RH Riaz Profile picture
میرا پرانا اکاونٹ 42k والا ہیک ہو گیا ھے دوستوں سے فالو کرنے کی درخواست

Nov 25, 2022, 11 tweets

وہ پانچ باتیں جو جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف منفرد بناتی ہیں

انکے پاس چند ایسے اعزازات یا خصوصیات ہیں جو آج تک کسی آرمی چیف کو حاصل نہیں رہیں۔
ہم نے ایسی ہی پانچ خصوصیات ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔
1۔ OTS سے تعلق
عام طور پر آرمی چیف لانگ کورس سے آنے والے جنرل بنتے ہیں،
👇1/11

مگر جنرل عاصم منیر لانگ کورس سے نہیں بلکہots سےآئےہیں۔
لانگ کورس سے مراد پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہونیوالے دو سالہ کورس ھےجس سے تربیت پا کر پاکستانی فوج کے افسران فوج کاحصہ بنتے ہیں۔ یہ لانگ کورس ایبٹ آباد کاکول اکیڈمی میں ہوتاھے
اسکے مقابلے پر ایک اور ادارہOTS
👇2/11

یا آفیسرز ٹریننگ سکول کہلاتا ہے جو پہلے کوہاٹ میں ہوا کرتا تھا بعد میں منگلا منتقل ہو گیا۔
جنرل عاصم منیر آفیسر منگلا میں ٹریننگ سکول سے پاس آؤٹ ہوئے جس کیبعد انہوں نےفوج میں فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا
او ٹی ایس پروگرام 1989 کے بعد ختم کر دیا گیاتھا اور 1990 میں
👇3/11

آفیسر ٹریننگ سکول کو جونئیر کیڈٹ اکیڈمی کا درجہ دے دیا گیا۔
دفاعی تجزیہ کار جنرل جنرل طلعت مسعود نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس سے قبل ضیاء الحق کے دور میںots سے پاس آؤٹ ہونیوالےجنرل عارف بھی فور سٹار جنرل بنےتھے لیکن آرمی چیف نہیں
2۔ دو انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ
👇4/11

جنرل طلعت مسعود نےبتایا کہ جنرل عاصم منیر پاکستان کےوہ واحد آرمی چیف ہونگے جو چیف بننے سےقبل دو مختلف انٹیلی جنس اداروں کےسربراہ رہے ہیں جنرل عاصم منیر 25 اکتوبر 2018 سے16جون 2019 تکISI کے سربراہ رہے۔ اسکے علاوہ وہ ملٹری انٹیلی جنس (ایم ۤئی) کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔
👇5/11

اس سے قبلISI کے سربراہ تو آرمی چیف بنےہیں، مثال کےطور پر جنرل اشفاق پرویز کیانی
مگر کوئی ایسا سربراہ نہیں آیا جو دو انٹیلی جنس اداروں کا سربراہ رہا ہو
#سورڈ_آف_آنر
جنرل طلعت مسعود کےبقول انکے علم میں اس سےقبل کوئی آرمی چیف نہیں گزرا جس نے
سورڈ آف آنر حاصل کیا ہو۔
👇6/11

شمشیرِ اعزاز وہ اعزازی تلوار ہوتی ہے جو پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر دی جاتی ہے۔ اس اعزاز کا حصول ہر کیڈٹ کا خواب ہوتا ہے اور اسے پانے کے لیے ان کے درمیان سخت مقابلہ ہوتا ہے۔ یہ شمشیر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔
👇7/11

4۔ کوارٹر ماسٹر جنرل
جنرل عاصم منیر وہ پہلے آرمی چیف ہونگےجو کوارٹر ماسٹر
کےعہدے پر فائز رہے
فوجی اصطلاح میں کوارٹر ماسٹر وہ عہدہ ھےجو فوجیوں کو مختلف قسم کا ساز و سامان فراہم کرنےکا ذمہ دار ہوتاھے
اس سامان میں اسلحہ، گولہ باردو، فوجی گاڑیاں، وردیاں، وغیرہ شامل ہوتی ہیں
 👇8/11

اس لحاظ سے یہ اہم عہدہ ہے مگر جنرل طلعت مسعود نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ عام طور پر فوج میں اس عہدے کو بہت زیادہ پسند نہیں کیا جاتا اور سمجھا جاتا ہے کہ کوارٹر ماسٹر جنرل بننے والے افسر کو سائیڈ لائن کر دیا گیاھے اسکی وجہ انہوں نےیہ بتائی کہ دوسرے اعلی فوجی افسران کے
👇9/11

برعکس کوارٹر ماسٹر جنرل اہم سکیورٹی چیلنجز کے بارے میں کیے جانے والے فیصلوں سے باہر ہو جاتا ہے۔ وہ فیصلے جو کور کمانڈر یا دوسرے سینیئر افسر کرتے ہیں۔
5۔ حافظ قرآن
دفاعی صحافی ماجد نظامی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اب تک دستیاب معلومات کی رو سے
👇10/11

#جنرل_عاصم_منیر پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہوں گے جو حافظ قرآن ہیں۔
آن لائن چلنے والے خبروں کے مطابق جنرل عاصم کے والد بھی حافظ قرآن تھے، اور نامزد آرمی چیف نے سعودیہ مدینہ میں قرآن کریم حفظ کیا۔
11/11
پلیز شیئر🙏

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling