے زریعہ بینکوں ،خاص طور پر سمٹ بینک(جس کے وجود کا مقصد منی لانڈرنگ تھا)سے اربوں کا قرضہ لیااور منی لانڈرنگ کے زریعہ بیرون ملک پیسہ ٹرانسفر کیا گیا۔
Jun 10, 2022 6 tweets 2 min read
پاکستان کاانقلابیCJ افتخارچوہدری اپنی عدالت میںEOBIاربوں کاکرپشن کیس سن رہا تھا توملزم ڈاکٹر امجدکی کرپشن سے اتنا متاثر ہوا کہ اپنی بیٹی کا رشتہ اس ملزم کے بیٹے کے ساتھ کردیا۔بعد میں اپنے سمدھی کے ایڈن ہاوسنگ میں 30ارب کا کرپشن کیس بھی خود سنا۔نام ای-سی-ایل سے بھی نکلوایا
تھریڈ> جب ریٹائر ہوا توFIA اور نیب نے ایڈن ہاوسنگ پر دوبارہ ایکشن لیااوراحسن اقبال کو خط لکھا کہ ڈاکٹر امجد اور اس کے بیٹے کا نامECL میں ڈالا جائے لیکن ایسا نہی ہوا اور یہ خاندان بیرون ملک بھاگ گیا۔
بعد میں پی-ٹی-آی کی حکومت آئ تو ایف-آئی-نے اس کے داماد کو دبئ سے گرفتار کیا اور پاکستان
Apr 25, 2022 12 tweets 3 min read
تھریڈ: کتابوں کے حوالوں کہ ساتھ، کیسے ماضی میں آرمی چیف کےخلاف سینئر جنرل سازش کرتے رہے ہیں؛
سابق آی-جی پنجاب سردار چوہدری اپنی کتاب جہاں حیرت میں بتاتے ہیں جب وہ سیپشل برانچ میں تھےتو ایوب کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی تفشیش کی گئی تو پتا چلا ان لوگوں کے پیچھے جنرل یحییٰ تھے 19 دسمبر 71 میں گوجرانوالا کی 6 آرمڈ ڈیویشن نیں جی-ایچ-کیو کو پیغام بھیجا کہ اگر یحیی اور اس کا ٹولہ اقتدار سے الگ نہ ہوا تو راولپنڈی کی اینٹ سی اینٹ بجا دی جائے گی.کواٹر ماسٹر جنرل میجر جرنل ابوبکر اپنی کتاب بمبئ سے جی-ایچ-کیو تک میں بتاتے ہیں اس دھمکی کے پیچھے جنرل گل حسن تھے.
Apr 24, 2022 5 tweets 2 min read
کیسے جنرل راحیل کو بلوچستان میں موجود میجر جنرل اعجاز شاہد( آجی-ایف-سی)کے سمگلنگ نیٹورک کی کرپشن کا پتہ چلا جس میں ایک حاضر سروس لیفٹینٹ جنرل اور دیگر افسران بھی ملوث تھے,جنہیں نوکری سے برخاست کردیا گیا.2013 میں ایک بیش قیمت سپورٹس کار فراری کی رفتار ٹیسٹ ڈرائیو کےدوران حادثہ ہوا جس میں۲ فوجی افسران جان سے بازی ہار گئے،ان میں لیفٹینٹ کرنل شکیل اور میجر عامر تھے اور ان کے لاوحقین کو ان مرعات سے بھی مرحوم کر دیا گیا جو ڈیوٹی پر جان دینے والے افسران کے خاندان کو ملتی ہیں.ان کے اہلخانہ نیں جنرل راحیل کو خط لکھا،جنرل راحیل نے جنرل زبیر کو انکوائری کا حکم دیا
Apr 23, 2022 5 tweets 2 min read
جنرل جاوید اقبال جن کو امریکی کی جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا ملی،ایبٹ آباد اپریشن کے وقت ڈی جی ایم-او تھےاورکچھ دنوں بعد انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پرترقی دیکرایڈجوئنٹ جنرل لگایا گیا.کہا جاتا ہے2004 میں امریکی وار کالج کارلیسل پنسلوینیا میں کورس کے دوران ان کو ایجنٹ بنایا مئی2011 میں ایبٹ آباد اپریشن کے بعد پاک فوج کی فارمیشن کمانڈر میٹنگ بلائ گئی،اس میٹنگ میں برگیڈئیر علی نیں جزباتی انداز میں کہا کے ہمارے اتحادی نیں ہماری تزلیل کی ہےاور ہمیں امریکہ کے ساتھ اتحاد کی پالیسی کو تبدیل کرنا ہو گا اور نیٹو کی سپلائ لائن بند کی جائیں، کچھ دونوں بعد خبر