ایک اہم تبدیلی #KPHealthReforms میں غیر فعال ہسپتالوں کو چلانے کے لیے آؤٹ سورسنگ ماڈل ہے، خاص طور پر KP کے دور دراز علاقوں میں۔
یہ tweets سابق فاٹا، چترال اور کوہستان کے 19 ہسپتالوں میں ہونے والی تبدیلی اور حاصل کیے گئے شاندار نتائج کو بیان کرتے ہیں ۔
۲۔ پاکستان بھر دور دراز علاقوں میں سرکاری ہسپتال روایتی پبلک سیکٹر ماڈل میں کام نہیں کرسکتے۔
ڈاکٹرز ٹرانسفر ہونے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہسپتال سیاسی بنیادوں پر نچلے سٹاف سے بھرے پڑے ہیں۔ پیچیدہ سرکاری بجٹ کے نظام کی وجہ سے بلڈنگ خستہ حالت میں ہیں۔
۳۔ آؤٹ سورسنگ اسے تبدیلی کرتی ہے!
پہلے 8 PPP ہسپتالوں کے نتائج کہانی سناتے ہیں۔ ہمارے کچھ دور دراز اضلاع کے ہسپتالوں میں آؤٹ سورسنگ سے پہلے صرف 15 ڈاکٹروں اور نرسوں سے، بعد میں 212 تک:
اسپیشلسٹس صفر(0) سے 41
ڈاکٹرز 13 سے 86
نرسیں 2 سے 85
۴۔ مریضوں کے لیے نتائج : تقریباً 750 مریض روزانہ ان اسپتالوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں، جو پہلے 250 مریض فی دن تھے۔
• 8 ہسپتالوں میں روزانہ صرف 9 ایمرجنسی مریضوں سے لے کر 147۔
• صفر (0) IPD (داخل شدہ مریض) سے 78 ہر روز۔
• یومیہ 245 او پی ڈی (OPD) سے 516 ہر روز۔
۵۔ آؤٹ سورس کیے جانے والےدوسرے سیٹ میں اگلے 11 اسپتالوں کے بھی بہت ملتے جلتے نتائج آنےلگے ہیں۔
آؤٹ سورسنگ سے پہلے صرف 5 اسپیشلسٹس ماہرین اور 70 ڈاکٹروں اور نرسوں سے لے کر آؤٹ سورسنگ کے بعد 39 ماہرین اور 300 سے زیادہ ڈاکٹروں اور نرسوں تک۔
۶۔ مریضوں کا بوجھ روزانہ 600 سے بڑھ کر 11 ہسپتالوں میں تقریباً 2400 تک پہنچ گیا۔
In-Patients کی تعداد روزانہ 5 سے بڑھ کر 117 ہو گئی۔
پہلی بار، دور دراز علاقوں میں ہسپتالوں نے حقیقی معنوں میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
۷۔ آؤٹ سورسنگ نے ان ہسپتالوں میں سے ہر ایک میں بنیادی ڈھانچے اور عمل کو کافی حد تک بہتر کیا ہے۔
تقریباً ہر جگہ : بیک اپ پاور۔ بایومیٹرکس۔ متعدی فضلہ(waste) کے انتظام کے نظام کو شامل کیا گیا ہے۔
۸۔ تصویریں الفاظ سے زیادہ بولتی ہیں۔
ٹی ایچ کیو ڈوگر، ضلع کرم۔
THQ Dogar Kurram
پہلے اور بعد میں: فرق صاف واضح
۹۔ مامد گاٹ ہسپتال، ضلع مہمند
Mamad Gat Mohmand
سب سے متاثر کن سہولیات میں سے ایک، جو پاکستان کے زیادہ تر ترقی یافتہ شہری علاقوں میں اسی طرح کے ہسپتالوں کو مات دے گا۔
۱۰۔ ڈسٹرکٹ اورکزئی
3 آؤٹ سورس ہسپتال بشمول DHQ، مشتی میلہ اور غلجو آؤٹ سورس ماڈل کے ذریعے خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ڈی ایچ کیو کو KP کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے اور دیگر دو ہسپتال، جو انضمام سے پہلے خالی یعنی گھوسٹ ہسپتال تھے،اب وسیع خدمات فراہم کرتے ہیں۔
۱۱۔ جنوبی وزیرستان
توئی خولہ اور شولام کےساتھ ڈی ایچ کیو سبھی آؤٹ سورس ہیں۔
۱۲۔ جنوبی وزیرستان: پہلے اور بعد۔
جب میں نےشولام ہسپتال کا دورہ کیا تو میں کراچی سے گائناکالوجسٹ اور کےپی اور پنجاب کے تمام حصوں کے عملے کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ روایتی پبلک سیکٹر ماڈل میں، ایسا کبھی نہیں ہوسکتا!
۱۳۔ کیٹیگری D ہسپتال
FR درازندہ، DIKhan
یہ ہسپتال بلوچستان کے ژوب تک کےمریض دیکھتا ہے۔ ایک بار @AliAminKhanPTI کے ساتھ دورے پر غیر معمولی دور دراز علاقوں میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو دیکھ کر اور KP اور پنجاب بھر کے عملے کو دیکھ کر فخر محسوس ہوا۔
۱۴۔ ہمارے خیال میں،آؤٹ سورسنگ کو نظامِ صحت کا ایک اہم حصہ ہونا چاہیے،لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہےکہ ہم دوسرے اسپتالوں کو بہترنہیں کریں۔وہاں بھی بہت کام ہوا ہے اور سفرجاری ہے۔
لیکن چونکہ یہ ڈیلیوری پر سرکاری ملازمین کی اجارہ داری کوچیلنج کرتی ہے،اس لیے مخالفت کا سامنا ہوتا ہے۔
۱۵۔ آؤٹ سورسنگ کو شفاف طریقے سے انجام دینے کا کریڈٹ ڈاکٹر امان کی قیادت میں ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بہترین بورڈ کو جاتا ہے۔
پاکستان کو صحت اور تعلیم میں ایسے ماڈلز کو بہت بڑے پیمانے پر تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے نہ کہ چند لوگوں کو روزگار فراہم کرنا۔
۱۶۔ ایک 76 صفحات پر مشتمل جامع موازنہ اور آؤٹ سورس ہسپتالوں کا آڈٹ بمقابلہ ملتے جلتے ہسپتال جو ایک روایتی سرکاری ماڈل کے ذریعے چل رہے ہیں آؤٹ سورس ماڈل کی بہتر علاج کی فراہمی کو ثابت کرتا ہے
@HealthKPGovt ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.