Sohail Ahmad Profile picture
Attorney I Partner @ J & R Law Firm I Human Rights Activist I Intellectual & Social Management I Art & Literature
Nov 3 11 tweets 3 min read
میں نے رائیونڈ کے چار اجتماعات میں شرکت کی ہے، 2004 سے 2008 تک، اس زمانے میں پورے پاکستان کا ایک ہی اجتماع ہوتا تھا دو دو صوبے الگ نہیں ہوئے تھے. چار سال کے دوران میں نے کیا دیکھا، آپ بھی دیکھیے.

تبلیغی جماعت لوگوں کو اسلام کی طرف بلا تو رہی ہے لیکن خود تبلیغی جماعت (1/11) کے پاس بھی اسلام نہیں ہے.
اجتماع کے تیسرے روز آپ کو ہر طرف افراتفری اور لوٹ کھسوٹ نظر آئے گی، پنڈال نسوار اور پان کی پیک سے بھرا ہو گا، آس پاس کے کھیتوں کو اگلے چھے مہینے کی کھاد مل چکی ہو گی، ہر طرف بدبو اور تعفن دھول اور مٹی، ایسے میں ہر کوئی گاڑی میں پہلے سوار ہو کر (2/11)
Oct 28 20 tweets 5 min read
ملک میں مذہبی قیادت کے تین بڑے دھارے موجود ہیں۔

(1) تبلیغی مذہبی قیادت
(2) سیاسی مذہبی قیادت
(3) جہادی مذہبی قیادت۔

تبلیغی مذہبی قیادت ان میں سے کسی مسئلے پر زیادہ تفصیل سے اظہار خیال نہیں کرتی ۔ تبلیغی اجتماعات میں مسائل کا ذکر ایک اجمالی انداز سے اس طرح آتا ہے (1/20) کہ معاشرہ کی حالت اچھی نہیں اور دعا کی جاتی ہے کہ اللہ ہمارے عوام کی تکلیفیں دور کرے اور مسلمانوں کو دنیا میں سرفراز فرمائے ۔

تاہم عملی طور پر صرف ایک مسئلے کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اس کے لئے جیش اور لشکر تشکیل دیئے جاتے ہیں: یعنی تبلیغ دین اور دینی عقائد کی اصلاح ۔ (2/20)
Oct 25 15 tweets 4 min read
علماء نے اسلامی ریاست کو جمہوری شکل دینے کے لئے اس بات کی کوشش کی کہ جدید اصطلاحات کا استعمال کیا جائے، مثلاً پارلیمینٹ یا اسمبلی کو شوری کہا گیا، امیر آج کل کا صدر بن گیا ارباب حل و عقد مشیر ہو گئے اور اجماع کو عوامی رائے کا نام دے دیا گیا یہ سب اس لئے کیا گیا تا کہ (1/15) یہ ثابت کیا جائے کہ ان کی نظروں میں جو اسلامی ریاست کا خاکہ ہے اس کا جدید سیاسی روایات سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہے۔ آج کل کی جدید قومی ریاست میں ایک قوم کی تشکیل زبان تاریخ اور جغرافیائی حدود میں رہنے پر ہوتی ہے، اور اس میں ہر شہری کو برابر کے حقوق ملتے ہیں، اور یہ اس کا حق (2/15)
Oct 23 12 tweets 3 min read
آج 22 اکتوبر ہے، جب قبائلیوں کو استعمال کر کے کشمیر پر یلغار کے ذریعے کشمیر کی تقسیم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔۔
میرا دادا بھی اس جیہاد نامی یلغار کا حصہ تھا بلکہ پانچ سو نوجوانوں کی سربراہی کر رہا تھا جو وہ پاکستان و افغانستان کے قبائل سے اکٹھے کر کے ساتھ لایا تھا۔۔
دادا (1/12) جی کو کشمیر سے لوٹ مار کے علاوہ پاکستانی فوج کی طرف سے بھی مراعات ملی تھیں جن میں سیالکوٹ میں کچھ سو کنال زمین اور پاکستانی ڈومیسائل یعنی پاکستانی شہریت شامل تھے۔۔
جب کشمیر کے جیہاد کا اعلان ہوا تو میرا دادا اس وقت ضلع اٹک کے حسن ابدال شہر میں موجود تھا اور علماء، فوج (2/12)
Feb 22 6 tweets 2 min read
دولے شاہ کے چوہوں کی نسل

ہم نے دولے شاہ کے چوہوں کی جو نسل تیار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اور جس طرح بنیاد پرستی کی پنیری ہر سطح پر لگائی، اب اُس کی خالص ترین پیداواروں اور ثمرات سے سامنا ہے۔ آج سے بیس سال پہلے تک پھر بھی کچھ توازن تھا، اب تو سارا عمرانی
1/6
ڈھانچہ ہی عمرانی بن گیا ہے۔
ایک mob سائیکالوجی بہت گہرائی تک سرایت کر چکی ہے۔ بہت سے پڑھے لکھے لوگوں کا بھی یہی نقطۂ نظر ہے کہ جو ہم سے مختلف ہے وہ غلط ہے، اور اُسے ہر طرح کی سزا دینا ہمارا فرض ہے۔ چونکہ ساری دنیا ہم سے مختلف ہے، لہٰذا اُسے ’’راہِ راست‘‘ پر لانا
2/6
Jan 28 12 tweets 3 min read
لیاقت بلوچ کے نام خط بیٹے کی کینیڈا سے پی ایچ ڈی پر مبارکباد

بلوچ صاحب سلام

گذشتہ روز آپ نے اپنے بیٹے احمد جبران بلوچ کے بارے میں خوشی کے مارے تین ٹویٹ کئے۔ آپ کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ آپ کے صاحبزادی احمد جبران بلوچ صاحب نے یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے پی ایچ ڈی کر لی ہے۔
1/12 ڈاکٹر صاحب کو بہت زیادہ مبارک ہو۔ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو بھی بہت مبارک ہو۔ مغرب کی ایک اچھی جامعہ سے پی ایچ ڈی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے گو یہ اعزاز پاکستان کے صرف مراعات یافتہ افراد ہی حاصل کر سکتے ہیں اور محنت کش طبقے کے لوگ تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتے)۔

