RH Riaz Profile picture
میرا پرانا اکاونٹ 42k والا ہیک ہو گیا ھے دوستوں سے فالو کرنے کی درخواست

Jan 30, 2022, 10 tweets

اسکی وردی پر میڈل دیکھو جیسےیہ سکندرِ اعظم کی اولاد آدھی دنیا فتح کرکے آیا ہو.

اب اس بدبخت کےکرتوت بھی پڑھ لو

یہ ایڈمرل منصور الحق پاکستان نیوی کا سربراہ تھا
یہ 10 ومبر1994ء سےیکم مئی1997ء تک نیول چیف رہا۔ منصور الحق پر ایک محتاط اندازے کےمطابق تقریباً 300 ارب روپے کی
👇1/13

کرپشن کا الزام نیوی کیلئےخریدےگئے بحری جہاز، ہتھیار، آگسٹا آبدوزیں، نیوی اور نیشنل شپنگ کارپوریشن کے سکریپ بحری جہاز بیچنے کے دوران کمشن اور کک بیکس لینے پر لگا

میاں نوازشریف نےیکم مئی1997ءکو اسے نوکری سےبرخاست کردیا اور اسکےخلاف تحقیقات شروع کرا دیں جبکہ منصور الحق
👇2/13

1998ءمیں ملک سے فرار ہوگیا اور امریکی ریاست ٹیکساس کےشہر آسٹن میں پناہ گزین ہو گیا

ملک میں اسکےخلاف مقدمات چلتےرہے
جنرل پرویزمشرف نےجب’نیب‘ بنائی تو یہ مقدمات نیب میں منتقل ہوگئے اور اتفاق سے اسی دوران امریکہ میں اینٹی کرپشن قوانین پاس ہو گئےان قوانین کےمطابق دنیا کےکسی
👇3/13

بھی ملک کا کوئی سیاستدان، بیوروکریٹ یا کوئی تاجر کرپشن کےبعد فرار ہو کر امریکا آئےگا تو اسےنہ پناہ ملےگی اور نہ ہی رہائشی سہولتیں بلکہ یہ کرپٹ شخص امریکا میں گرفتار بھی ہوگا اور امریکی حکومت اسکے خلاف مقدمہ بھی چلائےگی۔

نیب نےاس قانون کی روشنی میں امریکی حکومت کوخط لکھا
👇4/13

اور امریکہ نے17 اپریل 2001ء کو منصور الحق کو آسٹن سےگرفتار کرکےاسے جیل میں بند کیا اور اس کے خلاف مقدمہ شروع کر دیا گیا
منصور الحق کو جیل میں عام قیدیوں کے ساتھ رکھا گیاتھا جہاں اسےقیدیوں کا لباس پہنایاگیا قیدیوں کیلئےمخصوص سلیپر دیے گئےعام چھوٹی سی بیرک میں رکھا گیا عام
👇5/13

مجرموں جیسا کھانا دیاگیا اور اسےہتھکڑی پہنا کر عدالت لایا جاتا‘ یہ سلوک نازوں کا پلا منصور الحق برداشت نہکر سکا اور اس نے امریکی حکومت کو لکھ کر دے دیا کہ
مجھےپاکستان کےحوالے کر دیا جائےجہاں میں اپنےملک میں مقدمات کا سامنا کروں گا
امریکی جج نے یہ درخواست منظور کرلی
👇6/13

یوں منصورالحق کو ہتھکڑی لگاکر جہاز میں سوار کردیاگیا نیز سفر کےدوران اسکے ہاتھ باندھ دیئے گئے

2012 میں اسکا ضبط شدہ گھر اور مرسیڈیز گاڑی کی مالیت 10 لاکھ ثابت کرتےہوئےایک لیفٹیننٹ کرنل کےجنبش قلم مبارک سے واپس ہدیہ تبریک کےطور پر اسےپیش کر دی گئیں۔

کہانی یہیں ختم نہیں
👇7/13

ہو جاتی2013 میں موصوف نےسندھ ہائی کورٹ میں اپیل کی کہ مجھےمیرا ملٹری رینک بمع پینشن اور دیگر مراعات واپس کیا جائےجس پر معزز عدالت نےکمال انصاف پسندی کا مظاہرہ کرتےہوئےاسکو فور سٹار رینک بمع پینشن اور دیگر مراعات مرحمت فرما دیا
یہ ہیں میرے وطن کے بہادر سپوت جن کے سینے
👇8/10

تمغات سے سجے ہوئے ہیں۔

اور میں ہوں غدار، را کا ایجنٹ، ، اور واجب القتل کیونکہ میں ان پر سوال اٹھاتا ہوں۔ ان کا تقدس پامال کرنے والا غدار میں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ را کا ایجنٹ میں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ بھی کہو کوئی پرواہ نہیں لیکن جو ظلم تم نے اس قوم پر کیا ہے ہم تمہارا یہ بھیانک
👇9/10

چہرہ قوم کو دکھاتے رہیں گے

نوٹ :- چور سیاستدان ہیں اکبتہ کھربوں کے چوری کرنے والے یہ لوگ تو حاجی نمازی ہیں ان کی چوری پر بولنا غداری ہے

پاکستان زندہ باد
#جرنیل_سب_چور_ہیں
End
فالو اور شیئر کریں🙏

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling