میری مرضی
کافی دنوں سے دیکھ رہی ہوں لفظوں کی ایک جنگ سے دلوں اور دماغوں پر عجیب قسم کی اگ برسائی جارہی ہے۔ عورت کے حقوق اور اس پر بحث مذاق کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ کا ایک موضوع بن گئی ہے جس پر ایسے بہت سے لوگ جن سے ویران گلیوں سے گزرنے والے عورت محفوظ نہیں یہاں اکر محظوظ ہو رہے ہیں
جنکی سر عام ہراسمنٹ سے بدنامی ہو سکتی ہے یہاں عورت مارچ والیوں کو گندی گندی گالیاں دیکر اپنی فرسٹریشن نکال رہے ہیں۔ کچھ فیمینسٹ کے ٹویٹ پر کچھ کہنا چاہا تو باقی لوگوں کے جوابات اور ایسی گندی گالیاں ۔۔۔۔ خاموش ہی رہنا پڑا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ مجھے یہ ٹویٹ نظر آئی تھی۔