🇵🇰مریم چشتی🇵🇰 Profile picture
CIVIL SUPERAMACY that's It. قوم یوتھ میری ٹویٹ میرے ریپلائی قوٹ سب سے دور دفعہ دور کمنٹ کرو گے بلاک ہو گے۔
Jun 2, 2023 13 tweets 3 min read
قصہ ہائیڈپارک کا۔۔۔
لندن سے ایک صحافی دوست نے بتایا کہ 2016 میں احمد علی ریاض نے حسین نواز سے ایک جائیداد زیر پراپرٹی نمبر 1 واقع ہائیڈ پارک لندن 4 کروڑ پاؤنڈز میں خریدی، یہ پراپرٹی خریدنے کا ایک خاص مقصد تھا، اس وقت پاکستان میں نواز شریف وزیراعظم تھے، خیال یہ تھا کہ حسین نواز نے یہ جائیداد پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے خریدی ہوگی، لہٰذا تمام ریکارڈ حاصل کرنے اور کیس و گواہی کو مضبوط کرنے کے لئے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر حسین نواز سے احمد علی ریاض نے یہ جائیداد خریدی تھی اور پھر پروگرام کے مطابق کسی شخص نے برطانوی کرائم ایجنسی کو شکایت کر دی کہ
Aug 18, 2022 26 tweets 6 min read
بابل وے، اساں اڈھ جانا!
ڈاکٹر طاہرہ کاظمی
—————

“پرسوں نا میری خالہ آئیں اور شام کو پاس بٹھا کر میرے ہاتھ میں انگوٹھی ڈال دی ۔ میری امی نے شکر ادا کیا”

“کل تائی اماں ہمارے گھر آئیں اور میرے سر پہ دوپٹہ ڈالا ۔ امی ابا اتنے فکر مند تھے کہ دیر کیوں کر رہی ہیں؟”
۔ “پھوپھی نے ہاتھ پہ پیسے رکھے اور ساتھ میں مٹھائی کا ٹوکرا۔امی کے وظیفے کام آ ہی گئے”

“آج کل روزانہ ماسی آتی ہے ہمارے گھر ، ہاتھ میں ڈھیروں تصویریں لے کر ۔ امی کا تو پریشانی سے برا حال ہے”

“ ہاں میری امی نے بھی کل ہی دو ماسیوں کو میری تصویریں دی ہیں”
Aug 11, 2022 14 tweets 4 min read
اشفاق احمد کہتے ہیں میری نواسی کا بچہ باہر لان میں کھیل رہا تھا۔مجھے علم نہیں تھا کہ وہ باہر کھیل رہا ہے۔میں اپنی نواسی سے بات کرتا رہا۔اچانک دروازہ کھلا اور وہ بچہ مٹی میں لتھڑے ہوئے ہاتھوں اور کپڑوں پرکیچڑ اور اس کے منہ پر چھنچھیاں لگی ہوئی تھیں۔وہ اندر آیا اور اس نے دونوں ہاتھ محبت سے اوپر اٹھا کر کہا۔‘‘امی مجھے ایک جھپی اور ڈالیں۔ پہلی جپھی ختم ہو گئی ہے۔’’ تو میری نواسی نے آگے بڑھ کر اسے سینے سے لگالیا باوصف اس کے کہ وہ بچہ باہر کھیلتا رہا ہو گا اور اس کے اندر وہ گرماہٹ اور حدت موجود رہی ہوگی جو اسے ایک جپھی نے عطا کی ہوگی اور جب اس نے محسوس کیا کہ
Aug 9, 2022 9 tweets 2 min read
اشفاق احمد صاحب کہتے ہیں؛

میں نے اپنے بابا جی کو بہت ہی فخرسے بتایا کہ میرے پاس دو گاڑیاں ہیں اور بہت اچھا بینک بیلنس ہے۔ اس کے علاوہ میرے بچے اچھے انگریزی سکول میں پڑھ رہے ہیں۔ عزت شہرت سب کچھ ہے، دنیا کی ہر آسائش ہمیں میسر ہے، اس کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی ہے۔ میری یہ بات سننی تھی کہ انہوں نے جواب میں مجھے کہا کہ یہ کرم اس لیے ہوا کے تو نے اللّہ کے بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں۔ میں نے جب اس بات کی وضاحت چاہی تو بابا جی نے کہا: " اشفاق احمد، میری اماں نے ایک اصیل ککڑ پال رکھا تھا۔ اماں کو اس مرغے س خصوصی محبت تھی۔ اماں اپنی بک (مٹھی)
May 1, 2021 13 tweets 4 min read
نعمت خانہ
مجھے ڈرائیور کی ضرورت تھی ابا جی سے ذکر کیا تو انہوں نے گاؤں سے مظہر احمد کوبھجوا دیا
ابا جی نے اُس کی بہت تعریف کی تھی ۔ بہت نیک اور شریف لڑکا ہے ۔ دسویں پاس ہے ۔اسے رکھ لو ۔۔۔ اس کی ماں تمہیں دعائیں دے گی اور ماں کی دعائیں میرا سب سے بڑا ویک پوائنٹ تھا
میں دعائیں ہاتھ سے کیسے جانے دیتا فورا مظہر احمد کو بھیجنے کا کہہ دیا ۔۔۔۔۔وہ گاڑی چلانا جانتا تھا کچھ دن کی ٹرینگ کے بعد اُس نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔ ابا جی مظہر کے بارے میں ٹھیک کہتے تھے ِاس کا ندازہ مجھے اُس دن ہو گیا ۔
صبح جاگنگ سے واپسی پر سرونٹ کواٹر سے آتی تلاوت کی آواز نے میرے
Jan 10, 2021 8 tweets 2 min read
مغرب کاوقت قریب تھامیں کرکٹ کھیل کرگھر پہنچا۔امی ابو کو سلام کیا۔امی نے مجھے ایسی نظروں سے دیکھا جیسے بچپن میں مجھ سے کوئی نقصان ھونے پردیکھا کرتی تھیں۔مجھے کچھ گڑبڑ لگی البتہ اباجی نے بڑی خوش دلی سے جواب دیا.ہیلمٹ اور بیٹ رکھاہی تھا کہ ابانے کہا،"بچے چلوکھیتوں کا چکر لگاتے ہیں۔" مجھے مزید حیرانی ہوئی،
یہ علامات کچھ ٹھیک نہیں لگ رہی تھیں۔میں نے کہا "ٹھیک ہے پر پہلے ذرا نہالوں"
تو ابا نے کہا "نہیں واپس آکرنہا لینا۔"مجھے انہونی کا احساس ہونے لگاپر میں اباجی کے ساتھ چل پڑا۔خاموشی سے سفر کٹ رہا تھا،راستے میں آنے جانے والوں سے ابا جی بڑی خوش دلی سے سلام کلام