shahida Profile picture
cz i am not perfect, i am flawed if you don't like that get lost 😎
Jul 8, 2021 16 tweets 4 min read
*پاکستانی بجلی اچانک کہاں چلی گئی یہ اتنی لوڈ شیڈنگ کیسے شروع ہوگئی؟ جانئیے خطرناک ترین حقائق*

جی وہ تیل(فرنس آئل)سے بجلی بنا رہا تھا۔ دنیا کی سب سے مہنگی بجلی جس کو تھرمل بجلی بھی کہتے ہیں۔ یوں سمجھیں کہ جنریٹر چلا رہا تھا۔
یہ وہ بجلی ہوتی ہے جس کا خرچہ امریکہ، انڈیا اور چین جیسے بڑے اقتصادی ممالک بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ وہ بھی اپنی آدھی سے زائد بجلی کوئلے اور بقایا پانی سے بناتے ہیں۔

اب ذرا توجہ سے پڑھیں۔
پاکستان میں تھرمل پاور پراجیکٹس یا سادہ لفظوں میں جنریٹرز نوے کی دہائی میں بے نظیر صاحبہ نے انسٹال کروائے اور پاکستان کی تباہی کی بنیاد رکھی۔
Jul 8, 2021 4 tweets 1 min read
آج کل بڑا ٹرینڈ ہے فنی ٹوئیٹ کا
جو لڑکے لڑکیوں کے برتن دھونے پر مذاق بناتے ہیں ان کو ضرور گندے برتن میں کھانا دیا جاتا ہے جو لڑکے ، لڑکیوں کو گرل فرینڈ بننے کی آفر کرتے ہیں یا نخرے دکھانے پر اعتراض کرتے ہیں
ان کی ماں ، بہنیں اور بیٹیاں سب کے لئے دستیاب ہیں؟؟؟
Feb 9, 2021 7 tweets 2 min read
نو منتخب صدر جو بائیڈن نے صدارت کے پہلے دن ایک کمال کا ایگزیکٹو آرڈر پاس کیا. وہ صدر ٹرمپ کے چار سالہ دور صدارت کے بالکل برعکس تھا. بائیڈن نے کہا کہ "وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے اور نئے امریکی حکومت کے ہزار سے زائد عہدیداروں کو میرا واضح حکم ہے کہ تمام افراد ہر صورت میں ایک دوسرے کا احترام کریں گے. میں مذاق نہیں کر رہا ہوں. اگر میرے علم میں آیا کہ تم میں سے کسی نے اپنے کولیگ کے ساتھ بدتمیزی کی ہے یا دھونس جمائی ہے تو میں تمہیں فوری طور پر، کھڑے کھڑے نوکری سے نکال دوں گا. کوئی اگر مگر نہیں چلے گا "
چونکہ اپنے ہاں بھی ٪80 زندگی دھونس کے زور پر گزاری
Aug 14, 2020 6 tweets 2 min read
اکبر بادشاہ کے دور میں شیعوں اور سنیوں کا جھگڑا ہوگیا،
سنیوں نے بات بادشاہ تک پہنچا دی،
بادشاہ نے اپنے دربار میں ہی ایک مناظرہ کا حکم دیا،
تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

شیعوں نے یہ شرط رکھی کہ مناظرہ میں ملاں دوپیازہ (جو بادشاہ کا وزیر تھا) نہیں بولے گا،
جسے منظور کر لیا گیا۔

مناظرہ والے دن ملاں دوپیازہ سب سے پہلے دربار میں آیا اور اپنے جوتے بادشاہ کے تخت پر رکھ دیے۔
جب تمام شیعہ اور سنی حاضر ہوچکے تو بادشاہ سلامت بھی تشریف لے آئے...

لیکن اپنی مسند پر جوتے دیکھ کر حیران ہوئے اور پوچھا کہ یہ کس نے رکھے ہیں؟
سب نے ملا دوپیازہ کی طرف
Jul 14, 2020 5 tweets 2 min read
"جیسے تمہارے اعمال ہیں ایسے ہی حکمران" تمہیں ملیں گے، اس کہاوت کے ذریعے وہ امت کو یہ بتانےکی کوشش کرتے ہیں کہ مسئلہ حکمرانوں کےاندر نہیں تمہارے اندر ہے، تم ٹھیک ہوگے تو حکمران خود ٹھیک ہوں گے، حالانکہ بات ایسی نہیں بلکہ جب بھی لوگ راہ راست سے ہٹ جاتے رہے الله نے ان کے لیے ایک مصلح، حکمران اورقائد کا بندوبست کیا، تمام انبیاء کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، رسول الله ﷺ کوجس وقت مبعوث کیا گیا اس وقت لوگوں کی حالت کیا تھی! پھر آپ ﷺ نے جب تھوڑے سے مومنوں کولےکراسلامی ریاست قائم کی اس وقت دنیا کی حالت کیا
Jun 17, 2020 5 tweets 2 min read
میکڈونلڈز کی ڈرائیو تھرو کی قطار میں آدھے گھنٹے سے اپنی باری کے انتظار میں تھا. جب میری باری آئی تو آرڈر دینے میں مجھے کچھ زیادہ وقت لگ گیا.
پچھلی کار والی خاتون نے غصے میں ہارن بجانا شروع کردیا، جس کا مطلب تھا کہ میں جلدی کروں.
غصہ تو مجھے بہت آیا مگر میں نے جواب دینے کا منفرد طریقہ ڈھونڈا.
آرڈر دینے کے بعد میں اگلی کھڑکی پر پیمنٹ کیلئے پہنچا تو میں نے کہا کہ پچھلی کار والی خاتون کا بل بھی میں ہی دوں گا. کاونٹر گرل نے کیش لے کر دونوں رسیدیں مجھے تھما دیں. جب وہ خاتون پیمنٹ کرنے آئی تو کاونٹر گرل نے بتایا کہ آپکی پیمنٹ اگلی کار والے صاحب نے کردی ہے.
میں
May 16, 2020 10 tweets 3 min read
اسکا نام عمرو بن عبدود تھا۔ یہ اگرچہ نوے برس کا خرانٹ بڈھا تھا مگر ایک ہزار سواروں کے برابر بہادر مانا جاتا تھا اور کٹر یہودی تھا۔ جنگ بدر میں زخمی ہو کر بھاگ نکلا تھا اور اس نے یہ قسم کھا رکھی تھی کہ :
" جب تک مسلمانوں سے بدلہ نہ لے لوں گا بالوں میں تیل نہ ڈالوں گا اور نہ جی بھر کھانا کھاؤنگا ... "

جنگ خندق میں یہ آگے بڑھا اور چلا، چلا کر مقابلہ کی دعوت دینے لگا تین مرتبہ اس نے کہا کہ
کون ہے جو میرے مقابلے میں آتا ہے "

تینوں مرتبہ شیر خدا حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے اُٹھ کر جواب دیا
میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرما یا کہ
May 8, 2020 7 tweets 2 min read
لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ھیں مگر یقین کریں کہ عثمانی دور میں مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت اور عقیدت کی معراج ھے
ذرا پڑھیے اور اپنے دلوں کو عشق نبی ﷺ سے منور کریں ۔

ترکوں نے جب مسجد نبوی کی تعمیر کاارادہ کیا تو انہوں نے اپنی وسیع عریض ریاست میں اعلان کیا کہ انھیں عمارت
سازی سے متعلق فنون کے ماہرین درکار ھیں، اعلان کرنے کی دیر تھی کہ ھر علم کے مانے ھوۓ لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں،
سلطان کے حکم سے استنبول کے باہر ایک شہر بسایا گیا جس میں اطراف عالم سے آنے والے ان ماہرین کو الگ الگ محلوں میں بسایا گیا اس کے بعد عقیدت