content writer|Anlysist|columnist|
Always Your Valuable 🥰words make me ✍️a brave 👑princess
writes for @ConceptTvUrdu @zamantvusa Twts r personal RTs aren't
19 subscribers
Jun 4, 2023 • 25 tweets • 6 min read
بادشاہ کا موڈ اچھا تھا‘ وہ نوجوان وزیر کی طرف مڑا اور مسکرا کر پوچھا
”تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے“
وزیر شرما گیا‘ اس نے منہ نیچے کر لیا‘ بادشاہ نے قہقہہ لگایا اور بولا
”تم گھبراﺅ مت‘ بس اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش بتاﺅ“
وزیر گھٹنوں پر جھکا اور عاجزی سے بولا 👇
”حضور آپ دنیا کی خوبصورت ترین سلطنت کے مالک ہیں‘ میں جب بھی یہ سلطنت دیکھتا ہوں تو میرے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے اگر اس کا دسواں حصہ میرا ہوتا تو میں دنیا کا خوش نصیب ترین شخص ہوتا“
وزیر خاموش ہو گیا‘
بادشاہ نے قہقہہ لگایا اور بولا
”میں اگر تمہیں اپنی آدھی سلطنت دے دوں تو؟“👇
Nov 26, 2022 • 6 tweets • 2 min read
ایک خاتون کی عادت تھی کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی دن بھر کی خوشیوں کو ایک کاغذ پر لکھ لیا کرتی تھی
ایک شب اس نے لکھا کہ:
میں خوش ہوں کہ میرا شوہر تمام رات زور دار خراٹے لیتا ہےکیونکہ وہ زندہ ہے اور میرے پاس ہے نا
یہ اللّٰه کا شکر ہے
میں خوش ہوں کہ میرا بیٹا 👇
صبح سویرے اس بات پر جھگڑا کرتا ہے کہ رات بھر مچھر،کھٹمل سونے نہیں دیتے یعنی وہ رات گھر پہ ہی گزارتا ہے آوارہ گردی نہیں کرتا۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔
میں خوش ہوں کہ ہر مہینہ بجلی، گیس، پانی،پٹرول وغیرہ کا اچھا خاصا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے یعنی یہ سب چیزیں میرے پاس 👇
Nov 25, 2022 • 5 tweets • 1 min read
اچھے لباس، اُونچے عہدے، اُونچے سٹیٹس اور مال و دولت سے مرعوب ہونا ایک عیب ہے،
اس دنیا اللّٰہ رب العزت ہے
جو اِن سب چیزوں سے بڑھ کر ہے...
الحمدللہ🙏 ثم الحمدللہ۔۔
مُجھےتو بس وہ لوگ ہی مرعوب کرتے ہیں...
جو دین میں مُجھ سے آگے ہیں...
جو اللّٰہ رب العزت کی مُحبت میں شدید ہیں.👇
جن کےاعمالِ صالحہ کا سلسلہ مضبوط ہے...
جن کا بھروسہ صرف☝️ اللّٰہ رب العزت کی ذات پر ہے...
جن کی باتوں میں اللّٰہ رب العزت ہی کا ذکر ہو...
جو ہر بات میں اللّٰہ رب العزت کو ہی کریڈٹ دیں...
مُجھے ایسے لوگ ہی آئیڈیل لگتے ہیں
جن کو دیکھ کر اللّٰہ یاد آئے....
یاد رکھیں۔۔۔👇
Nov 24, 2022 • 5 tweets • 1 min read
عمل,برائی, نیکی .....
خیر اور شر کے معاملے میں جزا ، عمل کی جنس سے مماثلت رکھتی ہے
پس جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی ، اللہ اس کی پردہ پوشی کرے گا۔
جو کسی تنگدست کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا اللہ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانیاں پیدا کرے گا👇
اور جس نے کسی مومن کی دنیا کی تکالیف میں سے کسی تکلیف کو دور کیا ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کی تکالیف میں سے کسی تکلیف سے اس کو دور کر دیں گے۔
اور جو اپنے بھائی کے عیبوں کے پیچھے لگ جاتا ہے، اللہ اس کے عیبوں کے پیچھے لگ جاتا ہے
اور جو کسی مسلمان کو نقصان پہنچاتا ہے، 👇
Nov 10, 2022 • 5 tweets • 2 min read
نومولود بچوں کا سر بنانا اور اسکے نقصانات .....
جیسے ہی آپ والدین بنیں گے آپکی امی، ساس، خالہ، پھوپھو، تائی، چاچی اور ہر رشتہ دار خاتون آپکو ایک مشورہ ضرور دیگی اور وہ ہے بچے کا سر کیسے بنایا جائے
ان مشوروں میں بچے کے سر کو آگے پیچھے سے دبانا، بچے کے سر کے نیچے سخت گتا، 👇
لکڑی، پلیٹ یا کوئی سخت چیز رکھنا ہوتا ہے
بچے (جو کہ اب بڑا ہو چکا ہوگا) کا سر ایک بار غور سے دیکھیں۔ اسکا سر پیچھے سے سیدھا ہو گا جیسا اس تصویر میں left میں دکھایا گیا ہے،
جو کہ بالکل بھی نارمل نہیں ہے
سر کا اس طرح سیدھا ہوجانا Flat head syndrome کہلاتا ہے۔ جو کہ 👇
Nov 9, 2022 • 14 tweets • 4 min read
*ہاروت اور ماروت کا قصہ.....
حضرت ادریس علیہ السلام کے زمانے میں لوگ بہت بد عمل ہو گئے تھے اور فرشتوں نے بارگاہِ الہیٰ میں عرض کی کہ انسان بہت بدکار ہے یہ تیری خلافت کے لائق نہیں ہے اس لیے انسان کو منصبِ خلافت سے ہٹا دیا جائے۔ اللہ پاک کا ارشاد ہوا کہ انسان میں غصہ اور شہوت ہے 👇
جس کی وجہ سے وہ زیادہ گناہ کرتا ہے اگر یہ چیزیں فرشتوں کو دے دی جائیں تو وہ بھی گناہگار ہو جائیں گے۔ فرشتوں نے کہا ہم تو کبھی بھی گناہ کے قریب نہ جائیں گے خواہ کتنا ہی غصہ اور شہوت ہو۔ حکمِ ربی ہوا کہ اچھا تم فرشتے اپنی جماعت میں سے کوئی سے دو فرشتے چن لو جو تمہارے خیال میں 👇۔
Oct 28, 2022 • 12 tweets • 3 min read
اللہ اپنی اسکیم میں مداخلت پسند نہیں کرتا......
(آپ پڑھیں اور رب العالمین☝️ کی حکمت دیکھیں کہ وہ اپنے برگزیدہ بندوں کو کیسے عزت بخشتا ہے)
وہ اپنے ٹارگٹ تک بڑے لطیف اور غیر محسوس طریقے سے پہنچتا ھے !
یوسف کو بادشاھی کا خواب دکھایا ، باپ کو بھی پتہ چل گیا ، ایک موجودہ نبی ھے تو 👇
دوسرا مستقبل کا نبی ھے ! مگر دونوں کو ھوا نہیں لگنے دی کہ یہ کیسے ھو گا !
خواب خوشی کا تھا ،، مگر چَکہ غم کا چلا دیا !
یوسف دو کلومیٹر دور کنوئیں میں پڑا ھے ،،خوشبو نہیں آنے دی !
اگر خوشبو آ گئ تو باپ ھے رہ نہیں سکے گا ،، جا کر نکلوا لے گا ! جبکہ بادشاھی کے لئے سفر 👇
Oct 26, 2022 • 26 tweets • 6 min read
کینیا کے تمام آفیشیل اکاؤنٹس.....
پہ را کے لوگ پاکستان کی ایجینسیوں اور اداروں پہ دھڑا دھڑ الزام لگانے کی کوشش کی جارہی ھے
وہ جلتی پہ تیل ڈالنے کی کو شش کی جارہی کہ کسی طرح عوام کو اپنی افواج کے سامنے لایا جاسکے.....
دوسری بات یہ
کے سیاسی لوگ زیادہ تر اس میں کوشش کررھے ہیں 👇
کہ وہ اپنا الو سیدھا کرلیں جو حقیقت میں قصوروار وہی ہیں خط دبئی کس نے لکھا کہ دبئی کی سرزمین صحافی شہید کو چھوڑنا پڑی جی بلاول بھٹو کے قلم سے دستخط موجود یہ رپورٹنگ گردش میں ہے
فیٹیف کی کامیابی دشمنوں سے ہضم نہیں ہوئی لہذا انہوں نے پاکستان کو ایک گہرا صدمہ اور زخم دینے 👇
Oct 12, 2022 • 18 tweets • 4 min read
کچھ جگ بیتی: رائیٹرحنیف سمانا.....
رضیہ کہنے لگی:
ابّا کا انتقال صبح فجر کے وقت ہوا۔ چار گلیاں چھوڑ کے چچا کا گھر تھا۔ چھوٹے بھاٸی رضوان کو بھیجا کہ چچا کو اطلاع کردے۔ چچا کوٸی نو بجے کے قریب آٸے۔ جب تک دوسرے قریبی عزیز بھی آچکے تھے۔ فیصلہ ہوا کہ دوپہر میں گرمی بہت سخت ہوتی ہے 👇
لہٰذا عصر کے بعد تدفین ہوگی۔ امّاں نے ۔۔۔۔ بہنوں نے رو رو کے حشر بُرا کردیا تھا۔ مجھے رونا نہیں آرہا تھا۔ میں بس سنّاٹے میں تھی۔ لوگوں کے رویّے دیکھ رہی تھی۔
امّاں روتے روتے بے ہوش ہوگٸیں۔
کسی نے کہا۔ منہ پر پانی ڈالو۔ کسی نے کہا۔ ڈاکٹر کے پاس لے جاٶ۔ تو کہیں سے آواز آٸی ۔👇
Oct 12, 2022 • 15 tweets • 4 min read
سجـدے میں نہیں جـاؤ گے تو ڈپریشـن میں ضرور جاؤ گے نمـاز پریشـانی دور کرنے کا نبوی نسخہ ہے نمـاز مقصد حیات مصیبت سے نجـات پانے سکون حاصل کرنے اور اللہ سے قریب ہوکر اللہ سے مدد مانگنے کا اہم ترین ذریعہ ہے تو ہم نے غم اور گھبراہٹ ، پریشانی کے وقت فورا نماز کی طرف متوجہ ہوجانا ہے👇
صبر اور نمـاز کے ذریعہ اللہ سے مدد طلب کرنی یے ان شاءاللہ
☜ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ *جب رسول ﷺ کو کوئی کام مشکل اور غم میں ڈال دیتا تو آپ نماز پڑھا کرتے یعنی فوراً نماز میں لگ جاتے جب آپ کو غمگین کرنے والا کوئی معاملہ درپیش ہوتا یا کوئی غم لاحق ہوتا 👇
Oct 7, 2022 • 8 tweets • 2 min read
استاد کے 12 حقوق امام زین العابدین علی علیہ السلام کی نظر میں....
حضرت زین العابدین (رض) سے رسالة الحقوق میں روایت ہے فرمایا ''
وَ حَقُ سَائِسِكَ بِالْعِلْمِ'' جس نے بھی علم و معرفت کی جانب تمہاری رہنمائی کی اس کا حق یہ ہے کہ
1۔ " التَّعْظِيمُ لَهُ " اس کا حترام کرو۔👇
2۔ " وَ التَّوْقِيرُ لِمَجْلِسِهِ"اس کی بارگاہ کو محترم جانو۔
3۔" وَ حُسْنُ الِاسْتِمَاعِ إِلَيْهِ"اس کی گفتگو غور سے سنو۔
4۔" وَ الْإِقْبَالُ عَلَيْهِ "اس کی جانب اپنا رخ رکھو یعنی پشت مت کرو۔
5۔" وَ أَنْ لَا تَرْفَعَ عَلَيْهِ صَوْتَكَ"اپنی آواز کو اس کی آواز سے بلند نہ کرو۔👇
Oct 6, 2022 • 5 tweets • 1 min read
شام کے وقت پڑھے:
جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی تو اس نے اس دن کا شکر ادا کردیا اور جس نے شام کے وقت یہ دعا پڑھی تو اس نے اس رات کا شکر ادا کردیا۔
شام کے وقت پڑھےکی دعا
جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی تو اس نے اس دن کا شکر ادا کردیا اور جس نے شام کے وقت یہ دعا پڑھی تو اس نے اس رات کا شکر ادا کردیا
اَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ👇
وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، رَبِّ اَسْئَلُکَ خَیْرَ مَا فِیْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَھَا وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّ مَا بَعْدَھَا، رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَسُوْءِ الْکِبَرِ رَبِّ اَعُوْذُبِکَ 👇
’’ہم نے صبح کی اور اللہ کے سارے ملک نے صبح کی اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ 👇
Oct 2, 2022 • 5 tweets • 1 min read
اس حقیقت کو ہرگز💯 نہ بھولیں
مصروف زندگی میں نماز پڑھنا زرا مشقت اور دشوار ضرور محسوس ہوتی ہے لیکن زندگی کی دشواریاں نماز سے ہی دور ہو جاتی ہیں کیونکہ یہ فرض ہونےکیساتھ نبی (ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور الله تعالٰیٰ سے1رجوع کی پسندیدہ ادا ہے,
اور پھر ہم سب نے ایک دن اس فانی دنیا 👇
سے جانافراموش کر ہی دیئے جائیں گے.... نہیں یقین تو ذرا دیکھ لیں کتنے ہی کم لوگ اس مصروفیت زندگی قبروں پر باقاعدگی سے فاتحہ کرنے جاتے ہیں ہر سال رمضان المبارک علاوه کتنے قرآن اور کلام الہی اذکار مرحومین امت کیلئے پڑھے بخشے جاتے ہیں ؟ یہاں فطرت مزاج خصلت پر لوگ آپکو مایوس 👇
Oct 1, 2022 • 5 tweets • 2 min read
سیاستدان
ایک یہودی نے روس چھوڑ کر اپنے ناجائز ملک سرزمین یہود میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت لی اور روس سے روانہ ہوا ائرپورٹ پر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو لینن کا ایک مجسمہ بر آمد ہوا۔
انسپکٹر نے پوچھا: یہ کیا ہے؟
یہودی نے کہا: جناب آپ نے غلط سوال کیا ہے! آپ کو کہنا 👇
چاہیے تھا یہ کون ہے؟
یہ لینن ہے جس نے اشتراکیت کے ذریعے روسی قوم کی خدمت کی میں ان کا بڑا فین ہوں اس لیے یادگار کے طور پر ان کا مجسمہ اپنے ساتھ لے جا رہا ہوں۔
روسی انسپکٹر بڑا متاثرا ہوا اور کہا: جاو ٹھیک ہے
یہودی ماسکو سے تل ابیب ائرپورٹ پر اترا تو ان کے سامان کی تلاشی لی 👇
Oct 1, 2022 • 10 tweets • 3 min read
دلچسپ عربی حکایت...
کہتے ہیں ایک بدو (دیہاتی) کسی شہری بابو کا مہمان ہوا۔ میزبان نے ایک مرغی ذبح کی۔ جب دسترخوان بچھ گیا تو سب آموجود ہوئے۔ میزبان کے گھر میں کل چھ ( 6 ) افراد موجود تھے؛ دو میاں بیوی، دو ان کے بیٹے اور دو بیٹیاں۔ میزبان نے بدو کا مذاق اڑانے کا فیصلہ کرلیا۔👇
میزبان: آپ ہمارے مہمان ہیں۔ کھانا آپ تقسیم کریں۔
بدو: مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں لیکن اگر آپ کا اصرارہے تو کوئی بات نہیں۔لائیے!میں ہی تقسیم کر دیتا ہوں۔
بدو نے یہ کہہ کر مرغی اپنے سامنے رکھی، اس کا سرکاٹا اور میزبان کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا
”آپ گھر کے سربراہ ہیں لہذا مرغی کا سر،👇
Sep 30, 2022 • 4 tweets • 1 min read
عجیب واقعہ
خلیفہ ہارون رشید" بڑے حاضر دماغ تھے ۔۔۔۔
ایک مرتبہ کسی نے ان سے پوچھا۔۔۔۔
“ آپ کبھی کسی کی بات پر لاجواب بھی ہوئے ہیں؟“
انہون نے کہا۔۔۔“
تین مرتبہ ایسا ہوا کہ میں لاجواب ہو گیا۔۔
ایک مرتبہ ایک عورت کا بیٹا مر گیا اور وہ رونے لگی ۔۔۔
میں نے اس سے کہا کہ 👇
آپ مجھے اپنا بیٹا سمجھیں اورغم نہ کریں ۔۔۔۔
اس نے کہا کہ میں اس بیٹے کے مرنے پر کیوں نہ آنسو بہاؤں ۔۔۔۔
جس کے بدلے خلیفہ میرا بیٹا بن گیا۔“
دوسری مرتبہ مصر میں کسی شخص نے حضرت موسیّ ہونے کا دعوی کیا ۔۔۔
میں نے اسے بُلوا کر کہا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس تو اللّٰہ 👇
Sep 30, 2022 • 6 tweets • 2 min read
یہ 1998 کی بات ھے، مصر میں مشہور ڈانسر فیفی عبدو کا طوطی بولتا تھا،حکومتی ایوانوں سے بزنس کلاس تک سب فیفی کے ٹھمکوں کی زد میں تھے۔
قاہرہ کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں اپنے جلوے دکھانے کے بعد فیفی نے شراب پینے کیلئے بار کا رخ کیا ،شراب زیادہ پینے کی وجہ سے وہ اپنے ہوش کھو بیٹھی 👇
اور بار میں ہنگامہ کھڑا کر دیا، ہوٹل میں وی آئی پیز کی سکیورٹی پر مامور پولیس آفیسر فوراً وہاں پہنچ گیا،اس نے بڑے مودبانہ انداز میں فیفی سے کہا کہ آپ ایک مشہور شخصیت ہیں اس طرح کی حرکتیں آپ کو زیب نہیں دیتی۔
یہ آفیسر خوش مزاجی اور خوش اخلاقی کیلئے مشہور تھا اس ہوٹل میں 👇
Sep 29, 2022 • 4 tweets • 2 min read
یقین جانیں۔۔۔
قبر کا حساب اور آخرت کی پکڑ بہت 💯سخت ہونے والی ہے،
ہمارا ایک ایک معمولی سے معمولی عمل بھی لکھا جا رہا ہے ،
چاہے وہ کوئی بھی حرام کام ہو.... ،
حرام کمائی ہو....
کسی کو دھوکہ دینا ہو....،
نمازیں قضا کرنی ہوں،
یا پھر ناجائز تعلقات ہوں....،
گانا بجانا 👇
ہو یا پھر گالی دینا ہو...،
یا پھر قرآن سے غفلت ہو.....
ان سب کا جب اللہ رب العزت حساب لیں گے تو ہم بھاگ نہیں سکیں گے،
جیسے دنیا کی آگ سے بھاگ جاتے ہیں.. ،
وہاں کوئی موقع نہیں ہوگا بھاگ جانے کا.....،
نہ ہی 1 سیکنڈ بھی ملے گا پھر سے عبادت کرنے کو پھر سے ﷲ رب العزت کو راضی 👇
Sep 28, 2022 • 10 tweets • 2 min read
گناہ کبیرہ ۔۔۔۔۔
دوکاندار بڑے شوق سے دونوں لڑکیوں کو دیکھ رہے تھے ۔جو ابھی ابھی اپنی کسی بزرگ خاتون کے ساتھ دوکان میں داخل ہوئیں ۔۔ بزرگ خاتون کی عمر کا اندازہ لگانا ذرا مشکل تھا کیوں کہ وہ مکمل نقاب میں تھیں ۔ جبکہ لڑکیاں بیس اکیس کے لگ بھگ ہوں گی ۔ 👇
لڑکیاں کیا۔۔!!!! میدے کی گولیاں تھیں ۔ چٹی گوری بازو ، ٹخنوں تک اٹھا ہوا چست پاجامہ ، گورے گورے پاؤں میں پہنی ہوئی کالے رنگ کی چپل ۔
کھلے ریشم جیسے لہراتے ہوئے سلکی بال ،
ان دونوں کے ، دوکان میں داخل ہوتے ہی ، پوری دکان اِنکے پرفیوم کی بھینی بھینی خوشبو سے 👇