Taibahdot Profile picture
Mar 19, 2021 10 tweets 5 min read Read on X
غامدی اور #قادیانیت_نوازی6

قادیانی کو صوفیاء کرام کی اوٹ میں چھپانے کو کوشش

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم بتائیں گے کہ غامدی صاحب صوفیاء کرام اور علماء کی اوٹ میں غلام قادیانی کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ وہ حضرات قادیانی افکار اور دعووں سے بالکل بری ہیں ـ ⏬
غامدی صاحب نے بعض صوفیاء (بایزید بسطامی، ابن عربی، شبلی بغدادی، شھاب الدین سہروردی، امام غزالی، مجدد الف ثانی، شاہ ولی اللہ دہلوی، اور شاہ اسماعیل شہید) کی عبارتوں کے خود ساختہ معنی بیان کرکے اُن حضرات کو غلام قادیانی کے ساتھ ایک کٹہرے میں لا کر کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ⏬
اُن صوفیاء واکابرین کی عبارات کے معنی کی وضاحت آچکی ہے اور ان کے عقائد بالخصوص عقیدہ ختم نبوت کو بالکل واضح کردیا گیا ہے کہ ان میں کسی قسم کی کوئی لچک یا پوشیدگی نہیں ہے۔
لیکن غامدی صاحب کہتے ہیں: "تنہا انہیں (قادیانی کو) مجرم قرار دینا ہے تو میں اس سے براءت ظاھر کرتا ہوں" ⏬
غامدی صاحب نے ان بزرگوں اور اکابر کے بارے میں مجرم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں غلام قادیانی کے ساتھ کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔
جب غامدی نے امت اسلامیہ کے اکابرین کو مجرم قرار دینے کا مطالبہ کر ہی لیا تو ہم ان کے سامنے سے پانچ سوالات رکھتے ہیں۔ ⏬
سوال 1: غلام قادیانی نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا اور اپنے مسیح موعود نہ ماننے والے کو اس نے کافر قرار دیا۔ اب بتائیے کہ کیا حضرت بایزید بسطامی، ابن عربی، وغیرہ اکابرین نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تھا؟ اگر نہیں اور ہر گز نہیں تو یہ تمام اکابرینِ امت قادیانیت سے بری ہیں۔ ⏬ ImageImage
سوال 2: غلام قادیانی کہتا ہے کہ وہ خدا کا فرشتادہ ہے خدا کی طرف سے آیا ہےـ اس پر ایمان لاؤ اور اس کا دشمن جہنمی ہے۔

کیا ان اکابرین نے بھی خدا کا فرشتادہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے؟ اگر دعویٰ نہیں کیا اور یقیناً نہیں کیا تو واضح ہوگیا کہ ان اکابرین کا قادیانی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ⏬ ImageImage
سؤال 3 غلام قادیانی اپنی کتابوں کے منکروں کے بارے میں کہتا ہے: "مگر کنجریوں کی اولاد ... وہ قبول نہیں کرتے۔"
کیا حضرت بایزید بسطامی وغیرہ اکابرین نے اپنی کتابوں کے منکروں اور ناقدین کے لئے ایسے مغلظات استعمال کیے ہیں؟ ہرکز نہیں. یقینًا وہ قادیانی افکار ونظریات سےبالکل بری ہیں۔ ⏬ Image
سوال 4: غلام قادیانی نے اپنی پیشن گوئی کے غلط ثابت ہونے پر کہا: "آج کی جو ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو ... اس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے اور حلال زادہ نہیں ہے۔ کیا اُن اکابرین نے اپنے مخالفین کو ولد الحرام قرار دیا تھا؟!
غلام قادیانی اور اکابرین کا رستہ بالکل الگ الگ ہےـ ⏬ ImageImage
سوال 5: غلام قادیانی نے اپنی بابت لکھا ہے: "جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا ... وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا جہنمی ہوگا۔
کیا اُن اکابرینِ امت نے اس طرح کا دعویٰ کیا ہے؟! ہرگز نہیں کیا۔
پھر بھی ان اکابرین کو غلام قادیانی کے ساتھ ایک کٹہرے میں کھڑا کرنا، دجل اور ضلالت ہے۔ ⏬ ImageImage
غامدی صاحب! کیا آپ غلام قادیانی کی مذکورہ باتوں کو مانتے ہیں؟ اگر ہاں، تو آپ خود اس کی صف میں کھڑے ہیں، اکابر پر الزام تراشی بند کیجئے۔ اگر نہیں، تو آپ ایسے بدتمیز شخص کا دفاع کررہے ہیں جو اپنے مخالفین کو کافر اور جہنمی کہتا ہے اور ان کے لئے مغلظات بکتا ہےـ

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Taibahdot

Taibahdot Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @taibahdot

Apr 7, 2021
غامدی اور #قادیانیت_نوازی8

قادیانی کی بابت غامدی کی تضاد بیانی؟

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم ان شاء اللہ واضح کریں گے کہ غامدی صاحب نے قادیانیت کی تائید ودفاع کرتے ہوئے صوفیائے کرام کے بارے جو دعوے کیے ہیں کیا وہ ٹھیک ہیں؟ کیا حقیقت سے ان کا تعلق ہے؟
غامدی: "الہام، وحی یعنی خدا سے رابطے کو انہوں نے (قادیانی نے) صوفیانہ تعبیرات میں بیان کیا اور زندگی بھر کرتے رہے۔"

غامدی صاحب غلام قادیانی کے دعوؤں کو صوفیانہ تعبیرات کہکر امت مسلمہ میں قادیانیت کے خلاف موقف کو مشکوک بنانے کی اور قادیانی کو بچانے کی پھرپور کوشش کررہے ہیں ⏬
غلام قادیانی اپنے بارے میں لکھتا ہے: "مجھے مسیح موعود نہ ماننا کفر ہے"۔ ملاحظہ ہو: روحانی خزائن (١٨٥/٢٢)

کیا مسیح موعود ہونے کے دعوے کو صوفیانہ تعبیر کہنا درست ہے؟

کیا کسی صوفی (ابن عربی یا حضرت مجدد) نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں مسیح ہوں اور جو مجھے نہ مانے وہ کافر ہے؟ Image
Read 6 tweets
Mar 24, 2021
غامدی اور #قادیانیت_نوازی7

کیا صوفیاء کی عبارات سے عقیدہ ثابت کیا جاسکتا ہے؟

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم ان شاء اللہ واضح کریں گے کہ کیا صوفیاء کی کتابوں اور عبارتوں سے عقیدے ثابت کئے جاسکتے ہیں؟ اور کیا غامدی صاحب کے یہاں اس کی گنجائش ہے؟ پسِ پردہ حقیقت کیا ہے؟ ⏬
🔹ﷲ تعالیٰ نے قرآن میں [أحزاب: 40] نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین قراردیا ہےـ
🔹بخاری ومسلم کی احادیث میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے واضح اعلان کیا ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔
🔹امت اسلامیہ کا 14سو سالہ اجماع ہے کہ نبی اکرم ﷺ خاتم النبیین ہیں آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہےـ
بالمقابل ⏬
اس کے بالمقابل غامدی صاحب بعض صوفیاء کی عبارتیں پیش کرتا ہیں اور اُن سے ختم نبوت کے عقیدے کے خلاف غلام قادیانی کے عقیدۂ نبوت اور عقیدہ اجرائے وحی کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں. تو کیا قرآن، حدیث اور اجماع سے ثابت شدہ عقیدہ قابل قبول ہوگا یا بعض صوفیاء کی عبارتیں قبول ہوں گی؟ ⏬
Read 18 tweets
Mar 13, 2021
غامدی اور #قادیانیت_نوازی5

مجدد الف ثانی اور عقیدۂ ختم نبوت

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم مجدد الف ثانی کی وہ عبارات پیش کریں گے جن میں عقیدۂ ختم نبوت کی صراحت ہے اور ان سے ہر اس شبہ کا ازالہ ہوجاتا ہے جسے غامدی صاحب نے ختم نبوت کے بارے میں پیدا کرنا چاہا ہےـ ⏬
مجدد الف ثانی نے ایک "مکتوب" میں ارشاد فرمایا: "کمالات نبوت باقی ہیں". غامدی صاحب نے اس کی ایک خود ساختہ تشریح یوں کی: "کمالات نبوت کیا ہے؟ وحی آتی ہے اور خدا سے رابطہ ہوتا ہےـ" جبکہ حضرت مجدد کے کسی مکتوب، کسی تصنیف میں "کمالاتِ نبوت" کی تشریح وحی اور رابطہ سے نہیں کی گئی ہےـ ⏬
غامدی صاحب کی یہ تشریح:
1- بے بنیاد اور علمی خیانت ہےـ
2- حضرت مجدد پر اجرائے وحی کا الزام ہےـ
3- حضرت مجدد پر جھوٹ وافتراء ہےـ
کیوں کہ مجدد الف ثانی، غلام قادیانی کے افکار سے بالکل بری ہیں، بلکہ وہ تو جا بجا ختم نبوت کی صراحت کرتے ہیں.
ذیل میں ان کی تین عبارات پیش خدمت ہیں. ⏬
Read 9 tweets
Mar 9, 2021
غامدی اور #قادیانیت_نوازی4

مجدد الف ثانی کی عبارت میں غامدی تحریف وخیانت

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم مجدد الف ثانی کی عبارت اور اس کے صحیح معنی بتاتے ہوئے ان شاءﷲ واضح کریں گے کہ غامدی صاحب نے ان کی عبارت کے معنی بدل کر غلام قادیانی کے دفاع کی ناکام کوشش کی ہےـ ⏬
غامدی صاحب نے جس طرح ابن عربی کی عبارات سے غلام قادیانی کے دفاع کی کوشش کی تھی اسی طرح مجدد الف ثانی کی تحریر کے ایسے معنی نکال کر جو خود ان کی تشریح کے خلاف ہیں #قادیانیت_نوازی کی کوشش کی ہےـ
مجدد الف ثانی نے اپنے ایک مکتوب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: "کمالات نبوت باقی ہیں-" ⏬
«کمالاتِ نبوت باقی ہیں»
اس جملے کی غامدی صاحب ان الفاظ میں تشریح کرتے ہیں: "منصب کمالات کیا ہیں، وحی آتی ہے نا، الہام ہوتا ہے، خدا سے رابطہ ہوتا ہےـ"
گویا غامدی صاحب کے نزدیک مجدد الف ثانی کی عبارت کا مطلب یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے بعد بھی کسی شخص پر وحی آسکتی ہےـ ⏬
Read 13 tweets
Mar 6, 2021
غامدی اور #قادیانیت_نوازی3

کیا ابن عربی کی تحریرات سے مطلقا استدلال کرنا درست ہے؟

درج ذیل سلسلۂ پیغامات میں ہم اس موضوع پر مدلل ومختصر طور پر لکھنے جارہے ہیں کہ کیا ابن عربی کی تحریرات سے استدلال کرنا درست ہے؟ اور منحرفہ عقائد کے سلسلےمیں ان سے منسوب تحریرات کی کیا حیثیت ہے؟
ختم نبوت کا عقیدہ امت اسلامیہ کا متفقہ عقیدہ ہےـ غامدی صاحب نے جناب ابن عربی کی ایک کے عبارت سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ عبارت غلام قادیانی کی تائید کرتی ہےـ

ابن عربی کی عبارات میں ایک قابل توجہ نکتہ یہ بھی ہے کہ ان کی عبارات سے مطلقا استدلال درست نہیں ہے؟
ملاحظہ فرمائیں ⏬
جناب ابن عربی ایک ایسے مظلوم صوفی ہیں جن کی کتابوں میں بہت زیادہ تحریف ہوئی ہے بہت سے غیر اسلامی افکار کو آپ کی کتابوں میں شامل کیا گیا ہےـ
اس سلسلے میں دو محقق علماء کی تحقیقات پیشِ خدمت ہیں:

1- امام عبدالوہاب شعرانی (متوفى 973ھ) نے ابن عربی کی تصنیفات پر بہت کام کیا ہے =⏬
Read 10 tweets
Mar 1, 2021
دنیا نیوز چینل اور غامدی

جاوید احمد غامدی، مذہبی سکالرکا لبادہ اوڑھے 7 ستمبر ایکٹ1974 آرٹیکل 260 (متعلقہ ختم نبوت) اور تعزیرات پاکستان A 295 اور ABC 298 (متعلقہ ناموس رسالت وغیرہ) کے خلاف دنیا نیوز ودیگرچینلز پرمسلسل لابنگ کرکے قادیانیت نوازی کررہاہےـ
#Qadiani_supporter_Ghamidi
غامدی ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کے علاوہ مسلمانوں کے دیگر عقائد وافکار سے بھی کھلواڑ کر رہا ہے اور اپنے ملحدانہ افکار سے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

#Qadiani_supporter_Ghamidi
میاں عامر محمود صاحب! آپ کے چینل دنیا نیوز کا پروگرام "علم وحکمت" اس شخص کو پروموٹ کررہاہے۔
واضح رہےکہ اس کے پروگراموں کی وجہ سے جو مسلمان گمراہ ہورہے ہیں ان کا وبال دنیا میڈیا گروپ کی انتظامیہ پر ہے اور میاں عامرمحمود صاحب کا بھی اس میں برابر کاحصہ ہے۔
#Qadiani_supporter_Ghamidi
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(