Ayyan Profile picture
🕋 ماشاءاللہ الحمدللہ Blessed,Vegan,Patriotic,Supermodel,Singer-Songwriter,Producer,Entrepreneur,Environmentalist, Humanitarian✨👸🏻💫 management@ayyanworld.com

Sep 6, 2022, 25 tweets

پاکستان میں ​سوشلزم کے مروجہ برانڈ سے ہمیں وہی اختلاف ہے جو فیمینزم کے مروجہ برانڈ سے ہے
دونوں اشرافیہ کا ٹائم پاس ہیں اور بالترتیب محکوم طبقات اور عورتوں کے فائدے سے زیادہ نقصان کر رہے ہیں
فیمینزم پر بات پھر سہی
آج سوشلزم اور اس کے حالیہ داعی @BhuttoZulfikar پر کچھ باتیں /1

پاکستان میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جِس میں @BhuttoZulfikar سندھ کے کسی متاثرہ علاقے میں بغیر پیرہن شلوار گھٹنوں تک چڑھائے غرباء کی امداد میں مصروف نظر آتے تھے
کئی پاکستانیوں کی طرح یہ تصویر دیکھ کر ہمارا بھی دِل پسیجا /2

سوچا کہ بیچارہ کس آفت میں اپنے لوگوں کے بیچ موجود ہے، واقع ہی اس کے دل میں ان کا درد ہے وغیرہ وغیرہ
مگر پھر آنے والے دنوں میں چند مخصوص طبقوں کی جانب سے ایک منظم مہم دیکھنے میں آئی جس کا مقصد واضع تھا یعنی @BhuttoZulfikar کو بھٹو صاحب کے حقیقی سیاسی وارث کے طور پر مارکیٹ کرنا /3

اس مہم میں @BhuttoZulfikar بنفسِ نفیس خود بھی شرکت فرماتے رہے اور چند Buzz Words کا برمحل استعمال کر کے ماحول گرماتے رہے
جیسا کہ کرپشن، سوشلزم، فیوڈلزم، دفاعی بجٹ اور تبدیلی
اُن کے چند غیر ملکی دوستوں نے بھی کیمپئین کو حسبِ توفیق تڑکا لگایا اور اُنہیں ہو چی من بنانے کی سعی کی /4

ویسے تو ہر ایک کا حق ہے کہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے منصوبہ بندی و کوشش کرے
مگر ایک قدرتی آفت کے بیچ و بیچ یہ کوشش نہ ہی ہو تو بہتر ہے اور اگر ناگزیر ہی ہے تو کم از کم غریب سوشلزم کو بدنام کاہے کرنا؟
یہ بیچارا تو پاکستان مں پہلے ہی کافی پِٹ چکا اپنے نام لیواوں کے ہاتھوں /5

سوچا @BhuttoZulfikar سے وہ لوگ سوشلزم پر کچھ ضروری سوال ضرور پوچھں گے جن پر وہ طنز کے نشتر برسا رہے ہیں
تو ہمارا بھی کلیجہ ٹھنڈا ہو جائے گا
مگر "وہ لوگ" یا تو کسی Party Discipline کے پابند ہیں یا پھر کسی عقیدت کے ہاتھوں مجبور ہیں
لہذا منہ میں گھنگیاں ڈالے بیٹھے /6

تو چلو کوئی بات نہیں، وہی سوالات ہم پوچھ لیتے ہیں
ایک تو ہمارا ڈسپلن ریکارڈ تو ویسے ہی خراب ہے
تو ہمیں کوئی کیا کہے گا✌🏼
دوسرا ہم احترام تو سب کا کرتے ہیں مگر عقیدت کے معاملے میں کچھ غیر مقلد واقع ہوئے ہیں
تو وہاں بھی کوئی خطرہ نہیں
پھر سوال پوچھنے میں کیا جھجک؟ پوچھ لیتے ہیں /7

سوال نمبر 1 ہے فیوڈلزم پر
وہ یہ کہ @BhuttoZulfikar کی اپنی زندگی و تعلیم کا کتنہ حصہ مزارعین کی محنت سے سے فنڈ ہوا اور وہ محنت اُنہیں ملنے والی کتنی وراثتی جائداد پر کی گئی؟
کیا @BhuttoZulfikar اپنی وراثتی جائداد سے دست بردار ہوں گے اور کیا مزارعین کو کچھ Compensation دیں گے؟ /8

سوال نمبر 2 ہے سوشلزم پر
وہ یہ کہ @BhuttoZulfikar نے المرتضی لاڑکانہ، 70 کلفٹن کراچی اور دیگر کئی جگہ پر اپنے سینکڑوں ملازمین کو کیا سوشل سیکیورٹی سٹرکچر فراہم کیا ہے؟
اُن کے ملازمین کی تنخواہیں، ہیلتھ بینیفٹس اور گریجویٹی کتنی ہے؟
کیا وہ سوشلسٹ سٹینڈرڈ پر پورا اترتے ہیں؟ /9

سوال نمبر 3 ہے فیمینزم پر
وہ یہ کہ @BhuttoZulfikar اور اُن کی بہن @fbhutto خود کو "اصلی بھٹو" کے طور پر متعارف کرواتے ہیں
This Reeks Of Misogyny & Sexism
کسی خاتون بشمول بینظیر بھٹو کو محض جنسی بنیادوں پر والد کی Legacy آگے بڑھانے کے لیے ناقابل سمجھنا افسوس ناک ہے /10

ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں پھیلے ساداتِ کرام رسول اللہ ﷺ تک اپنا تعلق آپ ﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ (سلام علیہا) کے ذریعے جوڑتے ہیں
آپ ﷺ کی بیٹی کی اولاد ہونا اُن کے لیے باعث فخر ہے
ویسے بھی سیاست کوئی 70 کلفٹن تو نہیں جو ورثے میں ملے
اس ورثے پر تو عوام کی مہرِ تصدیق چاہیے
/11

سوال نمبر 4 ہے جنسی ہراسگی پر
آپ اور آپ کی ہمشیرہ @fbhutto دونوں #MeToo تحریک کے حامیوں میں سے ہیں (ہم بھی ہیں)
پھر آپ @FEdhiOfficial جیسے شخص کے ساتھ سٹیج شئیر کرنے کو کیسے قابلِ فخر مان سکتے ہیں جس پر عروج ضیا جیسی نامور سوشلٹ پروفیشنل نے جنسی ہراسگی کے الزامات لگائے ہیں /12

سوال نمبر 5 ہے دفاعی بجٹ پر
آپ کی بخل میں بیٹھے @FEdhiOfficial نے دفاعی بجٹ میں کمی کا مطالبہ کیا
یہ واحد Philanthropist ہیں جو ایک تصویر کے لالچ میں لوگوں کا دیا گیا صدقہ خیرات کا پیسہ عمران نیازی کو بطور تحفہ پیش کر آئے
لوگوں نے اگر صدقہ حکومت کو دینا ہو تو انہیں کیوں دیں؟ /13

یہ ایک NGO کی جانب سے واضع Breach Of Trust تھا
خیر اب یہ صاحب آج کی حکومت کو دفاعی بجٹ پر مشورے دے رہے ہیں تو آپ سے سوال ہے کہ کیا آپ اس تجویز سے متفق ہیں؟
کیونکہ آپ کے دادا نے تو باوجود 1971 جنگ اور 1973 سیلاب کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا تھا
آپ کی پالیسی کیا ہے؟ /14

سوال نمبر 6 ہے سیاست پر
یہ سوال در اصل پچھلے سوال سے ہی جڑا ہے کیونکی دفاع، خارجہ امور اور معیشیت وغیرہ پر تو آپ کی پالیسی تب سمجھ میں آئے گی جب آپ کُل وقتی سیاست دان بنیں گے
ابھی تو آپ اور آپ کی ہمشیرہ جُز وقتی سیاست دان/تجزیہ کار ہیں جو اپنے موڈ کے مطابق متحرک ہوتے ہیں /15

اب پاکستان کی عوام بیچاری کو آپ کے موڈ کے سہارے تو نہیں چھوڑا ا سکتا 🤷🏻‍♀️
تو سوال یہ ہے کہ کا آپ کبھی اپنی پارٹی کو کُل وقتی توجہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
اگر نہیں تو پھر اس پارٹی کی حثیت کیا ہے، ایک پریشر گروپ کی؟
اگر ہاں تو پھر پاکستان مستقل منتقل ہونے میں کیا عار ہے؟ /16

سوال نمبر 7 ہے معاشرت پر
آپ جس نظامِ معاشرت یا Social Order کو مغرب کے لیے موضوع سمجھتے ہیں، کیا اسی کو مشرق کے لیے بھی موضوع سمجھتے ہیں؟
کیا کسی ایک تہزیب کا چربہ کسی دوسری تہزیب پر من و عن چسپاں کیا جا سکتا ہے؟
کیا Pride March امریکہ Pride March پاکستان بن سکتا ہے؟ /17

بظاہر آپ بھی اُسی مسئلہ کا شکار ہیں جس کا شکار پاکستان کے کئی بائیں بازو کے طبقات ہیں
انڈیا کی JNU کے نعرے پاکستان کی QAU میں
واشنگٹن کی Women March کے نعرے اسلام آباد کی Aurat March میں
میکسیکو امریکہ Immigrants Policy کا اطلاق پاکستان افغانستان پر
ہر سو چربہ ہی چربہ /18

کسی بھی Creativity سے دور بھاگنا
مطالبے بھی وہی جو ہمارے والدین کے بچپن سے آج تک نہیں بدلے
ٹریڈ یونین بحال کرو
سٹوڈنٹ یونین بحال کرو
ملازمین کو مستقل کرو
دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی آپ کے نعرے نہیں بدلے
اب آپ داعی آئے ہیں، آپ چربہ و نقل سے آگے بڑھ کر کیا لائے ہیں؟ /19

سوال نمبر 8 ہے کرپشن پر
آپ نے سندھ میں کرپشن پر آواز اٹھائی
قطع نظر اس کے کہ یہ آواز عین سیلاب کے وسط میں اٹھانی چاہیے تھی یا نہیں (Donor Confidence)
آپ یہ بتایں کہ آپ کے پاس کرپشن کے خاتمے کی کیا سٹریٹیجی ہے
اگر نہیں ہے تو ہمیں بخشیں ابھی ابھی ایک مسٹر کلین سے جان چھوٹی ہے /20

سوال نمبر 9 ہے فاشزم پر
عصرِ حاضر میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ فاشزم ہے اور اس کا علمبردار عمران نیازی ہے
اس شخص نے معاشرے کو خطرناک حد تک تقسیم کر دیا ہے اور مزہب کے غلط استعمال سے متشدد نفرت کو ابھارا ہے
آپ کی اس شخص اور اس کی حالیہ سیاست سے متعلق کیا رائے ہے؟ /21

سوال نمبر 10 ہے آئینِ پاکستان پر
کیا آپ اپنے دادا کی جانب سے Enact کیے گئے آئین (بشمول کوٹا سسٹم) کو Valid عمرانی معاہدہ سمجھتے ہیں یا اس میں تبدیلی کے خواہاں ہیں
اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو اُس کی ہیعت کیا ہے اور وہ ریاست و شہریوں کے درمیان بنیادی تعلق کو کس طرح متاثر کرے گی؟ /22

امید ہے آپ یا آپ کے پروموٹرز میں سے کوئی اِن سوالات کے جوابات دے گا کیونکہ اُس کے بغیر "اصلی بھٹو" کو پرکھنا ہمارے جیسے ایک سندھ میں رجسٹرڈ ووٹر کے لیے مشکل ہے
اگر جواب نہیں دینا تو پھر وقفے وقفے سے سوشل میڈیا کے چئیرمین ماؤ بنتے رہیں
ہم سرخے آپ کو لائک کر دیں گے /23

امید ہے سوالوں سے نالاں نہیں ہوں گے
اب پبلک لائف میں آئیے ہیں تو سوال تو ہوں گے
کوئی اور پوچھے نہ پوچھے ہم تو پوچھیں گے 🤍
بقول فانی بدایونی
کُچھ کٹی ہمّتِ سوال میں عُمر
کچھ اُمیدِ جواب میں گُزری
اللہ رب العزت آپ اور آپ کے خاندان کو زیرِ سایہِ رحمت رکھے امین یا رب العالمین /24

پاکستان زندہ باد 💫👸🏻✨🤍💐
/25

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling