M. Jibran Nasir 🇵🇸 Profile picture
Lawyer #AwamKaMic #PS110

Apr 30, 2022, 12 tweets

دس (10) نکاتی تفصیلی جواب:
1) ملزم کو قتل کی رات کہاں لے جایا گیا اور کیوں وہ اس نے مرنے سے پہلے خود ہی دنیا کو بتا دیا اور ہم سب کو گواہ بنا گیا، اس نظام کے بھروسے ناظم پوری رات تشدد برداشت کرتا رہا مگر MNA اور MPA صاحب کے ظلم کے آگے جھکا نہیں، اس کا پیغام آپ بھی سن لیں۔۔۔

2) ملزم کے بھائ افضل نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں تفصیلاً بتایا کہ کیسے اس نے خود MNA جام کریم اور اس کے گارڈز کو 3 گھنٹے تک اپنے بھائی #ناظم_جوکھیو پر تشدد کرتے دیکھا اور مجبوراً اپنے بھائی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر آنا پڑا اور گھر کے راستے میں MPA جام اویس نے فون پر کیا کہا

3) دو مہینے بعد جب ملزموں کا اثر ورسوخ پھر بھڑنے لگا تو ناظم کے بھائی نے عدالت کو بیان حلفی میں یہ کہہ کر جام کریم کو معاف کیا کہ جام کریم نے حلف اٹھایا کہ وہ ناظم کی موت واقع ہونے میں شامل نہیں تھا مگر پھر بھی اس بیان پر قائم رہا کہ اس کہ سامنے جام کریم نے اس کے بھائ پر تشدد کیا

4) اس وقت ناظم کی بیوہ نے میڈیا میں بیان دیا کہ وہ جام کریم کو معاف نہیں کرے گی جبکہ اثرورسوخ کے ساتھ ساتھ MNA جام کریم پیسے کا لالچ بھی دے رہا ہے۔ صرف یہی نہیں بیوہ نے عدالت کو بھی بتایا کہ استغاثہ کیس کے چلان پیش کرنے میں دیر کر رہا ہے تاکہ ٹائم گین کر کے اس پر دباؤ ڈالا جا سکے

5) میجسٹریٹ صاحب نے 8 فروری کو چلان جس میں MNA اور MPA دونوں مرکزی ملزم تھے اس میں حقائق، پولیس کی تفتیش اور بیانات دیکھ کر اسے دہشت گردی کا کیس قرار دیا مگر استغاثہ نے دو مہینے تک انسداد دہشتگری کی عدالت میں چلان پیش نہیں ہونے دیا الٹا آئ جی سندھ سے I.O بدلنے کی درخواست دیدی

6) صرف استغاثہ نے نہیں بلکہ محکمہ داخلہ نے بھی I.O کو پریشر کرنے کے لیے اسے بدلنے کی درخواست دی مگر اس وقت وفاق میں PPP کے مخالف PTI حکومت قائم تھی، تو آئ جی صاحب نے بھی تھوڑی ہمت کی اور انھوں نے یہ کہ کر درخواست مسترد کردی کے اس سے پولیس کے کردار پر داغ لگے گا..

7) چھ مہینے جام کریم مفرور رہا کوئی اسے واپس نہ لا سکا مگر جب تحریک عدم اعتماد کی بات آئی تو دو ووٹوں کی اکثریت سے قائم ہونے والی حکومت کو جام کریم کی اشد ضرورت تھی، کراچی آیئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا، مشیر قانون اپنی گاڑی میں بیل دلوانے ہائ کورٹ لے آئے اور AAG نے اجرک پہنائی

8) اس پر کوئی کیا کرتا @ShaziaAttaMarr صاحبہ شیرین نے کیا وڈیو پیغام ریکارڈ کیا؟ اس نے اپنے پچوں کے مستقبل کا واسطہ دیا، کہ اسے اس کہ اپنوں نے اکیلا چھوڑ دیا ہے، کہ وہ ہار گئی ہے، کہ پاکستان میں انصاف نہیں، شیرین جام کو معاف نہیں کر رہی تھی بلکہ اس معاشرے کو چارج شیٹ کر رہی تھی

9) اب 11 اپریل آگئی، وفاق اور صوبے دونوں میں PPP, پولیس نے بھی آخر کار ہتھیار ڈال دیے اس اپنی خود کی چھ مہینے کی تفتیش تمام شواہد اور بیانات کو آگ لگائی اور نئے بیان کی روشنی میں جس میں ناظم کی موت کو حادثاتی قرار دیا گیا اس کی بنا پر جام کریم اور جام اویس کو بے گناہ قرار دے دیا

10) آخر میں نہ #ناظم_جوکھیو کو انسان ہونے کا فایدہ ہوا نہ پاکستانی ہونے کا اور نہ جیالا کیونکہ وہ کوئی سردار نہیں، وہ وسیلہ اقتدار نہیں۔ کیا یہ مطلب ہے ایک زرداری سب سے یاری کا کہ میں تمہارے سب جرائم چھپاؤں تم میرے سب جرائم چھپاؤ کیا یہ گارنٹی ہے وڈیروں کی وفاداری = PPP کی حکومت

11) اب بھی #PPP کے وہ ممبران جو #نظم_جوکھیو کی مظلوم بیوہ شیرین کے نئے بیان کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں جس میں لکھا ہے کہ ناظم کی لڑائی جام کریم کے گارڈز سے ہوئی جس دوران حادثاتی طور پر موت واقع ہوگئی وہ ناظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دیکھیں سر سے لے کر پاؤں تک حادثاتی تشدد کے زخم

یاد رہے جب ایک جیالے #ناظم_جوکھیو کے قتل کی تفتیش اور مقدمے کو ملزم #PPP کے MNA اور MPA کے حق میں سبوتاژ کیا جا رہا تھا تب سندھ حکومت بھی PPP کی، وفاقی حکومت بھی PPP کی، وزارتِ انسانی حقوق بھی PPP کی اور قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین خود @BBhuttoZardari تھے

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling