Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Aug 14, 2021, 17 tweets

#آؤ_شجرکاری_کریں
ٹماٹر خشک کرنا اور پاؤڈر بنانا:-
پاکستان میں چونکہ ٹماٹر پورا سال نہیں اگائے جا سکتے اور جس سیزن میں یہ مارکیٹ میں آتے ہیں تب ان کی رسد زیادہ اور طلب کم ہو جانے کی وجہ سے ان کا ریٹ کسان کو بہت کم ملتا ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
اور جن دنوں اس کی طلب بڑھ کررسدکم ہو جاتی ہےتب کسان کے پاس ٹماٹرنہیں ہوتا۔ اس کاحل یہی ہےکہ کسان سیزن میں اپنے ٹماٹر کو لاگت سےبھی کمریٹ پرفروخت کرنے کے بجائےٹماٹرکی پراڈکٹس بنا کر محفوظ کرلے یاکچھ پراڈکٹس فوراًبھی مارکیٹ میں لےجائے توخام ٹماٹر سے اچھا ریٹ ملتاہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کی بہت ساری ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس میں سے ٹماٹر کے خشک ٹکڑے اور پاؤڈر ایک ایسی پراڈکٹ ہے جسے آج ہم زیر بحث لائیں گے اور اس کے طریقے دیکھیں گے۔ اس کام میں کسی انڈسٹریل مشین کی بھی ضرورت نہیں بلکہ گھر پر آرام سے یہ پراڈکٹ بنائی جا سکتی ہے۔

#آؤ_شجرکاری_کریں
تیاری:-
ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو کر گول گول ٹکڑوں میں کاٹ لیں جن کی موٹائی زیادہ نہ ہو۔ اس کے بعد ٹکڑوں کو خشک ہونے کے پراسس میں لے جایا جا سکتا ہے مگر یہاں ایک بات اہم ہی کہ اگر آپ کمرشل سطح پر کام کر رہے ہیں تو آپ کو Preservatives کی ضرورت پڑے گی

#آؤ_شجرکاری_کریں
جو پراڈکٹ کی کوالٹی کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے میں مدد دیں گے
اس میں مندرجہ ذیل تین Preservatives میں سے کوئی ایک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
1: Potassium metabisulfite
2: Sodium metabisulfite
3: Sulphur dioxide

#آؤ_شجرکاری_کریں
ہم Sulphur dioxide اور Sodium metabisulfite کو استعمال نہیں کریں گے کیونکہ یہ مطلوبہ نتائج کم دیتے ہیں-
ہم Potassium Metabisulfite کو استعمال کریں گے کیونکہ یہ مندرجہ ذیل فوائد دیتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
ٹماٹر کے رنگ کو محفوظ رکھتا ہے
ری ہائیڈریشن کا عمل تیز کرتا ہے ( کسی خشک چیز کو پانی میں ڈالنے سے وہ نمی جذب کر کے اپنی اصل حالت کی طرف آتی ہے تو اسے ری ہائیڈریشن کا عمل کہتے ہیں)
ٹماٹر کو زیادہ دیر تک فنگس سے محفوظ رکھتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اب Potassium metabisulfiteکو استعمال کرنے کاطریقہ یہ ہےکہ جب ٹماٹرکاٹ لیں تو Potassium Metabisulfite کا تین فیصد محلول(یعنی تین حصے preservative اور باقی پانی) بناکراس میں ٹماٹرکےٹکڑوں کوپانچ منٹ تک ڈبودیں۔پانچ منٹ کےبعدان کوٹنل میں یابراہ راست دھوپ میں خشک کرلیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
خشک کرنے کاطریقہ کار:-
ٹماٹر کو تب تک خشک کریں جب تک اس میں نمی کی شرح 10 فیصد سے کم رہ جائے
طریقہ:1 براہ راست دھوپ میں
ٹماٹر کو براہ راست کھلے آسمان تلے سورج کی دھوپ میں رکھ کر خشک کیا جاتا ہے مگر اس میں رات کو ٹماٹر کے اوپر کوئی پلاسٹک وغیرہ ضرور ڈال دیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
تاکہ رات کی شبنم یا نمی ٹماٹر کو متاثر نہ کرے
۔ اس طریقہ میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے جو 4 دن سے لے کر پندرہ دن بھی ہو سکتا ہے موسمی حالات کے مطابق اور دوسرا اس میں ماحول کی گرد سے ٹماٹر محفوظ نہیں ہوتے گرد ان پر گرتی رہی ہے جس کی وجہ سے کوالٹی اچھی نہیں ملتی

#آؤ_شجرکاری_کریں
طریقہ :2 ڈی ہائیڈریٹر کا طریقہ
اس طریقہ میں بھی سورج کی روشنی استعمال کی جاتی ہے مگر خشک کرنے کا عمل ایک مخصوص ڈیزائن کے ڈی ہائیڈریٹر یا ٹنل کے اندر کیا جاتا ہے۔ ٹنل کی مدد سے ٹمپریچر زیادہ حاصل کیا جاتا ہے جس سے خشک ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
ٹنل کے اندر 135 فارن ڈگری ہائیٹ ٹمپریچر آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے
جس سے ایک دن میں ٹماٹر خشک ہو جاتا ہے۔ کمرشل سطح کے لیے ٹنل بہترین آپشن ہے اس میں عمودی اسٹینڈ بنا کر ان کے اوپر ٹرے عمودی صورت میں لگائے جاتے ہیں جی وجہ سے ٹنل کی پیداواری صلاحیت زیادہ ہوتی ہے

#آؤ_شجرکاری_کریں
اور اس سے حاصل ہونے والے ٹماٹر کی مانگ مارکیٹ میں سب سے زیادہ ہے اس کی کوالٹی تمام طریقوں سے اچھی ہے
۔ گھریلو سطح کے لیے چھوٹے ڈی ہائیڈریٹر بنائے جاتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
طریقہ :3 اوون (Oven) کا طریقہ
اس طریقہ میں بجلی سے چلنے والے اوون استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا درجہ حرارت 190 ڈگری فارن ہائیٹ پر سیٹ کر کے 8-10 گھنٹے میں ٹماٹر خشک کیے جا سکتے ہیں مگر یہ کوالٹی میں کم ہوتے ہیں اور بجلی کی وجہ سے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
پیکنگ کرنے کا طریقہ:-
ٹماٹر کے خشک ٹکڑوں کو یا پاؤڈر کو گلاس کے جار یا ہوا بند پلاسٹک کے لفافوں میں بند کر کے پیکنگ کی جاتی ہے تاکہ یہ فنگس سے بھی محفوظ رہیں اور زیادہ دیر تک اپنی کوالٹی برقرار رکھ سکیں

#آؤ_شجرکاری_کریں
استعمال اور مارکیٹ:-
بیکری میں
کنفیکشنری انڈسڑی میں
مشروبات میں
Snacks میں
مصالحہ جات انڈسڑی میں
ہوٹلوں اور گھروں کے کھانوں میں
کیچپ اور ٹماٹر کی چٹنی میں کی انڈسٹری میں

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling