, 13 tweets, 3 min read Read on Twitter
اسائلم ایک انسانی حق ہے۔ جب ریاست کسی بھی شخص کو حفاظت دینے میں ناکام ہو جائے یا پھر ریاست لود کسی فرد کے لئے خطرہ بن جائے تو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ممبر ممالک اس شخص کو حفاظت دینے کے پابند ہیں۔ اسائلم ایک بنیادی حق ہے۔ جانا بچانا، بچوں، خاندان کو محفوظ بنانا بنیادی حق ہے
مگر یہاں اسائلم کو ایسے بنا دیا گیا ہے جیسے کسی شخص نے دنیا کا سب سے بڑا جرم کیا ہو۔ جیسے اس نے ملک کے ایٹمی راز بیچ دئے۔
اسائلم پر جانے والے صحافیوں، سیاسی ورکروں، طلبا، مذہبی اور عقلی اقلیتوں کی زندگی پر نا لکھا گیا اور نا ہی کبھی ریاست کے اس بیانئے کو کبھی چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ہر شخص جو بیرون ملک رہ کر بولے یا ملک کے اندر اسکو طعنہ دیا جاتا ہے کہ وہ یہ سب اسائلم کے لئے کر رہا ہے۔
اسائلم پر جانے والے پر ڈالروں کی بارش نہیں ہوتی نا ہی وہ جا لر وزیر بن جاتا ہے۔ اسکو وہاں پر جا کر باقاعدہ مقدمہ پیش کرنا ہوتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اور ملک میں شہر بدلنے سے بھی میری جان کو خطرہ ہے۔
اس فرد کو ایک پورے “پراسیس” سے گزر کر عارضی رہائش کا حق ملتا ہے۔ امریکہ جیسے ملک میں کام کا حق ملتا ہے مگر اب کچھ خود کرنا پڑتا ہے۔ یورپ میں آپکو ریاست کرائے کا گھر اور بنیادی چیزیں فراہم کرتی نہی زندگی شروع کرنے کے لئے۔
اس کے بعد کے پراسیس میں زندگی پوری بدل جاتی ہے۔ لاکھوں میں سے ایک اسائلم لینے والا دوبارہ اپنی زندگی اور کیرئیر جاری رکھنے میں کامیاب ہوتا ہے۔ اکثریت کی زندگی الٹ جاتی ہے۔ اگر کسی کو موقع ملے اسکو “مینٹل ہیلتھ” کے لئے “کاؤنسلنگ” ملے۔ تو وہ پھر پاؤں پر کھڑا ہو جاتا
اپنے ملکوں میں کوٹھیوں میں رہنے والے، یہاں ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے۔
ایک کامیاب صحافی جتنے پیسے پاکستان میں مہینے میں بچاتا اتنے پیسے یورپ میں سال میں بھی نہیں بچا سکتا۔
کسی بھی شخص کی اسائلم پراسیس میں سے گزر کر واپس پاؤں پر کھڑے ہونے میں دو سال سے دس سال تک لگتے ہیں۔ اکثریت کو پانچ سے زیادہ سال لگتے ۔
آپ اپنے ملک نہیں جا سکتے، ایمبیسی نہیں جا سکتے جب تک اس ملک کا پاسپورٹ نا ملے جس کو چھ تا بارہ سال لگتے ہیں۔
اس سب میں اس فرد یا اسکے خاندان کو سوائے ایک محفوظ زندگی کے کچھ نہیں ملتا۔
مگر ہمارے ہاں اس بنیادی حق کو دنیا کی سب سے بڑئ برائی بنا دیا گیا ہے۔ اسلو ایسی چیز بنا دیا گیا ہے جس کے ساتھ بے شرمی اور غداری کو منسوب کر دیا گیا ہے۔
اگر کوئی صحافی اسائلم والے صحافیوں اور سیاسی ورکروں کی زندگی اور اس سب پر لکھنے کی ہمت کرے تو میں مدد کر سکتا ہوں۔
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to Ahmad Waqass Goraya
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!