امة الله Profile picture
Civil Engineer, Bibliophile, Amateur Artist
Jun 2, 2023 32 tweets 8 min read
سید مزمل شاہ نے اپنی ویڈیو میں عافیہ صدیقی کے کیس کو ڈسکس کیا یے. شروعات میں وہ کہتے ہیں کہ ہم حقائق پر بات کرے گے اور دونوں موقف پیش کرے گے لیکن درمیان درمیان میں وہ ڈنڈی مارتا ہے اور یک طرفہ موقف پر زور دے کر حقائق کو مسخ کرتا ہے.

مزمل نے سارا بیانیہ ایک جرنلسٹ کے آرٹیکل پر بنایا ہے جو 2009 میں چھپی تھی اور یہ مکمل وہی موقف ہے جو امریکہ دنیا کے سامنے بیان کرتا ہے. درمیان میں مزمل داؤد غزنوی کی کتاب کا ذکر کرتے ہیں لیکن ان کے موقف کو بیان نہیں کرتے حالانکہ داؤد غزنوی کا موقف بہت جاندار ہے. ماہر قانون داؤد غزنوی کا کتاب Aafia unheared : Uncovering
Dec 5, 2022 12 tweets 3 min read
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔
ماضی کے مشہور , ہر دل عزیز اداکار افضال احمد انتقال فرما گئے ۔۔۔
اور ہمارے سوشل میڈیا کو انکی عبرت ناک بے کسی کی موت پہ ڈھنڈورا پیٹنے کا موقعہ مل گیا ۔ جبکہ حقیقی امر یہ ہے کہ
افضال احمد جو تماثیل تھیٹر کے بانی اور انتہائی امیر اور کھاتے پیتے شخص تھے اکیس سال سے فالج کے مرض میں مبتلا رہے اور مرتے دم تک وہ شاہانہ زندگی ہی بسر کرتے رہے جی ہاں میں اسے شاہانہ زندگی ہی کہوں گی کہ فالج کے باوجود انہیں سنبھالنے والے انکے سگے اور ملازمین موجود تھے انکے ملازم انکو صاف ستھرا کر کے وہیل چئیر پہ باقاعدہ روازنہ ٹہلاتے تھے ۔۔
Sep 7, 2022 21 tweets 5 min read
ٹرانس جینڈرز کے متعلق قانون: کس سیاسی پارٹی کا کتنا کردار رہا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(27 دسمبر 2021ء کی پوسٹ بطور نشرِ مکرر پیش کی جارہی ہے کیونکہ سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب نے اس قانون میں ترمیم کےلیے بل سینیٹ میں پیش کیا جس پر کل سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایک بے ہودہ قانون ہے جس نے حقیقی طور پر مظلوم افراد کا استحصال کرکے، اور ان کا نام اور مظلومیت استعمال کرکے، ہم جنس پرستی اور جنسی بے راہ روی کو قانونی جواز دینے کےلیے راستہ کھول دیا ہے۔ چند ہفتے قبل رفاہ یونیورسٹی کے ایک پروگرام کےلیے اس قانون پر کام کرتے ہوئے اس کی
Sep 4, 2022 4 tweets 1 min read
یہ بھی ایک دلچسپ بات ہے کہ آپ اگر کسی کو کچھ ایسا کرتے دیکھیں جو آپ کو مزاجا نہیں پسند تو اس کو جاکر بتائیں ضرور کہ ہم تو ایسا نہیں کرتے۔ سوچیں یہ دنیا کیا ہوجایے اگر ہم میں سے ہر ایک ہر ایک کو جاکر اس کی چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بتاتا پھرے کہ یہ جو آپ کررہی/ریے ہیں، یہ ہمیں تو نہیں پسند ۔۔

کوئی ویسے ہی کہے۔ مجھے سیاہ رنگ پسند ہے۔ آپ جاکر اپنا اختلاف نوٹ کروائیں۔
کوئی کہے ۔مجھے میک اپ کا شوق ہے۔ آپ کہیں ہمیں تو نہیں پسند
کوئی کہے ۔۔ میں ہیلز پہنتی ہوں۔ آپ ضرور جاکر بتائیں ۔۔ مجھے تو ہیلز سخت ناپسند ہیں۔
کوئی کہے میں سادہ رہنا پسند کرتی ہوں۔
May 23, 2022 20 tweets 5 min read
اَللّٰہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾
اصل میں لفظ صَمَد استعمال کیا گیا ہے جس کا مادہ ص ، م ، د ہے ۔ عربی زبان میں اس مادے سے جو الفاظ نکلے ہیں ان پر ایک نگاہ ڈالنے سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اس کے معانی کی وسعت کس قدر ہے: ۔
اَلصَّمدُ ۔ قصد کرنا ، بلند مقام جو بڑی ضخامت رکھتا ہو ، سطح مرتفع ، وہ آدمی جسے جنگ میں بھوک پیاس نہ لگتی ہو ، وہ سردار جس کی طرف حاجات میں رجوع کیا جاتا ہو ۔
اَلصَّمَدُ ۔ ہر چیز کا بلند حصہ ، وہ شخس جس سے بالا تر کوئی دوسرا شخص نہ ہو ، وہ سردار جس کی اطاعت کی جاتی ہو اور اس کے بغیر کسی معاملہ کا فیصلہ نہ کیا جاتا ہو ،
May 22, 2022 5 tweets 1 min read
سلف کی تفسیروں میں اختلاف کی نوعیت
۱۔ "مسمی کا بیان ایسی عبارت سے کر جاتے ہیں جو بعینہ ذات مسمی پر دلالت کرتی ہے، اگرچہ اس سے ایسی صفت کا اظہار بھی ہوتا ہے جو دوسرے اسم میں نہیں ہوتی"
مثلا صراط مستقیم کا معنی بعض نے قرآن پاک لیا ہے بعض نے اسلام، کسی نے طاعت اللہ و الرسول یعنی اپنی اصل میں اس طرح تفسیر میں کوئی اختلاف نہیں ہے