انتخابات سے قبل مشرقی پاکستان کے متعدد سیاسی راہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں مسٹر ایم ایم احمد کو اقتصادی منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ماضی میں اقتصادی طور پر مشرقی پاکستان کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں ان کے ذمہ دار 👇
مسٹر ایم ایم احمد ہیں کہ انہوں نے اقتصادی منصوبہ بندی میں مشرقی پاکستان کو ثانوی حیثیت دی۔ اور شیخ مجیب الرحمان کے چھ نکات جو آج سیاسی بحران کا باعث بنے ہیں اسی نا انصافی اور ترجیحی سلوک کی صدائے بازگشت ہیں
صدر مملکت نے مسٹر ایم ایم احمد کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدہ سے تو ہٹا دیا مگر اس سے زیادہ اہم پوسٹ ان کو دے کر اپنا اقتصادی مشیر مقرر کر لیا۔ 👇
گویا اقتصادی اور سیاسی دونوں میدانوں میں ایم ایم احمد اور ان کا ٹولہ مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کو آپس میں لڑانے کے لیے پوری منصوبہ بندی سے کام کر رہا ہے۔ خدا نہ کرے کہ یہ منصوبہ بندی کسی منطقی نتیجے تک پہنچے، اگر خدانخواستہ خدانخواستہ خدانخواستہ ایسا ہوا تو اس 👇
کی ذمہ داری نہ صرف نوکرشاہی ایم ایم احمد اور ان کے رفقاء پر ہوگی بلکہ وہ افراد بھی اس قومی جرم میں برابر کے شریک سمجھے جائیں گے جنہوں نے ۱۹۵۳ء میں عوامی مطالبہ پر قوم کو ان ’’پیرانِ تسمہ پا‘‘ سے نجات دلانے کی بجائے قوم کے ہزاروں نونہالوں کے خون سے پاک سرزمین کو رنگ دیا تھا۔ 👇
دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس روز بد سے قوم کو بچائیں، آمین یا الہ العالمین۔
مجلہ:
ہفت روزہ ترجمان اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت:
۱۲ مارچ ۱۹۷۱ء
اصل عنوان:
ایم ایم احمد کی خدمات
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
