Taibahdot Profile picture
‏طیبہ ڈاٹ: قرآن وسنت کی روشنی میں صحیح اسلامی فکر سے آگاہی | الحادی افکار کی نشاندہی اور دلیل و برہان کی روشنی میں ان کا علمی تجزیہ.

Mar 19, 2021, 10 tweets

غامدی اور #قادیانیت_نوازی6

قادیانی کو صوفیاء کرام کی اوٹ میں چھپانے کو کوشش

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم بتائیں گے کہ غامدی صاحب صوفیاء کرام اور علماء کی اوٹ میں غلام قادیانی کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ وہ حضرات قادیانی افکار اور دعووں سے بالکل بری ہیں ـ ⏬

غامدی صاحب نے بعض صوفیاء (بایزید بسطامی، ابن عربی، شبلی بغدادی، شھاب الدین سہروردی، امام غزالی، مجدد الف ثانی، شاہ ولی اللہ دہلوی، اور شاہ اسماعیل شہید) کی عبارتوں کے خود ساختہ معنی بیان کرکے اُن حضرات کو غلام قادیانی کے ساتھ ایک کٹہرے میں لا کر کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ⏬

اُن صوفیاء واکابرین کی عبارات کے معنی کی وضاحت آچکی ہے اور ان کے عقائد بالخصوص عقیدہ ختم نبوت کو بالکل واضح کردیا گیا ہے کہ ان میں کسی قسم کی کوئی لچک یا پوشیدگی نہیں ہے۔
لیکن غامدی صاحب کہتے ہیں: "تنہا انہیں (قادیانی کو) مجرم قرار دینا ہے تو میں اس سے براءت ظاھر کرتا ہوں" ⏬

غامدی صاحب نے ان بزرگوں اور اکابر کے بارے میں مجرم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں غلام قادیانی کے ساتھ کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔
جب غامدی نے امت اسلامیہ کے اکابرین کو مجرم قرار دینے کا مطالبہ کر ہی لیا تو ہم ان کے سامنے سے پانچ سوالات رکھتے ہیں۔ ⏬

سوال 1: غلام قادیانی نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا اور اپنے مسیح موعود نہ ماننے والے کو اس نے کافر قرار دیا۔ اب بتائیے کہ کیا حضرت بایزید بسطامی، ابن عربی، وغیرہ اکابرین نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تھا؟ اگر نہیں اور ہر گز نہیں تو یہ تمام اکابرینِ امت قادیانیت سے بری ہیں۔ ⏬

سوال 2: غلام قادیانی کہتا ہے کہ وہ خدا کا فرشتادہ ہے خدا کی طرف سے آیا ہےـ اس پر ایمان لاؤ اور اس کا دشمن جہنمی ہے۔

کیا ان اکابرین نے بھی خدا کا فرشتادہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے؟ اگر دعویٰ نہیں کیا اور یقیناً نہیں کیا تو واضح ہوگیا کہ ان اکابرین کا قادیانی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ⏬

سؤال 3 غلام قادیانی اپنی کتابوں کے منکروں کے بارے میں کہتا ہے: "مگر کنجریوں کی اولاد ... وہ قبول نہیں کرتے۔"
کیا حضرت بایزید بسطامی وغیرہ اکابرین نے اپنی کتابوں کے منکروں اور ناقدین کے لئے ایسے مغلظات استعمال کیے ہیں؟ ہرکز نہیں. یقینًا وہ قادیانی افکار ونظریات سےبالکل بری ہیں۔ ⏬

سوال 4: غلام قادیانی نے اپنی پیشن گوئی کے غلط ثابت ہونے پر کہا: "آج کی جو ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو ... اس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے اور حلال زادہ نہیں ہے۔ کیا اُن اکابرین نے اپنے مخالفین کو ولد الحرام قرار دیا تھا؟!
غلام قادیانی اور اکابرین کا رستہ بالکل الگ الگ ہےـ ⏬

سوال 5: غلام قادیانی نے اپنی بابت لکھا ہے: "جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا ... وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا جہنمی ہوگا۔
کیا اُن اکابرینِ امت نے اس طرح کا دعویٰ کیا ہے؟! ہرگز نہیں کیا۔
پھر بھی ان اکابرین کو غلام قادیانی کے ساتھ ایک کٹہرے میں کھڑا کرنا، دجل اور ضلالت ہے۔ ⏬

غامدی صاحب! کیا آپ غلام قادیانی کی مذکورہ باتوں کو مانتے ہیں؟ اگر ہاں، تو آپ خود اس کی صف میں کھڑے ہیں، اکابر پر الزام تراشی بند کیجئے۔ اگر نہیں، تو آپ ایسے بدتمیز شخص کا دفاع کررہے ہیں جو اپنے مخالفین کو کافر اور جہنمی کہتا ہے اور ان کے لئے مغلظات بکتا ہےـ

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling