Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Nov 1, 2021, 5 tweets

نومبر آیا اور کسان گندم کاشت کے لیے للچایا

وہ جو سب سے چھپ کر "سبحانی" کے نام کی مالا جپتا اور "دلکش" کے نام سے ہی سحر انگیزی کا اندازہ کرتا وہی کسان جو مہنگی "عروج" ادھار پکڑ لایا اور وہی کسان جو ازرک سے بھکر کے مقابلے کو تولتا آیا۔۔

۔اب اسے ایک بحر بیکراں کا سامنا پھر سے ھے
اب کھاد کونسی دوں
بازار میں dap کے دام ، بہت خوں آشام-
بہت سے ابن الوقت سٹاکسٹ نے کیا اپنے رزق کو حرام اور مہنگے داموں لوٹا کسان کا سپنا، کیونکہ وہ تو ٹھہرا مقروض جو اپنا۔

نئی نویلی bop بہت سوں کی جیب اور مزاج پر مناسب اور نئے کسانوں کی پسندیدہ ٹھہری۔کسی کا زوال دوسرے کے عروج کا سبب یہی قانون رب ایزدی۔یوریا امونیم سلفیٹ اور پوٹاش کے اوپر جاتے دام ، اس کا اتار کر لے گئے چام اور سہانے سپنوں میں مگن میرا کسان۔

اس دھرتی کی واحد دلیر صنف جو گھر پڑے پیسے مٹی میں کھادوں کی صورت میں رولتا اور نوٹ جلا کر ٹریکڑ کا کالا دھواں اڑاتا کسان۔۔
بس اب بیچارہ ہوا ھے ہلکان۔۔
کیونکہ شاید بدل ہی گیا ھے پاکستان۔۔

یہ خوشہ گندم فردوس بریں سے ارض یزداں و یزماں تک آدم کو للچاتا آیا اورحضرت انساں بھی اسکے پیچھے زمیں کا رستہ ناپتا آیا۔وہی نائب خدا ،کساں کہلوایا جس نے شجر ممنوع کو زمیں سے اگایا۔
یہ وہی خوشہ ھے جس نے جنت سے نکلوایا
آئیں گندم لگائیں۔اس سے پہلے کہ زمینی خدا 2600 فی من امپورٹ کرلیں

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling