سبطِ حسن Profile picture
Allah Gives and Forgives, Man Gets and Forgets
Mar 7 8 tweets 2 min read
1/8
اماممحمد باقر علیہ السلام

ایک دن حضرت موسیٰ ع دریا کے کنارے سے گزر رہے تھے، اچانک انہوں نے ایک (کافر و مشرک) مچھیرے کو دیکھا جو دریا کے کنارے آیا، اس نے سورج کو سجدہ کیا اور کچھ شرک آلود جملات کہے، پھر اس نے اپنا جال دریا میں پھینک دیا۔ *جب اُس نے جال کو باہر نکالا 2/8
تو وہ مچھلیوں سے بھرا ہوا تھا*، اُس نے تین بار ایسا ہی کیا اور ہر بار اس کا جال مچھلیوں سے بھرا ہوا تھا۔ اُس نے مچھلیاں اکٹھی کیں اور وہاں سے چلا گیا۔
💫 کچھ ہی دیر کے بعد ایک (دیندار اور مومن) مچھیرہ وہاں آیا، اُس نے وضو کیا، نماز پڑھی اور اللہ کا شکر ادا کیا، پھر
Feb 6 16 tweets 2 min read
1/16
تین روزہ استغاثہ جناب سیدہ فاطمہ س براۓ حاجات

اپنی حاجات و دعاؤں کی قبولیت کیلئےایام فاطمیہ س میں یاجب بھی حاجت روائی مقصود ہو یہ مختصر عمل تین دن کریں انشاءاللہ بوسیلہ جناب سیدہ فاطمہ س دعائیں مستجاب ہوں گی

۔ باوضو ہو کر قبلہ رخ بیٹھ جائیں
۔ 100 سو مرتبہ درود شریف پڑھیں 2/16
ﺍﻟــﻠَّــﻬُــﻢَ ّ ﺻَــﻞِّ ﻋَــﻠَــﻰ ﻣُــﺤَــﻤَّــﺪٍ ﻭ ﺁﻝِ ﻣُــﺤَــﻤَّــﺪٍ
۔ ایک مرتبہ سورہ الحمد پڑھیں
۔ 40 مرتبہ سورہ کوثر پڑھیں

۔ اسکے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں

ﻳَﺎ ﺃَﻭَّﻝَ ﺍﻟْﺄَﻭَّﻟِﻴﻦَ ، ﻭَﻳَﺎ ﺁﺧِﺮَ ﺍﻟْﺂﺧِﺮِﻳﻦَ ،
Feb 2 4 tweets 1 min read
1/4
امام محمد باقر علیہ السلام

ایک شخص نبی اکرمؐ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسولؐ! میرے بیوی بچے ہیں اور دوسری طرف سے قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہوں اور تنگدستی ( و فقر) نے مجھے بد حال کر دیا ہے، لہٰذا آپؐ مجھے ایسی دعا تعلیم عنایت فرمائیں جس 2/4
کے ذریعے میں دعا کروں تو اللہ مجھے اتنا رزق عطا کرے جس سے میرا قرض اتر جائے اور اس کے ذریعے میں اپنی اہل و عیال کے نان نفقہ پورا کرنے میں مدد لے سکوں۔

آنحضرتؐ نے فرمایا
اے بندہِ خدا! وضو کرو اور وضو کے تمام واجبات و مستحبات بجا لاؤ اور دو رکعت نماز پڑھو جس میں رکوع اور سجود
Jan 31 22 tweets 5 min read
1/22
🌹ظہور امام کی نشانیاں🌹

⭕ امام محمد باقر ع* *حضرت موسیٰ ع* کے عصا کے بارے میں جس کی وجہ سے فرعون اور اس کا لشکر دریائے نیل میں غرق ہوا فرماتے ہیں

یہ عصا ابتدا میں حضرت آدم ع کے پاس تھا،اس کے بعد حضرت شعیب کو عطا ہوا اور انکے بعد حضرت موسیٰ بن عمران ع 2/22
کے پاس آیا اور اس وقت ہمارے پاس ہے اور میں نے آخری بار جب اسے دیکھا تو اس کا رنگ سبز اور وہ اسی دن کی طرح ترتازہ تھا،جس دن اسے درخت سے جدا کیا گیا تھا۔ اگر اسے بولنے کا حکم دیا جاتا تو وہ کلام کرتا ہے اور یہ عصا ہمارے قائم عج کے لئے باقی رکھا گیا ہے تاکہ وہ موسیٰ بن عمران ع
Jan 27 11 tweets 3 min read
1/11
<< توضیح المسائل >>
(As received)
بینک کے احکامات

⭕ پرائیویٹ بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنا (در واقع ان کو قرض دینے کے جیسا ہے) اگرسود کی شرط نہ کریں توجائز ہےاگرچہ یہ جانتاہو کہ اسےسود ملے گاشرط نہ قرار دیئےجانےسے مراد یہ ہےکہ قلبی طور پریہ ارادہ نہ ہو کہ اگربینک نہ دےتو سودکا 2/11
مطالبہ کرےگاکیونکہ ممکن ہے کہ یہ بنیاد نہ قرار دے، لیکن شرط رکھے اور ممکن ہے یہ بنیاد نہ رکھتا ہو لیکن شرط نہ رکھے بلکہ شرط نہ کرنے سے مراد یہ ہےکہ اکاؤنٹ کھولنے کو بینک سےمعاہدہ کرتے وقت سود کی ادائیگی کی شرط قرار نہ دے

⭕ سرکاری بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنا(انہیں قرض دینےکے
Jan 2 12 tweets 2 min read
1/12
🔷 قرآن کی بہترین دعائیں 🔷

📌والدين كيلئے:
{رَّبِّ ٱرْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِى صَغِيرًا}
سورة الإسراء 24.

اے میرے پروردگار! ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے.

📌صالح اولاد كيلئے:
{رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً 2/12
إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ}
سورة آل عمران 38.
ترجمہ:
اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے پاکیزه اوﻻد عطا فرما، بے شک تو دعا کا سننے واﻻ ہے.

{رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ}
سورة الأنبياء 89.
ترجمہ:
اے میرے پروردگار! مجھے تنہا نہ چھوڑ، تو سب
Nov 5, 2023 4 tweets 1 min read
1/4
دعاءِ ندبہ سے اقتباس

عترت ہادیہ میں سے بقیۃ الله جس کے پاک وجود سے زمین کبھی خالی نہیں ہوئی کہاں ہے؟

ظلم و ستم کی جڑیں اکھاڑنے کے لیئے کمر بستہ پاک ذات کہاں ہے؟

وہ پاک ذات جس نے ھر طرح کی کجیوں اور نقائص کی اصلاح کرنی ھے
کہاں ھے

وہ شخصیت جس کے ساتھ ظلم و ستم 2/4
کے ازالہ کی ساری امیدیں وابستہ ہیں کہاں ہے؟

جس پاک ذات کو تمام فرائض و سنن الہی کی تجدید کے لیئے ذخیرہ کیا گیا ھے کہاں ہے؟

جس کو ملت و شریعت کے پلٹانے کے لیئے منتخب کیا گیا ہے کہاں ہے؟

جس کے ساتھ قرآن اور حدود قرآن کو از سر نو زندہ کرنے کی ساری امیدیں وابستہ ہیں.کہاں ہے؟
Oct 22, 2023 15 tweets 4 min read
1/15

🔷 جنت کی حور 🔷

جنت میں مؤمنین کو حوریں ملیں گی مگر مؤمنات کو کیا ملے گا؟

مؤمن مردوں کو جہاں حوریں ملینگی وھیں عورتوں کے لئے بھی انعامات کا ذکر ھے؛

جنت میں داخل ھونیوالی خواتین کو اللہ تعالی نئے سرے سے پیدا فرمائے گا اور وہ کنواری حالت میں جنت میں داخل ھونگی۔ تمام جنتی 2/15
خواتین اپنے شوھروں کی ھم عمر ھونگی۔ نہیں بھی ھونگی تو کر دی جائینگی۔ اللہ کیلئے کوئی مشکل نہیں ھے اور جنتی خواتین اپنے شوھروں سے ٹوٹ کر پیار کرنے والی ھونگی۔ ان سب کیلئے قرآن مجید میں ان تمام باتوں کو سورہ واقعہ میں اسطرح بیان کیا گیا ہے

انا أنشأھن إنشاء۔ فجعلنھن ابکارا۔
Oct 21, 2023 8 tweets 2 min read
1/8
قرآن کی بہترین دعائیں
▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓

*اگر صالح اولاد چاہتے ہو تو*
رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ
رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ
▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
*اگر تمہیں اس 2/8
بات کا خوف ہو کہ تمہارا دل گمراہ ہو جائے گا*
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّاب
▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
*اگر چاہتے ہو کہ تمہیں شہادت جیسی سعادت میسر ہو*
رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا
Oct 19, 2023 7 tweets 2 min read
1/7
اللہ تعالیٰ نے آسمان سے 104 کتابیں نازل فرماٸیں۔
ان میں سے 4 کتابوں (توریت، انجیل، زبور اور قرآن) کو چنا اور باقی 100 کتابوں کے علوم کو ان 4 کتابوں میں جمع فرمایا۔

پھر ان چاروں کے علوم و برکتوں، پڑھنے اور جاننے کے ثواب کو قرآن مجید میں رکھا۔
پھر قرآن کے علوم اور برکتوں کو 2/7
جمع کر کے سورہ الحمد میں رکھ دیا۔
اس لیے سورہ الحمد کا پڑھنا ایسا ہے جیسے 104 کتابیں پڑھ لی ہوں

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں

قرآن مجید کی سورتوں میں فقط یہ سورہ الحمد ہے جو شیطان کی نالہ و فریاد کا باعث بنا۔
شیطان نے 4 مرتبہ بلند آواز سے فریاد کی
Oct 16, 2023 7 tweets 2 min read
جہنم کا تعارف

1/ جہنم میں گرایا گیا پتھر 70 سال بعد جہنم کی تہ میں پہنچتا ہے- (مسلم)
2/ جہنم کے ایک احاطہ کی دو دیواروں کے درمیان 40سال کی مسافت کافاصلہ ہے
(ابو یعلی)
3/ جہنم کومیدان حشر میں لانےکےلئے4ارب 90کروڑ فرشتےمقرر ہوں گے-(مسلم)
4/ جہنم کا سب سےہلکاعذاب آگ 2/7
کے دو جوتے پہننے کا ہوگا جس سے جہنمی کا دماغ کھولنے لگے گا- (مسلم)
5/ جہنمی کی ایک داڑھ (بڑا دانت) احد پہاڑ سے بھی بڑی ہوگی- (مسلم)
6/ جہنمی کے جسم کی کھال 42 ہاتھ (63 فٹ) موٹی ہوگی- ( ترمذی)
7/ جہنمی کے دونوں کندھوں کے درمیان تیز رو سوار کی 3 دن کی مسافت کا فاصلہ ہوگا (مسلم)
Oct 8, 2023 8 tweets 2 min read
1/8
عبدالرحمن بن سمرۃ نے روایت کی ہے

رسول الله صلى الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

وہ لوگ جو الله کے دین میں مجادلہ (دوسرے کو ذلیل کرنے کے لئے مناظرہ) کرتے ہیں ان پر الله کے ستر نبیوں کی زبان سے لعنت کی گئی ہےکیونکہ جو کوئی بھی الله کے دین میں مجادلہ کرتا ہے وہ کافر ہے 2/8
الله عزوجل کا فرمان ہے
"صرف اور صرف کافر لوگ ہی الله کی آیات میں لڑائی جھگڑا کرتے ھیں تو ان کا شہروں کے اندر رھنا و چلنا پھرنا آپ کو کسی فریب میں نہ ڈال دے"

جو کوئی بھی قرآن پاک کی تفسیر اپنی رائے سے کرے اسی نے الله عزوجل پر جھوٹ کا افتری باندھا اور جس کسی نے بغیر علم کے
Sep 16, 2023 23 tweets 6 min read
1/23
اہل بیت محمدۖ کی مدینہ واپسی

اللهوف میں لکھا ہے
جب اهل بيت۴ كے قافلے کی شام سے عراق واپسی ہوئی تو مخدرات عصمت نے مطالبہ کیا کہ انہیں کربلا کے راستے مدینہ واپس لے جایا جائے تاکہ وہ اپنے شہیدوں کی قبروں پر جی بھر کر رو سکیں جن پر انہیں دم شہادت رونے نہیں دیا گیا تھا

جب یہ 2/23
قافلہ منزل بہ منزل سفر طے کرتا ہوا کربلا پہنچا تو صحابی رسول جناب جابر بن عبد اللہ انصاری رض پہلے سے وہاں اپنے غلام کے ساتھ موجود تھے
ان کے ساتھ بنی ہاشم کی ایک جماعت بھی موجود تھی جو سب کےسب قبر حسین۴ کی زیارت کو آے تھے سب نے مل کر حسینؑ مظلوم پر شدید گریہ کیا
راوی کہتا ہے
Sep 5, 2023 20 tweets 5 min read
1/20
دربار یزید ميں سر اقدس اور ناموس مصطفی صلوات اللہ علیہم کی آمد

ابو مخنف کی روایت کے مطابق
جب حسینؑ کا سر یزید شقی کے دربار میں پیش کیا گیا تو سر اقدس سے ایک ایسی خوشبو چاروں طرف پھیلی جس نے سارے ماحول کو معطر کردیا

شیخ کفعمی اور محدث کاشانی کے مطابق یکم صفر کو اہل بیت 2/20
مصطفی ص اور سرہایے شہدا کو دربار شقی ابن شقی میں پیش کیا گیا"

اللہوف کی روایت کے مطابق
جب سر اقدس کو دربار میں لایا جارہا تھا. اس دوران کوئی شخص سورہ کہف کی یہ آیت تلاوت کررہا تھا
( ام حسبت ان اصحاب الکہف والرقیم کانوا من ایاتنا عجبا ترجمہ. کیا تم نے اصحاب کہف و غار
Aug 24, 2023 5 tweets 2 min read
1/5
امام علی علیه السلام

اے لوگو! دنیا کا ساز و سامان سوکھا سڑا بھوسہ ہے جو وبا پیدا کرنے والا ہے لہٰذا اس چراگاہ سے دور رہو کہ جس سے آگے نکل جانا باطمینان ٹھہرنے سے زیادہ فائدہ مند ہے اور صرف بقدر کفاف (ضرورت کے مطابق) لے لینا اس دولت و ثروت سے زیادہ برکت والا ہے اس کے دولت 2/5
مندوں کے لیے خالی ہاتھ ہونا طے ہو چکا ہے اور اس سے بے نیاز رہنے والوں کو راحت کا سہارا دیا گیا ہے جس کو اس کی سج دھج لبھا لیتی ہے وہ انجام کار اس کی دونوں آنکھوں کو اندھا کر دیتی ہے اور جو اس کی چاہت کو اپنا شعار (عادت) بنا لیتا ہے وہ اسکے دل کو ایسےغموں سے بھر دیتی ہے جو دل
Aug 16, 2023 13 tweets 3 min read
1/13
اہل بیت محمدۖ کی دربار ابن زیاد لعین میں آمد

جب اہلبیت مصطفیؑ کے قیدیوں کو ابن زیاد کے دربار میں پیش کیا گیا تو اس دن اس لعین نے دربار عام کا حکم دیا ہر کسی کو دربار میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی

روایات کے مطابق دربار میں داخلہ سے قبل سر حسینؑ کو کوفہ کی گلی کوچوں 2/13
میں پھرایا گیا
اور یہ اسلام میں پہلا سر تھا جسے لکڑی اور بقول بعضے نیزوں پر پھرایا گیا

شیخ عباس قمی کہتے ہیں

اسلام میں پہلا سر جسے بلند کیا گیا وہ جناب عمرو بن الحمق خزاعی رضی اللہ تعالیٰ کا تھا جو امیر المومنینؑ کے خاص شیعہ تھےاور معاویہ بن ابو سفیان کےحکم سےشہید کیےگیے
Aug 15, 2023 16 tweets 4 min read
1/16
کوفہ میں خطبہءِ جناب ام کلثوم۴

یہ امام علی۴ اور جناب فاطمہ زہراء۴ کی بیٹی امام حسن۴۔ امام حسین۴ اور حضرت زینب۴ کی بہن ہیں
سید ابن طاوؤس اللھوف میں لکھتے ہیں
اس (خطبہءِ جناب فاطمہ بنت حسین۴) کے بعد جناب ام کلثوم بنت علی۴ نے اہل کوفہ سے خطاب کیا

راوی بیان کرتا ہے کہ
جناب 2/16
فاطمہ بنت حسین۴ جناب امام زین العابدین۴ اور جناب زینب الکبری۴ کے دلوں کو چیر دینے والے خطبات نے اہل کوفہ پر گریہ و بکا کی عجیب حالت طاری کردی تھی. اس دوران جب شدید گریہ کی آوازیں بلند تھیں جناب ام کلثوم بنت امیر المومنین۴ ان سے مخاطب ہوئیں اور بعد حمد و ثنا کے ارشاد فرمایا
Jul 29, 2023 19 tweets 5 min read
1/19
کربلا ميں صبح عاشور

شب عاشور گذر گئی فجر عاشور کا وقت آ پہنچا

المسعودی روایت کرتے ہیں
جب صبح ہوئی تو حسينؑ نےاصحاب سے فرمایا
”آج کےدن اللہ نےمیری اور تمہاری شہادت لکھ دی ہے پس تم سب صبر سے کام لو”
پھر رسولؐ اللہ کےگھوڑے کو لانے کا حکم دیا اور اس پر سوار ہوئے اور جنگ کی صف 2/19
بندی فرمائی

امام باقرؑ سے منسوب ایک روایت کے مطابق فوج حسینی کی تعداد کل 145 تھی

اس روایت کے مطابق“حسین۴ کی فوج میں 45 گھڑ سوار اور 100 کے قریب پیادے تھے”

نفس المھموم میں آپؑ کی فوج کی تعداد کل 72 بتائی گئی ہے ان میں 32 سوار اور 40 پیادہ تھے بعض روایتوں میں کل تعداد 61
Jul 28, 2023 18 tweets 5 min read
1/18
کربلا میں شب عاشور

نفس المهموم ميں شیخ عباس قمی امام زین العابدینؑ سےروایت کرتےہیں

آپؑ نےفرمایا
جب شب عاشور آئی تو میرے بابا نے اصحاب و اہل بیت کو ایک خیمہ میں جمع کیا پھر خطبہ دیا
سب سے پہلے آپؑ نے اللہ کی حمد و ثناء بیان کی پھر فرمایا
" اے اللہ میں تیری حمد بیان کرتا 2/18
ہوں کہ تو نے ہمیں نبوت و امامت سے کرامت بخشی.ہمیں قرآن کی تعلیم دی اور دین کی سمجھ بوجھ عطا کی. اور ہمیں کان .آنکھ اور دل دئیے پس تو ہمیں شکر گذاروں میں شمار فرما لے
امابعد! مجھے نہیں معلوم کہ کسی کے اصحاب وفاداری میں میرے اصحاب سے بڑھ کر ہوں. اور نہ میرے اصحاب سے افضل کسی
Jul 25, 2023 19 tweets 5 min read
1/19
تعارف حضرت علی اکبر علیہ السلام

اسم مبارک: علی
حضرت امام حسین کی اولاد میں سے آپ منجهلے علی ہیں جنکو علی اوسط کہاجاتا تھا اسطرح کہ علی اکبر امام زین العابدین علیه السلام اور علی اصغر ششماهے شیر خوار کا نام گرامی تها لیکن یوم عاشورا کےبعدسے یہ نام اپنی خصوصیت سےتبدیل ہو گئے 2/19
چونک تین میں سے دو علی یوم عاشورہ شہید ہو گئے اس لیے ان ہی میں سے بڑے کو علی اکبر کا خطاب مل گیا وه علی اوسط سے آج علی اکبر کے نام سے مشہور ہیں

تاریخ و مقام ولادت
اگر چه آپ کی تاریخ ولادت میں اختلاف ہے لیکن کسی حد تک معتبر روایات کے مطابق آپ 11 شعبان 42 ھ کو مدینه منوره
May 23, 2023 6 tweets 2 min read
1/6
مقام و منزلت حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللّٰه علیھا

حضرت معصومہ قم۴ کو معصومہ کا لقب خود حضرت امام رضا علیہ السلام نے عطا فرمایا

امام رضا علیہ السلام ایک روایت میں ارشاد فرماتے ہیں

مَنْ زَارَ الْمَعصُومَةَ بِقُمْ كَمَنْ زَارَنى

جس نے شہر قم میں معصومہ کی زیارت کی 2/6
اس نے میری زیارت کی
امام معصوم کی جانب سے حضرت کو یہ لقب ملنا آپ کی شان و منزلت کی بہترین دلیل ہے ، امام رضا علیہ السلام ایک دوسری روایت میں فرماتے ہیں جو میری زیارت کو نہ آسکے وہ شہر ری میں میرے بھائی یا شہر قم میں میری بہن کی زیارت کرے تو اسےمیری زیارت کا ثواب عطا کیاجائےگا