#آؤ_شجرکاری_کریں
🌳جامن کا درخت🌳
آم کا ذکر کیا جائے اور جامن کا نہیں تو یہ زیادتی ہے دوستو اپنے اندر بے انتہا خوبیاں رکھنے والا یہ جامن کا درخت 15 سے 30 فٹ کا ہوتا ہے بعض اوقات اس کی لمبائی 70 سے 80 فٹ تک بھی چلی جاتی ہے ۔ #محبت_مافیا #مارخورز
#آؤ_شجرکاری_کریں
جولائی اگست میں اس کی کاشت کی جاتی ہے اور 15 دن میں پودے نکل آتے ہیں اپریل میں بور آنا شروع ہوجاتا ہے اور مئی جون میں پھل مارکٹ میں آجاتا ہے ۔اس کا پھل مارکٹ میں ایک مہینے سے زیادہ نہیں رہتا۔ #محبت_مافیا #مارخورز
#آؤ_شجرکاری_کریں
سایہ دار پھل دار اور چارے کے لیے بھی بہترین درخت ہے۔ اس کے لیے زمین کا زرخیز ہونا ضروری ہے اس کا درخت زرخیز زمین میں خوب پھل دیتا ہے پھل نہ آنے کی صورت میں اس کے تنے میں کٹ لگا دیں تو درخت بہترین پھل دینے لگتا ہے ۔ #محبت_مافیا #مارخورز
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کی کانٹ چھانٹ وقت پر کرتے رہیں تو پھل بھی اچھا آتا ہے اور کٹے پتے جانوروں کے چارے کےطور پر استعمال ہوتے ہیں جو نہ صرف جانوروں کی خوراک کے کام آتے ہیں بلکے جانوروں کو بہت ساری بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔ #محبت_مافیا #مارخورز
#آؤ_شجرکاری_کریں
دوستو پاکستان میں اس کا جیم،سرکہ،شربت بھی بنایا جاتا ہے ۔ان سب ہی کے بہت فوائد ہیں۔اس کا پھل بہت کم وقت کے لیے ہوتا ہے اس لیے جیم شربت اور سرکے کے طور پر اس کو محفوظ کر کے سارا سال استعمال کیا جاسکتا ہے #محبت_مافیا #مارخورز
#آؤ_شجرکاری_کریں
ذائقہ کے اعتبار سے قدر شیریں اور کھٹاس دار ہوتا ہے ۔مزاج سرد اور خوشک ہوتا ہے۔اس میں فولاد، کیلشیم، اور وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔جبکہ نشاستے دار اجزاء بھی پائے جاتے ہیں ۔اس میں بائیواکٹیو کیمیکل پائے جاتے ہیں #محبت_مافیا #مارخورز
#آؤ_شجرکاری_کریں
جو جگر کی بہت سی بیماریوں اور کینسر جیسی خطرناک بیماری میں فائدہ مند ہیں ۔اس کے علاوہ دمہ،بلغمی کھانسی اور جن کو زیادہ پیشاب آتا ہے ان کے لیے فائدہ مند ہے۔ #محبت_مافیا #مارخورز
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کی گٹھلی میں جمبولین پایا جاتا ہے جو اسٹارچ کو شوگر میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے اس سے شوگر کنٹرول میں رہتی ہے ۔تبھی شوگر کے مریض اس کی گٹھلی کا پوڈر استعمال کرتے ہیں #محبت_مافیا #مارخورز
#آؤ_شجرکاری_کریں
فولاد اس میں بہت پایا جاتا اس لیے خون کی کمی والے لوگ اس کا استعمال بھرپور کریں ان کی صحت کے لیے اچھا ہے ۔اس کی چھال کا کہوہ بھی دانت کے درد اور موشن وغیرہ میں فائدہ مند ہے غرض یہ کہ اس کے پتے چھال گٹھلی پھل سب ہی فوائد سے بھرپور ہیں ۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
امید ہے اس آرٹیکل کو پڑھ کے آپ نے بھی جامن کھا کر گٹھلیاں پھینکی نہیں ہونگی۔بلکے ان کو لگانے کا سوچ رہے ہوں گے ۔تو دیر کس بات کی ہے۔جلدی کیجئے شکریہ ۔ #محبت_مافیا #مارخورز
آپ اگر موٹر وے ایم ٹو پر اسلام آباد کی طرف سے لاھور آئیں تو ٹول پلازہ پہ ایک درجن سے زیادہ بوتھ ہیں ، ہر بوتھ میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک منٹ میں چھ گاڑیاں گذرتی ہیں ،اور یہی ایک بوتھ ایک گھنٹے میں 360 گاڑیوں کی گذر گاہ ھے ،،
اسی طرح بارہ عدد بوتھ سے 4320گاڑیاں ایک گھنٹے میں گذرتی ہیں،اور چوبیس گھنٹوں میں 103680 گاڑیاں گذرتی ہیں۔اسلام آباد سے لاھور تک ایک کار کا ٹیکس 1000ہزار روپے ہے اور اسی طرح بڑی گاڑیوں کا چار پانچ ہزار تک یہ ٹیکس چلا جاتا ھے، ھم اگر ایوریج ایک گاڑی کا ٹیکس صرف1000 ہزار بھی لگائیں
تو اس حساب سے 24 گھنٹوں میں یہ پلازہ کم از کم ساڑھے دس کروڑ روپے جنریٹ کرتا ھے ، اسی طرح ملک بھر کے موٹر ویز اور ہائی ویز پر ان ٹول پلازوں کی تعد گن لیں اور پھر ان کو کروڑوں سے ضرب دیں تو صرف ٹول ٹیکس کی مد میں روزانہ کے حساب سے اربوں روپے حکومت کے خزانے میں جمع ھو جاتے ہیں ۔
نامیاتی مادہ کاربن کے مرکبات کے ذخیرے کو کہتے ہیں جو قدرتی ، آبی اور زمینی ماحول میں زندہ جانداروں کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں
نامیاتی مادے کو انگریزی میں
Organic Matter
کہتے ہیں ۔
نامیاتی مادے کو عام طور ڈیٹریٹس ( کسی ایسی چیز کی باقیاتِ جو تباہ یا ٹوٹ چکی ہو ) یا نباتاتی کھاد بھی کہا جاتا ہے۔
نامیاتی مادے میں کونسے اجزاء پائے جاتے ہیں ؟
نامیاتی مادہ میں وزن کے لحاظ سے
45-55٪ کاربن.
35-45٪ آکسیجن.
3-5٪ ہائیڈروجن.
1-4٪ نائٹروجن
پائی جاتی ہے
نامیاتی مادہ کیسے بنتا ہے ؟.
نامیاتی مادہ متضاد مرکبات پر
مشتمل ہوتا ہے۔ مٹی میں بنیادی طور پر نامیاتی مادہ پودوں،جانوروں اور مائیکرو حیاتیات، جانوروں کے فضلہ کے گلنے سڑنے اور بیکٹیریا اور الجی کی ٹوٹ پھوٹ سے حاصل ہوتا ہے۔
ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کا باغبانی میں حیرت انگیز استعمال‼️
کیا آپ جانتے ہیں کہ پانی اور آکسیجن کے تعامل سے بننے والا ہائیڈروجن پرآکسائیڈ H2O2 اینٹی سیپٹک اور بلیچنگ کے علاوہ بھی فوائد رکھتا ہے؟زیادہ ترلوگ نہیں جانتے کہ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ایک خوبصورت باغیچہ اگانے میں مدد دےسکتا ہے۔
اس کے جراثیم کش اور آکسیجن پیدا کرنے والی خصوصیات کی وجہ سے پودوں میں بڑھنے کے ہر مرحلے کے لیے مختلف فوائد اور استعمال ہوتے ہیں۔ آپ اپنے باغ میں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کو جراثیم کشی، پودوں کی نشوونما کو بڑھانے اور نقصان دہ کیڑوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
گملوں اور باغبانی کے اوزاروں کی صفائی ‼️
ہائیڈروجن پر آکسائیڈ پودوں کی پروننگ کے آلات گملوں ،برتنوں کو
6%-9% پر آکسائیڈ محلول میں استعمال سے پہلے اور بعد میں ڈبونے سے جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے اور دوسرے پودوں یا پیتھوجینز سے آلودگی کے خطرے کو کم کرتا ہے
#Shallots
"شِیلَٹس"اور پیاز دونوں سبزیاں ہیں جو جنس ایلیم کےخاندان Amaryllidaceae سےہیں ،شِیلَٹس کا لاطینی نباتاتی نام باضابطہ طور پر2010 میں تبدیل کرکےAllium cepa gr۔aggregatumرکھا گیا ہے
شِیلَٹس کا ذائقہ میٹھا اور پیاز سے ملتا جلتا ہےاوربطور پیاز ہی کھانے میں استعمال ہوتا ہے
شِیلَٹس کا آبائی وطن ایشیاء اور مشرق وسطیٰ ہے۔ شِیلَٹس کی سفید، سرخ، سنہری، گلابی اور جامنی اقسام ہیں۔
موسم خزاں میں لگائے گئے سیٹ 36 ہفتوں کے بعد تیار ہوتے ہیں۔ موسم بہار میں لگائے گئے سیٹ 20 ہفتوں بعد تیار ہوتے ہیں
آپ گروسری سٹور سے خریدے ہوئے تازہ شِیلَٹس کو بھی اگاسکتے ہیں
شِیلَٹس کو کیسے اگائیں؟‼️
شِیلَٹس کو بیج اور لونگ دونوں کے زریعے اگایا جاسکتا ہے۔
شِیلَٹس کے بیج ‼️پودے کے پھولوں کے سب سے اوپر کی طرف سے پیدا ہوتے ہیں اور چھوٹے اور سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں.
شِیلَٹس بیج سے اگائیں تو4 بلب پیدا کرتے ہیں۔ سو سے120 دن کے بعد کٹائی کے لئے تیار ہوتے ہیں۔
#Septoria_tritici_balatch
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ کا جب گندم پہ حملہ ہوتا ہے تو پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں پتے اوپر سے نیچے کی طرف جھلسنا شروع ہوتے ہیں جب پتوں پر ہاتھ لگاتے ہیں تو ہاتھوں پر پیلا کلر کا زنگ یا پاوڈر بھی ہاتھ پر نہیں لگتا
یہی اسکی خاص نشانی ہے
جب آپ کے ہاتھ پر زنگ نہ پاوڈر لگے تو سمجھو کہ یہ کنگی ،رسٹ کی بیماری ہےاور اگر ہاتھ پر کچھ بھی نہ لگےتو یہ گنگی نہیں ہے بلکہ یہ سپٹوریا ٹریٹی بلاچ ہے عموماً اس وقت گندم ٹلر کی حالت میں ہے اور بعض علاقوں میں گوبھ پر بھی آ چکی ہے اور سٹے کی طرف جا رہی ہے
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ
بیماری متاثرہ پودوں سے صحت مند پودوں میں 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران داخل ہو کر نقصان پہنچانا شروع کر دیتی ہے.یہ لازمی نہیں کہ اگر پتے پیلے رنگ کے ہو رہے ہیں تو یہ سپٹوریا ٹریٹی بلاچ بیماری ہو سکتی ہے
Yellowing of wheat Crop leaves
گندم کے پتے پیلے کیوں ہوتے ہیں۔؟؟.
گندم کے پتے پیلے کیوں ہوتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیۓ ہمیں 9 سوالوں کے جواب ڈھونڈنا ہوں گے۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ 9 سوال کونسے ہیں اور انکے جوابات کیا ہیں
سوال نمبر۔1۔
پودے کے کونسے حصے متاثر ہیں ؟ کیا صرف پرانے نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں۔؟کیا صرف نئے پتے پیلے ہو رہے ہیں؟کیا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہے؟ یا پورا پودا پیلا ہو رہا ہے ؟؟
جواب۔۔
اگر صرف نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں تو یہ نائٹروجن کی کمی کی علامت ہے۔
آگر نئے پتے یا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہےتو یہ سلفر کی کمی یا سرد درجہ حرارت برن کی علامت ہے۔
آگر پورا پودا پیلا ہو رہا ہے تو یہ ایٹرازین کیری اوور،سلفر کی کمی،پانی کی زیادتی یا لیکوڈ فرٹیلائزر برن کی نشانی ہے۔