Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Aug 9, 2021, 11 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
🌳جامن کا درخت🌳
آم کا ذکر کیا جائے اور جامن کا نہیں تو یہ زیادتی ہے دوستو اپنے اندر بے انتہا خوبیاں رکھنے والا یہ جامن کا درخت 15 سے 30 فٹ کا ہوتا ہے بعض اوقات اس کی لمبائی 70 سے 80 فٹ تک بھی چلی جاتی ہے ۔
#محبت_مافیا
#مارخورز

#آؤ_شجرکاری_کریں
جولائی اگست میں اس کی کاشت کی جاتی ہے اور 15 دن میں پودے نکل آتے ہیں اپریل میں بور آنا شروع ہوجاتا ہے اور مئی جون میں پھل مارکٹ میں آجاتا ہے ۔اس کا پھل مارکٹ میں ایک مہینے سے زیادہ نہیں رہتا۔
#محبت_مافیا
#مارخورز

#آؤ_شجرکاری_کریں
سایہ دار پھل دار اور چارے کے لیے بھی بہترین درخت ہے۔ اس کے لیے زمین کا زرخیز ہونا ضروری ہے اس کا درخت زرخیز زمین میں خوب پھل دیتا ہے پھل نہ آنے کی صورت میں اس کے تنے میں کٹ لگا دیں تو درخت بہترین پھل دینے لگتا ہے ۔
#محبت_مافیا
#مارخورز

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کی کانٹ چھانٹ وقت پر کرتے رہیں تو پھل بھی اچھا آتا ہے اور کٹے پتے جانوروں کے چارے کےطور پر استعمال ہوتے ہیں جو نہ صرف جانوروں کی خوراک کے کام آتے ہیں بلکے جانوروں کو بہت ساری بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔
#محبت_مافیا
#مارخورز

#آؤ_شجرکاری_کریں
دوستو پاکستان میں اس کا جیم،سرکہ،شربت بھی بنایا جاتا ہے ۔ان سب ہی کے بہت فوائد ہیں۔اس کا پھل بہت کم وقت کے لیے ہوتا ہے اس لیے جیم شربت اور سرکے کے طور پر اس کو محفوظ کر کے سارا سال استعمال کیا جاسکتا ہے
#محبت_مافیا
#مارخورز

#آؤ_شجرکاری_کریں
ذائقہ کے اعتبار سے قدر شیریں اور کھٹاس دار ہوتا ہے ۔مزاج سرد اور خوشک ہوتا ہے۔اس میں فولاد، کیلشیم، اور وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔جبکہ نشاستے دار اجزاء بھی پائے جاتے ہیں ۔اس میں بائیواکٹیو کیمیکل پائے جاتے ہیں
#محبت_مافیا
#مارخورز

#آؤ_شجرکاری_کریں
جو جگر کی بہت سی بیماریوں اور کینسر جیسی خطرناک بیماری میں فائدہ مند ہیں ۔اس کے علاوہ دمہ،بلغمی کھانسی اور جن کو زیادہ پیشاب آتا ہے ان کے لیے فائدہ مند ہے۔
#محبت_مافیا
#مارخورز

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کی گٹھلی میں جمبولین پایا جاتا ہے جو اسٹارچ کو شوگر میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے اس سے شوگر کنٹرول میں رہتی ہے ۔تبھی شوگر کے مریض اس کی گٹھلی کا پوڈر استعمال کرتے ہیں
#محبت_مافیا
#مارخورز

#آؤ_شجرکاری_کریں
فولاد اس میں بہت پایا جاتا اس لیے خون کی کمی والے لوگ اس کا استعمال بھرپور کریں ان کی صحت کے لیے اچھا ہے ۔اس کی چھال کا کہوہ بھی دانت کے درد اور موشن وغیرہ میں فائدہ مند ہے غرض یہ کہ اس کے پتے چھال گٹھلی پھل سب ہی فوائد سے بھرپور ہیں ۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
امید ہے اس آرٹیکل کو پڑھ کے آپ نے بھی جامن کھا کر گٹھلیاں پھینکی نہیں ہونگی۔بلکے ان کو لگانے کا سوچ رہے ہوں گے ۔تو دیر کس بات کی ہے۔جلدی کیجئے شکریہ ۔
#محبت_مافیا
#مارخورز

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling