Lawyer in Lahore Profile picture
Lawyer@LHC (LL.M).Liberal.Human Rights Activist. A Family Man. Pro Bono Publico. Cyclist.
May 28, 2021 10 tweets 9 min read
Thread
غیرت کے نام پر ویڈیو میں نظر آنے والی بچی کے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے۔۔۔
ہے کوئی سننے والا ؟
میں یہ ویڈیو ہرگز اپلوڈ نہ کرتا لیکن پھر کیس سمجھ میں نہیں آنا تھا ۔
ویڈیو میں نظر آنے والی بچی چند روز قبل گھر والوں کو بتائے بنا کسی جاننے والے کو ملنے گئی، جہاں ویڈیو میں نظر آنے والے 2 لڑکے اسکا پیچھا کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے،جو کہ اس سے اسکی مرضی کے خلاف دوستی کے خواہاں تھے ۔
انہوں نے بچی اور اسکے جاننے والے لڑکے کو حراساں کرنا شروع کر دیا اور ویڈیو بناتے رہے ۔ بچی منتیں کرتی رہی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی ۔ بالآخر بچی جان بچا کر بھاگ نکلی ۔