Nazia Goraya🐅🌲📚 Profile picture
یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں ۔ 📚 Education Activist🌲
Apr 13 6 tweets 2 min read
محکمہ ایجوکیشن میں ہوئی فاش غلطیاں جو لاکھوں لوگوں کو پریشان کرنے کا سبب بنی لیکن کوئی ان کو ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ۔
👇👇👇👇👇👇👇👇👇
1- جس نے دو سال BSc اور پھر دو سال میں ،MSc کی ۔ اس کی پروموشن ہو جاتی لیکن BS چار سال کی پروموشن نہیں کی جاتی کہ لیٹر میں لکھا کہ پروموشن کے لیے BSمیں یہ مضمون ہو اور MSc میں یہ 2- 2011 میں سروس رولز ٹائپ کرتے ہوئے PST کی اپوائنٹمنٹ اور competent اتھارٹی Dy DEO لکھنے کی بجائے ٹائپنگ میں غلطی ہوگئ اور صرف DEO لکھا گیا آج اس بات کو 15 سال گزر گئے یہ غلطی ٹھیک نہ ہو سکی۔محکمے کے لاکھوں افراد کو اپنے مسائل جن میں اپوائنٹمنٹ سے لے کر چھٹی منظور کروانے تک تحصیل کی بجائے ضلع کی سطح پر جانا پڑا ۔ ہر آفس کے آفیشلز کا حصہ بھی دینا پڑتا۔ صرف Dy لفظ کے نہ لکھنے کو ٹھیک نہیں کروایا سب کو ذلیل کر کے رکھ دیا ضلع پر سارا بوجھ ڈال دیا اساتذہ اپنے کاموں کے لیے رل گئے
Jan 25 19 tweets 4 min read
سب سے جھوٹے اس سلسلے میں جنوبی پنجاب بیلٹ کے لوگ تھے ان لوگوں کو نہ صرف لیپ ٹاپ سکیم میں priorityدی۔ بلکہ تمام سکالر شپ میں بھی۔
سیلاب کے دوران یونیورسٹیز میں پڑھنے والے تمام جنوبی پنجاب اور سندھ کے بچوں کی فیس وزیراعظم نواز شریف نے پرائم منسٹر فیس ری امبرسمنٹ سکیم سے واپس کر دی۔
پیف سکالر شپ میں ان کو اہمیت دی۔ دانش سکولز ادھر بنائے۔ گورنمنٹ سکولز میں پڑھنے والی جنوبی پنجاب کی بچیوں کو ماہانہ ہزار روپیہ وظیفہ دیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اب آپ کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں جائیں۔ ہر کلاس میں جنوبی پنجاب کے بچے۔ اپر پنجاب سے ذیادتی کی
Jan 16 24 tweets 5 min read
پاکستان کے اگلے عام انتخابات، جو 8 فروری کو شیڈول ہیں، ملک کی شورش زدہ تاریخ میں جڑے مسائل کے حل ہونے کا امکان نہیں ہے۔ برطانوی ہندوستان کے مسلم اکثریتی حصوں سے نکل کر پاکستان نے اپنی زندگی کا بہترین حصہ ہندوستان کے ساتھ مقابلہ کرنے میں گزارا ہے۔ اس عمل میں، ملک نے جوہری ہتھیار تیار کیے ہیں اور دنیا کی چھٹی سب سے بڑی بری فوج کا فخر حاصل ہے۔ لیکن اسے بار بار معاشی ناکامیوں اور مسلسل خراب انسانی ترقی کے اشاریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تاہم، پاکستان کی سب سے بڑی ناکامی ایک قابل عمل سیاسی نظام کی تشکیل میں رہی ہے۔
Nov 7, 2023 12 tweets 3 min read
ایک سکول میں کمرے نہیں۔ سرکاری خرچ پر لاگت 16 لاکھ ہے۔ اسی دوران ایک برطانوی فرم آتی ہے کہ برطانیہ کے عوام پاکستانی بچوں کے لئے پنجاب میں کلاس رومز بنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں وہ پرائمری سکولز بتائیں جن میں کوئی کمرہ جماعت نہیں۔ یا ایک او 2 کمرے ہیں۔ ہم ان سب میں ایک مزید کلاس روم بنا دیتے ہیں۔ ہمارے پاس 1000 کمرہ جماعت کا بجٹ ہے۔ حکومت پنجاب سروے مکمل کرکے ان کو 2018 میں فراہم کر دیتی ہے۔ جہاں جہاں ضرورت۔ پھر تبدیلی آجاتی ہے۔ برطانوی فرم اصرار کرتی ہے کہ وہ پیسے سکول کونسل کو دے گی۔ پیسے پنجاب حکومت یا وزارت تعلیم کو نہیں ملیں گے
May 20, 2023 23 tweets 5 min read
پاکستان کے مشہور کھابے اور ان کی اصلیت
1۔فوڈ سٹریٹ لاہور
یہ تصاویر میں ہی اچھی لگتی۔ وزٹ کریں۔ گٹروں کی سمیل ، جلے ہوئے گندے گھی میں تلی ہوئی اشئیا، ہر ہوٹل کا کچن دیکھ کر آپ نسلوں کو نصیحت کر جائیں ادھر کا رخ نہ کرنا 2۔ فورٹ منرو کی مشہور بکرا سجی۔
اگر آپ میں درندوں والی خصلت زندہ تو آپ کھا سکتے۔ کچے گوشت کی بساند ساری سجی پر حاوی ہوتی۔ اگر آپ انسانوں والا معدہ رکھتے تو آپ ہضم تو دور کی بات وہاں اس بساند میں بیٹھ کر ہی دل خراب کر بیٹھتے
May 18, 2023 9 tweets 3 min read
2011-2012
میں جب یہ لوٹے دھڑادھڑ PTI میں شامل کیے جا رہے تھے تو ایک تصویر جس میں خان ریڑھی پر لوٹے لادھے جا رہا تھا میں نے فیس بک پر لگا دی۔ ملتان کے جنونی پی ٹی آئی کے لوگ میرے پیچھے پڑ گئے مجھے اتنی گندی گالیاں دیں کہ توبہ۔ ایک جہانیاں کا بندہ ہوتا تھا شہباز گورائیہ نام کا جو خبریں یا کسی اور تھرڈ کلاس اخبار کا کوئی رپورٹر وغیرہ تھا یا شاید کوئی جعلی صحافی ٹائپ تھا اس نے ایک خبر میں میرا نام لکھا ساتھ لکھا کہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کی طالبہ آگے میری تفصیل لکھ کر لگایا کہ اس کو حرم گیٹ( یہ ملتان کا ایسا ہی علاقہ جیسے لاہور کا ہیرا
May 17, 2023 7 tweets 2 min read
1983
میں میرے والدین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ برات ٹرین پر گئی اور واپسی پر اپنے گاؤں کے پاس باراتیوں نے ٹرین کی زنجیر کھینچ دی۔ ٹرین رک گئی۔ ڈرائیور نے دوبارہ چلانا چاہی تو میرے ابا کے تین دوست پٹری پر لیٹ گئے کہ یا تو ہم سارا سامان اتاریں گے ادھر ورنہ ہمارے اوپر سے گزار دو ٹرین۔ نتیجہ فون کیا گیا۔ ضلع لاہور، سیالکوٹ اور شیخوپورہ سے پولیس بلوائی گئی اور پرچہ ٹرین ہائی جیک/مسافروں کے اغوا کا کٹا اور باراتیوں کی لتر پریڈ شروع ہوئی۔ تین دن تک پولیس گھروں میں چھاپے مارتی رہی اور ہر بندے کو گرفتار کر کے لے گئی۔ خواتین کو بھی مارا۔
Mar 11, 2023 38 tweets 8 min read
سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب
یہ پنجاب کا سب سے بڑا محکمہ ہے جس کے تمام سکولز اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ 52 ہزار سے زائد سرکاری اور 10 ہزار نیم سرکاری اور لاکھوں پرائیوٹ سکولز کو مانیٹر کرنے والے اس محکمے میں ہر طرف مافیا کا راج ہے۔جب کہ زمینی حقائق سے دور ہزاروں پالیسز روزانہ کی بنیاد پر بنائی جاتی ہیں۔ روز اس میں ذیلی ادارے وجود میں آتے جو فنڈز کے ہیر پھیر میٹنگز کرکے ڈلیوری کر رہے۔ بچے کتاب سے دور اور استاد سکول سے دور ہیں۔
اس محکمے میں اوپر سے نیچے تک میٹنگ میٹنگ کھیلنا سب سے محبوب مشغلہ ہے۔
آپ سکرٹری ہیں آپDc ہیں تو بھیڑوں کا ریوڑ آپکے پاس
Mar 8, 2023 4 tweets 1 min read
آج کا دن لیڈی ایچیسن کی گھٹیا ڈاکٹرز کے نام
ہم سب وومن رائٹ اور ان کے حقوق کا رونا روتے۔ لیکن میرے خیال میں سب سے زیادہ استحصال خواتین کا خواتین کرتی ہیں۔
ایک میڈیکو لیگل کے کیس کے لئے صبح 8 بجے سے 4 بجے تک میں اور میرے ساتھ پنجاب پولیس کی ایک اہلکار مریم لیڈی ایچسن ہسپتال رہے۔ صرف ایک الٹرا ساونڈ کرنے کے بعد رپورٹ پر سائن کرنے تھے پر کسی ڈاکٹر نے نہیں کر کے دئیے۔ ڈپٹی ایم ایس جب جاکر کہتی تھی تو سب لمبی زبان کرکے پڑ جاتی تھی کہ ہم کیوں کریں سائن کل کو عدالت بلا سکتی کہ یہ سائن آپکے۔
Feb 17, 2023 7 tweets 2 min read
اسلام علیکم
1۔ زلزلہ زدگان کی تمام سکولز مدد کریں لیکن سکولز میں پیسے اکٹھے نہ کریں۔ یہ ہمارا نوٹیفکیشن ہے لیکن آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ روز بتائیں کہ کتنے پیسے جمع کر لئے یہ ہمارا پروفارمہ ہے۔ 2۔ سکول کے فنڈ میں ہم نے نیا فارمولا ایجاد فرمایا ہے کہ جس سکول کو 7 لاکھ ملنا تھا اب اس کو تین لاکھ دیں گے لیکن بل ہم نے کمرشل کر دئیےہیں وہ آپ نے ادا کرتے رہنا ہے۔
Feb 17, 2023 8 tweets 2 min read
ویسے تو آپ بدتمیز ٹویپ ہیں جو اپنی رائے کو حرف آخر سمجھتے ہیں۔ اختلاف رائے برداشت کرنا آپ نے ٹویٹر جیسے وسیع فورم پر نہیں سیکھا۔ تاہم میرا خیال ہے کہ آپ کو اس موقع پر گائیڈ کرنا ضروری ہے۔ مرضی البتہ آپکی ہے۔
نمبر 1 PhD کے لئے چائینہ سمیت کسی بھی ملک سے سکالر شپ ملنا ایسی کوئی اہمیت کا حامل نہیں۔ آپ محنت کرنا جانتے اور اچھے طریقے سے اپلائی کرنا تو یہ آپ کو کسی بھی وقت مل سکتا۔
ہم 2010 میں چائینہ میں سکالر شپ ملنا بہاو الدین زکریا ملتان سے 6 نمبر چونگی تک جانا ہی مشکل سمجھتے تھے۔ جہاں چائنہ سے competent لوگوں کو سکالر شپ ملا ان کو بھی مل گیا تھا
Dec 3, 2022 16 tweets 4 min read
پاکستان کے تمام سرکاری ادارے جس میں سکول کالجز اور یونیورسٹیاں شامل یہ ڈونرز نے بنائی اور پھر گورنمنٹ کو دی کہ وہ پبلک کے لئے کھول دیں۔ لہذا وہ ادارے آج کامیاب ترین ہیں روزانہ لاکھوں کو تعلیم اور علاج فراہم کرنے کے ساتھ لاکھوں کے روزگار کا زریعہ ہیں۔ 90 کی دہائی میں اس ملک سے اصل ظلم شروع ہوا جب ٹرسٹ کے نام پر ٹرسٹ بنانے والوں نے ڈونرز کو اپنی طرف کھینچ لیا اور تمام چیرٹی کا پیسہ مخصوص شخصیات اور ان کے ٹرسٹ لینا شروع ہوگئے۔ ہسپتال اور تعلیمی اداروں کے نام پر اپنی ساری بلیک منی کے آگے یہ ٹرسٹ کھڑے کر دئیے۔ اور نہ صرف ٹیکس سے بچ گئے بلکہ ان اداروں میں