آپ کے بیٹے بارے
2/12
Jan 16 4 tweets 2 min read
انگریز خواتین کی اکثریت ہمارے لوگوں کے ساتھ وفا دار رہیں۔
جب یہ لوگ اس ملک میں آباد ہوئے تو گوریوں نے ان کی ہر طرح سے رہنمائی کی۔
جب لوگوں کے بیوی بچوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا تو ان عورتوں نے خود اسپانسر شپ فارم تیار کر کے اپنی سوکنوں کو پاکستان سے ولایت بلوایا۔
1/4 Image لیکن جونہی ہماری عورتیں اپنے خاوندوں کے پاس پہنچیں ان کے اندر کے سوکن پن نے آنکھ کھولی اور انہوں نے ان انگریز عورتوں کو گھر سے نکالنے کے مطالبے شرع کر دیئے۔
چنانچہ جن انگریز خواتین نے لوگوں کو ایک نئے ملک میں آباد ہونے میں بھرپور مدد کی، اپنی جوانی ان کے ساتھ بسر
2/4
Nov 24, 2023 13 tweets 4 min read
قارئین ملاحظہ کیجیے کہ بانو قدسیہ نے کس چالاکی سے عورت کو اس پدر سری نظام کے سامنے غلام اور اس غلامی کو گلوری فائی کرتے ہوئے رہنے کی تلقین کی ہے۔ لکھتی ہیں
"شادی کے بندھن میں جو سب سے بڑا چیلنج پیش آتا ہے وہ فری ول کی آزادی ہے۔ شادی میں مکمل سرور اسی وقت ملتا ہے جب اپنے
1/13 Image فیصلے کو ساتھی کی خواہش پر قربان کرنے کا شوق، ولولہ اور جوش ہو۔ اپنی فری ول چھوڑنی ہوگی، پھر رشتہ محمود و ایاز کا بن جائے گا، عاشق و معشوق کا نہیں رہے گا”
محبت کی شادیاں عموماَ Disillusion پر ختم ہوتی ہیں اور ساتھی توقعات لگانے کے بعد اپنا اپنا خیمہ اکھاڑ کر طلاق کا دروازہ
2/13
Nov 19, 2023 10 tweets 4 min read
جو مسلمان دنیا بھر سے ہجرت کر کے دنیا کے جدید صنعتی معاشروں میں روزگار اور خوشحالی کی تلاش میں آباد ہوئے ہیں اور اب وہاں کے شہری بن چکے ہیں۔ دعوت دین اور احیائے دین کی تحریک نے ان آبادکاروں کو ایسا ولولہ اور اعتماد فراہم کیا ہے کہ یہ اپنے میزبان ممالک میں مسلمانوں کی
1/10 Image حکمرانی کا خواب دیکھتے ہیں۔ سید قطب کے پیروکار ڈاکٹر کلیم صدیقی کی گلوبل اسلامک موومنٹ ، برطانیہ میں مسلم پارلیمنٹ کی تحریک چلا رہی ہے۔ ۔۔۔۔قلیل اقلیت اور پسماندہ ہونے کے باوجود ان آباد کاروں کے تحکم کا عالم وہی تھا کہ جو ہر ملک ملک ماست کہ ملک خدائے ماست کے عقیدے سے پیدا
2/10 Image
Nov 17, 2023 6 tweets 2 min read
پاکستان کی جامعات ميں سکولرز کی کوئی کانفرنس نہيں ہوتی ۔ اس کے برعکس کانفرنس کا یہ مطلب لیا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اکٹها کیا جائے اور وہاں بهی عام طور سے سوالات کے مواقع کم ہی ہوتے ہیں ۔ اگر سوالات کا وقفہ دیا جائے تو ایسا ہوتا ہے کہ لوگ مقالے پر کمنٹ کر کے ایک
1/6 Image اور تقریر شروع کر دیتے ہیں ۔ بعض اوقات کانفرنس دائيں بائيں بازو رکهنے والوں کے درميان میدان جنگ بهی بن جاتی ہے ۔ سوال کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی تنقيد سے مقالہ نگار کو شکست دے کر اپنی فتح کے جھنڈے گاڑے ، کبهی کبهی یہ بهی ہوتا ہے کہ سوالات موضوع سے ہٹ کر پوچھے
2/6
Sep 7, 2023 6 tweets 2 min read
ہم نے پالی ایک مقدس گائے

ہم نے ایک گائے پالی ، تاکہ قربانی پر ذبح کریں ۔ مطالعہ پاکستان کے مولویوں نے بتایا گائے تو مقدس ہوتی ہے ۔ ذبح کرنا جائز نہیں ۔ ہاں اِس کا دودھ پی لیا کرو ۔
پھر ہمیں بتایا گیا کہ دودھ اُس وقت پیدا ہو گا جب اِسے خوب کھلاو پلاو گے ، اب ہم نے گائے کو
1/6 Image عمدہ چارہ اور کھل بنولہ ڈالنا شروع کر دیا ۔ گائے فربہ ہونا شروع ہو گئی ۔ اُس کے تھن دودھ سے بھر گئے ۔ جب ہم دوہنے لگے تو ہمیں کہا گیا ، چونکہ یہ دودھ بھی مقدس ہے ، لہذا تم نہیں پی سکتے ، صرف گائے کے اپنے بچے پی سکتے ہیں ۔ اب
ہم نے کہا چلو اِنھیں اِن کے حال
2/6
Jul 8, 2023 4 tweets 1 min read
One day he goes out and never comes back. He has laughed his way into a bullet that was fired by another of his own blood and race. His wife inherits from him a moment of joy, two sons and a lifetime of sorrow. She hangs up his rifle and sitar for his sons.
1/4 She learns to hide her tears when she hears a love song in the evening. She worships her elder son because he looks like his father, and the younger one because he smiles like him. When she sits by the fire in the
2/4
Jun 20, 2023 5 tweets 2 min read
انفراسٹرکچر بوسیدہ ہے، پہلے سے موجود روزگار ختم ہو رہا ہے۔ کم سے کم تنخواہ بھی نجی اداروں میں ادا نہیں کی جاتی۔مہنگائی اس قدر ہے کہ کم سے کم تنخواہ بھی اگر کسی کو مل رہی ہے تو صرف ایک انسان اس تنخواہ میں مہینہ باعزت صحت بخش خوراک حاصل نہیں کر سکتا۔
1/5 Image دوسرے لفظوں میں اپنی محنت کا استحصال کروانے کے باوجود روٹی کمانے کیلئے جعل سازی، دو نمبری، جھوٹ، فراڈ، دھوکہ دہی، ڈاکہ زنی، چوری اور لوٹ مار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ جمہوری اور شخصی آزادیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایک گھر تعمیر کرنے کیلئے نسلوں کو قربان ہونا
2/5
Jun 11, 2023 7 tweets 2 min read
ابوالکلام آزاد کون تھا، آئیے تاریخ سے پوچھتے ہیں۔

آغا شورش کاشمیری لکھتے ہیں کہ جونہی مولانا کی رحلت کا اعلان ہوا، تو پورے ہندوستان کا سنّاٹا سینکڑوں لوگوں کی چیخ و پکار سے تھرّا گیا۔ دن چڑھے لگ بھگ دو لاکھ انسان، آزاد کی کوٹھی سے باہر جمع ہو گئے۔ تمام ہندوستان میں
1 Image سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کے پرچم سرنگوں کر دیئے گئے۔ ملک کے بڑے بڑے شہروں میں ماتمی ہڑتال ہو گئی، دہلی میں ہُو کا عالم تھا، حتی کہ بینکوں نے بھی چھٹی کر دی۔ ایک ہی شخص تھا جس کیلئے سب کی آنکھوں میں آنسوں تھے۔

پنڈت جواہر لال نہرو کی بے چینی کا یہ حال تھا کہ ایک رضاکار کی
2
Jun 10, 2023 4 tweets 1 min read
جب سے اسحاق ڈار نے بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے اس وقت سے سوشل میڈیا پرفوجی اخراجات میں ہوش ربا اضافے بارے مزاحیہ، طنزیہ اور سنجیدہ تبصرے جاری ہیں۔
جو بات صرف نظر کی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان کا قیام ایک سکیورٹی سٹیٹ کے طور پر ہوا تھا نہ کہ عوامی فلاحی ریاست کے طور
1 Image پر۔ یہ پہلے دن سے گریژن سٹیٹ تھی اور اس کا مقصد سوویت یونین کے خلاف ایک فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کرنا تھاجو کردار اس نے بھرپور طور پر نبھایا ہے۔گریژن سٹیٹ ہو اور اس کا فوجی بجٹ دیگرسماجی شعبوں سے زیادہ نہ ہو یہ ہونا ممکن نہیں ہے
اب توخیرپاکستان کو بنے 75 سال بیت چکے ہیں۔
2
Jun 9, 2023 4 tweets 1 min read
Since the 1980s, the IMF has told us what to buy and sell, when and where to cut public spending. It pulls the plug when it doesn’t get what it wants. Similarly, the World Bank and Asian Development Bank tell us how to define and execute ‘development’ and happily
1 pile on the debt for ‘reforms’ of their own choosing, including disasters like IPPs, which, since the mid-1990s, have become godfathers of the dysfunctional electricity/power sector.
Traders and merchants have retained some share of the economic pie,
2
Jun 8, 2023 4 tweets 1 min read
ALL-PAKISTAN MOHAJIR STUDENTS
ORGANISATION (APMSO)
Founded in Karachi in June 1978 by Altaf Hussain and his close colleagues, the APMSO was a precursor of the Mohajir Qaumi Mahaz (MQM). Its formation sprang from mohajir anger over fraud in the application of
1 Image admissions policies to colleges and universities. The APMSO soon outpaced the student wing of Jamaat-I-Islami and acquired a reputation for militancy. In 1980 Altaf Hussain was expelled from Karachi University following a preceding spell in prison.
2
Jun 2, 2023 11 tweets 3 min read
جبران ناصر، بھیجہ فرائی مت کر

اے خبری، سب کو بتا دے۔ سیدھے ہو جائیں۔ جس کو کان نہیں ہوتے اس کے دو کانوں کے بیچ سر کر دے۔ جو نہیں سنتا، سن لے، جو نہیں جانتا، جان لے۔ ادھر ووٹ کی عزت مانگنے کا۔ ووٹ کس کو دینے کا۔ جس کی عزت کرنے کا۔ عزت کس کی کرنے کا۔ جس کا عقیدہ درست (1/11) Image ہوئیں گا۔ لوٹتا ہے تو لوٹ لے، قانون بنانا نہیں آتا تو میرے کو کیا۔ ترقی کا پہیہ الٹا گھماتا ہے تو گھمانے دے نا۔ عقیدہ ٹھیک ہونے کا ہے۔ بس ہم کو یہیچ مانگتا ہے۔

یہ سالا کیسا مسلمان ہے۔ ہم کہتا ہے کلمہ پڑھ تو کلمہ نہیں پڑھتا۔ ہم کہتا ہے گالی دو تو گالی نہیں دیتا۔ ہم کہتا (2/11)
Jun 1, 2023 7 tweets 2 min read
ایک چوہا بلی سے بڑا تنگ تھا ۔
ہر وقت اسے بلی کے حملے کا خوف رہتا تھا ۔ اس نے اپنی فریاد کسی کو سنائی جس نے چوہے کو بتلایا کہ فلاں جگہ کرامت والا مرشد ہے ۔
تم اسکے پاس جاکر اپنی فریاد سنا دو ۔
.
چوہا مرشد کے پاس پہنچا اور اسکو اپنی پریشانی سناٸی ۔
مرشد نے چوہے سے کہا (1/7) "بولو تم کیا بننا چاہتے ہو؟" چوہے کے ذہن پر چونکہ بلی کی وحشت کا بھوت سوار تھا ۔
اس لٸے چوہے نے مرشد سے فرمائش کی کہ اسے بلی بنا دیا جائے ۔
مرشد نے اپنی کرامت والی لاٹھی چوہے کے پیٹ پر مار دی جس سے چوہا بلی میں تبدیل ہو گیا۔
اب چوہا بلا خوف زندگی گزارنے لگا ۔
تھوڑا عرصہ (2/7)
May 26, 2023 16 tweets 3 min read
Born in 1503, Nostradamus began his career in prophecies around 1550. After years of
travelling around France, Nostradamus settled in Salon-de-Provence in southern France, where he worked primarily as a physician, particularly renowned for his treatment of plague (1/16) victims. This was a profitable line of work, but very dependent on waves of sickness, so to make up his income Nostradamus began to dabble in other areas. First came a series of recipes for his patients, which included teeth-whitening powders, hair dyes and even love (2/16)
May 25, 2023 4 tweets 2 min read
SHAISTA MOMIN is a self-taught painter. She believes that “artist's first inspiration is beauty, human faces and their expressions. All these aspects used to attract which is why I decided to make portraits in my own style. I work under the supervision of various (1/4) Image famous artist like Momin who is also my husband.”
According to Shaista she always saw a great strength in women who tolerated the pain while still smiling. In her opinion, a woman is nature's most beautiful and complete creation. She states that “In my paintings, the (2/4) Image