Muhammad Mohsin Profile picture
Nature lover/ writer & activist https://t.co/CbHuEGLiOc #کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں #آؤ_شجرکاری_کریں

Sep 5, 2022, 14 tweets

#coriander
دھنیا اُگانے کے لئے سب سے ضروری کیا چیز ہے؟
بیج
کریانہ اسٹور ،سپر اسٹور ، بیج اسٹور منڈی یا بھروسہ کے دکاندار سے بیج طلب کریں پھر اسے ہتھیلی پہ رکھ کر مسل لیں تاکہ دو دو پیس نظر آئیں ۔
اسکےبعد
سیڈز کو 48 گھنٹے بھگوئیں تاکہ اس کی Hard Coating نرم ہو جائے۔

دھنیا کا اُگاؤ یعنی Germination کتنے دنوں میں ہوتا ہے :

دھنیا 10 سے 14 دنوں میں جرمنیٹ کر جاتا ہے ، جرمنیشن کے دوران نمی رکھیں اور پانی ہمیشہ دن میں دیں ۔ رات میں پانی کھڑا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے ننھے پودوں کی جڑیں گلنا لگتی ہیں ۔

دھنیا لگانے کا بہترین درجہ حرارت کونسا ہے :
آپ کے علاقہ میں درجہ حرارت 28 ڈگری سے نیچے آ جاۓ تو آپ دھنیا لگانا کا پلان کرنا شروع کر دیں ۔ ( 17 سے 27 ڈگری ) میں دھنیا بہترین رہتا ہے ۔

دھنیا کے پودے کو دھوپ میں رکھا جاتا ہے یا چھاؤں میں اور کتنی دیر تک ؟

دھنیا Full Sun & Light Shade میں اچھی کارکردگی دیکھاتا ہے ۔ اور اسے 4 سے 5 گھنٹے کی دھوپ کافی ہوتی ہے ۔

دھنیا کے لیے مٹی کیسی ہو یا کیسے تیار کریں ؟

بھل مٹی / گارڈن مٹی 60 فیصد ، خشک گوبر 30 فیصد ، ریت 10 فیصد چھان کر مکس کریں ۔ خشک گوبر نا ملنے کی صورت میں رائس ہسک یا رائس ہسک پاوڈر کچن کمپوسٹ بھی استعمال میں لائیں ۔

دھنیا براہ راست لگایا Direct Sowing جاتا ہے یا پنیری سے ؟

دھنیا کے بیج ڈائریکٹ زمین میں لگتے ہیں ، اس کی پنیری نہیں بنتی

گملے میں مٹی بھرنے کی ترتیب کیا ہوگی ؟
فلاور پاٹ میں لگانے والے حضرات اپنے خالی گملے میں تین انچ بجری یا اینٹوں کا روڑا ڈالیں ۔ تاکہ ڈرینج اچھا بنے اور شاندار رزلٹ آئے ۔ یوں آپ کے فلاور پاٹ میں 3 ڈرینج بنیں گے پہلا گملہ کے سوراخ ، دوسرا ریت اور تیسرا گریول بجری بنائے گی ۔

دھنیا کو پانی کب کب دیں اور کتنا؟

ننھے پودوں کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے جو ہفتہ میں تین بار ہو سکتا ہے ۔ لیکن نوجوان پودے کو ہفتہ میں ایک بار سطح زمین سے ایک انچ اوپر تک پانی دیں ۔ فلاور پاٹ والے حضرات ہفتہ میں دو بار پانی دے سکتے ہیں ۔ لیکن خیال رہے مٹی دلدلی کیچڑ نا بنے ۔

بیج کی گہرائی کتنی ہونی چاہیے؟

بیج آدھا انچ سے ایک انچ گہرائی میں لگائے جاتے ہیں ۔ آسانی کے لیئے اپنی شہادت کی انگلی کے ناخن کے برابر مٹی میں سوراخ کریں ۔ دھنیا کے پودے کی جڑ 8 سے 18 انچ گہرائی میں چلی جاتی ہیں ۔

دھنیا اگانے کے لیے گملے ،فلاور پاٹ کا سائز کیا ہو؟

پاٹ سائز 18" چوڑائی والا ہو اور کم از کم 10 سے 12 انچ گہرا ہو ۔

میں بار بار دھنیا کب کب لگاؤں ؟

آپ ہر مہینہ یا ڈیڑھ مہینہ بعد دھنیا بار بار لگا سکتے ہیں ۔

دھنیاکس کس جگہ لگا سکتے ہیں ؟

زمین میں کھیلیں بنا کر، گرو بیگ میں، گروسری بیگ میں، فروٹ باسکٹ میں، آٹا والا 5 کلو کا بیگ پلاسٹک ، ٹائلز بانڈ والا بیگ ، ماسٹر کارٹون میں باآسانی لگا سکتے ہیں ۔ سیڈلنگ ٹرے ، ایگ ٹرے میں بھی لگا کر پھر با آسانی مٹی سمیت نکال کر دوسری جگہ شفٹ کرسکتے۔

لگائیں کیسے ؟

دھنیا مسل کر 48 گھنٹے بھگو لیں مٹی مکس کر کے فلاور پاٹ بھریں ۔ اور پھر اپنی شہادت کی انگلی کے ناخن کے برابر مٹی میں سوراخ کریں ۔ بھیگے ہوئے چٹکی میں لیں جو تعداد میں 6 سے 8 ہوں اور اس سوراخ میں رکھ دیں ۔ اگلا سوراخ 3 انچ فاصلہ پہ کریں یوں سارا گملہ بھر لیں ۔

اس کے بعد کوکوپیٹ، باریک پاوڈر جیسی مٹی یا پھر ریت چھنی ہوئی ان سوراخوں میں ڈال کر برابر کر کے جی بھر کر پانی لگا دیں ۔ اور بعد میں شاپر چڑھا دیں۔ تیسرے دن پھر نمی چیک کریں اور پانی لگا دیں لیکن نمی رکھیں۔ ساتویں دن پھر وزٹ کریں ۔ دسویں دن اپ کے اسپراوٹ سر نکالنا شروع ہو جائیں گے

دسویں دن دھنیے کے اسپراوٹ سر نکالنا شروع کردیں تو شاپر اتار دیں اور اپنا پاٹ پہلے( پارشل سن) جزوی روشنی میں لے جائیں پھر( فل سن) مکمل سورج کی روشنی میں

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling