Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Nov 20, 2021, 17 tweets

#copypaste
#ترشاواہ باغات کی دیکھ بھال کا ماہانہ شیڈول‼️
#جنوری
جن باغات سے پھل توڑاجاچکا ھو وھاں کانٹ چھانٹ کاعمل مکمل کریں،سوکھی اوربیماری ٹہنیاں و کچے گلےدرختوں پرنہ رھنےدیں،
گھڑی کے بچوں پر نظر رکھیں۔جہاں نظر آئیں بزریعہ سپرے کنٹرول کریں

کلوروپیری فاس 2.5ملی لیٹر
یا مٹھیڈاٹھیان 2.5ملی لیٹر یا پروفینو فاس2.5ملی لیٹر فی لیٹر پانی کے حساب سے درختوں کے تنوں پر سطح زمین سے دو سے اڑھائی فٹ اونچائی تک اور پودے کی چھتری کے نیچے زمین پر سپرے کریں،

پودوں کو دھند کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کا اہتمام کریں۔ خصوصاً باغات کے گرد بانس وغیرہ یا جو لمبے درخت لگے ھوئے ھیں ان کی چھدرائی و کٹائی کریں تاکہ ھوا روشنی کا مناسب گزر ھو

#فروری
بھتر پھل کے حصول کے لئےکانٹ چھانٹ کا عمل جاری رکھیں۔ سٹرس سکیب ، میلانوز، کینکر،اور دیگر بیماروں کی روک تھام کے لیے یہ عمل بھت ضروری ھے۔۔ کاٹی گئی شاخوں کو جلا دیں
ان بیماروں کے تدارک کے لیے درجہ زیل ذھروں میں سے کسی ایک پھپھوندی کش زھر کا سپرے کانٹ چھانٹ کے فورا بعد کریں۔

بورڈومکسچر یا کوسائیڈ یا چیمپئن 2.5گرام فی لیٹر پانی میں سپرے کریں یا تھائیو فنیٹ میتھائل 2گرام یا ڈائی فیناکونازول 0.5مل لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں

#مارچ
مارچ کے آخر میں پھل کی خاصیت کو خراب کرنے والے کیڑے مکوڑے مثلاً تھرپس،لیف مائینر،تیلا ،لیمن بٹر فلائی وغیرہ

#مارچ
مختلف بیماریوں مثلاً سٹرس سکیب سٹرس، میلانو،سڑس کینکر کے خلاف درجہ زیل ذھروں کے ملاپ کے مطابق سپرے کریں

ٹریسر۔سپائینوسیڈ 20 سی سی فی سو لیٹر پانی پلس ٹاپسن ایم 200گرام فی سو لیٹر پانی یا ریڈیئنٹ۔سپنٹوران،20سی سی فی سو لیٹر پانی میں پلس نیٹو 30گرام فی سو لیٹر پانی

یا لیوفینوران 200مل لیٹر فی سو لیٹر پانی یا ایبامیکٹن250ملی لیٹر فی سو لیٹر پانی پلس ایزاکسی اسٹروبن 100ملی لیٹر فی 100لیٹر پانی میں سپرے کریں
سپرے سے پہلے کانٹ چھانٹ کا عمل مکمل کر لیں تاکہ سپرے کا موثر فایدہ ھو

#اپریل
پودوں کے تنوں پر بورڈوپیسٹ دو سے ڈھائی فٹ تک تنوں پر لگائیں تاکہ موسم کی شدت سے محفوظ رھیں۔۔ پھل بننے کے بعد سٹرس تھرپس۔سٹرس سلا۔ سٹرس میلانوز اور سکیب کے خلاف
امیڈا کلوپرڑ 100 سی سی پلس ایزاکسی اسٹروبن 100ملی لیٹر فی سو لیٹر پانی میں یا کلورفیناپائر50سی سی پلس

کیبریوٹاپ 200گرام فی سو لیٹرپانی میں یا ریڈئنٹ۔سپنٹوران 20 سی سی پلس نیٹو30گرام فی 100لیٹرپانی میں سپرے کریں
#مئی
اگربارشوں کاسلسلہ جاری رھےتو بورڈومکسچر1%,یاکوسائیڈیاکوباکس 3گرام فی لیٹرپانی میں سپرےکریں
سٹرس سلااورلیمن بٹرفلائی کےکنٹرول کے لئےنواسٹار1.5ملی لیٹرفی لیٹرپانی سپرے

#جون
جن درختوں سے گدھڑی بالغ حالت میں زمین پر آگئی ھو وھاں ھلکی گوڈی کر کے انڈوں کو تلف کریں
#جولائی
پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے جنسی پھندے چھ تا آٹھ فی ایکڑ لگائیں۔باغات کے گرد ھوا توڑ باڑ لگانے کے لئے نیم کی پودے لگائیں
پھپھوندی سے پھلنے والی بیماریوں پر نظر رکھیں

۔ بارشیں شروع ھو جائیں تو ان میں وقفہ آتے ھیں سٹرس سکیب ۔میلانوز ۔کینکر۔اور سر سوک۔کے تدارک کے لئے مناسب سپرے کریں۔موسم برسات میں سٹرس سلا ۔سٹرس سکیلز۔کاٹنی کشن سکیلز کے تدارک کے لیے کسی ایک زھر کا استعمال کریں۔بارڑر 2.5ملی لیٹر یا نواسٹار 1.25ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں

اور ہر سپرے مشین میں ایک چمچ سرف ضرور ملائیں۔
کاٹنی کشن سکیلز کے لئے نیم آئل 10ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کرنے سے اچھی نتائج ملیں گے

#اگست
انحطاط پذیری کی طرف مائل پودوں کی وجوہات جاننے کے بعد ان پودوں میں درجہ زیل ادوایات کا ملاپ بیمار شدہ ٹہنیوں کی کانٹ چھانٹ کے بعد ڈالیں

رگبی 70گرام پلس کاپرسلفیٹ 250گرام پلس ریڈومل گولڈ80گرام پلس ھیومک ایسڈ 2کلو گرام فی بڑا پوداڈال کرپانی لگادیں
سٹرس سکیب ۔ملانوز۔اور کینکرکی روک تھام کےلئےبورڈومکسچر1%یاچیمپئن 3گرام فی لیٹریا نیٹو 65گرام فی دوسو لیٹر پانی میں یا ایزاکسی اسٹروبن 1ملی لیٹرفی لیٹر پانی میں سپرے کریں

تیلے اور دوسرے رس چوسنے والےکیڑوں کے تدارک کےلئے
امیڈا کلوپرڑ 1.25مل لٹریااسیٹامیپرڈ 1.25مل لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرےکریں
#ستمبر
مختلف کیڑوں مکوڑوں مثلآسٹر لیف مائینر۔تیلےاوردیگررس چوسنےوالےکیڑوں کے انسدادِکےلئےاسیٹامیپرڈ 1.25ملی لیٹریا نواسٹار1.25ملی لیٹرفی لیٹرپانی سپرے کریں

۔ سٹرس سکیب یا میلانوز کے انسداد کے لیے ایمی سٹار ٹاپ 1ملی لیٹر فی لیٹر پانی یا ایزاکسی اسٹروبن 1ملی لیٹر یا نیٹو 65گرام دوسو لیٹر پانی میں سپرے کریں

#اکتوبر
سٹرس سکیب اور میلانوز کے کنٹرول کے لئے نیٹو32گرام سو لیٹر پانی یا ریلی 20گرام سو لیٹر پانی میں سپرے کریں

#نومبر
مالٹاکی مختلف اقسام کی برداشت شروع کر دیں اور بعد میں کانٹ چھانٹ کرنے کے بعد کسی بھی پھپھوندی کش دوائی مثلاًایلیٹ 2.5گرام فی لیٹر یا کاپراکسی کلورائیڈ3گرام فی لیٹر پانی میں سپرے کریں
گرے ھوئے سارے پھل کو تلف کر دیں
گدھڑی کےانڈوں کی تلفی کے لئے پودوں کے گردھلکی گوڈی کریں

#دسمبر
گدھڑی کے انڈوں سے نکلنے والے کیڑوں کو تلف کرنے کے لئے مناسب زھروں کا سپرے کریں ۔۔ یہ سپرے اسی بھی تک محدود رھے جہاں کیڑے نظر آئیں ۔۔ سطح زمین سے تین فٹ اونچائی تک تنے پر کلوروپیری فاس با پروفینو فاس 2.5 ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling