ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Dec 17, 2022, 7 tweets

#Archives
#lovestory
#India
وکٹوریہ اورعبدل (Victoria and Abdul)
From Friendship to Love Affair (1887)
دوستی سےعشقیہ اسکینڈل تک (1887)
"عشق پرکوئی زورنہیں"
ملکہ وکٹوریہ (برطانیہ)اوراسکےقریبی ھندوستانی ملازم عبدالکریم کےمابین14سال پر محیط دوستی کاقصہ
یہ ملازم ملکہ برطانیہ تک پہنچا

کیسے؟
یہ غیر شادی شدہ نوجوان "ہندوستان کی طرف سےتحفہ" کےطور پر برطانیہ پہنچا۔
کریم جھانسی کےقریب للت پور میں 1863 میں مسلمان گھرانے کے حاجی وزیرالدین کے گھر پیداھوا جو ایک ہسپتال کےاسسٹنٹ تھے۔ فارسی اور اردو زبان کے ماہر کریم کو آگرہ کی جیل میں کلرک کاعہدہ مل گیا۔
ویسٹ منسٹر ایبی

میں ملکہ وکٹوریہ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک شاندار ضیافت میں ملکہ نے درجنوں غیر ملکی حکمرانوں کی میزبانی کی۔
اس 50 سالہ جشن کی تقریبات میں ہندوستانی گھڑسوار دستے بھی شامل تھے۔ جوبلی کے تمام یادگار واقعات میں کریم-ملکہ کی ملاقات سب سے اہم بنی۔
کریم جلد ہی ملکہ کا

سب سے قابل اعتماد رکن بن گیا۔ کریم سے بات کرنے کیلئے ملکہ نے اردو سیکھی جس کی ملکہ نےیوں وضاحت دی کہ؛
"میں اپنےنوکروں سے بات کرنےکیلیے ہندوستان کے چند الفاظ سیکھ رہی ھوں"
کریم کا ذکر ہمیں ملکہ وکٹوریہ کی ڈائریز میں بھی ملتاھے۔ ملکہ کے کریم سے یہ تعلقات دربارپر بہت اثر انداز ھوئے۔

ملکہ وکٹوریہ کے شوہر کے انتقال کے بعد پہلے ملکہ کا جھکاؤ Scottish ملازم براءون کی طرف ھوا لیکن 1883 میں براءون کے انتقال کے بعد جلد ہی یہ جگہ کریم نےے لی اور بہت گہرائی تک لی۔
ملکہ کریم کے ہاتھ کا بنا پلاءو اور گوشت کا سالن بہت پسند کرتی تھی بلکہ اس ڈش کوباقاعدہ مینیومیں شامل بھی

کیا گیا۔
ملکہ نے کریم کو بہت سی مراعات بھی دیں، آگرہ میں زمین کی گرانٹ دی، کریم کے پورٹریٹس بنوائے، اپنے دربار کی تنقید و غصہ بھی برداشت کیا۔
1901 میں ملکہ کی وفات کے بعد ملکہ کے جانشینوں نےکریم سے ملکہ کے تمام Love Letters ضبط کر لیے، کریم کو واپس ھندوستان خاموشی سے بھجوا دیا

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling