Samurai Khan Profile picture

Mar 29, 2023, 8 tweets

شیر ، بھیڑیا اور چیتا خوبصورت اسٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے

لومڑی کے ہاتھ میں مائیک تھا اور وہ تقریر کر رہی تھی
اس کی آواز میں جوش تھا

"اے جانورو! تم کبھی بھی نہیں بدلو گے جب تک اپنے اندر کے ڈر کو ختم نہیں کرو گے
آگے بڑھنے کے لیے تمہیں اپنے اس ڈر کو ختم کرنا ہو گا
یہ میرے پیچھے
👇

یہ میرے پیچھے بیٹھے شیر ، بھیڑیا اور چیتا بھی کبھی تمہاری طرح ہرن ، زیبرا اور خرگوش تھے ۔ مگر انہوں نے محنت کی
خود کو بدلا
اپنے اندر کے ڈر کو ختم کیا
رسک لیا
اور آج دیکھو یہ کس روپ میں ہیں
جنگل کے جس کونے میں چلے جائیں سب ان کو سلام کرتے ہیں
ان کے سامنے کوئی نہیں ٹھہرتا
👇

مگر اس منزل تک پہنچنے کے لیے انہیں بہت کڑی محنت کرنی پڑی
تم لوگ بھی یہاں تک پہنچ سکتے ہو بس اپنے "کمفرٹ زون" سے باہر نکلو اور محنت کرو"

جانوروں کے سارے مجمعے پر سکوت طاری تھا
تبھی ایک کچھوا آگے بڑھا اور بولا
" کیا مطلب ہے تمہارا؟
یہ ہرن اگر محنت کرے ،کراٹے کی کلاسیں لے
👇

تو اگلی دفعہ اسے چیتے سے ڈر کے بھاگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ؟ کیا وہ خرگوش باکسنگ کی کلاسیں لے تو بھیڑیے کی ناک توڑ دے گا ؟
اور یہ زیبرا کیا سیکھے کہ اسے دیکھ کر ببر شیر بھی کانپ اٹھے"؟
میں کتنے کلومیٹر رننگ کروں کہ کہانیوں کے علاؤہ بھی خرگوش کو ہرا سکوں

کچھوے کے سوال سن کر
👇

لومڑی پریشان ہو گئی
وہ کچھ بولنے لگی تو کچھوے نے اسے خاموش رہنے کا کہا اور پھر بولا

"جنگل میں سب برابر نہیں ہیں
ہر کوئی خونخوار اور طاقت ور نہیں ہو سکتا ہر کوئی تیز اور پھرتیلا نہیں ہو سکتا
مگر سب نے رہنا اسی جنگل میں ہے
سب شیر کی طرح طاقت ور ہو گئے تو سب ہی بھوکے مریں گے
👇

سب اگر اس ہرن کی تیز رفتار ہو جائیں تو دوسرے شکاری جانوروں کے لیے شکار پکڑنا ناممکن ہو جائے گا
سانپ کی طرح خرگوش بھی زہریلا ہو گیا تو بھیڑیا کبھی بھی اسے پکڑ نہیں سکے گا
ہم ایک دوسرے سے الگ ہیں تو ہی یہ نظام چل رہا ہے ۔ جس دن سب شیر یا سانپ بن گئے تو اس جنگل کو برباد ہونے میں
👇

زیادہ عرصہ نہیں لگے گا
ایک تو تم شکاریوں کی چیرہ دستیوں کو برداشت کریں اور اوپر سے لیکچر بھی سنیں
ہم جو ہیں جیسے ہیں خوش ہیں
👇

اس لیے اگر موٹیویشننل اسپیکر بننے کا زیادہ شوق چڑھا ہے تو پاکستان چلی جا ۔ ہمارے جنگل کو پاکستان نہ بنا ___
اس سے پہلے کہ جانور زیادہ شور مچاتے لومڑی نے جلدی سے مائیک شیر کو پکڑا دیا ۔

Copied
#نمود_عشق
#موناسکندر

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling