Tahir Soroya Profile picture
Truth never hides, always support the truth. I,m Tahir Soroya columnist, blogger, historian & Investigator of World Media News
Sep 2 4 tweets 14 min read
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
*عشق کی معراج*
_عشق کیا ہے؟ اس موضوع پر لکھی میری یہ خاص الخاص دلگداز تحریر سالوں بعد بسلسلہ ربیع الاول دوبارہ شٸیر کررہا ہوں، پیارے آقا ص سے عشق کا دعوٰی رکھنے والے حضرات ضرور پڑھیں تاکہ پتا چلے کہ عشق کیا ہوتا ہے؟ کیا کرتا ہے؟ کہاں تک پہنچا دیتا ہے؟ جزاك الله🌺_
_خیراندیش_
محمدطاہرسرویا

*----------*
پہلی نظر میں ہی وہ اسے پسند کرنے لگا تھا مگر اس نے بات کرنا تو دور ایک نظر بھی اسے دیکھنا گوارہ نہ کیا تھا۔۔
حامد ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا تھا اسکی فیملی اسکی پیداٸش کے تین سال بعد خاندانی تناٶ کی وجہ سے گاٶں چھوڑ کر شہر میں آباد ہوگٸی تھی۔۔ اسلیے رشتہ داروں سے کبھی کبھار خوشی غمی کے وقت ہی سامنا ہوتا تھا۔۔
ایف اے کرنے کے بعد حامد اپنے والد کی دوکان میں اسکا ہاتھ بٹانے لگا تھا۔۔۔
وہ خاصا دل پھینک قسم کا کھلنڈرا نوجوان تھا ، اسکے گھر والوں کو اکثر شکاٸتیں موصول ہوتیں۔ جس پر وہ اس کی شادی کیلیے فکرمند ہوۓ اور بہت عرصے بعد گاٶں جانے کا پروگرام بنا لیا تاکہ وہاں رشتہ داروں میں حامد کیلیے رشتہ تلاش کرسکیں۔
حامد ساتویں کلاس میں تھا جب وہ آخری بار گاٶں گیا تھا۔۔ اُسکو گاٶں سے کوٸی دلچسپی نہیں تھی مگر ابا اماں کی زبردستی کی وجہ سےمنہ بناتا چل پڑا تھا۔۔
گاٶں پہنچ کر وہ سب سے پہلے حامد کے چچا کے گھر میں گٸے ۔۔
وہاں کھانا کھاتے وقت حامد کے کانوں میں ہلکی سی آواز پڑی کہ تاٸی جان آپ میرے ساتھ آٸیں۔۔ حامدنے نظر اٹھا کر دیکھا تو اسے ایک لڑکی نظر آٸی جو اسکی والدہ کو کمرہ دکھا رہی تھی۔۔
اپنی دل پھینک طبیعت کے باعث حامد کو لڑکی پہلی ہی نظر میں اچھی لگی ۔۔
حامد کھانے کی ٹیبل سے اٹھا اور اپنی والدہ سے بات کرنے کے بہانے لڑکی سے ہیلو ہاۓ کرنے جا پہنچا ، مگر لڑکی اسکی موجودگی کا احساس ہوتے ہی فوراً وہاں سے اپنے کمرے میں گم ہوگٸی۔۔
حامد کی بےچینی بڑھی جسکو اسکی والدہ نے محسوس کرکے پیار سے پوچھا کہ بیٹا آمنہ کیسی لگی تمہیں؟
تو حامد نے جھٹ سے جواب دیا کہ اماں تمہارا انتخاب لاجواب ہے اب جلدی سے بات چلاٶ اور آمنہ کو اپنے گھر میں لاٶ۔۔
اسکی والدہ نے اسکا ہاتھ دبایا اور خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔۔
کچھ عرصے بعد آمنہ اور حامد کی شادی ہوگٸی ۔۔
حامد کو شادی کے بعد پتا چلا کہ آمنہ صوم و صلات کی سخت پابند ہے صبح تہجد اور نماز فجر سے فارغ ہو کرتلاوت قرآن کا بھی خاص اہتمام کرتی ہے ۔
یہ چیز حامد کیلیے نٸی تھی کیونکہ اسکے گھر والے جمعرات یا جمعہ کو ہی عبادت کا اہتمام کرتے تھے۔ اور وہ خود صرف جمعہ کی نماز پڑھتا تھا۔۔
حامد نے اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کیلیے اِدھر اُدھر سے ادھار پکڑا اور کراچی جیسے بڑے شہر میں آمنہ کو لیکر شفٹ ہوگیا۔ کراچی میں ایک چھوٹی سی کمپنی کی شروعات کی ،
جو آہستہ آہستہ کچھ عرصہ بعد پھلنے پھولنے لگی ۔
پھر وقت گزرا تو تو اللہ نے انہیں ایک خوبصورت سا بیٹا عطا کیا۔۔
ٹھیک اُسی دن حامد کی کمپنی کا چھکا لگا اور دِنوں میں ہی اسکی کمپنی ملک کی بہترین کمپنیوں میں جگہ بنا گٸی۔۔
اس دوہری خوشی نے اسے نہال کر دیا اور اس نے اپنے دوستوں اور کاروباری حضرات کیلیے ایک بڑی دعوت ارینج کی ، جسمیں شراب و شباب کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔۔
جب وہ شراب میں ٹن گھر پہنچا تو اسکی بیوی نے اپنے آپ کو سنبھالتے ہوۓ اسے سنبھالا اور اسے سہارا دے کر بیڈ پر سلا دیا۔۔
آمنہ نے اپنا بیٹا اٹھایا اور اسے غور سے دیکھنے لگی۔۔
اگلے دن آمنہ نے اپنے بیٹے کا نام اپنے شوہر کی اجازت سے حسن رکھا ۔۔
کچھ عرصہ بعد حامد نے کراچی کے پوش علاقے میں بنگلہ لے لیا اور اپنی بیوی اور بچے کو وہاں شفٹ کردیا۔۔
جب حسن چار سال کا ہوا تو اسکا والد جرمنی میں اپنا کاروبار سیٹ کرچکا تھا۔
حسن کو ایک مہنگے اسکول میں داخل کروایا گیا ۔۔
وہ صبح تہجد کے وقت اٹھتا اور اپنی والدہ کے ساتھ تہجد پڑھتا اور نماز فجر کے بعد اپنی ماں سے قرآن پاک پڑھنا بھی سیکھتا۔
حسن بہت حساس بچہ تھا وہ اسکول جاتا تو بچے اُس سے بات کرنے کی کوشش کرتے مگر وہ اپنے آپ میں سمٹ جاتا اور کسی سے کوٸی بات نہ کرتا ۔۔
اسکی والدہ کو اس بات کا بخوبی علم تھا اسلیے وہ اکثر اسکے پیچھے اسکول پہنچ تھی تاکہ اسکا دل اسکول کی طرف ماٸل ہوسکے حسن اپنی والدہ کے سوا کسی سے بات نہیں کرتا تھا۔۔
جب وہ دس سال کا ہوا تو اسکی والدہ نے اسے ملازم کے ساتھ مسجد بھیجنا شروع کر دیا۔ وہ نماز پڑھنے جاتا تو لوگ اس سے خوش دلی سے ملتے ۔۔
ایک دن اس نے اپنے ملازم سے پوچھا کہ بشیر چاچا لوگ مجھے ہی خوش دلی سے کیوں ملتے ہیں جبکہ تم سے بات بھی نہیں کرتے تو ملازم بشیر نے کہا کہ چھوٹے صاحب وہ اسلیے کہ آپ حامد انڈسٹریز کے مالک کے بیٹے ہیں جو شہر اور مسجد کے سب سے بڑے ڈونر ہیں۔
حسن نے مسجد انتظامیہ والوں سے سوال کیا کہ
(جاری ہے)Image
Image
(دوسرا حصہ)

کیا میں جب دل چاہے مسجد آسکتا ہوں تو ایک باریش شخص نے عقیدت بھرے لہجے میں کہا کہ جی یہ مسجد آپ ہی کی بدولت تو قاٸم ہے یہ آپ ہی کی ہے جب دل کرے آجاٸیں میں ادھر ہی ہوتا ہوں۔۔
یہ سن کر حسن نے حیرت سے کہا کہ مسجد تو اللہ کا گھر ہے اور میں تو اللہ کے گھر کی مٹی کے برابر بھی نہیں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ مسجد میری ہے۔۔
یہ سن کر وہاں کھڑے ہر شخص کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا ایک بزرگ نے یہ سنا تو عش عش کر اٹھا کہ برگر فیملی کا بچہ اتنی چھوٹی عمر میں اتنی بڑی بات کرگیا۔۔
حسن کی ماں نے اسے بچپن سے ہی پیارے نبی صلى الله عليه واله وسلم اور انکے نواسوں کے واقعات سنا سنا کر بڑا کیا تھا۔۔
اور یہ ساری باتیں حسن کے دماغ میں ہی نہیں بلکہ خون میں بھی رچ بس گٸیں تھیں۔۔
وہ اسکول جاتا تو بچے اس سے اب خود دور رہتے کیونکہ وہ ان سے دین کی باتیں کرنے لگتا تھا جو انکی سمجھ سے باہر تھیں وہ حسن کو عجیب نظروں سے دیکھتے تھے۔۔
اسکے اسکول کے ٹیچرز اکثر جب اکٹھے بیٹھتے تو حسن کو ڈسکس کرتے۔
جہاں ایک ٹیچر کہتا کہ عجیب طبیعت کا لڑکا ہے نہ ہنستا ہے اور نہ ہی عام بچوں کی طرح رویہ رکھتا ہے وہیں دوسرا ٹیچر کہتا کہ حسن بہت حساس ہے اور بہت زیادہ زہین بھی ہے۔ایک ٹیچر نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بہت کم گو ہے مگر کچھ پڑھتا رہتا ہے جب میں نے نوٹ کیا تو وہ درود پڑھ رہا تھا۔۔
اس طرح چلتے ہوۓ وقت کا پہیہ اپنی رفتار سے آگے بڑھا۔۔
اب حسن جوان ہوچکا تھا اس نے چہرے پر داڑھی سجالی تھی ۔۔
حامد جب بھی گھر آتا تو حسن کو دیکھ کر ہنس کر کہتا کہ دونوں ماں بیٹا ایک جیسے ہیں۔۔
بات درست بھی تھی کیونکہ بچے کی اولین تربیت والدہ کی گود ہی ہوتی ہے
اور حسن کی ماں اسے بچپن ہی سے درودشریف کی لوریوں کے ساتھ سُلایا کرتی تھی۔۔
حسن اپنی والدہ کی بدولت بچپن سے ہی سیرت نبی سے جُڑ گیا تھا اور آہستہ آہستہ قرآن اور صحیح احادیث کو ترجمے سمیت سمجھ کر پڑھ چکا تھا۔۔
اسکی والدہ اکثر نبی ص کے گھرانے کا زکر کرتیں تو اسکی آنکھوں میں آنسو ہوتے۔
حسن جب بھی سیرت نبی کا مطالعہ کرتا تو اسے ایک تشنگی ایک پیاس کا احساس ہوتا۔۔
پھر ایک ایسی صبح آٸی جو حسن پر بجلی بن کر گری۔۔
اسکی پیاری ماں ، اسکی استاد ، اسکی جنت اسے چھوڑ کر ہمیشہ کیلیے اگلے جہان روانہ ہو گٸی تھی۔۔
اسکو کچھ ہوش نہیں تھا کہ کب ڈاکٹر آیا کب کون آیا وہ بس اپنے ماں کو ہی مسلسل دیکھتا جا رہا ہے اسکے بعد وہ ایک دم گِرا اور بےہوش ہوگیا۔۔
اسے ہوش آیا تو اسکا والد حامد اسکے پاس بیٹھا تھا اور اسکے سر پہ ہاتھ پھیر کر اسے تسلی دے رہا تھا لیکن حسن ایک دم اٹھا اور اس نے اونچی آواز سے ماں کو آواز دی اور پھر دیوانہ وار اپنی ماں کو آوازیں دیتا اس کے کمرے کی طرف بھاگا مگر اُسکی ماں کو دفناۓ ہوۓ گھنٹے گزر چکے تھے۔۔
ماں کے کمرے میں داخل ہو کر وہ دھاڑیں مار مار کے رونے لگا سارے ملازمین بھی رو رہے ہیں. انہوں نے حسن کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر حسن تو جیسے دیوانہ ہوچکا تھا اسکی ماں ہی تو اسکا کل جہان تھی۔۔
اسکے بعد اسکے والد نے اسے پکڑا اور سمجھایا۔۔
مگر حسن کی سماعتوں پر تو جیسے کوٸی آواز ہی نہیں پہنچ رہی تھی۔۔
اسکے بعد حسن ایک بار پھر گرا اور بےہوش ہوگیا۔۔
اس نے دیکھا کہ اسکی ماں نہایت سفید رنگ کے لباس میں اپنے پسندیدہ پھولوں کے باغ میں موجود تھی اور اسکے سر پہ ہاتھ پھیر رہی تھی۔۔
اس نے اپنی ماں کے پیروں کو بوسا دیا اور بےاختیار کہنے لگا کہ ماں آپ کہاں چلی گٸی تھی تو اسکی ماں نے کہا کہ بیٹا دنیا فانی ہے دنیا امتحان گاہ ہے اصل زندگی مرنے کے بعد شروع ہوتی ہے۔ تم پریشان نہ ہو میں اپنا امتحان پاس کر آٸی ہوں اور مجھے اِس دنیا میں جہاں مجھے ہمیشہ رہنا ہے بہت عزت ملی ہے۔ تم رنجیدہ نہ ہونا ہم ضرور ملیں گے اور یہ رونا دھونا بند کردو اس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے، تم نے گزشتہ دنوں سے نہ ہی آقا پر درود پڑھا ہے اور نہ ہی نمازیں ادا کی ہیں۔ آخر کس منہ سے تم پیارے آقا صلى الله عليه واله وسلم سے آنکھیں ملاٶ گے۔۔
جونہی حسن نے اپنی ماں کے منہ سے آقا ص کا نام سُنا تو اسے ایسا لگا کہ جیسے اسکے سینے میں دہکتے کوٸلوں پر ٹھندی پھوار پڑ گٸی ہو ، اسکے بےچین دل کو قرار سا آگیا تھا۔۔
اسکی والدہ نے مذید کہا کہ بیٹا اب تم اٹھو اور فوری طور پر درود اور نمازوں کا اہتمام کرو۔۔
حسن کی جب آنکھ کھلی تو اسکی زبان پہ درود شریف کا ورد جاری تھا۔۔
وہ فوری اُٹھا ٹاٸم دیکھا تو تہجد کا وقت ہونے والا تھا اس نے وضو کیا اور نفل پڑھنے لگا۔۔ صبح ملازم اسے دیکھنے کمرے میں آیا تو حیران ہوگیا کیونکہ حسن صاف ستھرے کپڑوں میں ملبوس بیٹھا قرآن کی تلاوت کر رہا تھا۔۔
اسکے بعد حسن نے خیراتی کاموں کی طرف توجہ دی اور شہر کے دور دراز علاقوں میں موجود مدارس کے غریب طلبا کی مدد کو اپنا مشن بنایا
(جاری ہے)
Jun 2 4 tweets 1 min read
*پاکستان کا سرکاری مٶقف*

پاکستان نے اقوام متحدہ میں #Russia کے خلاف قراردادوں پر ووٹنگ سے اجتناب کیا ہے اور جنگ کے آغاز سے ہی دونوں فریقین کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی ترغیب دی ہے۔ 2025 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے "جامع اور تعمیری Image سفارت کاری" کے ذریعے جنگ کے خاتمے کی اپیل کی۔
پاکستان نے #UkraineRussiaWar میں اسلیے بھی غیر جانبدار رہنے کی کوشش کی تاکہ وہ چین، روس، اور مغربی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو متوازن رکھ سکے۔ تاہم چین کی جانب سے یوکرین امن کانفرنس کے بائیکاٹ کے بعد، پاکستان نے بھی اس کانفرنس
Jun 1 5 tweets 2 min read
* #Russia also launched a major attack on #Ukraine in response to Ukraine's major attack on Russia *

Today, June 1, 2025, Russia has launched its largest drone attack on Ukraine to date, using 472 drones and seven missiles. This attack was carried out after Ukraine's drone Image
Image
attack in which more than 40 military aircraft were destroyed at various #Russian air bases.
The Russian attack targeted a Ukrainian military training center, killing 12 soldiers and injuring more than 60. After this incident, the commander of the Image
Image
Jun 1 5 tweets 2 min read
*یوکرین کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، روس کے 40 طیارے تباہ کردیے*

یکم جون 2025 کو یوکرین نے روس کے اندر ایک بڑی ڈرون کارروائی کی، جسے "آپریشن اسپائیڈر ویب" (Operation Spider Web) کا نام دیا گیا۔ اس حملے میں یوکرین نے روس کے چار اہم فضائی اڈوں—بیلایا، اولینیا، دیاغیلیوو، اور Image ایوانوو—کو نشانہ بنایا، اور یوکرینی حکام کے مطابق 40 سے زائد روسی فوجی طیارے تباہ کیے گئے ۔
یہ حملہ یوکرین کی سیکیورٹی سروس (SBU) نے 18 ماہ کی منصوبہ بندی کے بعد انجام دیا۔ ڈروں کو خفیہ طور پر روس میں منتقل کیا گیا اور موبائل ٹرکوں سے لانچ کیا گیا۔ حملے میں تباہ ہونے
Sep 19, 2024 7 tweets 2 min read
سعودی عرب میں تین پرانے بوٸنگ ہواٸی جہازوں کو جدہ سے دارلحکومت ریاض بذریعہ ٹرکوں سے منتقلی کا انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پہ بڑی دلچسپی کا محور بنا ہوا ہے۔
پاکستانیوں کیلیے مذید خوشگواریت کا باعث ان جہازوں کو 1000 کلومیٹر کا سفر جنگلوں ریگستانوں پہاڑوں سے درست منزل مقصود تک (1) (2)
پہنچانے کا ذمہ لینے والے پاکستانی ڈراٸیورز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ کر بھی دکھایا ۔جنکا ہیڈ ملک رمضان پنجاب کے شہر خوشاب سے تعلق رکھتا ہے۔
بات کچھ یوں تھی کہ سعودی حکومت نے تین پرانے جہازوں کو جدہ سے ریاض لے کر جانے کا فیصلہ کیا ۔فیصلہ کرنا تو آسان تھا لیکن ایسا کرنا بہت ہی
Aug 8, 2024 8 tweets 2 min read
” پاکستانی قوم کا ”بنیادی“ المیہ “
ہر باشعور مسلمان یہ تحریر ضرور پڑھے۔۔

اللہ تعالیٰ نے نبی اکرمﷺ کے زریعے قیامت تک مسلمانوں کی بھلاٸی اور رہنماٸی کیلیے معاشرتی قوانین وضع کر دیے تھے ، جس کو ہم اسلامی قوانین کا نام دیتے ہیں۔
کیا پاکستان اسلامی ملک ہے؟؟
اگر ہے تو
(1/8) Image (2/8)
اللہ کے قانون میں نعوذ باللہ کونسی خامیاں ہیں کہ لارڈ میکالے کا قانون ہمارے اس اسلامی ملک میں افضل ہے؟
اللہ کے قانون کو پس پشت ڈال کر لارڈ میکالے کو نام نہاد ریاست مدینہ کے ٹھیکیداروں نے کیوں بھگوان بنایا ہوا ہے؟؟
یا تو یہ بحیثیت مسلمان اللہ کا وضع کردہ قانون پاکستان
May 20, 2024 8 tweets 3 min read
*ایرانی صدر کی حادثاتی موت یا ایرانی صدر کا پری پلان قتل؟ جانیے*

افسوناک خبر ملی کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس خبر کی جب تحقیق شروع کی تو پتا چلا کہ سب سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے ایرانی صدر کے جانبحق ہونے کا اعلان کیا ہے۔ (1) Image (2)
جبکہ ایرانی میڈیا تصدیق کے مراحل سے گزرنے تک اس خبر پر خاموش رہا ۔ بعد ازاں مکمل تصدیق کے بعد آخرکار ایرانی سرکاری ٹی وی نے اس افسوسناک خبر پر خاموشی توڑتے ہوۓ بتلایا کہ صدر ابراہیم رٸیسی کے ساتھ ایرانی وزیرِ خارجہ ، مشرقی آذربائجان کے گورنر اور تبریز کے امام بھی
May 11, 2024 8 tweets 2 min read
پانچ سالہ زنجیروں میں جکڑے بچے ایاز پٹھان کی بازیابی کی غیرجانبدار تفصیل جانیے۔۔
سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پانچ سالہ بچے ایاز پٹھان کو تقریباً ایک ماہ بعد بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایاز پٹھان کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا 👇 Image کیا تھا اور بازیابی کے بدلے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈاکوؤں نے زنجیر سے باندھے ہوئے کمسن بچے کی ویڈیو اہلخانہ کو بھیج کر تاوان ادا نہ کرنے پر اسے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاسی رہنما اور شہری سندھ حکومت اور پولیس کو ڈاکوؤں کے👇
Jan 18, 2024 9 tweets 2 min read
ایران کو جواب دینے سے پہلے پچھلے 12 گھنٹے میں پاک ہائ کمانڈ اسٹیبلشمنٹ آرمڈ فورسز نے آپریشن BARG MAR SARMACHAR کیسے کیا ؟
*رات 11 بجے*
رات تقریباً گیارہ بجے پاکستان نے ایران سے منسلک بارڈر غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کر دیا۔
گیارہ بجے ہی پرو اسٹیبلشمنٹ اکاؤنٹس نے خبر دی 👇 کہ سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ جس کے بعد پاکستان نے سویلین ایئر ٹریفک کو ہدایات جاری کیں کہ پاک ایران بارڈر avoid کیا جائے۔
*12:30 بجے*
ساڑھے 12 بجے رپورٹ کیا گیا کہ پاکستانی ایف 16 ایرانی بارڈر کے قریب فلائی کر رہے ہیں
*1:00 بجے رات*
ایک بجے ایران نے 👇
Jan 17, 2024 5 tweets 2 min read
دوستو۔۔! افغانستان کی طرف سے معاملات زرا ٹھیک ہوۓ تو ایران کو اسی بغیرتی پر لگا دیا گیا۔ ایران نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ پنجگور بلوچستان میں ڈرون اٹیک کیا جس میں دو خواتین اور بچے شہید ہوگٸے۔۔ ان خواتین اور بچوں کو شہید کرنے کے بعد ایران کہہ رہا ہے کہ ہم نے(1) (2)
دہشتگردوں کو ماردیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ شام اور عراق میں لگائی آگ سے ایران کا دل نہیں بھرا، جو اب پاکستان میں بھی شروع ہوگیا۔
پاکستان عراق یا شام ہرگز نہیں، جیسے بھارت کو ابی نندن کی صورت پاکستان نے رسواٸی کا طوق پہنا کر جواب دیا تھا ، ان شااللہ ایران کو بھی ضرور جواب
Jan 16, 2024 8 tweets 2 min read
اہم بات۔۔
دوستو۔۔! ہمارے ہاں دو ایسے concept جنکا مطلب سراسر غلط لیا جاتا ہے۔
نمبر 1: بری عورتیں برے مردوں کے لیے اور برے مرد بری عورتوں کے لئے ہیں۔
نمبر 2: زنا ایک قرض ہےجو آپ کو گھر سے چکانا پڑے گا خاص کر بیٹی کی صورت میں۔
ہمارے ہاں سورہ نور کی آیت نمبر 26 کا ترجمہ سراسر (1) Image (2)
غلط لیا جاتا ہے
اَلۡخَبِيۡثٰتُ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ لِلۡخَبِيۡثٰتِ‌ۚ
"بدکار عورتیں بدکار مردوں کے لئے اور بدکار مرد بدکار عورتوں کے لئے ہے"
پہلی بات یاد رکھیں کہ قرآن مجید کی کسی بھی آیت کی تفسیر اس کے سیاق و سباق کے بغیر نہیں کی جا سکتی اور ہمارا المیہ یہ ہے
Jan 8, 2024 5 tweets 2 min read
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پیارے دوستو۔۔! رسولِ اکرمﷺ کی وفات کے وقت حضرت امام حسینؓ کی عمر مبارک تقریباً 6 سال تھی اور واقعہ کربلا کے وقت تقریباً 58 سال تھی،
ہمیں یا تو چھ سال کی عمر تک کے واقعات سننے کو مل رہے ہیں یا میدان کربلا کے، یہ جو درمیانی 52 سال ہیں، کہاں چلے👇 Image گٸے؟ کیوں بیان نہیں کیے جاتے...؟؟
اگر ہمارے علما یہ 52 سال کی سیرتِ عام کر دیں تو حضرت ابوبکر صدیق اکبرؓ حسنین کریمینؓ کو ممبر کے دائیں بائیں بٹھا کر خطبہ دیتے نظر آئیں گے...
حضرت عمر فاروق اعظمؓ خانوادہ رسولﷺ کے شہزادوں کا کھڑے ہو کر استقبال کرتے ملیں گے...✨
دونوں جنتی👇
Aug 4, 2023 4 tweets 2 min read
میرے باشعور دوستو۔۔!
ہمارے شعور کا لیول یہ ہے کہ ہمارے سیاستدان ہمارے اوپر حکمرانی اور ہمارے مشترکہ جمع شدہ پیسوں والے خزانے (قومی خزانے) کو اپنی زاتی تجوری بنانے کیلیے ہمیں اتنے سبزباغ دکھاتے ہیں کہ ہمیں وہ نجات دہندہ دکھاٸی دینے لگتے ہیں اور ہم اسقدر صاحب عقل ہیں کہ (1/4) Image (2/4)
ان گرگٹوں کو اپنا سب کچھ سونپنے اور انہیں اپنے اوپر بطور حاکم مسلط کرنے کیلیے تحریکیں تک چلانا شروع کردیتے ہیں۔ اگر ہماری زہنی پسماندگی کو مدنظر رکھ کر اردگرد نظر ڈالی جاۓ تو پتا چلتا ہے کہ سیاستدان تو بہت بڑی بات ہے ہماری ساٸیکی تو ملک میں موجود غیرملکی کمپنیاں بھی خوب
Jun 20, 2023 13 tweets 4 min read
حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور پاک بی بی حضرت فاطمہ الزہرا ع کی شادی ہجرت کے دوسرے سال ذی الحجہ کی پہلی تاریخ میں ہوئی جبکہ آپ دونوں کے درمیان نکاح کے صیغے پیغمبر اکرمؐ نے پہلے ہی جاری کر دیئے تھے۔ بعض محققین کے مطابق عقد کے دس مہینے بعد رخصتی ہوئی تھی۔ حدیث کی کتابوں کے مطابق ⬇️ Image حضرت علیؑ سے پہلے مہاجرین و انصار میں سے کئی شخصیات نے پیغمبر اکرمؐ سے حضرت فاطمہؑ کا رشتہ مانگا تھا لیکن پیغمبر اکرمؐ نے ان رشتوں کی مخالفت فرمائی۔

حضرت زہراؑ کا حق مہر 400 سے 500 درہم کے درمیان تھا۔ احادیث کے مطابق حضرت علیؑ نے اپنی زرہ بیچ کر بی بی پاک حضرت زہراؑ⬇️
Jun 19, 2023 6 tweets 2 min read
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری یہ مختصر تحریر ”بےچین روح کا قرار“ ہر حساس مسلمان کیلیے ہے ضرور پڑھیے💖
*بےچین روح کا قرار*
مایوسی اتنی تھی کہ سخت پریشان تھا ۔۔
اسی پریشانی میں اپنے آپ کو ڈھونڈنے نکل پڑا۔۔۔
انسانوں میں اپنے آپ کو ڈھونڈا ایک بال تک نہ ملا،
(1/6) Image (2/6)
فرشتوں میں دیکھا ،
حیوانوں میں دیکھا،
سب موجود تھے صرف میرا ہی وجود نہ تھا۔
پھر وہ یاد آیا ،
جس کو دنیا کی رنگینیوں میں گُم ہو کر بُھلا بیٹھا تھا ،،
میں نے اضطِراب کے عالم میں آسمان کی جانب دیکھا تو لامتناہی خواہشات کے چھاۓ بادلوں کے سِوا کچھ نظر نہ آیا ،
اور پھر
Apr 6, 2023 9 tweets 2 min read
*اے غافل مسلمانو۔۔* !
اے رمضان کریم میں بھی کفار کے گانوں پر تھرکنے ، لب ہلانے والے نام نہاد مسلمانو۔۔۔
آخر کب تک شیطان کا آلہ کار بن کر غفلت میں پڑے رہوگے؟
مسجد اقصیٰ ایک بار پھر مسلمانوں کے خون سے رنگین ہے۔۔ ناجاٸز قابض صیہونی دجالی پیروکاروں نے ایک بار پھر (1/9) Image (2/9)
رمضان کریم کے مہینے عبادت کرتے فلسطین کے غیور نہتے مسلمانوں پر حملہ کیا ہے۔ اس بار انکا نشانہ صرف نوجوان نہیں بلکہ خصوصی طور پر مسلمان بچے اور مسلم خواتین ہیں۔
ہاۓ کہاں ہے پیارے آقا صلى الله عليه واله وسلم کی امت ؟؟
کہاں ہیں فاتح خیبر حیدر کرار ؓ کے نام لیوا؟؟
Jan 13, 2023 8 tweets 2 min read
کراچی میں ایک بار پھر وہی پرانی سیاست شروع ہوچکی ہے وہی جوڑ توڑ اور وہی مہاجر مہاجر کے لسانی ، نسلی تعصب سے بھرپور نعرے۔۔
کتنی عجیب و غریب بات ہے کہ پاکستان معرض وجود میں آۓ 75 سال ہوچکے، اگلی نسلیں بھی قبرستان کے دہانے پر بیٹھی ہیں۔ مگر پھر بھی ہم اپنے وطن
(1/8) (2/8)
میں اپنے آپ کو مہاجر کہتے ہیں۔۔
جب صحابہ کرام رض نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی تو وہ مہاجرین کہلاۓ لیکن بعد ازاں مدینے میں انکی جو اولاد پیدا ہوٸی وہ مہاجر نہیں اہل مدینہ کہلاٸی۔ اسی طرح برصغیر میں مسلمانوں کیلیے الگ وطن پاکستان بنایا گیا اور یہاں بھی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد
Jan 2, 2023 9 tweets 3 min read
آج کی اہم تحریر ہم باشعور پاکستانی مسلمان ضرور پڑھے۔۔
دوستو۔۔! پاکستان میں کچھ سالوں سے جھوٹے پروپیگنڈوں اور بہتان تراشیوں میں بہت تیزی آٸی ہے۔ اسکا بڑا سبب ہمارے لوگوں کی اکثریت ہے جو شخصیت پرستی میں اتنا آگے نکل جاتی ہے کہ اس شخصیت کے مخالفین کے اچھے کاموں کو بھی بُراٸی
(1/9) (2/9)
ثابت کرنے پر تُل جاتی ہے۔ یہی لوگ ہیں جو بغیر کسی تحقیق کے پروپیگنڈے میں پھنس کر اسے آگے پھیلا کر کامیاب کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”دجال کے خروج سے پہلے چند سال دھوکا و فریب کے ہوں گے۔ سچے کو جھوٹا بنایا جائے گا اور جھوٹے
Dec 26, 2022 10 tweets 3 min read
”بکھری ملّت کا خمیازہ“
ہر قسم کی فرقہ پرستی اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اہم تھریڈ ضرور پڑھیں۔
وطن عزیز میں دہشتگرد دوبارہ ایکٹیو ہوچکے ہیں جو آۓ روز ہماری سیکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہیں۔ ہم روزانہ اپنے وطن کے شہید بیٹوں کے جسد خاکی اُٹھتے دیکھ رہے ہیں۔
اسکی ایک
(1/10) (2/10
اہم وجہ خطے سے امریکہ کے نکلتے ہی بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھانا اور افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرنا بھی ہے۔
ہم پاکستانی اپنا پاٶں خود کلہاڑی پہ مارتے ہیں۔
یاد رکھیں۔۔! کسی ملک پر قابض ہونے کیلیے دشمن یا مخالف کا پرانا ہتھکنڈا ہے کہ سب سے پہلے اندرونی
Dec 21, 2022 9 tweets 3 min read
ن لیگ کی طرف سے اپنے مخالفین کی کردار کشی کرنا کوٸی نیا ہتھکنڈا نہیں ہے یہ فعل بد انہیں گُھٹی میں ملا ہے۔ اس سلسلے میں میرا لکھا پرانا بلاگ پڑھیے تاکہ آپ کو پتا چلے کہ سیاہ ستکار جھوٹ و بہتان کو پروان چڑھاتے ہوۓ بام عروج تک کیسے پہنچاتے ہیں۔
امیر جمیعت علمااسلام (س)
(1/9) (2/9)
مولانا سمیع الحق شہید 1990میں نوازشریف کےاہم اتحادی تھے کیونکہ نوازشریف نے شریعت کا نعرہ بلند کیا تھا۔
نوازشریف نےاقتدار کی خاطر بےنظیر کی کردارکشی کرنے میں اور اسے لادین قرار دینے میں کوٸی کسر نہ چھوڑی تھی۔
جب نوازشریف اپنے ہتھکنڈوں سے اور مولانا سمیع الحق کی کوششوں
Dec 20, 2022 14 tweets 4 min read
*اصل حدف*
باشعور پاکستانیت کے علمبردار ضرور پڑھیں۔
پاکستان میں بےہنگم مہنگاٸی میں دن بدن اضافہ ہوتاجا رہا ہے اور اس سے بھی زیادہ مہنگاٸی کی پیشن گوٸیاں بھی کی جارہی ہیں۔ عمران خان نے جو بند پڑی صنعتیں دوبارہ چلواٸی تھیں سب کی سب بند ہو چکی ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں
(1/14) (2/14)
کو لیٹ کیا جانے لگا ہے یہاں تک کہ ڈیڑھ ڈیڑھ ماہ تک تنخواہیں روک کر سرکاری ملازمین کی بھی چیخیں نکلواٸی جارہی ہیں۔ ملک کو بُھوک و افلاس میں لپیٹنے کی کامیاب کوششیں جاری ہیں۔ ملک سے ڈالرز تک غاٸب کروا کر اُسکے ڈھنڈورے تک پِیٹ دیے گٸے ہیں۔ رہی سہی کسر دوبارہ شروع ہونے والی