Usama Abid Profile picture
Explorer | A person on the way to self Exploration, SC: usamabid 🏇🏻
Mar 18, 2020 22 tweets 5 min read
یہ تو ہونا ہی تھا اور یہ ہو گیا۔ ووہان سے چلنے والا نیا کرونا وائرس پاکستان پہنچ گیا۔ میڈیا کو بریکنگ نیوز مل رہیں ۔ سرمایہ داروں کو پیسے کمانے کا ایک اور موقع مل گیا ۔ سیاست دان سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، مولویوں کو خواب آ رہے اور بے چارے غریب عوام جو رزق خاک ہیں رزق خاک ہو رہے پہلے جگتیں ماری جا رہی تھیں لیکن اب ڈر اور خوف کی ایک فضا ہے جو عوام پر طاری ہے۔
میں یہ لائینیں لکھتے وقت بیجنگ میں بیٹھا ہوں ۔ 25 جنوری کو بیجنگ شہر بند ہوا تھا اس لحاظ سے اب تقریباً 2 مہینے ہونے والے ہیں ۔ یہ 2 مہینے امید اور خوف کے سائے میں گزرے ۔