Ayyan Profile picture
Sep 6, 2022 25 tweets 13 min read Read on X
پاکستان میں ​سوشلزم کے مروجہ برانڈ سے ہمیں وہی اختلاف ہے جو فیمینزم کے مروجہ برانڈ سے ہے
دونوں اشرافیہ کا ٹائم پاس ہیں اور بالترتیب محکوم طبقات اور عورتوں کے فائدے سے زیادہ نقصان کر رہے ہیں
فیمینزم پر بات پھر سہی
آج سوشلزم اور اس کے حالیہ داعی @BhuttoZulfikar پر کچھ باتیں /1 Image
پاکستان میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جِس میں @BhuttoZulfikar سندھ کے کسی متاثرہ علاقے میں بغیر پیرہن شلوار گھٹنوں تک چڑھائے غرباء کی امداد میں مصروف نظر آتے تھے
کئی پاکستانیوں کی طرح یہ تصویر دیکھ کر ہمارا بھی دِل پسیجا /2 Image
سوچا کہ بیچارہ کس آفت میں اپنے لوگوں کے بیچ موجود ہے، واقع ہی اس کے دل میں ان کا درد ہے وغیرہ وغیرہ
مگر پھر آنے والے دنوں میں چند مخصوص طبقوں کی جانب سے ایک منظم مہم دیکھنے میں آئی جس کا مقصد واضع تھا یعنی @BhuttoZulfikar کو بھٹو صاحب کے حقیقی سیاسی وارث کے طور پر مارکیٹ کرنا /3 Image
اس مہم میں @BhuttoZulfikar بنفسِ نفیس خود بھی شرکت فرماتے رہے اور چند Buzz Words کا برمحل استعمال کر کے ماحول گرماتے رہے
جیسا کہ کرپشن، سوشلزم، فیوڈلزم، دفاعی بجٹ اور تبدیلی
اُن کے چند غیر ملکی دوستوں نے بھی کیمپئین کو حسبِ توفیق تڑکا لگایا اور اُنہیں ہو چی من بنانے کی سعی کی /4 Image
ویسے تو ہر ایک کا حق ہے کہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے منصوبہ بندی و کوشش کرے
مگر ایک قدرتی آفت کے بیچ و بیچ یہ کوشش نہ ہی ہو تو بہتر ہے اور اگر ناگزیر ہی ہے تو کم از کم غریب سوشلزم کو بدنام کاہے کرنا؟
یہ بیچارا تو پاکستان مں پہلے ہی کافی پِٹ چکا اپنے نام لیواوں کے ہاتھوں /5 Image
سوچا @BhuttoZulfikar سے وہ لوگ سوشلزم پر کچھ ضروری سوال ضرور پوچھں گے جن پر وہ طنز کے نشتر برسا رہے ہیں
تو ہمارا بھی کلیجہ ٹھنڈا ہو جائے گا
مگر "وہ لوگ" یا تو کسی Party Discipline کے پابند ہیں یا پھر کسی عقیدت کے ہاتھوں مجبور ہیں
لہذا منہ میں گھنگیاں ڈالے بیٹھے /6 Image
تو چلو کوئی بات نہیں، وہی سوالات ہم پوچھ لیتے ہیں
ایک تو ہمارا ڈسپلن ریکارڈ تو ویسے ہی خراب ہے
تو ہمیں کوئی کیا کہے گا✌🏼
دوسرا ہم احترام تو سب کا کرتے ہیں مگر عقیدت کے معاملے میں کچھ غیر مقلد واقع ہوئے ہیں
تو وہاں بھی کوئی خطرہ نہیں
پھر سوال پوچھنے میں کیا جھجک؟ پوچھ لیتے ہیں /7 Image
سوال نمبر 1 ہے فیوڈلزم پر
وہ یہ کہ @BhuttoZulfikar کی اپنی زندگی و تعلیم کا کتنہ حصہ مزارعین کی محنت سے سے فنڈ ہوا اور وہ محنت اُنہیں ملنے والی کتنی وراثتی جائداد پر کی گئی؟
کیا @BhuttoZulfikar اپنی وراثتی جائداد سے دست بردار ہوں گے اور کیا مزارعین کو کچھ Compensation دیں گے؟ /8 Image
سوال نمبر 2 ہے سوشلزم پر
وہ یہ کہ @BhuttoZulfikar نے المرتضی لاڑکانہ، 70 کلفٹن کراچی اور دیگر کئی جگہ پر اپنے سینکڑوں ملازمین کو کیا سوشل سیکیورٹی سٹرکچر فراہم کیا ہے؟
اُن کے ملازمین کی تنخواہیں، ہیلتھ بینیفٹس اور گریجویٹی کتنی ہے؟
کیا وہ سوشلسٹ سٹینڈرڈ پر پورا اترتے ہیں؟ /9 Image
سوال نمبر 3 ہے فیمینزم پر
وہ یہ کہ @BhuttoZulfikar اور اُن کی بہن @fbhutto خود کو "اصلی بھٹو" کے طور پر متعارف کرواتے ہیں
This Reeks Of Misogyny & Sexism
کسی خاتون بشمول بینظیر بھٹو کو محض جنسی بنیادوں پر والد کی Legacy آگے بڑھانے کے لیے ناقابل سمجھنا افسوس ناک ہے /10 Image
ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں پھیلے ساداتِ کرام رسول اللہ ﷺ تک اپنا تعلق آپ ﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ (سلام علیہا) کے ذریعے جوڑتے ہیں
آپ ﷺ کی بیٹی کی اولاد ہونا اُن کے لیے باعث فخر ہے
ویسے بھی سیاست کوئی 70 کلفٹن تو نہیں جو ورثے میں ملے
اس ورثے پر تو عوام کی مہرِ تصدیق چاہیے
/11 Image
سوال نمبر 4 ہے جنسی ہراسگی پر
آپ اور آپ کی ہمشیرہ @fbhutto دونوں #MeToo تحریک کے حامیوں میں سے ہیں (ہم بھی ہیں)
پھر آپ @FEdhiOfficial جیسے شخص کے ساتھ سٹیج شئیر کرنے کو کیسے قابلِ فخر مان سکتے ہیں جس پر عروج ضیا جیسی نامور سوشلٹ پروفیشنل نے جنسی ہراسگی کے الزامات لگائے ہیں /12 Image
سوال نمبر 5 ہے دفاعی بجٹ پر
آپ کی بخل میں بیٹھے @FEdhiOfficial نے دفاعی بجٹ میں کمی کا مطالبہ کیا
یہ واحد Philanthropist ہیں جو ایک تصویر کے لالچ میں لوگوں کا دیا گیا صدقہ خیرات کا پیسہ عمران نیازی کو بطور تحفہ پیش کر آئے
لوگوں نے اگر صدقہ حکومت کو دینا ہو تو انہیں کیوں دیں؟ /13 Image
یہ ایک NGO کی جانب سے واضع Breach Of Trust تھا
خیر اب یہ صاحب آج کی حکومت کو دفاعی بجٹ پر مشورے دے رہے ہیں تو آپ سے سوال ہے کہ کیا آپ اس تجویز سے متفق ہیں؟
کیونکہ آپ کے دادا نے تو باوجود 1971 جنگ اور 1973 سیلاب کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا تھا
آپ کی پالیسی کیا ہے؟ /14 Image
سوال نمبر 6 ہے سیاست پر
یہ سوال در اصل پچھلے سوال سے ہی جڑا ہے کیونکی دفاع، خارجہ امور اور معیشیت وغیرہ پر تو آپ کی پالیسی تب سمجھ میں آئے گی جب آپ کُل وقتی سیاست دان بنیں گے
ابھی تو آپ اور آپ کی ہمشیرہ جُز وقتی سیاست دان/تجزیہ کار ہیں جو اپنے موڈ کے مطابق متحرک ہوتے ہیں /15 Image
اب پاکستان کی عوام بیچاری کو آپ کے موڈ کے سہارے تو نہیں چھوڑا ا سکتا 🤷🏻‍♀️
تو سوال یہ ہے کہ کا آپ کبھی اپنی پارٹی کو کُل وقتی توجہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
اگر نہیں تو پھر اس پارٹی کی حثیت کیا ہے، ایک پریشر گروپ کی؟
اگر ہاں تو پھر پاکستان مستقل منتقل ہونے میں کیا عار ہے؟ /16 Image
سوال نمبر 7 ہے معاشرت پر
آپ جس نظامِ معاشرت یا Social Order کو مغرب کے لیے موضوع سمجھتے ہیں، کیا اسی کو مشرق کے لیے بھی موضوع سمجھتے ہیں؟
کیا کسی ایک تہزیب کا چربہ کسی دوسری تہزیب پر من و عن چسپاں کیا جا سکتا ہے؟
کیا Pride March امریکہ Pride March پاکستان بن سکتا ہے؟ /17 Image
بظاہر آپ بھی اُسی مسئلہ کا شکار ہیں جس کا شکار پاکستان کے کئی بائیں بازو کے طبقات ہیں
انڈیا کی JNU کے نعرے پاکستان کی QAU میں
واشنگٹن کی Women March کے نعرے اسلام آباد کی Aurat March میں
میکسیکو امریکہ Immigrants Policy کا اطلاق پاکستان افغانستان پر
ہر سو چربہ ہی چربہ /18 Image
کسی بھی Creativity سے دور بھاگنا
مطالبے بھی وہی جو ہمارے والدین کے بچپن سے آج تک نہیں بدلے
ٹریڈ یونین بحال کرو
سٹوڈنٹ یونین بحال کرو
ملازمین کو مستقل کرو
دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی آپ کے نعرے نہیں بدلے
اب آپ داعی آئے ہیں، آپ چربہ و نقل سے آگے بڑھ کر کیا لائے ہیں؟ /19 Image
سوال نمبر 8 ہے کرپشن پر
آپ نے سندھ میں کرپشن پر آواز اٹھائی
قطع نظر اس کے کہ یہ آواز عین سیلاب کے وسط میں اٹھانی چاہیے تھی یا نہیں (Donor Confidence)
آپ یہ بتایں کہ آپ کے پاس کرپشن کے خاتمے کی کیا سٹریٹیجی ہے
اگر نہیں ہے تو ہمیں بخشیں ابھی ابھی ایک مسٹر کلین سے جان چھوٹی ہے /20 Image
سوال نمبر 9 ہے فاشزم پر
عصرِ حاضر میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ فاشزم ہے اور اس کا علمبردار عمران نیازی ہے
اس شخص نے معاشرے کو خطرناک حد تک تقسیم کر دیا ہے اور مزہب کے غلط استعمال سے متشدد نفرت کو ابھارا ہے
آپ کی اس شخص اور اس کی حالیہ سیاست سے متعلق کیا رائے ہے؟ /21 Image
سوال نمبر 10 ہے آئینِ پاکستان پر
کیا آپ اپنے دادا کی جانب سے Enact کیے گئے آئین (بشمول کوٹا سسٹم) کو Valid عمرانی معاہدہ سمجھتے ہیں یا اس میں تبدیلی کے خواہاں ہیں
اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو اُس کی ہیعت کیا ہے اور وہ ریاست و شہریوں کے درمیان بنیادی تعلق کو کس طرح متاثر کرے گی؟ /22 Image
امید ہے آپ یا آپ کے پروموٹرز میں سے کوئی اِن سوالات کے جوابات دے گا کیونکہ اُس کے بغیر "اصلی بھٹو" کو پرکھنا ہمارے جیسے ایک سندھ میں رجسٹرڈ ووٹر کے لیے مشکل ہے
اگر جواب نہیں دینا تو پھر وقفے وقفے سے سوشل میڈیا کے چئیرمین ماؤ بنتے رہیں
ہم سرخے آپ کو لائک کر دیں گے /23
امید ہے سوالوں سے نالاں نہیں ہوں گے
اب پبلک لائف میں آئیے ہیں تو سوال تو ہوں گے
کوئی اور پوچھے نہ پوچھے ہم تو پوچھیں گے 🤍
بقول فانی بدایونی
کُچھ کٹی ہمّتِ سوال میں عُمر
کچھ اُمیدِ جواب میں گُزری
اللہ رب العزت آپ اور آپ کے خاندان کو زیرِ سایہِ رحمت رکھے امین یا رب العالمین /24
پاکستان زندہ باد 💫👸🏻✨🤍💐
/25 Image

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Ayyan

Ayyan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AYYANWORLD

Sep 18, 2022
تحریک انصاف کے ٹرول فارم نے گزشتہ ہفتہ پستی کی نئی حدوں کو تب چھوا جب اس نے ایک قومی سیاستدان کے بڑھتے وزن پر پھبتیاں کسیں
مہذب دنیا میں Fat Shaming ایک Hate Crime ہے
سوچا آج آپ کو اس کے متعلق بتاوں اور
خود Cardiomyopathy سے جوجنے کے بعد اپنی Weight Struggle سے آگاہ کروں /1
یہ Weight Struggle ہماری داستاں ہے کہ کیسے ہم 60 کلو 100 کلو تک اور پھر واپس 58 کلو تک پہنچے
آج تک یہ ہماری ذاتی Journey تھی
مگر آج سوچا کہ کچھ ناہنجار ٹرول اپنی دیھاڑی لگانے کے لیے جب Fat Shamming کرتے ہیں تو کئی بیچاروں کا دل دکھاتے ہیں
ہم کیوں نہ اُن کا حوصلہ بڑھائیں✌🏼/2
سال 2015 میں جب ہم ایک جعلی سیاسی مقدمے میں جیل گئے، تو فیصلہ کیا کہ دنیا کے سامنے ہمیشہ ایک مسکراتا چہرہ رکھنا ہے
تاکہ رقیب خوش نہ ہوں اور دوست پریشان نہ ہوں
یہ مسکراتا چہرہ سب نے دیکھا مگر اس مسکراتے چہرے کے پیچھے کا کرونک Depression، Stress اور Anxiety کسی نے نہ دیکھی /3
Read 12 tweets
Sep 12, 2022
کیا شامل تفتیش ہونے کے لیے تھانے میں پیش ہونا ضروری ہے؟
اگر آپ کا نام ایان ہے تو ہاں اگر آپ کا نام عمران ہے تو نہیں...
یقین نہیں آتا تو تھانہ وارث خان میں درج مقدمہ نمبر 550/2015 کا ریکارڈ ملاحظہ فرمائیں
آپ بے ساختہ کہہ اُٹھیں گے کہ"ارسلان بیٹا ان کیسوں کو آپس میں لنک کر دو" /1
جون 2015 میں راولپنڈی کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس کے دوران مزاحمت کرنے پر گھر کے مالک قتل کر دیے گئے
مقول کا نام اعجاز حسین تھا اور وہ محکمہ کسٹم کے وئیر ہاوس میں تعینات ایک انسپکٹر تھے
واقعہ کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدیت میں تھانہ وارث خان میں درج ہوئی
/2
اس ایف آئی آر میں ہمارا یعنی مسماۃ ایان کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں تھا
اور کیوں ہوتا؟
مقتول انسپکٹر اعجاز نہ تو ہمارے مقدمے کے تفتیشی تھے نہ گواہ، حتی کہ واقعہ کی رات کو ائیرپورٹ تک پر موجود نہ تھے
اسی لیے اُن کا نام 15 مارچ 2015 کو داخل کیے گئے تتمہ چالان میں شامل نہیں تھا /3
Read 15 tweets
Sep 12, 2022
ڈاکٹر پرویز ہودبھائے صاحب @PervaizHoodbhoy بہت ساری تعلیمی ڈگریاں حاصل کرتے کرتے بدقسمتی سے آپ انسانوں کی طرح بات کرنا بھول گئے ہیں 🖤
اللہ تعالیٰ مرتضیٰ بھٹو مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
🕋👆🏼💯 /1
آپ نے بہت سی منفی باتیں بغیر ثبوت کے کہی جن سے کچھ منطقی سوالات پیدا ہوتے ہیں👇🏼
1) آپ نے کہا اللہ تعالیٰ ہی جانتے ہیں کہ مرتضیٰ بھٹو مرحوم کو ہارورڈ یونیورسٹی @Harvard میں داخلہ کیسے ملا 🤔
یہ ان کا مقدر تھا اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ اعزاز عطا کیا✌🏼
آپ کو حسد کیوں ہو رہا ہے؟ /2
2) آپ نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو مرحوم ہارورڈ یونیورسٹی @Harvard میں منشیات کا استعمال کرتے تھے اور وہ منشیات Diplomatic Pouch میں فراہم کی جاتی تھیں 🤔
کیا آپ پرویز صاحب @PervaizHoodbhoy منشیات فراہم کرنے والے Diplomats کے Delivery Man تھے؟ یا آپ خود بھی نشہ کرتے تھے؟ /3
Read 7 tweets
Sep 5, 2022
اگر پاکستان کے 3 بار وزیر اعظم رہنے والے محترم نواز شریف @NawazSharifMNS اور پاکستان کے سابق صدر محترم آصف زرداری @AAliZardari حقیقت میں Corrupt ہیں تو آپ عمران نیازی عرف جعلی خان @ImranKhanPTI نے اپنے چار سالہ منحوس دور حکومت میں پاکستانی عوام کو کوئی ثبوت کیوں نہیں دکھایا؟
/1
اب آپ جیسا نااہل، منافق اور ہمارے پیارے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا Scammer ہمیں یہ بتائے گا کہ ہماری قابل احترام اور عزیز ترین پاک فوج @OfficialDGISPR میں محب وطن کون ہے اور کون نہیں Absolutely Not 🚫
/2
عمران نیازی عرف جعلی خان @ImranKhanPTI آپ نے ہمارے مادر وطن پاکستان و پاکستانی عوام کے ساتھ جو کچھ بھی کیا اب اس کا Payback Time ہے!
آپ دوسروں کے بارے میں پھیلائے گئے تمام جھوٹ تو ثابت نہ کر پائے لیکن ایک چیز آپ نے پوری دنیا کے سامنے ثابت کر دی کہ Your The Biggest Loser Ever
/3
Read 4 tweets
Sep 5, 2022
جیسا کہ آپ نے خود ذکر کیا کہ یہ مبینہ طور پر چوری کی رقم ہے ثابت کرتا ہے کہ جس چیز کو Publicly چوری Declare کیا گیا ہے وہ کسی کی قانونی آمدنی بھی ہو سکتی ہے 🥱 … اور شاید یہی وجہ ہے کہ برطانیہ نے وہ مبینہ رقم پاکستان کو آج تک واپس نہیں کی 🤷🏻‍♀️ /1
صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتے ہیں کہ وہ مبینہ رقم جس کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ حلال/حرام ہے یا جائز/ناجائز ✅
اس لیے بہتر ہو گا کہ ہم ان چیزوں پر تبصرے کریں جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں ورنہ لوگوں کے دلوں میں ان چیزوں کے بارے میں شکوک پیدا ہوتے ہیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں 🫣 /2
ایسی چیزوں کے بارے میں شکوک و شبہات کو پھیلانا جن کا وجود ہی نہیں معاشرے میں Negativity کو جنم دیتے ہیں 🖤 …
بحیثیت مسلمان ہمیں ہر حال میں ایسے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیے ✅ /3
Read 5 tweets
Sep 2, 2022
ہم اور ہماری NGO @BeMyFriendFDN گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی حتی الاستطاعت مدد کی کوشش کر رہے ہیں
یہ Charity نہیں بلکہ صلح رحمی ہے، اپنے ہم وطن بہنوں بھائیوں سے
اس سلسلے میں ایک با ہمت کردار Coke Studio کے ادا عبدالوہاب بگٹی سے شناسائی ہوئی ان کی روداد سنیے /1
ادا بگٹی کا گاؤں سیلاب سے متاثرہ اولین علاقوں میں سے ایک تھا
یہاں سیلاب نے کئی خاندانوں کو اُن کی کل جمع پونجی و مکانات سے محروم کیا
ادا بگٹی بھی انہی میں سے ایک تھے
مگر ما شاء اللہ اُنہوں نے نہ تو ہمت ہاری نہ حوصلہ چھوڑا
بلکہ اِس آزمائش کا ہمت سے سامنا کرنے کا فیصلہ کیا /2
ادا بگٹی کی بین الاقوامی شہرت کی وجہ سے اُن کی کسمپرسی کی خبر سوشل میڈیا پر بہت جلد دنیا بھر میں پھیل گئی اور امداد کا ایک سلسلہ جاری ہوا
ادا بگٹی نے اِس موقع پر صرف خود کو اور اپنے خاندان کو سہارہ نہیں دیا بلکہ ما شاء اللہ اپنے گاؤں/قبیلے کے دیگر افراد کی بھی مدد کی /3
Read 22 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(