Amir H. Qureshi Profile picture
PML-N Activist. Influencer. Civilian and Constitutional Supremacy Enthusiast. Pakistan 🇵🇰 is my ultimate love ❤.

May 2, 2023, 9 tweets

پاکستان سے متعلق چند دستاویزات انٹرنیٹ میسجنگ پلیٹ فارم "DISCORD" (ڈسکورڈ) سے لیک ہوئیں جنہیں امریکن اخبار واشنگٹن پوسٹ نے "ڈسکورڈ لیکس" کے عنوان سے شائع کیا-
ان لیکس کے مطابق:-
1- پاکستان کی وزیر مملکت براےخارجہ امور حنا ربّانی کھر کہتی ہیں..(جاری ⬇️) 1/9
#OverturnNisarVerdicts

کہ "اب ہمیں چین اور امریکہ کے درمیان توازن کی پالیسی قائم رکھنے کی مزید کوششیں ترک کرنا ہوں گی اور ہمیں مغرب کو مطمئن کرنے کا دکھاوا ختم کرنا ہو گا"- ایک انٹرنل مراسلے میں جسکا عنوان "پاکستان کے مشکل فیصلے" میں وہ لکھتی ہیں کہ "امریکن پارٹنرشپ اس حقیقی اور اہم..(جاری ⬇️) 2/9

پارٹنرشپ کیلئے خطرہ ہے جو پاکستان کی چین کیساتھ ہے"-
2- ایک گفتگو میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں ہونے والی اس ووٹنگ کے متعلق بات کر رہے ہیں جو روس-یوکرائن تنازع کے بابت ہونا تھی- اس دستاویز مورخہ 17 فروری2023 کے مطابق حکومت کو مغربی ممالک کیطرف..(جاری ⬇️) 3/9

سے اس دباؤ کے مسلسل دُہراے جانے پر تشویش تھی کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روسی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد کے حق میں ووٹ دے-
پاکستان ان 32 ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اس قرارداد کی راے شماری میں حصّہ نہیں لیا تھا-
لیکیڈ دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو ایک..(جاری ⬇️) 4/9

قریبی ساتھی نے مشوره دیا کہ اقوام متحدہ کے ان اقدامات کا ساتھ دینے سے پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ جاے گا جبکہ ہم اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ اسی مسئلے پر ہونے والی راے شماری میں غیر حاضر ہو چکے ہیں- یہ بھی کہا گیا کہ قرارداد کے حق میں راے دینے سے اسلام آباد..(جاری ⬇️) 5/9

کی ان کوششوں اور صلاحیت کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے جنہیں وہ روس کیساتھ تجارت اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بروے کار لانا چاہتا ہے-

اگرچہ پاکستان یا دنیا کےکسی بھی ملک کی حکومت کبھی بھی یہ پسند نہیں کرتی کہ انکی حساس اور اہم معلومات لیک ہوں لیکن اس سے یہ بات ایک..(جاری ⬇️) 6/9

طے شدہ امر کے طور پر سامنے آ گئی کہ پاکستان کی حکومت اور اسکے تمام سٹیک ہولڈرز اپنی خارجہ پالیسی کی سمت کا تعین کر کے چین کے ہم رکاب بننے جا رہے ہیں بلکہ بن چکے ہیں اور اس منصوبہ بندی کے بیچ عمران خان کا نام کہیں دور دور تک نہیں ہے-
یہی اسکی پارٹی کو مذاکرات میں..(جاری ⬇️) 7/9

سمجھایا جا رہا ہے لیکن PTI دانستہ طور پر سمجھنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ چین انہیں پسند نہیں کرتا اور ملک کے مفاد میں انکا مفاد نہیں ہے-
اسی حکمت عملی نے عمران خان, پی ٹی آئی کے ارکان, بندیالی ٹرک لوڈ ججز گینگ, فیض حمید گینگ اور انکے سرحد پار آقاؤں کی نیندیں حرام کی..(جاری ⬇️) 8/9

ہوئی ہیں- اب یہ SC سے مدد چاہیں, دو اسمبلیوں کی بحالی چاہیں, جلد الیکشنز کا انعقاد چاہیں یا لابسٹ فرموں کے ذریعے امریکہ کو اپنی وفاداری کا ثبوت دیکر پاک-چین پارٹنرشپ سے ڈرائیں, انکی دال گلنے والی نہیں-
پاکستان دشمنوں کی بڑی گیم کو ایک بڑی گیم سے مات دے دی گئی ہے- الحمدلللہ 🔴 9/9

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling