ندیّا اطہر Profile picture
🐅🐅🐅جو #ووٹ کی #عزت نہیں کرے گا ہم اس کی عزت نہیں کریں گے، #نوازشریف 🐅🐅🐅
#ووٹ۔کو۔عزت۔دو.  VoteKoIzzatDo# Profile picture حسنین شاہ Profile picture ڈفر Profile picture Wadood Qureshi Profile picture 4 subscribed
Feb 10 5 tweets 2 min read
کچے ذہن کے بچوں کے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟
کل کی بات ہے میری بیٹی (جو کلاس 7 میں ہے) نے مجھے کہا کہ میری اسلامیات کی ٹیچر کہتی ہیں کہ مجھے عمران خان اس لیے پسند ہے کیونکہ وہ سچا اور غیور مسلمان ہے اور اس نے تاریخ میں پہلی دفعہ اسلام سے دنیا کا متعارف کروایا۔
میں نے اس سے پوچھا کہ👇🏼 کیا تم نے پوچھا کہ اس سے پہلے کیا دنیا اسلام کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی؟ کہتی نہیں میم تھی میں انہیں کیا کہتی۔۔۔
یہ ایک ٹیچر، ایک کلاس یا ایک سکول کی کہانی نہیں ہے بلکہ ہر سکول، کالج اور یونیورسٹی کا یہی حال ہے۔
رہی سہی کسر ٹک ٹاک ویڈیوز پوری کر دیتی ہیں۔
آج کی نسل ٹاک شوز👇🏼
Aug 13, 2023 11 tweets 3 min read
عمران خان پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا پراجیکٹ تھا۔اپنے پراجیکٹ کی لانچنگ اور پروموشن کےلیے انہوں نے پاکستان کی ایلیٹ کلاس کو استعمال کیا۔
کچھ عمران خان کی فین فالوونگ اور باقی کا کام این ڈی یو جیسے انسٹیٹیوٹس سے لیاگیا۔
جی بھر کر ریاستی وسائل کو اس پراجیکٹ کی پرموٹنگ کےلیے
👇🏼 ضائع کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے بینر تلے ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار فئیر لڑنے کے لیے وارئیر تیار کیے گئے اور انہیں سوشل میڈیا پر آزاد چھوڑ دیا گیا۔
اوورسیز پاکستانیوں کو سبز باغ دکھائے گئے اور پنکی پیرنی جیسی شعبدہ باز کے ذریعے عمران خان کو ایک کرشماتی شخصیت بنا دیا گیا۔
نتیجہ
👇🏼
Aug 12, 2023 6 tweets 2 min read
چھوڑیں انوار الحق کاکڑ کو ہم چلتے ہیں 1997 میں:
پاکستان کی آزادی کا گولڈن جوبلی سال تھا اور حکومت نے گولڈن جوبلی کی تقریبات بھرپور ملی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان کیا تھا۔
مختلف سرکاری عمارتوں میں چراغاں کیا گیا اور عوام کو بھی جھنڈا لہرانے کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں کو چراغوں
👇🏼 سے روشن کرنے کی ترغیب دی گئی۔
اب ایسا موقع تھا تو ہم کیوں پیچھے رہتے؟
میں نے ابو سے کہا کہ وہ ہمیں پچاس دئیے لا دیں کیونکہ پاکستان بنے پچاس سال ہو گئے ہیں تو ہم پچاس دئیے روشن کریں گے۔
اس کے علاوہ ڈھیر ساری جھنڈیاں بھی منگوائیں اور پھر آٹا سلیش سے ان جھنڈیوں کو ڈوری پر لگا کر
👇🏼
Aug 11, 2023 9 tweets 2 min read
سال تو یاد نہیں اور کیا، کب، کیسے ہوا سب امی کی زبانی ہی بہت دفعہ سنا اور ازبر ہو گیا۔
کچھ دھندلا سا اپنی یادداشت میں بھی محفوظ ہے بہر حال واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب ضیاء الحق نے عوامی سطح پر جشنِ آزادی منانے کا اعلان کیااور عوام کو اپنی اپنی چھتوں پر قومی پرچم لہرانےکی دعوت دی تو
👇🏼 دیگر پاکستانیوں کی طرح ہمارے گھر بھی جھنڈا لہرانے کا شوق پیدا ہوا۔
میرے ابو کہیں سے حکومت پاکستان کا جاری کردہ کتابچہ لے کر آئے۔ اس میں جھنڈے کا سائز، بنانے کا طریقہ، کلر اور لہرانے کے پروٹوکول درج تھے۔
میری امی بتاتی ہیں کہ کپڑا لینے گئے تو سیم کلر کا کپڑا کہیں سے نہیں ملا۔
👇🏼
Feb 6, 2023 5 tweets 1 min read
کل ایک ولاگ سن رہی تھی تو صاحبِ ولاگ کہتے ہیں کہ کسی بھی ملک کی ترقی ایک لانگ ٹرم پراسیس ہوتا ہے۔
یہاں کبھی کسی نے اس پراسیس کو فالو ہی نہیں کیا۔
پہلے انفراسٹرکچر بناتے ہیں، زرعی و صنعتی اجناس کی فوری ترسیل کے لیے سڑکیں اور موٹرویز بنائی جاتی ہیں؛ پھر زراعت سے منسلک انڈسٹری کو فروغ دیتے ہیں، پھر شہروں سے دور صنعتی یونٹس بنائے جاتے ہیں۔
اس سے ملکی درآمدات میں اضافہ ہوتا ہے، روزگار جنریٹ ہوتا ہے اور ملکی وسائل اور آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کا معیارِ زندگی بھی بہتر ہوتا ہے۔
پھر موصوف کہتے ہیں کہ پاکستان میں آج تک کسی نے اس اصول کو فالو ہی نہیں کیا۔
Jan 1, 2023 5 tweets 2 min read
ایکچولی مجھ جیسے مڈل اور اپر مڈل کلاس افراد کو اندازہ ہی نہیں ہوسکتاکہ عمران خان کا تعلق جس قسم کی کلاس سےہے وہاں یہ سب معیوب سمجھا ہی نہیں جاتا بلکہ اس قسم کے تعلقات اور لمحات کی ویڈیوز، آڈیوز اور تصاویر خود لی جاتی ہیں اور دوسروں کو امپریس کرنے کےلیے خودہی شئیر بھی کی جاتی ہیں۔ وہاں یہ سب نارمل ہے اور کسی قسم کے گناہ کا تصور بھی انہیں چھو کر نہیں گزرتا۔
مجھ جیسوں کے لیے شاید یہ سب بہت ہی تکلیف دہ، افسوسناک اور شرمندہ کر دینے والا ہو اور شاید ان کے گناہ کے تصور سے میں استعفار کر کر کے ہلکان ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کیسے معاف کرے گا؟ لیکن وہاں اسے برا
Dec 4, 2022 5 tweets 2 min read
باجوہ صاحب! ایک تھے ایوب خان۔ غلط انہوں نے بھی کیا لیکن سامنے سے آ کر۔
پھر تھے یحییٰ خان۔
غلط انہوں نے بھی کیا بلکہ اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیے ملک ہی دولخت کروا دیا لیکن بہرحال جو کیا سامنے سے کیا۔
ایک تھے ضیاء الحق۔
بہت غلط کیا اور کیا بھی اسلام یعنی مذہب کے نام پر لیکن پھر وہی بات کہ سامنے ان کا اپنا فیس تھا۔
اور پرویز مشرف تو ماضی قریب کا ہی چہرہ ہے۔
اپنی انا کی خاطر آئین توڑا، ذاتی مفاد کے لئے ایک کال پر ڈھیر ہو گئے، مکے لہرا لہرا کر خود کو سب سے طاقتور ثابت کرتے رہے اور ملک کا امن و سکون تباہ کر دیا لیکن سبھی جانتے تھے کہ یہ پرویز مشرف ہے۔
Dec 4, 2022 4 tweets 2 min read
ہیلو @ImranKhanPTI اصل بات صرف یہ ہے کہ آپ کے پاس نہ تو کوئی معاشی پلان تھا اور نہ کوئی خارجہ پالیسی، نہ عوام کو کچھ دینے کا ظرف اور نہ ہی داخلی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت۔
جو کچھ آپ کے ساتھ ہوا یہ آپ کا اپنا کھودا ہوا گڑھا تھا جس میں آپ گر گئے۔ اگر اقتدار پر مسلط ہونے کے بعد آپ اپنی منتقم مزاجی، حاسد اور بغضیلی فطرت پر قابو پا لیتے اور صرف اندر کر دوں گا، لٹکا دوں گا اور چور ڈاکو کا راگ الاپنے کی بجائے سب کو ساتھ لے کر چلتے اور انتشار کی بجائے اتحاد و اتفاق کی بات کرتے تو آپ کو آج ہر روز اپنا بیان نہ بدلنا پڑتا۔
Nov 18, 2022 4 tweets 1 min read
یہ جو کہتے ہیں نا کہ عمران خان کو روپے پیسے کی کوئی پرواہ نہیں، اسے کچھ نہیں چاہیے، اس نے بیچ کر کسی فلاحی کاموں میں لگوا دئیے، کر دی ہو گی کسی ضرورت مند کی مدد !!
یہ باتیں بھی کسی فکشن سے کم نہیں ہیں۔
عمران خان نے عوامی ڈونیشن سے شوکت خانم بنایا؛ کبھی کسی نے سنا کہ عمران خان نے اپنے پلے سے ایک روپیہ بھی لگایا ہو؟ میانوالی سے بھکر ہزاروں ایکڑ اراضی ہے اس کے پاس؛ کوئی کی شوکت خانم ہسپتال کے نام؟ زمان پارک کا گھر، بنی گالا کا تین سو کنال کا محل، اسلام آباد میں ایک لگژری فلیٹ اور بھی کچھ پراپرٹی کبھی کسی نے سنا کہ عمران خان نے ڈونیٹ کی ہوئی ہے؟
اتنی اراضی
Nov 16, 2022 5 tweets 2 min read
عمران خان جو امریکہ سے حقیقی آزادی کی بات کرتے ہوئے الزام لگاتے رہے کہ امریکہ سے پاکستان کے تعلقات آقا اور غلام والے ہیں؛ ان الزامات کو کامران خان کے ساتھ گفتگو میں ملیحہ لودھی نے تین مثالیں دے کر غلط ثابت کیا اور کامران خان کی شکل دیکھنے والی تھی جیسے کوئی بدہضمی کا شکار ضبط کھونے والا ہو۔
ملیحہ لودھی نے ایٹمی پروگرام جاری رکھنے اور ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے کہا کہ ہم نے اپنی نیشنل سیکورٹی پر امریکہ کی بات نہیں مانی۔
کولڈ وار کے دور میں چین کے ساتھ تعلقات بنائے اگرچہ امریکہ نے منع کیا تھا اور افغان وار کے دوران افغان گروپس سے اپنی بات چیت اوپن رکھی
Nov 7, 2022 4 tweets 1 min read
دنیا گول ہے ذرا مہذب ہے ورنہ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ جتھے دی کھوتی اوتھے آن کھلوتی؛ بہرحال 2018 میں بھی احتجاج تھے، مظاہرے تھے، لانگ مارچ اور دھرنے؛ منتخب حکومت کے وزیر اعلیٰ، وزیراعظم، وزیر داخلہ پر پرچے اور سہولت کار عدالتیں۔
اب بھی وہی صورتحال ہے؛ ایک فوج کے اے پولیٹیکل ہونے سے کیا فرق پڑا ہے؟ پہلے عسکری مارشل لاء اور سازشیں بھگت رہے تھے اور اب عدالتی کُو بھگتیں گے بلکہ 2014 سے ہی عدالتی ایکٹیو ازم کے پردے میں عدالتی کُو بھگت رہے ہیں۔
لیکن خیر ہمارے محترم وزیراعظم صاحب بندیال کی تعریف کریں اور عدالتوں کو مقدم سمجھیں۔
وہ عدالتیں جنہوں نے وزیراعظم کی
Nov 3, 2022 5 tweets 2 min read
چار سال ملک کا بیڑا غرق کیا۔
ملک کو معاشی بدحال کیا۔
عوام کا معاشی استحصال کیا۔
قرضوں کا انبار لگایا اور ایک اینٹ کہیں کسی منصوبے میں نہیں لگائی۔
ملک کو سفارتی تنہائی کا شکار کیا۔
اداروں کے ڈسپلن کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔
بھارت کو کشمیر ہڑپنے دیا۔
ہر دوست ملک کو ناراض کیا۔ گورنس تباہ کی۔
کرپشن کا بازار گرم کیا۔
اپنی ہر اے ٹی ایم کو دل کھول کر نوازا۔
اس کی نالائقی، نااہلی اور نکمے پن کا نشانہ ملک کا ہر شعبہ بنا لیکن اس سب پر کہیں کوئی بات نہ کی جاتی ہے اور نہ ہی ان ایشوز کے بارے میں اس نالائق/نااہل سے کوئی سوال کیا جاتا ہے؛ بلکہ اس کی ٹیم سے بھی
Nov 3, 2022 8 tweets 2 min read
منصور علی خان کا ایک ولاگ سن رہی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کی میڈیا اور سوشل میڈیا ہینڈلنگ کا کمپیریزن کر رہے تھے؛ ویسے تو انہوں نے پی ٹی آئی کے لونڈے لپاڑوں اور مسلم لیگ ن کے بابے صحافیوں دونوں پر تنقید کی اور جس بنیاد پر تنقید کی بنتی بھی ہے لیکن میں یہاں بات اس واقعے کی کروں گی جو منصور علی خان نے سنایا اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ہینڈلنگ کو ن لیگ سے کہیں بہتر قرار دیا۔
ویسے تو صحافی ظاہر ہے نیوٹرل ہوتے ہیں اور ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔
وہ خبر دیتے ہیں اور خبر پر اپنی سمجھ کے مطابق تبصرہ و تجزیہ کرتے ہیں۔
لیکن منصور
Nov 2, 2022 5 tweets 2 min read
عموماً کچھ کھانوں کے بارے میں ہماری پرسیپش بن جاتی ہے کہ وہ مزیدار نہیں ہوتے۔
خاص طور پر سبزیوں اور دالوں کے بارے میں یہ رائے بہت ہوتی ہےکہ اس کی شکل دیکھو یہ کہاں مزیدار ہوگا؟
دال بھی کوئی کھانے کی چیز ہے؛
اب گھاس پھونس کون کھاتاہے؟ جس کا نام ہی بینگن یا ٹینڈا ہو اسے کھاناکیسے؟ میں اگر اپنےبچپن کی بلکہ شادی ہونے تک کی بات کروں تو میں ان سبزیوں اور دالوں کے نام انگلیوں پر گن سکتی ہوں جو کھاتی تھی اور نہ کھانے والی لاتعداد ہیں۔
بس سوچ ہی یہ تھی کہ یہ مزیدار نہیں ہوں گی اور مجھے نہیں کھانا۔
سبزیوں میں صرف آلو، بھنڈی، بینگن، میتھی، پالک اور مٹر صرف مٹر چاول
Oct 18, 2022 4 tweets 1 min read
رات دو گھنٹے ایک یوتھنی نے مغز کھایا اور اینڈ پر وہ یہاں تک آ گئی کہ نہیں نوازشریف اور شہبازشریف نے تو کام کیے ہیں لیکن انہوں نے جو زرداری ڈاکو کو ساتھ ملا کر حکومت بنائی ہے یہ غلط کیا ہے۔
شروع یہاں سے ہوا تھا کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اور انہوں نے ملک تباہ کر دیا عمران خان تو اچھا بھلا چھوڑ کر گیا تھا۔
جب اچھے بھلے کی تفصیل بتائی تو کہتی ہیں سب ہی چور ہیں؛ میں نے کہا سب تو نہیں البتہ عمران خان ہو گا چور۔
فیر اک پڑاؤ آیا کہ ہم بھی غلط عمران خان بھی اور نوازشریف بھی سبھی غلط ہیں ہمیں حکمران اچھے ملے ہی نہیں:
میں کیا نہ جی نہ؛ نہ ہم غلط نہ ہمارا لیڈر
Oct 13, 2022 5 tweets 2 min read
مسٹر @ImranKhanPTI چلو کوئی اور اختیار نہیں بھی تھا تو ملک ریاض کو اس کی منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس کرنے کا اختیار تو تھا نا؟
ملک ریاض سے یونیورسٹی کے نام پر کئی سو ایکڑ زمین لینے کا اختیار تو تھا نا؟
ملک ریاض سے تمہاری بیوی نے جو ہیروں کا سیٹ لیا اور ہیرے کی انگوٹھیاں لیں وہ لینے کا اختیار تو تھا نا؟
توشہ خانے میں ایک سوئی تک نہ چھوڑنے کا اختیار تو تھا نا؟
پنجاب میں فرح گوگی کے ذریعے کرپشن اور رشوت کے ریکارڈ قائم کرنے کا اختیار تو تھا نا؟
بنی گالا کو جعلی کاغذات پر ریگولائز کروانے کا اختیار تو تھا نا؟
پنجاب میں اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلوانے کے لیے
Oct 7, 2022 12 tweets 5 min read
اس تصویر میں اطمینان، سکون اور محبت کا جو رنگ نظر آ رہا ہے اس کا حصول یقینی طور پر آسان نہیں رہا۔
پانامہ کیس سے شروع ہونے والے سفر نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے۔
عدالتی پیشیاں، جے آئی ٹی کی انویسٹیگیشن، ججز کا مخاصمانہ رویہ، مخصوص اداروں کی ذاتی پسند ناپسند کے ساتھ عدالتی کارروائی Image میں مداخلت اور 24/7 کا میڈیا ٹرائل کیا کچھ نہیں تھا؟
پھر کیس پانامہ میں فیصلہ اقامہ پر دے دیا گیا اور تاحیات نااہل کر کے گھر بھیج دیا گیا۔
جی ٹی روڈ پر ہونے والے لانگ مارچ نے "مجھے کیوں نکالا" کے نعرے کو اس ملک میں سب سے بڑا سوال بنا دیا اور پھر نیب عدالت میں اپنی بےگناہی ثابت
Sep 13, 2022 9 tweets 2 min read
حقیقت صرف اتنی ہے کہ اس زبان دراز شخص کے پاس کبھی بھی ملک چلانے کے لیے کوئی پلان تھا ہی نہیں اور نہ ہی اس نے اپنی ذات سے آگے کبھی کچھ سوچا ہے۔
2013میں کے پی کے حکومت ملی تو کے پی کے کا بیڑا غرق کر دیا۔
یاد رہے پہلے تین سال ترقیاتی بجٹ استعمال ہی نہیں کیا گیا تھا اور پھر جب استعمال کیا تو بی آر ٹی پر؛ یعنی وہی نوازشریف کا میٹرو منصوبہ شروع کر دیا۔
پھر کہتا ہے کہ شکر ہے ہمیں مرکز میں حکومت نہیں ملی؛ ہمارے پاس تو تجربہ ہی نہیں تھا؛ اب تجربہ ہو گیا ہے۔
2018میں دعوے کرتا رہا کہ ہمارے پاس 200 معاشی ماہرین کی ٹیم ہے اور سو دن میں یہ کر دیں گے اور
Aug 28, 2022 5 tweets 2 min read
عمران خان ایک خود پسند شخص ہے جس کا خیال ہے کہ اس سے زیادہ خوبصورت کوئی نہیں؛ اس سے زیادہ ہینڈسم کوئی نہیں؛ اس سے زیادہ دنیا کو جانتا کوئی نہیں؛ اسے ہی اللہ سب کچھ دے بیٹھا ہے (سوائے انسانیت کے) ایسا انسان جو صرف اپنے بارے میں سوچتا ہو اسے کبھی دوسروں کی تکلیف کا

#PMReliefFund احساس نہیں ہو سکتا۔
اور ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ اس نے شوکت خانم کے نام پر اکٹھے کیے پیسے جوئے میں لگا دیئے؛ شوکت خانم کی تعمیر کے دوران اس کی بہنیں ارب پتی ہو گئیں؛ پکار فنڈ کے ایک روپے کا حساب نہیں دے سکا؛ الیکشن کمیشن میں سرٹیفائیڈ فارن فنڈڈ ثابت ہو چکا ہے اور

#PMReliefFund
Aug 18, 2022 8 tweets 2 min read
باجوہ صاحب! شوکت صدیقی کا انٹرویو سننے کےبعد میں ایک بار پھر یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ صرف ایک نوازشریف کےبغض میں یا عمران خان کےعشق میں آپ نے ملک کے ساتھ جو کیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
مجھے اس سےکوئی غرض نہیں کہ اب آپ نیوٹرل ہو گئے ہیں، آپ اپنی غلطی سدھارنا چاہتے ہیں، آپ نے نوازشریف سے معافی مانگ لی ہے، آپ اپنا پھیلایا ہوا گند سمیٹ رہے ہیں، کوئی آپ کے ساتھ کھڑا ہے یا نہیں کھڑا، آپ پہلے سچے تھے یا اب سچے ہو گئے ہیں(ویسے سچے تو تب ہوں نا جب خود اپنے منہ سے اپنے جرائم/گناہوں کا اعتراف کریں جو آپ نے ابھی تک نہیں کیا) یا ابھی بھی سب ڈھونگ ہی ہے۔
Jul 20, 2022 7 tweets 2 min read
دو باتیں آج کل اکثر ولاگز میں سننے کو ملتی ہیں اور کچھ کالم نگاروں اور تجزیہ نگاروں کے قلم اور زبان سے بھی نکل رہی ہیں:
پہلی یہ کہ میاں صاحب اقتدار لینے کے حق میں نہیں تھے اور عدم اعتماد کے بعد اسمبلی توڑنا چاہتے تھے لیکن انہیں قائل کیا گیا۔
دوسری بات یہ کہ اس وقت ملک کے ایسے حالات ہیں کہ حکومتی جماعت کو عمران خان کو مفاہمت کا پیغام دینا چاہیے اور عمران خان کو بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے قبول کر لینا چاہیے؛ تاکہ مل بیٹھ کر ملکی مسائل حل کیے جا سکیں۔
اگر سیاسی جماعتوں نے ایسا نہ کیا تو نئے نئے نیوٹرل ہوئے جرنیل میدان میں کود پڑیں گے اور ملک میں