ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

May 21, 2023, 6 tweets

#Archaeology
#Mesopotamia
#Turkiye
دارا مقبرے (قصبہ دارا، صوبہ ماردین)
Dara Necropolis (Village Dara, Province Mardin)__5th AD
قدیم میسوپوٹیمیا (قدیم عراق) کےمگر موجودہ ترکیہ کےحیران کن، ناقابل یقین، ناقابل فراموش مقبرہ جات
ماردین زمانہ قدیم میں میسوپوٹیمیا کےاہم تجارتی مراکز میں

میں سے ایک جو رومن دور کے زائرین کے لیے مواقع فراہم کرتا تھا۔
یہاں رومن دور میں مذہبی تقریبات منعقد ھوتی تھیں اور سینکڑوں لوگوں کو ایک ساتھ دفن کیا جاتا تھا۔
اب صوبہ ماردین کے قدیم قصبے دارا میں ایک بڑا مدفن گاہ تھا جسے مشرقی رومیوں نے تعمیر کیاجو 591ءمیں جلاوطنی سے واپس آئے تھے۔

پیگن اور میتھریک ثقافتوں (Pagan and Matherco Cutured) میں یہ خیال کیا جاتا ھے کہ دیوتا مترا (Mithra god) چٹان سے پیدا ھوا تھا۔
اسی وجہ سےمرنے والوں کودوبارہ جنم لینےکےعقیدے کیساتھ پتھروں میں دفن کیاجاتا ھے۔
عمارت کےدروازے پر مُردوں کوزندہ کرنےوالےحزقیل نبی کی قیامت اورجی اُٹھنےکی

تصویریں متحرک ہیں۔
خیال کیا جاتا ھے کہ عمارت کی نچلی منزل سے پائی جانے والی سینکڑوں انسانی ہڈیاں اس مقبرےمیں جمع کی گئیں۔
جیساکہ خیال کیاجاتاتھاکہ حزقیل کےمعجزے کی طرح ان کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔
ایک مقبرے کےاردگردمسلمانوں کے بہت سےقبرستان ہیں اوران لوگوں کی قبریں ہیں جو1870کی

روسی-چیچن جنگ سے بچ کر قدیم شہر دارا میں آباد ہوئے اور پھر ایک وبا کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
آج یہ شہر مشہور شاہراہ ریشم (Silk Road) کے ساتھ ایک اہم بستی ھے جس نے بڑی جنگیں بھی دیکھیں، برسوں جنوب مشرقی اناطولیہ میں بازنطینی سلطنت (Byzantine Empire) کے آخری گڑھ کے

طور پر کام کیا۔
ترکیہ، عراق کا ہر حصہ عظیم تاریخی خزانوں سے بھرا پڑا ھے۔ دارا میں آثار قدیمہ کی کھدائی 1986 میں شروع ھوئی تھی لیکن اب تک ایک قدیم گاؤں کے صرف 10 فیصد رقبے کا پتہ لگایا جا سکا ھے۔

@threadreaderapp compile it pls.
#Archaeology
#HistoryBuff
#History

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling