#احمد_مجتبیٰ_صلے_علیٰ
ﷺ
#البدر
سُنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن ﷺ کی رسائی ہے
گر اُن کی رسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے۔۔۔!!!
مچلا ہے کہ رحمت نے اُمید بندھائی ہے
کیا بات تیری مجرم کیا بات بنائی ہے!
سب نے صفِ محشر میں لَلکار دیا ہم کو
اے بے کسوں کے آقا ﷺ اب تیری دُہائی ہے!!!
یوں تو سب انہیں کا ہے پر دل کی اگر پوچھو
یہ ٹُوٹے ہوۓ دِل ہی خاص اُن کی کمائی ہے۔۔۔!!!
بازارِ عمل میں تو سودا نہ بنا اپنا
سرکار کرم تجھ میں عیبی کی سمائی ہے۔۔۔!!!
گرتے ہوؤں کو مژدہ سجدے میں گِرے مولیٰ ﷺ
رو رو کے شفاعت کی تمہید اُٹھائی ہے۔۔۔!!!
#احمد_مجتبیٰ_صلے_علیٰ
اے دل یہ سلگنا کیا جلنا ہے تو جل بھی اُٹھ
دم گھٹنے لگا ظالم کیا دُھونی رَمائی ہے۔۔۔!!!
مجرم کو نہ شرماؤ احباب کفن ڈھک دو
منھ دیکھ کے کیا ہو گا پردے میں بھلائی ہے۔۔۔!!!
اب آپ ﷺ ہی سنبھالیں تو کام اپنے سنبھل جائیں
ہم نے تو کمائی سب کھیلوں میں گنوائی ہے۔!!!
#احمد_مجتبیٰ_صلے_علیٰ
اے عشق تیرے صدقے جلنے سے چُھٹے سَستے
جو آگ بجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے۔۔۔!!!
حرص و ہوسِ بَد سے دل تُو بھی سِتَم کر لے
تُو ہی نہیں بیگانہ دُنیا ہی پَرائی ہے۔۔۔!!
طیبہ نہ سہی اَفضل مکہ ہی بڑا زاہِد
ہم عـــشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے۔۔۔!!!
#احمد_مجتبیٰ_صلے_علیٰ
مَطلَع میں یہ شک کیا تھا والله رضا ؔ والله
صرف اُن کی رسائی ہے صرف اُن کی رسائی ہے۔۔۔!!!
'' ﺻَﻠّﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﻋَﻠٰﯽ ﺣَﺒِﯿﺒِﮧ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﺁﻟِﮧ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ''
امام احمد رضا خان بریلوی
#احمد_مجتبیٰ_صلے_علیٰ
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
