RH Riaz Profile picture
میرا پرانا اکاونٹ 42k والا ہیک ہو گیا ھے دوستوں سے فالو کرنے کی درخواست

Nov 29, 2022, 8 tweets

کمان کی #ملاکا_چھڑی
کس چیز کی علامت ہے؟

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے آرمی چیف کو آرمی کی کمان سونپیں گے، جس کیلئے وہ آرمی کمان کی علامت #ملاکا_اسٹک جنرل عاصم منیر کے سپرد کریں گے۔
کمانڈ یا کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف کے منصب سنبھالنے کی
👇1/8

تقریب میں ہی مرکزی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ اسکی ایک مکمل تاریخ ہے
ملاکا اسٹک1اسٹار فوجی افسر یعنی بریگیڈیئر رینک کےعہدے
کےفوجی کو سونپی جاتی ہے
نئےبریگیڈیئر بننےوالےفوجی افسر کو یہ اسٹک اپنے پرانےافسر کی جانب سےملتی ہے، پرانا افسر اپنی چھڑی نئےآنیوالےافسر کو سونپ کر خود ترقی
👇2/8

کی سیڑھی چڑھتا ہوا اگلےعہدے پرچلا جاتاھے
اس عہدےپر موجود افسر
سےچھڑی وصول کرلیتاھے، یہ سلسلہ اسیطرح فور اسٹار جنرل اور پھر آرمی چیف تک جاتاھے

 بےضرر چھڑی کو ہی کمانڈ کی منتقلی کی علامت کیوں سمجھا جاتاھے؟

کمانڈ کی چھڑی کا تعلق ان ابتدائی روایات سےھے جن میں جنگجو سردار کے
👇3/8

پاس انتہائی وزنی لیکن حجم میں چھوٹا #گرز ہوتاتھا
انگریزی میں اسےmace کہتےہیں
پرانےوقتوں میں جنگیں جیتنے
کیلئےذہنی طاقت کیساتھ جسمانی طاقت کی اہمیت ہوتی تھی
جنگجو سردار یہ وزنی #گرز بآسانی اٹھا لیتےتھے
ضرورت پڑنےپراستعمال بھی کرتےتھے
جیسے وقت گزرا اور زرہ بکتر کا رواج بڑھا
👇4/8

تو #گرز کی عملی افادیت کم ہونے لگی
تاہم روایت کےطور پر موجود رہا
مغرب میں14ویں صدی میں #گزر علامتی طور پراستعمال ہونےلگے وزنی گرز سپہ سالار کےبجائے سارجنٹ ایٹ آرمز اٹھاتا تھا
16ویں صدی تک مغرب میں #گرز
ایک سرےپر آہنی ٹکڑا اور دوسرے سرے پر موجود ہینڈل کھو بیٹھا بس درمیان کی
👇5/8

پتلی چھڑی رہ گئی، تاہم #گرز کی شکل تبدیل ہونےکےباوجود اب بھی یہ طاقت کی علامت تھا
یہ چھڑی سیاست اور فوج دونوں میں استعمال ہونےلگی
برطانیہ سمیت کئی ممالک کی پارلیمنٹ میں سارجنٹ ایٹ آرمز کےپاس اسطرح کی چھڑی ہوتی ہے اسیطرح فوجی کمانڈروں کےپاس بھی یہ چھڑی ہوتی ہے
کمانڈ کی چھڑی
👇6/8

کو #ملاکا_کین بھی کہاجاتاھے
یہ چھڑی سنگاپور کےجزیرے #ملاکا سےحاصل ہونیوالےایک مخصوص بانس سےتیار کیجاتی ہے۔
اسیطرح کا بانس انڈونیشیا
کےجزیرے سما ٹرا میں بھی پایا جاتاھے
لیکن روایت #ملاکا کا بانس استعمال کرنےکی ہے
یہ بانس وزن میں بہت ہلکا لیکن انتہائی مضبوط ہوتاھے
پاکستان کے
👇7/8

علاوہ برطانیہ میں بھی مسلح افواج کےکمانڈر اسی بانس سےتیار ہونیوالی چھڑی رکھتےہیں

چھڑی کا استعمال کب ہوتا ہے؟

پاکستان کی فوجی روایات کے تحت مخصوص مواقع پرجیسے قومی پرچم کو سلامتی دیتےوقت، گارڈ آف آنر وصول کرتےوقت
پریڈ ملاحظہ کرتےہوئےآرمی کمانڈ لازما چھڑی اٹھاتےہیں
End
فالوشیئر🙏

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling